View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 4 نظریہ پاکستان Urdu 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - مسلم لیگ کب اور کہاں قائم ہوئی؟ اس کا بانی کون تھے؟
جواب نمبر 1 - مسلم لیگ 1906 میں ڈھاکہ میں قائم ہوئی. اس کی بنیاد سرسید کا ایک ساتھی نواب وقار الملک نے رکھی.
سوال نمبر 2 - تحریک خلافت کیوں شروع کی گئی؟
جواب نمبر 2 - ہندستان کے مسلمانوں نے ترقی میں خلافت کے تحفظ کے لیے اور حجازمقدس میں مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لیے تحریک خلافت چلائی ، علی برادران اس تحریک کے بانی تھے.
سوال نمبر 3 - کانگریس کب ختم ہوئی اور اس کا مقصد کیا تھا؟
جواب نمبر 3 - کانگریس 1885ء میں قائم ہوئی اور اس کا مقصد یہ ظاہر کیا گیا کہ تمام قوموں کو اس کے حقوق دلوائیں کے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ صرف ہندو اپنے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں.
سوال نمبر 4 - مسلمانوں کو اپنے دینی معاملات میں اپنی آزادی کب ختم ہوتی نظر آئی؟
جواب نمبر 4 - مسلمانوں کو اپنے دینی معاملات میں اپنی آزادی اس وقت ختم ہوتی نظر آئی جب بادشاہ اکبر بے جاروداری اور ملکی سیاست میں ہندووں کے عمل دخل کی وجہ سے ملک میں کافرانہ طور طریقے ہو گئے تھے.
سوال نمبر 5 - نظریہ پاکستان کا مقصد کیا ہے؟
جواب نمبر 5 - نظریہ پاکستان کا مقصد پاکستان کو ایک اسلای اور فلاحی مملکت بنانا ہے.
سوال نمبر 6 - اہل مغرب نے قومیت کے بنیاد کس پر رکھی ہے؟
جواب نمبر 6 - اہل مغرب نے خاندانی ، نسلی اور قبائلی بنیادوں میں ذرا وسعت پیدا کرکے قومیت کی بنیادیں جغرفیائی حدود پر استوار کیں اور کہا کہ قوم وطن سے بنتی ہے.
سوال نمبر 7 - شدھی اور سنگھٹن کی تحریکوں کے مقاصد کیا تھے؟
جواب نمبر 7 - شدھی کی تحریک مسلمانوں کو ہندو بنانے اور سنگھٹن کی تحریک مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے تھی.
سوال نمبر 8 - نہررپورٹ کب شائع ہوئی؟
جواب نمبر 8 - نہررپورٹ 1928 میں شائع ہوئی.
سوال نمبر 9 - مسلمانوں کی قومیت کی بنیاد کیا ہے؟
جواب نمبر 9 - مسلمانوں کی قومیت ایک نظریاتی قومیتہے جو ”لا الہ الا اللہ“ پر قائم ہے یعنی یہ کہ نسل، رنگ اور وطن کی بنیاد پر نہیں بلکہ ایک نظریے، ایک عقیدے ، ایک کلمے کی بنیاد پر وجود میں آئی ہے، اسی نطریاتی پہلو کو نمایاں کرنے کے لیے اسے ”ملت“ کہا گیا ہے.
سوال نمبر 10 - سلطان ٹیپو اپنی جدوجہد میں کیوں کامیاب نہ ہو سکا؟
جواب نمبر 10 - سلطان حیدر علی اور سلطان ٹیپو نے نہ صرف ہندووں اور انگریزوں کا مقابلہ کیا بلکہ افغانستان ، ترقی اور پھر فرانس کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کی لیکن ملک کے دوسرے سرداروں نے ان کا ساتھ نہ دیا اس لیے انہیں کامیابی حاصل نہ ہو سکی.
سوال نمبر 11 - پاکستان کو مضبوط اور مستحقم بنانے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
جواب نمبر 11 - ہمیں نطریہ پاکستان کو ہر وقت پیشِ نظر رکھنا چاہیے. اپنے سیرت و کردار کو اس کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنی چاہیے.
سوال نمبر 12 - علامہ اقبال نے مسلمانوں کےلیے الگ وطن کا مطالبہ کب اور کہاں کیا؟
جواب نمبر 12 - علامہ اقبال نے 1930 ء میں مسلم لیغ کے الہ آباد والے اجلاس مسلمانوں کے لیے ایک علحدہ وطن کا مطالبہ پیش کیا . اسے تاریخ میں خطبہ الہ آباد کے نام بھی جانا جاتا ہے.
سوال نمبر 13 - قراردادِ پاکستان کب اور کہاں منظور ہوئی؟
جواب نمبر 13 - قراردادِ پاکستان 23 مارچ 1940ء کو لاہور میں منظورہوئی.
Previous Question
1-13
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US