View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 15 میدانِ کربلا میں گرمی کی شدت Urdu 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - شاعر نے کن الفاظ کے ساتھ گرمی سے پناہ مانگی ہے.
جواب نمبر 1 - شاعر نے گرمی سے پناہ مانگنے کے لیے ”الحذر“ اور ”الامان“ کے الفاط استعمال کیے ہیں.
سوال نمبر 2 - شاعر کے بیان کے مطابق دریائے فرات کے پانی پر دھوپ کا کیا اثر ہوا.
جواب نمبر 2 - شاعر کے بیان کے مطابق دریائے فرات کا پانی گرمی اور دھوپ کی شدت سے کھول رہا تھا
سوال نمبر 3 - گردوں پر گرمی نےکیا اثر ڈالا.
جواب نمبر 3 - ایسا لگ رہا تھا جیسا کہ زمین کے بخار سے گردوں کو بھی تپ چڑھی ہو.
سوال نمبر 4 - دریائے فرات کا پانی کیسا تھا.
جواب نمبر 4 - دریائے فرات کا پانی گرمی کی شدت سے کھول رہا تھا جیسے کہ آگ ابل رہا ہو.
سوال نمبر 5 - اشجار پر گل اور سبزہ کیوں نہ تھا.
جواب نمبر 5 - گرمی کی شدت کے باعث درختوں کا سبزہ اور پھل پھول سوکھ گئے تھے.
سوال نمبر 6 - آپ کے نصاب میں ًمیر انیس کی کون سی نظم اور ان کی کس کتاب سے لی گئی ہے.
جواب نمبر 6 - ہمارے نصاب میں میر انیس کی نطم ”میدان کربلا میں گرمی کی شدت“ ہے جو ان کی کتاب ”کلیات انیس“ سے لی گئی ہے.
سوال نمبر 7 - میر انیس نے پہلے بند میں زبان کو کس چیز سے تشبہ دی ہے.
جواب نمبر 7 - میر انیس نے بہلے بند میں زبان کو شمع سے تشبہ دی ہے.
سوال نمبر 8 - دوسرے بند میں نہر کے"لب" سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 8 - دوسرے بند میں نہر کے ”لب“ سے مراد ہے نہر کے کنارے
سوال نمبر 9 - "میدان کربلا میں گرمی کی شدت" میں کن جانوروں کا زکر آیا ہے.
جواب نمبر 9 - اس میں مچھلیوں، آہو، شیر، چیتے،اور نہنگ کا زکر آیا ہے.
سوال نمبر 10 - رن کی زمین سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 10 - رن کی زمین سے مراد ہے میدان جنگ یعنی جہاں جنگ لڑی جائے.
سوال نمبر 11 - نہر علقمہ گرمی سے کس طرح متاثر تھی.
جواب نمبر 11 - گرمی سے نہر علقمہ کے لب سوکھ گئے تھے.
Previous Question
1-11
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US