View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 1 حمد Urdu 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - بہار جاودانی سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 1 - بہار جاودانی سے مراد ہے ”ہمیشہ رہنے والی بہار“ شاعر نے دنیا کی رنکینیوں اور خوبصورتیوں کو بہار جاودانی کہا ہے- یعنی اس دنیا میں موجود تمام رنکینیاں اور خوبصورتیاں اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کی بدولت قائم ہیں.
سوال نمبر 2 - حمد کسے کہتے ہیں.
جواب نمبر 2 - وہ نظم جس میں اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کی جائے ”حمد“ کہلاتی ہے.
سوال نمبر 3 - شامل نصاب "حمد" کس شاعر نے لکھی ہے.
جواب نمبر 3 - شامل نصاب ”حمد“ حفیظ جالندھری نے لکھی ہے.
سوال نمبر 4 - عالم کس صدا سے بھر ا ہوا ہے.
جواب نمبر 4 - یہ عالم صدائے ہؤ ہو سے بھر ہوا ہے.
سوال نمبر 5 - نظام آسمانی سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 5 - نظام آسمانی سے مراد ہے سورج، چاند، ستاروں اور سیاروں کا وہ نظام جو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے آسمان پر قائم کر رکھا ہے- سورج ، چاند، ستاروں اور سیاروں کے ایک مربوط نطام کو شاعر نے نظام آسمانی کہا ہے.
سوال نمبر 6 - ذات باری تعالیٰ کی شان کس طرح نظر آتی ہے.
جواب نمبر 6 - دنیا میں موجود ہر خوبصورتی اور ہر رنکینی سے اللہ تعالیٰ کی شان نظر آتی ہے- یہ سرد و گرم ، خشک و تر، اجالا اور تاریکی ، زمین کے مناظر، آسمان کےمظاہر غرض ہر چیز سے اللہ تعالیٰ کی قدرت نظر آتی ہے.
سوال نمبر 7 - انسان کو کس فطرت پر پیدا کیا گیا ہے.
جواب نمبر 7 - اللہ تعالیٰ نے انسان کو اسلام کی فطرت پر پیدا کیا ہے.
سوال نمبر 8 - اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات کونسا ایک لفظ کہ کر بنائی.
جواب نمبر 8 - اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات لفظ ”کن“ کہ کر بنائی.
سوال نمبر 9 - اجالے اندھیرے اور خشک و تر کس کے مظاہرے کے نمونے ہیں.
جواب نمبر 9 - اجالے اندھیرے اور خشک و تر اللہ تعالیٰ کے مطاہرے کے نمونے ہیں.
سوال نمبر 10 - حمد میں خالق کی کن مخلوقات کا زکر کیا گیا ہے.
جواب نمبر 10 - نباتات، جمادات، حیوانات، انسان
Previous Question
1-10
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US