Chapter 16 کیمیکل انڈیسٹریز Chemistry 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - کروڈ آئل اور ریزیڈیول آئل میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 1 - کروڈ آئل: قشرِارض کے نیچے لاکھوں سال پہلے دفن شدہ مردہ پودوں اور جانوروں کی ڈی کمپوزیشن سے گہرے بھورے رنگ کا آئل بن گیا اس آئل کو کروڈ آئل کہتے ہیں.
سوال نمبر 2 - ڈیزل آئل اور فیول آئل میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 2 - ڈیزل آئل : ڈیزل آئل میںکاربن کی تعداد C 13 – C 15 بوائلنگ پوائنٹ: 250-350 ڈگڑی سینیٹی گریڈ. استعمالات ب سوں ٹرکوں ریلوے انجنوں، ٹیوب ویل کے انجنوں اور دوسری بھاری گاڑیوں میں فیول کے طور پر استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 3 - ڈیزل آئل کا استعمال تحریر کریں.
جواب نمبر 3 - ڈیزل آئل بسوں، ٹرکوں، ریلوے انجنوں، ٹیوب ویل کے انجنوں،اور دوسری بھاری گاڑیوں میں فیول کے طور پر استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 4 - اور کی کنسنٹریشن کیسے کی جاتی ہے.
جواب نمبر 4 - اور کی کنسنٹریشن مندرجہ ذیل طریقوں سے کی جاتی ہے. گریویٹی یسپریشن فراتھ فلوٹیشن پروسیس الیکٹرو میکنیٹک یسپریشن.
سوال نمبر 5 - کاپر کی دو اورز کے نام لکھیں.
جواب نمبر 5 - 1 کاپر گلانس 2 چالکوپائرائٹ.
سوال نمبر 6 - روسٹنگ کی تعریف کیجئے اور ایک مثال بھی دیں.
جواب نمبر 6 - ییہ پروسیس کنسنٹریٹڈ اور کو ہوا کی موجودگی میں بلند ٹمپریچر پر گرم کرنا ہے. مثال : کاپر پائرائٹ کو ہوا کی موجودگی میں گرم کرنے سے کیوپرس سلفائڈ اور فیرس سلفائڈ کا مکسچر بنتا ہے.سلفر،فاسفورس،آرسینک وغیرہ ہوا کے ساتھ مل کر ویلیٹائل آکسائیڈز بنا دیتی ہے.
سوال نمبر 7 - کیروسین آئل کے دو استعمالات لکھیں.
جواب نمبر 7 - اسکی خالص قسم جیٹ فیول کے طور پر استعمال ہوتی ہے. 170 تا 250 ڈگری سینیٹی گریڈ تک گھریلو فیول کے طور پر استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 8 - ہابئر پروسیس سے امونیا کیسے تیار کی جاتی ہے.
جواب نمبر 8 - امونیا ہابر پروسیس کے ذریعے تیار کی جاتی ہے. ایک والیوم نائٹروجن اور تین والیومز ہائڈروجن (میتھین اور سٹیم کو گرم نکل کیٹالسٹ پر گزر کر حاصل کی جاتی ہے) کو 450ڈگری سینٹی گریڈ اور 200a t m پریشر کے ساتھ گرم آئرن کیٹالسٹ کے اوپر سے گزارنے سے حاصل ہوتی ہے.
سوال نمبر 9 - پٹرولیم کیا ہے.
جواب نمبر 9 - پٹرولیم قشرِارض کے نیچے چٹانوں میں پائی جانے والی قدرتی پروڈکٹ ہے. پٹرولیم کا مطلب ہے راک آئل یہ بہت سی گیسی ، مائع اور ٹھوس ہائڈروکاربنز پانی میں سالٹس اور دوسرے زمینی پارٹیکلز پر مشتمل مکسچر ہے.
سوال نمبر 10 - فرٹیلائزر کیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 10 - فرٹیلائزر ایک ایسا مٹیریل ہے جو پودے کی نشونما اور پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے زمین میں ڈالا جاتا ہے.
سوال نمبر 11 - سمیلٹنگ پروسیس میں سلیگ کیسے بنتا ہے.
جواب نمبر 11 - سمیلٹنگ کے دوران فیرس سلفائڈ پہلے آکسیڈائز ہوکر فیرس آکسائڈ بناتا ہے جو سینڈ کے ساتھ ری ایکٹ کرکے آئرن سلیکیٹ کا سلیگ بنا دیتا ہے.
سوال نمبر 12 - گینگ اور میٹلرجی کی تعریف کریں.
جواب نمبر 12 - گینگ: منرلز میں موجود زمینی اور دوسری امپیورٹیز گینگ کےطور پر جانی جاتی ہیں. میٹلرجی: بڑے پیمانے پر طبعی یا کیمیائی پروسسز کی مدد سے اورز سے میٹل کو خالص حالت میں حاصل کرنے کا پروسیس میٹلرجی کہلاتا ہے.
سوال نمبر 13 - میٹل کی ایکسٹریکشن میں کون سے طریقہ کار استعمال کیے جاتے ہیں.
جواب نمبر 13 - میٹل کی ایکسٹریکشن میں تین طریقے استعمال ہوتے ہیں. 1) روسٹنگ 2) سمیلٹنگ 3) بیسمیرائزیشن.
سوال نمبر 14 - امونیکل برائن تیار کرنے کا طریقہ لکھیے.
جواب نمبر 14 - امونیا گیس کو سیر شدہ سوڈیم کلورائیڈ کے سلوشن میں حل کیا جائے تو وہ امونیکل برائن سلوشن کہلاتا ہے.
سوال نمبر 15 - ڈرائی کلینگ میں کونسی پیٹرولیم فریکشن استعمال ہوتی ہے.اور اس کا بوائلنگ رینج لکھیں.
جواب نمبر 15 - ڈرائی کلیننگ میں پیٹرولیم ایتھر اور گیسولین یعنی پیٹرول استعمال ہوتا ہے. ایتھر کا بوائلنگ پوائنٹ رینج 80-30 ڈگڑی سینیٹی گریڈ جبکہ کیسولین کو بائلنگ پوائنٹ 170-80 ڈگری سینٹی گریڈ ہے.
سوال نمبر 16 - میٹل کو ریفائن کیسے کیا جاتا ہے.
جواب نمبر 16 - نا خالص میٹلز کو ریفائن یا خالص کرنے کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پروسیس الیکٹرولائسز ہے.
سوال نمبر 17 - امونیکل لکر سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 17 - امونیا گیس کو پانی میں حل کردیا جائے تو اس کو امونیا نیکل کہتے ہیں.
سوال نمبر 18 - فراتھ فلوٹیشن پراسیس بیان کریں.
جواب نمبر 18 - فراتھ فلوٹیشن پراسیس کی بنیاد اور اورگینک کے پارٹیکلز کے بالترتیب آئل اور پانی سے تر ہونے کی بنا پر کیا جاتا ہے. اور پارٹیکلز زیادہ تر پائن آئل سے اورگینگ کے پارٹیکلز پانی سے تر ہوجاتے ہیں. پریشر سے ہوا گزارنے پر اور کے پارٹیکلز ہلکا ہونے کی وجہ سے سطح پر جھاگ کی شکل میں آجاتے ہیں اور انھیں نتھارلیا جاتا ہے جبکہ گینگ کے پارٹیکلز ٹینک کے نچلے حصے میں جمع ہوجاتے ہیں.
سوال نمبر 19 - یوریا ایک اہم مرکب کیوں ہے.
جواب نمبر 19 - یوریا نائٹروجن فرٹیلائز ہے. اس میں نائٹروجن کی مقدار 46.6 فیصد ہے. یہ سفید کرسٹلائن کمپائونڈ ہے جو پانی میں بہت زیادہ سولیبل ہے. یہ اہم کیمیکلز کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا زیادہ تر حصہ فرنیلائز کے طور پر استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 20 - میٹلرجی کی تعریف کیرں.
جواب نمبر 20 - میٹلرجی ایک سائنس ہے جس کے ذریعے اورز سے میٹل کو حاصل کیا جاتا ہے. میٹلرجی کی اہمیت: میٹلز معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں. صدیوں سے میٹلز،ٹولز،مشینیں،اور دوسری اشیاء بنانے میںاستعمال ہورہی ہیں. جدید زمانے میں اگچہ میٹلز کی جگہ پولیمرز نے لے لی ہے پھر بھی میٹلز کی اہمیت کو نظر انداز نہین کیا جاسکتا.
سوال نمبر 21 - جب امونیم کاربامیڈ کو سٹیم کے ساتھ گرم کیا جاتا ہے تو کیا بنتا ہے.
جواب نمبر 21 - جب امونیم کاربامیڈ کو سٹیم کے ساتھ گرم کیا جاتا ہے تو یہ ڈی ہائیڈریٹ ہو کر یوریا N H 2)2 CO) بناتے ہیں
سوال نمبر 22 - یوریا میں نائٹروجن کی فی مقدار کتنی ہے. نیز یوریا کا فارمولا بھی لکھیں.
جواب نمبر 22 - یوریا میں نائٹروجن کی فی مقدار %46.6 ہے. یوریا کا کیمیائی فارمولا ہے. NH2)2CO).
سوال نمبر 23 - قدرتی فریٹلائزر سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 23 - قدرتی فریٹلائزرز: قدرتی فریٹلائزر میںتمام بائیو ڈی گریڈ مادے جوجانوروں اور انسان کے فضلات اور پودوں کے پتوں پر مشتمل ہوتے ہیں.ان مادوں کی بیکٹریا یا ڈی کمپوزیشن کرتے ہیں.ان مادوں میں ڈی کمپوزیشن کے بعد پودوں کے لئے فائدہ مند نیوٹرینٹس ہوتے ہیں.
سوال نمبر 24 - سالوے پروسیس کا اصول کیا ہے.
جواب نمبر 24 - سالوے پروسیس کی بنیاد سوڈیم بائی کاربونیٹ کی 15 ڈگرئ سئبٹئ گریڈ پر پانی میں بہت کم سولیبلٹی ہے جب سوڈیم کلورائیڈ کے امونیکل سلوشن میں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گزاری جاتی ہے تو صرف سوڈیم بائی کاربونیٹ کا رسوب بنتا ہے.
سوال نمبر 25 - پیٹرولیم ریفائننگ پروسیس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 25 - پیٹرولیم ریفائننگ پروسیس میں کروڈ آئل کے مکسچر کو کئی مفید پروڈکٹس میںعلیحدہ علیحدہ حاصل کیا جاتا ہے. جو فریکشنل ڈسٹیلیشن کہلاتا ہے.
سوال نمبر 26 - سلیگ اور میٹے میںفرق لکھیے.
جواب نمبر 26 - سلیگ:فیرس آکسائیڈ کے ریت کے ساتھ ری ایکٹ کرنے سے فیرس سلیکٹ بنتا ہے. جسے سلیکگ کہتے ہیں. سلیگ کو ہلکا ہونے کیوجہ سے بلاسٹ فرنس کے اوپر والے سوراخ سے علیحدہ کرلیا جاتا ہے. اسکا کیمیائی فارمولا feSIO3 ہے.
سوال نمبر 27 - بیسمیرائزیشن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 27 - پگھلے ہوئے میٹے کو ناشپاتی نما بیسمیر کنورٹر میں مزید گرم کرنا بیسمیرائزیشن کہلاتا ہے. بیسمیر کنورٹرکو پیوٹ پر فکس کیا جاتا ہے تاکہ جس طرف بھی اسے گھمانا ہو گھمایا جاسکے.
سوال نمبر 28 - یوریا کی تیاری میں استعامل ہونے والے رامٹیریلز لکھیں.
جواب نمبر 28 - 1 امونیا گیس 2 کاربن ڈائی آکسائیڈ.
سوال نمبر 29 - پیٹرولیم کے فریکشنز کے نام لکھیں.
جواب نمبر 29 - پیٹرولیم کے فریکشنز پیٹرولیم گیس، پٹرولیم ایتھر، گیسولین یا پٹرول، کیروسین آئل، ڈیزل آئل اور فیول آئل ہیں.
سوال نمبر 30 - سالوے پروسیس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کیسے تیار کی جاتی ہے.
جواب نمبر 30 - سالوے کے عمل میں کیلشیم کاربونیٹ کو گرم کرنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ بنائی جاتی ہے.
سوال نمبر 31 - پٹرولیم کیسے بنتا ہے.
جواب نمبر 31 - پٹرولیم قشرِارض کے نیچے لاکھوں سال پہلے دفن شدہ مردہ پودوں اور جانوروں کی ڈی کمپوزیشن سے بنتا ہے.
سوال نمبر 32 - الیکٹرومیگنیٹک سیپریشن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 32 - الیکٹرومیگنیٹک سیپریشن کے عمل میں الیکٹرومیگنٹس یا میگنیٹک سیپریٹرز کی مدد سے میگنیٹک اورکونان میگنیٹک امپیورٹیز سے الگ کیا جاتا ہے. اورکے پائوڈر کو دو رولرز پر حرکت کرتے ہوئے لیدر بیلٹ پر ڈالا جاتا ہے جن میں سے ایک رولر میگنیٹک ہوتا ہے.اور کا میگنیٹک حصہ بیلٹ سے چمٹ کر ذرا آگے جا کر گرتا ہے. جبکہ نان میگنیٹک حصہ بیلٹ کے نیچے پہلے گر جاتا ہے.
سوال نمبر 33 - پٹرولیم کی ریفائننگ کیسے کی جاتی ہے.
جواب نمبر 33 - ریفائننگ پروسیس میںکروڈ آئل کے مکسچر کو کئی مفید پروڈکٹس میںعلیحدہ علیحدہ کرکے حاصل کیا جاتا ہے. جو فریکشنل ڈسٹیلیشن کہلاتا ہے. فریکشنل ڈسٹیلیشن کا اصول ان فریکشنز میں کمپائونڈز کے بوائلنگ پوئنٹس کے فرق کے لحاظ سے علیحدگی پر مبنی ہے
سوال نمبر 34 - سالوے پروسیس کتنے بنیادی ری ایکشنز پر مشتمل ہوتا ہے.
جواب نمبر 34 - 1) امونیکل برائن کی تیاری کیلسینیشن امونیکل برائن کی کاربونیشن فلٹریشن کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بجھے ہوئے چونے کی تیاری.
سوال نمبر 35 - امونیا کاربامیٹ کیسے بنتا ہے.
جواب نمبر 35 - مائع امونیا میں سے جب بہت زیادہ پریشر پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کو گزارا جاتا ہے تو امونیم کاربامیٹ بنتا ہے.
سوال نمبر 36 - پیٹرولیم ایتھرکی استعمالت لکھیں.
جواب نمبر 36 - پیٹرولیم ایتھر پیٹرولیم کی ایک فریکشن ہے.جو لیبارٹری میں سولونٹ اور ڈائی کلینگ میں استعمال ہوتی ہے.
سوال نمبر 37 - ٹائی ٹینیم اور مولیبڈ نیم کیا ہیں.
جواب نمبر 37 - بالوں کا رنگ بالوں میں ٹرانزیشن میٹل کے کمپائونڈز کے موجودگی کی وجہ سے ہوتا ہے.ٕ برائون بال آئرن یا کاپر کمپائونڈز پر مشتمل ہوتے ہیں. سنہرے بال ٹائی ٹینیم کے کمپائونڈز پر مشتمل ہوتے ہیں. سرخ بال مولیبڈینم کمپائونڈز کی موجودگی کی وجہ سے بنتے ہیں.
سوال نمبر 38 - ریزیڈیول آئل کیا ہے.
جواب نمبر 38 - ریزیڈیول آئل 400 ڈگری سے کم ٹمپریچر پر ویپورائز نہیں ہوتا اسے جمع کرلیا جاتا ہے . اورمزید فریکشنل ڈسٹیلیشن 400ڈگری سے زائد ٹمپریچر پر گرم کیا جاتا ہے. ریزیڈیول آئل کی چار فریکشنز درج ذیل ہیں. لبریکنٹس پیرافن ویکس اسفالٹ اور پٹرولیم کوک.
سوال نمبر 39 - اینوڈمڈ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 39 - کاپر کی ریفائننگ کے دوران امپیورٹیز کو اینوڈمڈ کہتے ہیں مثال کے طور پر گولڈ اور سلور.وغیرہ.
سوال نمبر 40 - گیسولین کے استعمالات لکھیں.
جواب نمبر 40 - گیسولین موٹر سائیکل،موٹر کار اور دوسری گاڑیوں میں فیول کے طور پر استعمال ہوتا ہے. یہ کیروسین آئل کی نسبت جلد آگ پکرتا ہے. یہ ڈرائی کلینگ میں بھی استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 41 - گریویٹی سپریشن کیا ہے.
جواب نمبر 41 - گریویٹی سپریشن: متیلک اوور اور گینگ کوڈنیسٹیز کی بنیاد پر علیحدہ کرنے کا پروسیس گریویٹی سیپریشن کہلاتا ہے اس پروسیس میں اوور میں موجود بھاری میٹل پائوڈر نیچے بیٹھ جاتا ہے جبکہ گینگ کے پاٹیکلز پانی کے ساتھ بہ جاتے ہیں.
سوال نمبر 42 - فریکشنل ڈسٹیلیشن کے اصول کیا ہے.
جواب نمبر 42 - فریکشنل ڈسٹیلیشن کا اصول ان فریکشنز میں کمپائونڈز کے بوائلنگ پوائنٹس کے فرق کے لحاظ سے علیحدگی پر مبنی ہے. کم بوائلنگ پوائنٹس رکھنے والی فریکشنز پہلے بوائل ہو کر الگ ہو جاتے ہیں.
سوال نمبر 43 - گیسولین کیا ہے.
جواب نمبر 43 - گیسولین پٹرولیم کی فریکشن ہے .یہ موٹر سائیکل،موٹر کار اور دوسری گاڑیوں میں فیول کے طور پر استعمال ہوتا ہے. یہ کیروسین آئل کی نسبت جلد آگ پکرتا ہے. یہ ڈرائی کلینگ میں بھی استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 44 - منرلز اور "اورز" میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 44 - منرلز: زمین کی سطح کے نیچے پائے جانے والی قدرتی ٹھوس میٹرلیز جو میٹلز اور زمین کی امپیورٹینز کی یکجا حالت کے کمپائونڈز پر مشتمل ہو منرلز کہلاتے ہیں
سوال نمبر 45 - بلسٹرز کاپر کیا ہے.
جواب نمبر 45 - بیسمرائزیشن کے عمل کے نتیجے میں حاصل ہونے والے پگھلےہوئے کاپر کو کنورٹر سے ریت کے سانچوں میں ڈال کر جب ٹھنڈا کیا جاتا ہے تو اس میں حل شدہ گیسز کے باہر نکلنے سے سطح پر بلسٹرز بن جاتے ہیں اس وجہ سے اس کو بلسٹر کاپر کہا جاتا ہے.یہ تقریباََ 98 فیصد خالص ہوتا ہے.
سوال نمبر 46 - یوریا کی گرینو لیشن پر نوٹ لکھیں.
جواب نمبر 46 - مائع یوریا کے گرینیولز بناے کےلیےخشک کیا جاتا ہے جب ٹاور میں بہت زیادہ پریشر پر اوپر سے مائع یوریا کو سپرے کیاجاتا ہے اور نیچے سے گرم ہوا کا کرنٹ ڈاخل کیا جاتا ہے تو یہ خشک ہوکر گرینیولز میں تبدیل ہوجاتے ہٰیں.اسے مارکیٹ میں بھیجنے کے لیے سٹورکر لیا جاتا ہے.
سوال نمبر 47 - سالوے پروسیس میں استعمال ہونے والے کوئی سے دو مرکبات کے نام لکھیں.
جواب نمبر 47 - 1)سوڈیم کلورائڈ یا برائن. 2)لائم سٹون. 3)امونیا گیس.
سوال نمبر 48 - سالوے پروسیس کے چار فوائد لکھیں.
جواب نمبر 48 - سالوے پروسیس ایک سستا پروسیس ہے.کیونکہ اس کے مٹلیلز بہت کم قیمت میںدستیاب ہیں. کاربن ڈائی آکسائیڈ اورامونیا دوبارہ بنائی اور استعمال بھی کی جاسکتی ہے. انتہائی خالص سوڈیم کاربونیٹ حاصل ہوتاہے. پروسیس پلوشن سے پاک ہے.کیونکہ ویسٹ صرف کیلشیم کلورائڈ کا سلوشن بنتا ہے. کسی بھی سلوشن کو ویپرز میں تبدیل نہیںکرنا پڑتا. اس لیے کم فیول خرچ ہوتا ہے.
سوال نمبر 49 - سمیلٹنگ کا عمل کیسے ہوتا ہے.
جواب نمبر 49 - سمیلٹنگ پروسیس کے دوران فیرس سلفائڈ پہلے آکسیڈائز ہوکر فیرس آکسائیڈ بناتا ہے. جو سینڈ کے ری ایکٹ کرکے آئرن سلیککیٹ کا سلیگ بنادیتا ہے. جو ہلکا ہونے کی وجہ سے اوپر والے سوراخ سے خارج ہوتا ہے.
Previous Question
1-49
Next Question
Chemistry
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









