View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 15 Water Chemistry 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - کرپٹوسپوریڈم پر نوٹ لکھیں.
جواب نمبر 1 - یہ پانی کے پیدا کردہ مائیکرو آرگنزمز ہیں جو گیسٹرو انٹیسٹائنل بیماری کا سبب بنتے ہیں. جس میں ڈائیریا اور قے کرنا شامل ہے.یہ چھوٹے جراثیم سطحی پانی کو سورسز جیسا کے تالابوں، جھیلوں اور دریائوں میں‌ پائے جاتے ہیں.
سوال نمبر 2 - سخت پانی کے چند نقصانات لکھیں.
جواب نمبر 2 - ہارڈ واٹر سے واشنگ میں رکاوٹ ہوتی ہے.اور صابن کی زیادہ مقدار استعمال ہوتی ہے. ہارڈواٹر پینے سے معدے میں خرابی پیدا ہوتی ہے. ہارڈ واٹر سٹیم انجنوں،بوائلر اور ٹربائنز میں استعمال کے لیے مناسب ہے.
سوال نمبر 3 - پانی کی ٹمپریری ہارڈینس کی وجہ لکھیں.
جواب نمبر 3 - پانی کے اندر میگنیشیم اور کیلشیم کے ہائی کاربونیٹس کی موجودگی پانی کو ٹمپریری ہارڈ کرنے کا باعث بنتی ہے.
سوال نمبر 4 - واٹر پلوشن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 4 - پانی کی پلوشن سے مراد پانی کے ذخائر کی آلودگی سے جس کی وجہ سے وہ قابل استعمال نہیں رہتا. یہ اس وقت واقع ہوتی ہے جب افلیونٹس کے ساتھ پلوٹینٹس کو بھی براہ راست یا بالواسطہ پانی کے ذخائر میں شامل کردیا جاتا ہے.
سوال نمبر 5 - ٹمپریری ہارڈنیس کوکن دو طریقوں سے ختم کیا جاتا ہے.
جواب نمبر 5 - ٹمپریری ہارڈنیس کودرج ذیل طریقوں سے ختم کیا جاتا ہے. 1) بوائل کرنے سے 2) کلارک کے طریقے سے.
سوال نمبر 6 - واٹر ہارن بیماریوں سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 6 - ایسی بیماریاں جو پلوٹڈ واٹر پینے یا اس سے تیار کردہ خوراک کھانے سے لاحق ہوتی ہیں پانی کی پیدا کردہ متعدی بیماریاں کہلاتی ہیں.
سوال نمبر 7 - سوفٹ اور ہارڈ پانی میں‌کیا فرق ہے.
جواب نمبر 7 - سوفٹ واٹر: ایسا پانی جو صابن کی جھاگ بہت اچھی پیدا کرتا ہے سوفٹ واٹر کہلاتا ہے.
سوال نمبر 8 - بائیو ڈی گریڈ ایبل اشیاء اور نان بائیو ڈی گریڈ ایبل اشیاء میں فرق بتائیے.
جواب نمبر 8 - نان بائیو ڈی گریڈ ایبل اشیاء: ایسی اشیاء جنہیں مائیکروآرگنز جیسا کہ بیکٹیریا ڈی کمپوز نہیں کرسکتے. نان بائیو ڈی گریڈ ایبل اشیاء کہلاتی ہیں. ڈیٹرجنٹس وغیرہ
سوال نمبر 9 - ڈیٹرجنٹس کے نقصانات تحریر کریں.
جواب نمبر 9 - ڈیٹرجنٹس لمبے عرصے تک پانی میں موجود رہتے ہیں. اور اسے ایکوئس لائف کے لیے نا موزوں بنا دیتے ہیں. ڈیٹرجنٹس میں موجود فاسفیٹ سالٹس پانی میں الجی کی گروتھ کو تیز کرتے ہیں جو پانی کی سطح پر تیرتی ہے. بالآخر یہ پودے مرتے اور گلتے سڑتے ہیں. گلنے سڑنے کے عمل میں پانی میں موجود آکسیجن استعمال ہوتی ہے. جس کی وجہ سے پانی میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے. پس آکسیجن کی کمی ایکوئس لائف کی موت کا سبب بنتی ہے.
سوال نمبر 10 - کلارک کے طریقے سے پانی کی ہارڈنیس ختم کرنے کا عمل بیان کریں.
جواب نمبر 10 - ٹمپریری ہارڈینس کو ختم کرنے کے کیمیکل طریقے میں پانی میں بجھا ہوا چونا شامل کیا جاتا ہے. جب ٹمپریچر ہارڈ واٹر میں چونے کا پانی خاص مقدر میں ڈالا جاتا ہے.تو کیلسیم اور میگنیشیم کاربونیٹس کے آئنز رسوب بن جاتے ہیں تو پانی سوفٹ ہو جاتا ہے.
سوال نمبر 11 - بوائلنگ میتھڈ کیا ہے بیان کریں.
جواب نمبر 11 - بوائلنگ میتھڈ: گرم کرنے سے ٹمپریری ہارڈ واٹر میں موجود کیلشیم بائی کاربونیٹ ٹوٹ کر ان سولیوبل کیلشیم کاربونیٹ بناتے ہیں جو رسوب کی شکل میں علیحدہ کر لیا جاتا ہے.
سوال نمبر 12 - پانی میں چونے کا پتھر کیسے حل ہوتا ہے.
جواب نمبر 12 - بارش کا پانی جب نیچے آتا ہے تو اٹمو سفیئر سے CO2 جزب کرتا ہے.یہ CO2 ملا پانی جب مٹی کی تہوں سے گزرتا ہے تو کیلشیم اور میگنیشیم کے ان سولیبل کاربونیٹس کو سولیبل ہائی کاربونیٹس میں تبدیل کردیتا ہیں.
سوال نمبر 13 - پیچش اور ٹائی فائیڈ کیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 13 - پیچش آنتوں کی بیماری جو کچھ بیکٹریا یا پیراسائٹ کی وجہ سے ہوتی ہے. پیچش کی علامات میں شدید ڈائریا جس کے ساتھ خون یا میوکس بھی آتا ہے. ٹائی فائیڈ:ٹائی فائیڈ ایک خطرناک بیکٹریا سے پیدا ہونے والی بیماری ہے . جو آلودہ پانی پینے یا ایسی خوراک کھانے سے ہوتی ہے.جو آلودہ پانی سے تیار کی گئی ہو.
سوال نمبر 14 - یرقان کیا ہے.اسکی علامات لکھیں.
جواب نمبر 14 - یرقان خون کے بائل پگمنٹس کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے. جگر کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور آنکھیں پیلی ہوجاتی یہں. مریض تھکن اور کمزوری محسوس کرتا ہے.
سوال نمبر 15 - پیچش اور ہیضہ میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 15 - پیچش : پیچش آنتوں کی ایک بیماری ہے جو مخصوص بیکٹیریا یا پیراسائٹس کی وجہ سے ہوتی ہے. یہ ڈائیریا کی انتہائی حالت ہے.
سوال نمبر 16 - پانی کی کوئی سی دو خصوصیات لکھیے.
جواب نمبر 16 - یہ نیوٹرل ہوتا ہے. اس کا لٹمس پر کوئی اثر نہیں ہوتا. یہ آئیونک اور مالیکیولر کمپائونڈ کے لیے بہترین سولوینٹ ہے. سمندر کی سطح پر اس کا فریزنگ پوئنٹ 0ڈگری سینٹی گریڈ اور بائلنگ پوائنٹ 100 ڈگری سینٹی گریڈ ہے.
سوال نمبر 17 - پانی کی دو طبعی خصوصیات لکھیں.
جواب نمبر 17 - پانی کی ہیٹ کپیسیٹی 4.2 jg -1 K-1 ہے جو پتھروں سے 6گنا زیادہ ہے. پانی کی یہ خصوصیت زمینی ٹمپریچر کو کنٹرول کرنے کا باعث ہے اس کے بغیر دن میں ٹمپریچر اس قدر بڑھ جائے کہ وہ ناقابل برداشت ہوجائے گا. رات کو ٹمپریچر اس قدر گر جائے کہ ہرچیز فریز ہوجائے گی. پانی کی سرفیس ٹینشن بہت زیادہ ہے. اس کی یہ خصوصیت کیپلری ری ایکشن کو موجب ہے. کیپلری ری ایکشن وہ عمل ہے جس کے ذریعے پودوں میں‌جڑوں سے پتوں تک پانی اوپر چڑھتا ہے. یہ عمل زمینی پودوں کی بقا کے لیے بہت اہم ہے.
سوال نمبر 18 - انڈسٹریل ویسٹ کیا ہے.
جواب نمبر 18 - تمام انڈسٹریل یونٹس اپنا ویسٹ کسی کھلے میدان یا پھر بہتے پانی میں پھینک دیتے ہیں‌.یہ 'انڈسٹرل افلیونٹس'کہلاتا ہے. انڈسٹریل افلیونٹس میں انتہائی زہریلے آرگینک کمپائونڈز ان آرگینک سالٹس، بھاری میٹلز ، منرل ایسڈز وغیرہ شامل ہوتے ہیں.
سوال نمبر 19 - بھاری میٹلز انسانی صحت کے لیے کس طرح نقصان دہ ہیں.
جواب نمبر 19 - 1) کیڈ میم کے شدیر زہریلے پن کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، گردوں کا ختم ہونا، اور ریڈ بلڈ سیلز تباہ ہوجاتے ہیں. 2)لیڈ کے زہریلے پن کی وجہ سے گردے، جگر، دماغ، سنٹرل نروس سسٹم اور ریپروڈکٹوسسٹم غیر فعال ہوجاتے ہیں. 3) مرکری کے زہریلے پن کی وجہ سے اعصابی نظام تباہ ہو جاتا ہے.
سوال نمبر 20 - سکم اور لیچنگ پرسس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 20 - سکم: ہارڈواٹر میں کیلشیم اور میگنیشیم کے نمکیات ہوتے ہیں.یہ نمکیات صابن کے مالیکیولز کے ساتھ کیمیائی عمل کرکے کیلشیم اور میگنیشم کے فیٹی ایسڈ کے غیر حل پزیر سالٹس اسوب کی شکل بناتے ہیں جنہیں سکم کہتے ہیں.
سوال نمبر 21 - آئیونک کمپائونڈ پانی میں حل ہوجاتے ہیں وجہ بتائیں.
جواب نمبر 21 - آئیونک کمپائونڈ پانی میں‌حل ہوتے ہیں کیونکہ انکے مثبت حصے پانی کے منفی کی طرف اور ان کے منفی حصے پانی کے مثبت حصہ کی طرف کشش ہوتے ہیں.آئنز کے درمیان الیکٹروسٹیٹک فورس پر آئن. دائی پول فورس پانی اور آئنز کے درمیان غالب آجاتی ہے. اس طرح مثبت اور منفی آئن آئیونک کمپائونڈ کے علیحدہ ہوتے ہیں. آکر اکر انہیں پانی کے مالیکیول گھیر لیتے ہیں.اس طرح آئن علیحدہ ہوکر سلوشن میں موجود رہتے ہیں.
سوال نمبر 22 - پانی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے کیسے بچا جا سکتا ہے.
جواب نمبر 22 - پینے کا پانی اچھے طریقے سے صاف ہونا چاہیے. سیوریج کا اچھا سینٹری سسٹم ہونا چاہیے. کسی بھی قسم کا ویسٹ پانی کی سپلائز یا تالابوں میں نہیں پھیکنا چاہیے. کیمیکل پولوشن بھی شدید بیماری کا سبب بنتی ہے. پیسٹی سائڈز اور دوسرے کیمیکلز کے استعمال پر سخت کنٹرول کیا جانا چاہیے.
سوال نمبر 23 - پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والی کوئی سی چار بیماریوں کے نام لکھیے.
جواب نمبر 23 - ڈائیریا کی بیماریاں پچیش ہیضہ فلوروسیس.
سوال نمبر 24 - انڈسٹریل افلیونٹس کے دو نقصانات لکھیے.
جواب نمبر 24 - انڈسٹریل افلیونٹس پانی کی کوالٹی خراب کرتے ہیں. یہ پانی کی آکسیجن کو حل کرنے کی صلاحیت کو بھی کم کردیتے ہیں.جس کے نتیجے میں ایکوئس لائف اور ایکوسسٹم متاثر ہوتا ہے.
سوال نمبر 25 - لیچنگ پروسس بیان کریں.
جواب نمبر 25 - فصلوں کی بہت زیادہ کاشتکاری کی وجہ سے کھادوں اور سپیٹی سائڈز یعنی گرم کش ادویات کیوجہ سے کیمیکلز زمینی پانی میں رس جاتے ہیں اس عمل کو لیچنگ پروسس کہتے ہیں.
سوال نمبر 26 - فرٹیلائز اور پیسٹی سائڈز کیوں استعمال کیے جاتے ہیں.
جواب نمبر 26 - فرٹیلائز :فصلوں کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے زمین میں نائٹروجن، فاسفورس وغیرہ کی کمی دور کرنے کے لیے فرٹیلائزرزکا استعمال کیا جاتا ہے. پیسٹی سائڈز:پیسٹی سائڈز پیسٹس کو مارنے اور قابو کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 27 - کیپلری ایکشن کیا ہے.
جواب نمبر 27 - پانی کی سرفیس ٹینشن بہت زیادہ ہے. اس کی یہ خصوصیت کیپلری ری ایکشن کو موجب ہے. کیپلری ری ایکشن وہ عمل ہے جس کے ذریعے پودوں میں‌جڑوں سے پتوں تک پانی اوپر چڑھتا ہے. یہ عمل زمینی پودوں کی بقا کے لیے بہت اہم ہے.
سوال نمبر 28 - ڈومیسٹک افلوینٹس کیا ہیں.
جواب نمبر 28 - گھروں اور انڈسٹریز میں صفائی کے مقاصد کےلیے استعمال ہونے والے ڈیٹرجنٹس کو ڈومیسٹک افلوینٹس کہتے ہیں.
سوال نمبر 29 - پانی کے سخت پن کو دور کرنے کے طریقوں کے نام لکھیے.
جواب نمبر 29 - 1) بوائل کرنے سے 2) کلارک کے طریقے سے 3) واشنگ سوڈا استعمال کرکے 4) سوڈیم زیولائٹ استعمال کر کے
سوال نمبر 30 - سوئمنگ پول کی صفائی کا طریقہ لکھیے.
جواب نمبر 30 - سوئمنگ پول کو کلورینیشن کےعمل سےصاف کیا جاتا ہے. یہ سوئمنگ پول میں کلورین سلوشن کو شامل کرنے کا عمل ہے.کلورین بیکٹریا اور دوسرے مائیکرو آرگنزمز کو ختم کرتی ہے.
سوال نمبر 31 - پانی کا وقوع بیان کریں.
جواب نمبر 31 - دنیا کے کل پانی کا 97 فیصد حصہ سمندری پانی پر مشتمل ہے. باقی پانی گلیشیئرز ، آئس کیپس، زمینی پانی اور سطحی پانی کی صورت میں موجود ہے. یہ آبی بخارات کی شکل میں‌اٹموسفیئر میں بھی موجود ہے. حل شدہ سالٹس زیادہ مقدار کی وجہ سے سمندری پانی اور زرعی مقاصد کے استعمال میں قابل نہیں ہے.زمین پر موجود پانی کا صرف 0.2 فی صد پینے کے قابل ہے.
سوال نمبر 32 - واٹر ہارڈنیس کیا ہے اسکی اقسام کے نام لکھیں.
جواب نمبر 32 - بارش کا پانی جب نیچے آتے ہوئے اٹمو سفیئر سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جزب کرلیتا ہے. کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا یہ پانی جب مٹی کی تہوں سے گزرتا ہے تو یہ کیلشیم اور میگنیشیم کاربونیٹس کو سولیبل ہائی کاربونیٹس میں تبدیل کردیتا ہے. یہ پانی کیلشیم اور میگنیشیم کے کلورائڈز اور سلفیٹس کو بھی حل کرسکتا ہے. واٹر ہارڈنیس کی دو اقسام ہیں. ٹمپریری ہارڈنیس پر مانینٹ ہارڈنیس.
سوال نمبر 33 - پرمانینٹ ہارڈینس کی وجوہات تحریر کریں.
جواب نمبر 33 - پرمانینٹ ہارڈینس پانی میں کیلشیم اور میگنیشیم کے سولیبل سلفیٹس اور گلوارائیڈ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اس ہارڈنیس کو محض بوائل کرنے سے ختم نہیں کیا جاسکتا.
سوال نمبر 34 - فلوروسیس اور ٹائیفائڈ پر نوٹ لکھیں.
جواب نمبر 34 - فلوروسیس: یہ ایک بیماری ہے جو بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے پیدا ہوتی ہے. یہ ہڈیوں اور دانتوں کے خراب ہونے کا سبب بھی بنتی ہے.
سوال نمبر 35 - بوائلر سکیلز سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 35 - جب ہارڈ واٹر کو بوائلرز میں استعمال کیا جاتا ہے. تو اس میں موجود ان سولیبل کیلشیم اور میگنیشیم سالٹس ان کے اندر لیئرز بنالیتے ہیں. جنہیں بوائلر سکیلز کہا جاتا ہے . انہیں کلارک کا طریقہ استعمال کر کے ختم کیا جاسکتا ہے.
سوال نمبر 36 - واٹر پولوشن کے دو اثرات کیا ہیں.
جواب نمبر 36 - واٹر پولوشن کے اثرات؛ پلوٹڈ واٹر انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے. اسے پینے سے ہیضہ ، ٹائیفائڈ اور ڈائریا جیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں.
سوال نمبر 37 - پانی کے سخت پن کےاسباب کیا ہے.
جواب نمبر 37 - پانی کے سخت پن کےاسباب: بارش کا پانی جب نیچے آتے ہوئے اٹموسفیئر سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جزب کرلیتا ہے.کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا یہ پانی جب زمین کی تہوں سے گزرتا ہے تو کیلشیم اور میگنیشیم کے ان سولیبل کاربونیٹس کو سولیبل بائی کاربونیٹس میں تبدیل کردیتا ہے. یہ پانی کیلشیم اور میگنیشیم کلورائڈ اور سلفیٹس کوبھی حل کرلیتا ہے. ان سالٹس کی موجودگی پانی کو ہارڈ بنادیتی ہے.
سوال نمبر 38 - پانی کے مالیکیول ساخت بیان کریں.
جواب نمبر 38 - پانی کے مالیکیول کی ساخت پولر ہے.آکسیجن اور ہائڈروجن ایٹمز کے درمیان الیکٹرونیگیٹیویٹی کے فرق کی وجہ سے اس کے مالیکیول پر ایک طرف پارشل پوزیٹو اور دوسری طرف نیگیٹیو چارج ہوتاہے.
سوال نمبر 39 - ہیپاٹائٹس سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 39 - ہیپاٹائٹس جگر کی انفلیمیشپن ہے. جس کی وجہ پانچ وائرسز میں سے کوئی ایک ہوسکتی ہے. ہیپاٹائٹس کی پانچ اقسام ہیں یعنی اے ، بی، سی ، ڈی اور ای. ہیپاٹائٹس اے اور ای گندے پانی سے منتقل ہوسکتا ہے.
سوال نمبر 40 - پیسٹی سائڈز کیوں استعمال ہوتے ہیں.
جواب نمبر 40 - پیسٹی سائڈز پیسٹس کو مارنے یا قانو کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. یہ پیسٹس سنڈیاں،جڑی بوٹیاں، کیڑے مکوڑے ،فنجائی یا وائرسز وغیرہ ہوسکتے ہیں. یہ سب فصلوں کو تباہ کرتے اور انسانوں اور جانوروں میں بیماریاں پھیلاتے ہیں.
سوال نمبر 41 - سمندر کا پانی پینے اور زراعت کے لیے کیں موزوں نہیں.
جواب نمبر 41 - سمندری پانی میں بہت زیادہ نمک ہونے کی وجہ سے یہ پینے اور زراعت کے لیے موزوں نہیں.
سوال نمبر 42 - پانی میں شوگر اور الکوحل کیوں حل ہوجاتے ہیں.
جواب نمبر 42 - پانی کا مالیکیول آکسیجن اور ہائڈروجن ایٹمز پر مشتمل ہوتا ہے. دوO – H بانڈز اور دو لون پیئرز کی موجودگی کی وجہ سے ایک H 2 O مالیکیول چار دوسرے H 2 O مالیکیولز کے ساتھ ہائڈروجن بانڈنگ بنا سکتا ہے جو کہ H 2 O مالیکیول کے گرد ٹیٹراہیڈرل ترتیب میں جڑے ہوتے ہیں. پانی کا یہ برتائو اسے بہت سے ہائڈروآکسل گروپ (-OH) رکھنے والے پولرنان آئیونک کمپائونڈ جیسا کہ الکوہلز ، آرگینک ایسڈز، گلوکوز، شوگر وغیرہ کے ساتھ ہائڈروجن بانڈنگ بنا کر انہیں حل کرنے کے قابل بناتا ہے.
سوال نمبر 43 - پودوں کے گلنے سڑنے میں‌آکسیجن کیسے استعمال ہوتی ہے.
جواب نمبر 43 - واٹر پولوشن کی وجہ سے الجی کی گروتھ بہت تیز ہوجاتی ہے جو پانی کی سطح کے اوپر تیرتی ہے. یہ سورج کی روشنی اور ہوا کو ایکوئس لائف تک پہنچنے سے روکتی ہے. جب الجی مرتی ہے تو بیکٹریا اسے ڈی کمپوز کرنے کے لیے پانی کی آکسیجن استعمال کرتے ہیں.
سوال نمبر 44 - سوڈیم زیولائٹ پانی کو کیسے سوفٹ کرتا ہے.
جواب نمبر 44 - سوڈیم زیولائٹ،سوڈیم ایلومینیم سلیکیٹ کا قدرتی طور پر پایا جانیوالا ریزن ہے. اسے مصنوعی طریقے سے بھی بنایا جاسکتا ہے. یہ گھریلو اور انڈسٹریل سطح پر پانی کو سوفٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے. جب پانی کو ریزن سے گزارا جاتا ہے تو سوڈیم آئنز ہارڈواٹر میں موجود کیلشیم اور میگنیشیم سے تبادلہ کر لیتے ہیں.
سوال نمبر 45 - پانی بطور سولوینٹ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 45 - پانی ایک یونیورسل سولوینٹ ہے کیونکہ یہ تقریبا تمام منرلز کو حل کرسکتا ہے.اشیاء کو حل کرنے کی صلاحیت پانی کی دو خصوصیات کی وجہ سے ہے . پانی کے مالیکیولز کی پولیرٹی . غیر معمولی ہائڈروجن بانڈنگ کی صلاحیت.
سوال نمبر 46 - لیچنگ پراسیس سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 46 - فصلوں کی بہت زیادہ کاشتکاری کی وجہ سے کھادوں اور سپیٹی سائڈز یعنی گرم کش ادویات کی وجہ سے کیمیکلز زمینی پانی میں رس جاتے ہیں اس عمل کو لیچنگ پراسیس کہا جاتا ہے.
سوال نمبر 47 - پانی کی ہارڈنیس کی کتنی اقسام ہیں. مختصر فرق واضح کریں.
جواب نمبر 47 - ٹمپریری ہارڈنیس : پانی میں کیلشیم اور میگنیشیم کے بائ کاربونیٹس کی موجودگی پانی کی ٹمپریری ہارڈنیس کا باعث بنتی ہے.
سوال نمبر 48 - پانی میں پولر اشیاء کے حل ہونے کی وجہ کونی فورسز ہیں.
جواب نمبر 48 - پولر اشیاء پانی میں انٹر مالیکیولر فورسز کی وجہ سے حل ہوتی ہے . پولر اشیاء پانی کے مالیکیول کے ساتھ ہائیڈروجن بانڈنگ بنالیتی ہیں.
سوال نمبر 49 - پیسٹی سائڈز کیسے واٹر پلوشن کا سبب بنتے ہیں.
جواب نمبر 49 - پیسٹی سائڈز کے کیمیکلز پانی میں حل پزیر ہوتے ہیں. یہ پانی میں حل ہو کر آہستہ آہستہ زمین کے نیچے رس جاتے ہیں اور زیر زمین پانی کو آلودہ کر دیتے ہیں.
سوال نمبر 50 - بنی نوع انسان کے لیے پانی کیوں اہم ہے.
جواب نمبر 50 - یہ ہر ہر سیل کا ضروری اور سب سے بڑاجزو ہے. مثال کے طور پر انسانی جسم 70 فیصد پانی پر مشتمل ہے. یہ پانی میں رہنے والے پودوں اور جانوروں کو ماحول مہیا کرتا ہے.
سوال نمبر 51 - واٹر مالیکیول پولر کیوں ہوتا ہے.
جواب نمبر 51 - پانی کا مالیکیول ہائیڈروجن اور آکسیجن کی آپس میں بانڈنگ سے بنتا ہے. ان دونوں میں الیکٹرونیگٹویٹی کا فرق ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہائیڈروجن پر مثبت پول بن جاتا ہے. اور آکسیجن پرمیگنیز پول بن جاتا ہے اس طرح واٹر پولر مالیکیول بن جاتا ہے.
Previous Question
1-51
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US