Chapter 12 Hydrocarbons Chemistry 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - جب ایتھائل الکوحل کو سیلفیورک ایسڈ کی موجودگی میں گرم کیا جائے تو کیا ہوتا ہے.
جواب نمبر 1 - ایتھانول اور کنسنٹریٹڈ سیلفیورک ایسڈ کے مکسچر کو 180سینٹی گریڈ پر گرم کر کے ایتھین تیار کی جاتی ہے. پہلے مرحلے میں ایتھائل ہائڈروجن سلفیٹ بنتا ہے. جو گرم کرنے سے ڈی کمپوز ہو کر ایتھین بناتا ہےجسے پانی کے اوپر جمع کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 2 - کاربن مونو آکسائیڈ کیسے بنتی ہے.
جواب نمبر 2 - الکینز کے جلنے کے لیے آکسیجن کی زیادہ مقدار کی ضرورت ہوتی ہے. کیونکہ اگر محدود آکسیجن کی سپلائی مہیا کی جائے تو جلنے کی عمل نا مکمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے. جو کہ دم گھٹنے اور موت واقع ہونے کی وجہ سے ہے.
سوال نمبر 3 - الکینز اور الکائنز میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 3 - الکینز: الکینز میں کاربنز کے درمیان بل کوویلنٹ بانڈ موجود ہوتا ہے. الکینز کا جنرل فارمولا ہے.H 2 C = C H 2
سوال نمبر 4 - الکینزکی دو طبعی خصوصیات لکھیں.
جواب نمبر 4 - الکینز کمپائونڈز کی ہومولوگس سیریز بناتے ہیں اس سیریز کے پہلے ممبرز گیسیز ہیں. C5 سے C10 تک کے الکینز مائع اور اس سے بڑے ٹھوس ہوتےہیں. یہ نان پولر ہیں.اس لیے یہ پانی میں ان سولیبل لیکن آرگینک سولوینٹس میں سولیبل ہیں.
سوال نمبر 5 - برومین واٹرمیں ایتھین شامل کرنے اسکا رنگ کیوں ختم ہو جاتا ہے.
جواب نمبر 5 - جب برومیں واٹر کوایتھین میں شامل کیا جاتا ہے. تو اسکا رنگ ختم اسلیے ہوجاتا ہے کہ ایتھین کا ڈبل بانڈ ٹوٹ کر سنگل بانڈ میں تبدیل ہو کر اپنے ساتھ برومن کو جوڑلیتا ہے.
سوال نمبر 6 - ایتھائل برومائڈ سے آپ ایتھین کیسے تیار کرسکتےہیں.
جواب نمبر 6 - ایتھائل برومائڈ کو الکوھلک ایسڈ K O H کے ساتھ گرم کرنے سے ایتھین بنتی ہے.دو متصل کاربن ایٹمز سے ہائڈروجن اور ہیلوجن کا اخراج ہوتا ہے اور ڈبل بانڈ بنتا ہے.
سوال نمبر 7 - ہائڈروکاربنز کو بنیادی آرگینک کمپائونڈ کیوں تصور کیا جاتا ہے.
جواب نمبر 7 - ہائڈرو کاربنز کو بنیادی آرگینک کمپائونڈ مانا جاتا ہے.جبکہ دوسرے آرگینک کمپائونڈزکو ان میں سے ایک یا ایک سے زیادہ ہائڈروجن ایٹمز کے گروپس کے ساتھ تبدیل کر کے حاصل کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 8 - ہائڈرو کاربنز فیول کے طور پر کیسے استعمال ہوتے ہیں.
جواب نمبر 8 - فیولز کا بنیادی جز ہائڈروکاربنز ہیں. جب یہ ہائڈروکاربنز ہوا میں چلتے ہیں تو یہ عمل Combustion کہلاتا ہے. یہ انتہائی ایکسوتھرمک ری ایکشن ہے جس سے بہت زیادہ حرارت پیدا ہوتی ہے.
سوال نمبر 9 - میتھین اور ایتھین کے استعمالات بیان کریں.
جواب نمبر 9 - میتھین اور ایتھین گیس دونوں گھریلو فیول کے لیے استعمال ہوتی ہیں. کمپریسڈ نیچرل گیس سی این جی گاڑیوں کے اندر فیول کے طور پر استعمال کی جاتی ہے. یہ بہت سے کیمیکلز بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہےجن میں ایتھانول ، کلوروفارم، کاربن ٹیٹرا کلورائیڈ،اور فارم ایلڈی ہائیڈ شامل ہیں.
سوال نمبر 10 - KMnO4 سلوشنز کے ساتھ الکین کو کیوں آکسیڈائز نہیں کیا جاسکتا.
جواب نمبر 10 - الکینز کے تمام کربنز کے درمیان سنگل کوویلنٹ بانڈ ہوتا ہے لہزا MnO4 آئنز کے ساتھ ری ایکٹ کرنے کے لیے الیکٹران موجود نہیں ہوتے جیسا کہ الکینز کے اندر موجود ہوتے ہیں.
سوال نمبر 11 - الکینز کی ہائڈروجینیشن کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں.
جواب نمبر 11 - سیچوریٹد کمپائونڈ بنانے کے لیے کیٹالسٹ کی موجودگی میں ان سیچوریٹد ہائڈروکاربن میں مالیکیولر ہائڈروجن ڈاخل کرانا ہائڈروجینیٹشن کہلاتا ہے.
سوال نمبر 12 - الکائنز کی تیاری کا طریقہ تحریرکیرں.
جواب نمبر 12 - جب ویسنل ڈائی ہیلائڈ کوالکوھلکK OH کے ساتھ گرم کیا جاتا ہے تو متصل کاربن ایٹمز دو ہائڈروجن ایٹمز اور دو ہیلوجن ایٹمز خارج ہوتےہیں جس سے ان کا کاربن ایٹمز کے درمیان ٹرپل بانڈ بن جاتا ہے.
سوال نمبر 13 - الکیناور الکائنز کا جنرل فارمول اتحرین کریں.
جواب نمبر 13 - الکین کا جنرل فارمولا CnH2n+2 الکائن کا جنرل فارمولا CnH2n-2
سوال نمبر 14 - ریڈکشن کا مطلب کیا ہے.
جواب نمبر 14 - ریڈکشن کا مطلب نوزائدہ ہائڈروجن شامل کرنا ہے. اصل میں یہ ایک ہیلوجن ایٹم کا ہائڈروجن ایٹم کے ساتھ تبادلہ ہے. یہ ری ایکش زنک اور ہائڈرو کلورک ایسڈ کی موجدگی میں ہوتا ہے.
سوال نمبر 15 - الکینز کو پیر افینیز کیوں کہتے ہیں.
جواب نمبر 15 - الکینز میں تمام کاربن ایٹمز کے درمیان سنگل بانڈ ہوتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ کاربن ایٹمز سیچوریٹڈ ہیں اور اس لیے کم ری ایکٹیو ہوتے ہیں اس وجہ سے پیرفینز کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 16 - سیچوریٹڈ اور ان سیچوریٹڈ کاربنز میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 16 - سیچوریٹڈ کابنز: وہ ہائڈروکاربنز جن میں کاربن کی چاروں ویلنسیز دوسرے کاربن اور ہائڈروجن کے ستھ سنگل بانڈ بنائیں سچوریٹڈ ہائڈروکاربنز کہلاتے ہیں.مثال کے طور پر الکینز فیملی ، پروپین . ایتھین.
سوال نمبر 17 - الکینز کی طبعی خصوصیات لکھیں.
جواب نمبر 17 - الکینز کا پہلا ممبر ایتھین ہے یہ خوشگوار خشبو کے ساتھ بے رنگ گہس پئ. الکینز نا ن پولر ہوتی ہیں اس لیے پانی میں ان سولیبل لیکن آرگینک سولوینٹس میں سولیبل ہیں. سیریز کا پہلا ممبر ایتھین ہوا سے ہلکا ہوتا ہے.
سوال نمبر 18 - الکائنز کی دو طبعی خصوصیات لکھیے.
جواب نمبر 18 - الکائنز بھی کمپائونڈ ز کی ایک سیریز بناتے ہیں .اس کا پہلا ممبر ایسٹلین ہے.یہ ہلکی گارلک بووالی ایک بے رنگ گیس ہے. ایسٹیلین پانی میں معمولی سی سولیبل ہے لیکن آرگینک سولوینٹس جیسا کہ بنزاین الکوحل،ایتھروغیرہ میں سولیبل ہے.
سوال نمبر 19 - آپ پروپائل الکوحل سے پروپین کیسے تیار کرسکتے ہیں
جواب نمبر 19 - پروپائل الکوحل اور کنسٹرٹیڈ سیلفیورک ایسڈ کے مکسچر کو 180 سینٹی گریڈ پر گرم کرکے پروپین تیار کی جاتی ہے. پہلے مرحلے میں پروپائل ہائیڈروجن سلفیٹ بنتا ہے.جوگرم کرنے سے ڈی کمپوز ہو کر پروپین بناتا ہے.جسے پانی کے اوپر جمع کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 20 - آرگینک کمپائونڈ کی ان سیچوریشن معلوم کرنے کے لیے ایک ٹیسٹ لکھیں.
جواب نمبر 20 - الکینز کی KMnO4 کے ساتھ آکسیڈیشن کے ری ایکشن کو آرگینک کمپائونڈ کی ان سیچوریشن ٹیسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. الکینز پوٹاشیم پرمیگنیٹ کے ایسڈک سلوشن کے گلابی رنگ کو ختم کردیتی ہے.کیونکہ ڈبل بانڈ کے الیکٹرونزMnO4 آئنز کے ساتھ ری ایکشن کرتے ہیں. اور اس ری ایکشن کے نتیجے میں MnO2 اور آتھین گلائکول اور آتھین ڈائیول بنتی ہے. اس طرح ڈبل بانڈ پردو ہائڈروآکسل گروپ شامل ہوتے ہیں.
سوال نمبر 21 - ایتھین کے استعمال تحریر کریں.
جواب نمبر 21 - پھلوں کو مصنوعی طریقے سے پکانے کے لیے. بے ہوش کرنے کےلیے. پولی تھین کی تیاری کے لیے پولی تھین ایک پلاسٹک میٹریل ہے جو پیکنگ کھلونوں ، بیگوں وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 22 - الکینز کا وقوع لکھیں.
جواب نمبر 22 - لوئر الکینز گیس میں نہایت قلیل مقدار میں موجود ہوتی ہیں. ایتھائلین قدرتی گیس میں پائی جاتی ہے بعض اوقات اس کی مقدار 20فیصد تک ہوجاتی ہے. پٹرولیم کی کریکنگ سے بہت زیادہ مقدار میں الکینز تیار کی جاتی ہیں.
سوال نمبر 23 - سیدھی چین اور برانچڈ چین میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 23 - سیدھی چین: کاربن ایٹمز کی چین جن میں تمام کاربن ایٹمز ایک دوسرے سے ایک سیدھی لائن میں جڑے ہوتے ہیں سیدھی لائن کہلاتی ہے.
سوال نمبر 24 - ہائڈروکاربنز کی تعریف کیرں.
جواب نمبر 24 - وہ مرکبات جو ہائیڈروجن اور کاربن سے ملکر بنتے ہیں ان کو ہائڈروگاربنز کہتےہیں. مثال کے طور پر میتھین، ایتھین.
سوال نمبر 25 - اوپن چین ہائیڈروکاربنز کی کتنی اقسام ہیں.
جواب نمبر 25 - اوپن چین ہائیڈروکاربنز کو سیچوریٹد اور ان سیچوریٹد کاربنز میں تقسیم کیا گیا ہے.سیچوریٹڈ ہائیڈروکاربنز کو الکینز بھی کہتے ہیں جبکہ ان سیچوریٹد ہائیڈروکابنز میں الکینز اور الکائنزشامل ہیں.
سوال نمبر 26 - ویجیٹیبل آئل کی ہائڈروجی نیشن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 26 - ویجیٹیبل آئل کی ہائڈروجی نیشن : ویجی ٹیبل آئل ان سیچوریٹڈ ہوتے ہیں اگر ان میں نکل یا پلاٹینیم کی موجودگی میں ہائڈروجن کا اضافہ کیا جائے تو ٹھوس حالت میں تبدیل ہوجاتی ہے.
سوال نمبر 27 - ہائیڈروکاربنز آگینک سولونٹس میں کیوں لولیوبل ہیں.
جواب نمبر 27 - زیادہ تر آرگینک سولونت نان پولر ہیں.اور ہائیڈروکاربن نان پولر ہیں اس طرح ایک جیسا ہونے کے اصول پر ہائیڈروکابن آرگینک سولونٹ میں حل ہوجاتے ہیں.
سوال نمبر 28 - ان سیچوریٹڈ ہائڈروکاربنز کے نام اورجنرل فارمولا لکھیےِ
جواب نمبر 28 - الکینز: جنرل فارمولا CnH2n الکائنز: جنرل فارمولا CnH2n-2
سوال نمبر 29 - الکینز میں ہیلوجینیشن کا عمل کیسے ہوتا ہے.
جواب نمبر 29 - ہیلوجینیشن کا مطلب ہیلوجن مثال کے طور پر کلورین یا برومین کا اضافہ کرنا ہے. جب ایتیھین کے ساتھ برومین واٹر کو ایک انرٹ سولونٹ جیسا کہ کاربن ٹیٹرا آکسائیڈ میں ملایا جاتا ہے تو اس کا فوری طور پر ختم ہو جاتا ہے.
سوال نمبر 30 - الکائنز ہیلوجنز کے ساتھ کس طرح ری ایکشن ہوتے ہیں.
جواب نمبر 30 - ایسیٹیلین کلورین اور برومین کے ساتھ کیمیکل ری ایکٹ کرکے بالترتیب ٹیٹرا کلوروایتھین اور ٹیٹرا بروموایتھین بناتی ہے. جب ایسٹیلین برومین واٹر کے ساتھ ری ایکٹ کرتی ہے. تو برومین واٹر کا سرخ بھورا رنگ ٹیٹرا مرومو ایتھین کے بننے کی وجہ سے ختم ہوجاتا ہے.
سوال نمبر 31 - الکینز کی ہیلو جینیشن کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں.
جواب نمبر 31 - الکینز کی ہیلو جینیشن تبادلے کا ری ایکشن ہے. مدھم سورج کی روشنی میں کیمیکل ری ایکشن کی ایک سیریز ہے جس میں ہر مرحلے یہ ایک ہائیڈروجن ایٹم کا تبادلہ ایک ہیلوجن ایٹم ہوتا ہے اس طرح تمام تائیڈروجن ایٹمز کا تبادلہ ہیلوجنز ایٹمز سے ہوتا جا تا ہے.
سوال نمبر 32 - الکینز کی دو طبعی خصوصیات لکھیں.
جواب نمبر 32 - الکینز کی دو طبعی خصوصیات: 1) الکینز کمپائونڈز کی ہومولوگس سیریز بناتے ہیں اس سیریز کے پہلے ممبر گیسیز ہیں.C 5 سے C 10 تک کےالکینز مائع اور اس سے بڑے ممبرز ٹھوس ہوتے ہیں. 2) یہ نان پولر ہیں. اس لیے یہ پانی میں ان سولیبل لیکن آرگینک سولوینٹس میں سولیبل ہیں.
سوال نمبر 33 - الکائنز کی تعریف کریں.
جواب نمبر 33 - الکائنز ایسے ہائڈروکاربنز ہیں جن کے کاربن ایٹمز کے مابین ٹرپل کوویلنٹ بانڈ موجود ہوتا ہے.CH= CH ایتھائن. الکائنز ایسٹیلین بھی کہلاتی ہے.
سوال نمبر 34 - الکینز کے سورسز لکھیں.
جواب نمبر 34 - الکینز کا اہم سورس پٹرولیم اور قدرتی گیس ہے. میتھین قدرتی گیس کا تقریبا 85 فیصد ہوتا ہے. تجارتی پیمانے پر تمام الکینز کروڈ پٹرولیم کی فریکشنل ڈسٹیلیشن سے حاصل کیے جاتے ہیں. نباتاتی اشیاء کی بیکٹیریل ڈی کمپوزیشن سے مارش گیس بنتی ہے جو زیادہ تر میتھین گیس پر مشتمل ہوتی ہے. کول گیس سے حاصل ہونے والی فیول گیسز میں الکینز کی تھوڑی سی مقدار پر موجود ہوتی ہیں. گوبر گیس ، سیوریج، گیس اور بائیو گیس میں میتھین گیس پائی جاتی ہے. جو مویشیوں کے گوبر فضلہ اورپودوں کے کوڑاکرکٹ سے بنتی ہے.
سوال نمبر 35 - جلنے کے عمل کی تعریف کریں.
جواب نمبر 35 - جلنے کا عمل : الکینز بہت زیادہ ہوا یا آکسیجن کی موجودگی میں جل کر کاربن ڈائی آکسائڈ اور پانی بناتی ہیں اور اس کے ساتھ بہت زیادہ حرارت خارج ہوتی ہے. یہ ری ایکشن گاڑیوں کے انجنوں، گھریلو بیٹریوں اور کھانا پکانے والے چولہوں میں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 36 - کلوزڈ چین ہائڈروکاربنز کی ہوتے ہیں.
جواب نمبر 36 - ایسے ہائڈروکاربنز جو اپنے مالیکیولز میں کاربن ایٹمز کی ونگز رکھتے یوں کلوزڈ چین یا سائیکلک ہائڈروکاربنز کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 37 - الکینز کو اولی فنز کیوں کہتے ہیں.
جواب نمبر 37 - سادہ ترین الکین ایتھین ہے جسکا فارمولا ہے. یہ کمپائونڈ اولی فنز کہلاتے ہیں. یہ ایک لاطینی لفظ ہے جس کا مطلب آئل بنانے والے کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں.کیونکہ اس کے پہلے والےممبرز جب ہیلوجنز کے ساتھ ری ایکٹ کرتے ہیں تو آئل پروڈکٹس بناتے ہیں.
سوال نمبر 38 - کلورین سے ڈائی کلورومیتھین کیسے بنتی ہے.
جواب نمبر 38 - H2C = CH2 + CL2 ------- CL – CH2 – CH2 - CL
سوال نمبر 39 - تبادلے کا ری ایکشن کیا ہے.
جواب نمبر 39 - الکینز صرف تبادلے کے ری ایکسنز دیتے ہیں. ایسا ری ایکشن جس میں سیچوریٹڈ کمپائونڈ کے ایک یا یاک سے زیادہ ہائڈروجن ایٹمز کو دوسرے ایٹمز کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہو تبادلے کا ری ایکشن کہلاتا ہے.
سوال نمبر 40 - الکینز ری ایکٹو کیوں ہوتے ہیں.
جواب نمبر 40 - الکینز بہت زیادہ ری ایکٹیو ہوتے ہیں کیونکہ ان میں ڈبل بانڈ کے الیکٹرونز کی ری ایکشن کے لیے بآسانی دستیاب ہوتے ہیں. یہ کمپائونڈ سیچوریٹڈ کمپائونڈز بننے کے لیے دوسرے ایٹمز کو ساتھ مل کر کے بہت تیزی سے ری ایکٹ کرنے کا رجحان رکھتے ہیں. نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ڈبل بانڈسنگل بانڈ میں تبدیل ہوجاتا ہے جو کہ زیادہ مستحکم ہوتا ہے. ییہ ری ایکشنز ان سیچوریٹڈز کی خصوصیت ہے.
سوال نمبر 41 - الکینز کا جرنل فارمولا لکھیں ایتھین کا کیا فارمولا ہے.
جواب نمبر 41 - الکینز کا جنرل فارمولا : CnH2n-2 ایتھین کا کیمیائی فارمولا: C2H4
سوال نمبر 42 - الکائنز کو ایسٹیلسن کیوں کہا جاتا ہے.
جواب نمبر 42 - الکائنز کو ایسی ٹیلسین اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ ایسی ٹیلین الکائنز سیریز کے پہلے ممبر رکن کا نام ہے.
Previous Question
1-42
Next Question
Chemistry
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









