View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 11 Organic Chemistry Chemistry 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - آرگینک کمپائونڈز کے فارمولاز کی اقسام لکھیں.
جواب نمبر 1 - مالیکیولر فارمولا کنڈینسڈ فارمولا سٹرکچرل فارمولا ڈاٹ کراس فارمولا.
سوال نمبر 2 - آرگینک کیمسٹری کی تعریف کریں.
جواب نمبر 2 - لفظ آرگینک کا مطلب زندگی کی علامت ہے کیمسٹری کی وہ شاخ جو ہائڈروکاربنز اور ان کے ڈیریوٹیوذ کا مطالعہ کرتی ہے آرگینک کیمسٹری کہلاتی ہے.
سوال نمبر 3 - کاربن کے کوویلنٹ بانڈ کی مضبوطی کی وضاحت کریں.
جواب نمبر 3 - بہت چھوٹے سائئز کی وجہ سے کاربن ایٹمز ہائڈروجن ،آکسیجن،نائٹروجن، اور ہیلوجنز کے ساتھ بہت مضبوط کوویلنٹ بانڈز بناتا ہے. یہ خصوصیت بھی اسے بہت زیادہ تعداد میں کمپائونڈز بناے کے قابل بناتی ہے.
سوال نمبر 4 - کیٹی نیشن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 4 - 'کاربن ایٹمز کی دوسرے کاربن ایٹمز کےے ساتھ لانگ چینز یا رنگ بنانے کی صلاحیت کیٹی نیشن کہلاتی ہے.'
سوال نمبر 5 - آرگینک کمپائونڈ کیا ہیں.
جواب نمبر 5 - آرگینک کمپائونڈ ہائڈروکاربنز اور ان کے ڈیریوٹیوز ہیں جن میں کوویلنٹ بانڈ کے ذریعے جڑی ہوئی کاربن ایک اہم جز ہے.
سوال نمبر 6 - کوئلہ کی کلاسیفیکیشن تحریر کریں.
جواب نمبر 6 - 1) پیٹ 2) لگنائٹ 3) بچیومینیس 4) انتھراسائٹ.
سوال نمبر 7 - ہوموسائیکلک کمپائونڈ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 7 - ایسے کمپائونڈز جو صرف ایک ہی قسم کے ایٹمز سے بنتے ہیں جن میں رنگز صرف کاربن ایٹمز سے بنے ہوتے ہیں جو کہ کاربن ایٹمز ہوتے ہیں.
سوال نمبر 8 - آرگینک کمپائونڈز کے سورسز کے نام لکھیں.
جواب نمبر 8 - آرگینک کمپائونڈز کے مندرجہ ذیل سورسز ہیں: کول نیچرل گیس پٹرولیم اینیمل پلانٹ
سوال نمبر 9 - جانور کس طرح آرگینک کمپائونڈ کے سورسز ہیں.
جواب نمبر 9 - قدرتی طور پر آرگینک کمپائونڈ جانور اور پودے بناتے ہیں.جاور آرگینک کمپائونڈ کے دو اہم گروپس پروٹینز اور فیٹس بناتے ہیں.پوٹینز ،میٹ،مٹن، چکن، اور انڈوں وغیرہ میں پائی جاتی ہیں.جبکہ فیٹس دودھاورمکھن میں موجود ہوتی ہیں.
سوال نمبر 10 - مالیکیولر فارمولا کنڈینسڈ فارمولا سٹرکچرل فارمولا ڈاٹ کراس فارمولا.
جواب نمبر 10 - مالیکیولر فارمولا: وہ فارمولا جو آرگینک کمپائونڈ کے ایک مالیکیول میں موجود ایٹمز کی اصل تعداد کو ظاہر کرتا ہے.مالیکیولر فارمولا کہلاتا ہے.
سوال نمبر 11 - آئسومرزم کیا ہے.
جواب نمبر 11 - اگر کمپائونڈ کا مالیکیولر فارمولا ایک جیسا ہو لیکن ان کے مالیکیولز میں ایٹمز کی ترتیب یا سٹرکچرل فارمولاز مختلف ہوتو ایسے کمپائونڈز ایک دوسرے کے آئسومرز کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 12 - برومین واٹر ٹیسٹ کس کے لیے کیا جاتا ہے.
جواب نمبر 12 - برومین واٹر ٹیسٹ ان سیچوریشن کے ٹیسٹ کے لیے کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 13 - کلوزڈ چین کی ہے اسکی اقسام لکھیں.
جواب نمبر 13 - کلوزڈ چین کمپائونڈز میں ان کے آخری کاربن ایٹمز آزاد نہیں ہوتے بلکہ یہی رنگ بنانے کےلیے جرے ہوتے ہیں.ان کو مزید دو کلاسز میں تقسیم کیا گیا ہوتا ہے. ہوموسائیکلک کمپائونڈ. بینزو سائیکلک کمپائونڈ.
سوال نمبر 14 - الکوحل گروپ پر مختصر نوٹ لکھیں.
جواب نمبر 14 - الکوحل گروپ: الکوھلز کا فنکشنل گروپ“-OH”ہے مثالیں. میتھائل الکوحل CH3-OH ایتھائل الکوحل CH3-CH2-OH پروپائل الکوحل CH3-CH2-CH2-OH
سوال نمبر 15 - کول تار سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 15 - کول تار گاڑھا سیاہ مائع ہے یہ کول کی ڈسٹرکٹیوڈسیکیشن سے حاصل کیا جاتا ہے. یہ 200سے زیادہ مختلف آرگینک کمپائونڈز کا مکسچر ہے جو زیادہ تر ایروبیٹک ہیں.کول تار کا سیاہ باقی ماندہ پچ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 16 - ایلیمنٹ کو کیٹی نیشن کا مظاہرہ کرنے کے لیے کن بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے.
جواب نمبر 16 - ایلیمنٹ کوکیٹی نیشن کا مظاہرہ کرنے کے لیے درج ذیل دو بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے. ایلیمنٹ کی ویلنسی دو یا دو سے زیادہ ہونی چاہیے. ایلیمنٹ کا اپنے ایٹمز کے ساتھ بنا ہوا بانڈ کسی دوسرے ایلیمنٹ کے ساتھ بنے ہوئے بانڈ،خاص طور پر آکسیجن سے زیادہ مظبوط ہونا چاہیے.
سوال نمبر 17 - الکائل ریڈیکل کیسے بنتے ہیں.
جواب نمبر 17 - الکائل ریڈیکلز الکین کے ماخوذ مرکبات ہیں یہ الکلین سے ایک ہائیڈروجن نکال کر بنائے جاتے ہیں انہیں لفظ“R” سے ظاہر کیا جاتا ہے اور ان کا جنرل فارمولاCnH2n+1 ہے.
سوال نمبر 18 - آرگینک کمپائونڈ الیکٹریسٹی کے ناقص کنڈکٹر ہوتے ہیں وجہ بتائیں.
جواب نمبر 18 - کوویلنٹ بانڈ کی موجودگی کی وجہ سے آرگینک کمپائونڈ الیکٹریسٹی کے ناقص کنڈکٹر ہوتے ہیں.
سوال نمبر 19 - آرگینک کمپائونڈز کو خوراک کے طور پر کیسے استعمال کیا جاتا ہے.
جواب نمبر 19 - خوراک جو ہم روزانہ کھاتے ہیں جیسا کہ دودھ، گوشت،انڈے،سبزیاں،وغیرہ یہ تمام کاربوہائڈریٹس،پروٹینز، فیٹساور وٹامنز وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ آرگینک کمپائونڈز ہیں.
سوال نمبر 20 - مالیکیولر فارمولا سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 20 - آرگینک کمپائونڈ ز کے ایک مالیکیول میں موجود ایٹمز کی اصل تعاداد کو مالیکیولر فارمولا کہتے ہیں.
سوال نمبر 21 - کوئی سے دو ہائڈرو کاربنز کا کنڈینسڈ فارمولا لکھیں.
جواب نمبر 21 - پرومین: H3 CCH2 CH3 بیوٹین : H3C (CH2)2 CH3
سوال نمبر 22 - کول گیس میں پائی جانے والی گیس کے نام لکھیے.
جواب نمبر 22 - کول گیس میں پائی جانے والی گیسز ہائیڈروجن کاربن مونو آکسائیڈ اور میتھین ہے.
سوال نمبر 23 - کنڈینسڈ فارمولا کی تعریف کریں.
جواب نمبر 23 - کنڈینسڈ فارمولا ایسا فارمولا ہے جس میں ایٹمز کا گروپ کاربن کے ساتھ سیدھی چین شاخدار چین کی صورت کو ظاہر کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 24 - بینزین کا کیمیائی فارمولا لکھیں.
جواب نمبر 24 - بینزین کا کیمیائی فارمولا C6H6 ہے.
سوال نمبر 25 - ایرومیٹک کمپائونڈ کیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 25 - ایسے آرگینک کمپائونڈز جن کے مالیکیول میں کم سے کم ایک بینزین رنگ موجود ہوتا ہوا ایروبیٹک کمپائونڈ کہلاتے ہیں.ایک بنزین رنگ کاربن ایٹمز پر مشتمل ہوتا ہے.جس میں یکے بعد دیگرے تین ڈبل بانڈز موجود ہوتے ہیں.یہ ایروبیٹک کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 26 - وائیٹل فورس تھیوری کا خاتمہ کیسے ہوا.
جواب نمبر 26 - 1828ء میں وائٹل فورس تھیوری کی اہمیت اس وقت کم ہوگئی جب وہلر نے ان آرگینک کمپائونڈ امونیم سائنیٹ کو گرم کرکے پہلا آرگینک کمپائونڈ 'یوریا' تیار کیا.بعد میں وائیٹل فورس تھیوری کی اہمیت اور بھی کم ہوگئی جب kolbe نے 1845ء میں لیبارٹری میں ایسٹیک ایسڈ تیار کیا.
سوال نمبر 27 - اوپن چین اور کلوز چین کمپائونڈ میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 27 - اوپن چین کمپائونڈ: اوپن چین کمپائونڈ ایسے مالیکیولز جن کے آخری کاربن ایٹمز آپس میں جڑے نہیں ہوتے ہیں یہ سٹریٹ چین اور نرانچڈ چین کمپائونڈ ہوتے ہیں.
سوال نمبر 28 - کوک کے استعمالات بیان کریں.
جواب نمبر 28 - 1) یہ میٹلز کی اکسٹریکشن خاص طور پر آئرن کی میٹلرجی میں ریڈیوسنگ ایجنٹ کے طور پر کام آتا ہے. 2) اسے فیول کےے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 29 - کاربن کیوں کیٹی نیشن کا مظاہرہ کرتی ہے.جبکہ سیلیکان کیوں نہیں.
جواب نمبر 29 - سلیکان اور کاربن دونوں کی الیکٹرونک کنفگریشن ایک جیسی ہے. لیکن کاربن کیٹی نیشن کا مظاہرہ کرتی ہے جبکہ سلیکان نہیں کر سکتی.
سوال نمبر 30 - کوک کی تعریف کریں.
جواب نمبر 30 - کوک 98 فیصد کاربن ہے.یہ کول میں ویسٹ کے طور پر باقی رہ جاتا ہے. جب کول کوڈسٹیلیشن کے عمل سے گزرا جاتا ہے تو اس میں سے تمام اجزاء الگ ہوجاتے ہیں اور ایک ٹھوس ویسٹ باقی رہ جاتا ہے جو کوک کہلاتا ہے.
سوال نمبر 31 - آئسوپرزکیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 31 - ایسے کمپائونڈز کو آئسومرز کہا جاتا ہے. جن کا مالیکیولر فارمولا ایک جیسا ہوتا ہے.مگر ایٹمز کی ترتیب مختلف ہوتی ہے.
سوال نمبر 32 - یوریا کا فارمولا تحریر کریں.
جواب نمبر 32 - یوریا کا فارمولا NH2)2 CO)
سوال نمبر 33 - کاربن اپنے آکٹیٹ کو کیوں اور کیسے مکمل کرتی ہے.
جواب نمبر 33 - کاربن اپنی ٹیٹرا ویلنسی کو مکمل کرنےاور نوبل گیسز کی طرح سٹیبلٹی حاصل کرنے کے لیے اپنا آکٹیٹ مکمل کرتا ہے.کاربن عام طور پر اپنے ویلنس شیل کے الیکٹرونز کی شیئرنگ کرتے ہوئے آکٹیٹ پورا کرتا ہے.
سوال نمبر 34 - ایک کیمیکل ٹیسٹ کے ذریعے پروپین اور پروپٰین کی شناخت کریں.
جواب نمبر 34 - پروپین میں اگر پوٹاشیم میگنیٹ کے ایسڈک سلوشن کو شامل کردیا جائے تو یہ ڈی کلرائز ہوجاتی ہے. لیکن اگرپروپٰین میں پوٹاشیم پرمیگنیٹ کے ایسڈک سلوشن کو شامل کیا جائے تو یہ کلرائز نہیں ہوتا.
سوال نمبر 35 - وائٹل فورس تھیوری کیا ہے. یہ کس نے پیش کی.
جواب نمبر 35 - وائٹل فورس تھیوری: انیسویں صدی کے شروع میں سویڈیش کیمسٹ برزیلیئس نے وائٹل فورس تھیوری پیش کی. اس تھیوری کے مطابق آرگینک کمپائونڈ کو لیبارٹری میں تیار نہیں کیا جاسکتا تھا کیونکہ یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ پراسرار قوت کے تحٹ بنتے ہیں جو کہ وائٹل فورس تھیوری کہلاتی ہے.
سوال نمبر 36 - کول کی دو اقسام اور ان کے استعمالات لکھیں.
جواب نمبر 36 - پیٹ: یہ گھٹیا قسم کا کوئلہ ہے اور فرانس میں استعمال ہوتا ہے. لگنائٹ: یہ نرم قسم کا کوئلہ ہے اور تھرمل پاورسٹیشن میں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 37 - ملٹی پل بانڈنگ کیا ہے.
جواب نمبر 37 - اپنی ٹیٹراویلنسی کو مکمل کرنے کے لیے ملٹی پل بانڈز بنا سکتا ہے. اس وجہ سے بھی کمپائونڈز کی تعداد میں اضافہ ممکن ہوتا ہے.ایتھین میں‌دو کاربن ایٹمز سنگل بانڈ سے جڑے ہوتے ہیں. ایتھائلین میں ڈبل بانڈ کے ذریعے اور ایسٹی لین میں ترپل کوویلنٹ بانڈ سے جڑے ہوتےہیں.
سوال نمبر 38 - ایسٹر لیکج سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 38 - ایسٹرلیکج: RCOOR فنکشنل گروپ پر مشتمل آرگینک کمپائونڈ ایسٹرز کہلاتے ہیں. جنرل فارمولا:ان کو جنرل فارمولا R-C-OR جہاں R آؤر R الکائل گروپس ہیں یہ ایک جیسے یا مختلف ہوسکتے ہیں.
سوال نمبر 39 - ڈسٹرکٹوڈسٹیلیشن کیا ہے.
جواب نمبر 39 - ڈسٹرکٹوڈسٹیلیش:ہوا کی عدم موجودگی میں اگر کوئلے کو پائوڈر کی شکل میں لاکربہت زیادہ گرم کیا جائے تو وہ کول گیس،کول تاراور کوک میں تبدیل ہوجاتا اس کوڈسٹرکٹوڈسٹیلیشن‌آف کول کہتے ہیں.جس میں مندرجہ ذیل کمپونینٹ حاصل ہوتے ہیں. کول گیس ،امونیکل لکر، کول تار، کوک.
سوال نمبر 40 - ہومولوگس سیریز کی دو خصوصیات لکھیں.
جواب نمبر 40 - ہومولوگس سیرزکے تمام ممبرز کی کمپوزیشن کو ایک جنرل فارمولا ظاہرکیا جاسکتا ہے.CnH2n-2.CnH2n.Cn H2n+2. انکی کیمیائی خصوصیات ایک جیسی ہوتی ہیں. کیونکہ یہ ایک فنکشنل گروپ رکھتے ہیں ان کی طبعی خصوصیات میں بتدریج تبدیلی رونما ہوتی ہے. ان کے مالیکیولر ماسز میں اضافے کی وجہ سے ان میں میلٹنگ اور باوئلنگ پوائنٹس میں اضافہ ہوتا ہے. ان کو ایک جیسے جنرل طریقے سے تیار کیا جا سکتا ہے.
سوال نمبر 41 - آرگینک اور ان آرگینک کمپائونڈ میں آئیونک بانڈ ہونے کی وجہ سے میلٹنگ اور بوائلنگ پوائنتس کے لحاظ سے فرق بیان کریں.
جواب نمبر 41 - عام طور پر آرگینک کمپائونڈز کے میلٹنگ اور بوائلنگ پوائنٹس بہت کم ہوتے ہیں اور یہ وولٹائل ہوتے ہیں اس کی وجہ ان میں پائی جانے والی کمزور فورسز آف اٹریکشن ہے. جبکہ ان آرگینک کمپائونڈ کے میلٹنگ اور بوائلنگ زیادہ ہوتے ہیں. اس کی وجہ ان میں موجود طاقتور آئیونک بانڈنگ ہوتی ہے.
سوال نمبر 42 - ایرومیٹک کمپائونڈ اور ایلی سائیکلک میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 42 - ایرومیٹک کمپائونڈ: ایسے کمپائونڈ جن کے مالیکیول میں کم سے کم ایک بینزین رنگ موجود ہوتا ہے. ایرومیٹک کمپائونڈ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 43 - آرگینک کمپائونڈ کے دو استعمالات لکھیے.
جواب نمبر 43 - ادویات کے طور پر استعمالات: بہت زیادہ تعداد میں آرگینک کمپائونڈز ادویات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں. زندگی بچانے والی بہت سی ادویات جیسا کہ اینٹی بائیوٹکس لینارٹری میں تیار کی جاتی ہیں. خام مال کے طور پر استعمالات: آرگینک کمپائونڈز بہت سی اشیاء جیسا کہ ربڑ،کاغز،سیاہی،ادویات،رنگ پینٹساور پیسٹی سائڈز وغیرہ بنانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 44 - کوئلہ کیسے بنتا ہے.
جواب نمبر 44 - کوئلہ لاکھوں سال پہلے زمیں کی تہہ میں دفن شدہ مردہ پودوں کی ڈی کمپوزیشن کیوجہ سے بنتاہے لکٹری کی کوئلہ میں تبدیلی کو کاربونائزیشن کہتے ہیں.یہ ایک نہایت سست رفتار بائیو کیمیکل پروسس ہے. یہ ہوا کی غیر موجودگی میں بہت زیادہ پریشر اور ٹمپریچر کے زیر اثر بہت طویل عرصے 500 ملین سال میں تکمیل تک پہنچتا ہے.
سوال نمبر 45 - آرگینک کمپائونڈ کی دو خصوصیات تحریر کریں.
جواب نمبر 45 - ییہ کمپائونڈ قدرتی پودوں اور جانوروں سے حاصل کیے جاتے ہیں. آرگینک کمپائونڈ کوویلنٹ بانڈز پر مشتمل ہوتے ہیں.
سوال نمبر 46 - اوپن چین یا اے سائیکلک کمپائونڈ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 46 - اوپن چین کمپائونڈ کے مالیکیولز میں آخری کاربن ایٹمز جڑے ہوئے نہیں ہوتے اس طرح یہ کاربن ایٹمز کی اوپن چین بناتے ہیں. اوپن چین برانچڈ چین .
سوال نمبر 47 - سی این جی کس کا مخفف ہے.
جواب نمبر 47 - سی - این - جی کا پوار لفظ (کمپریسڈ نیچرل گیس) ہے.
سوال نمبر 48 - قدرتی گیس کی اہمیت بیان کرں.
جواب نمبر 48 - قدرتی گیس گھروں میں انڈسٹری میں فیول کے طور پر استعمال ہوتی ہے. یہ گاڑیوں میں کمپریسڈ نیچرل گیس کی صورت میں فیول کے طور پر استعمال ہوتی ہے. قدرتی گیس کاربن بلیک اور فرٹیلائزرز بنانے میں بھی استعمال ہوتی ہے.
سوال نمبر 49 - فنکشنل گروپ کی تعریف کیریں.
جواب نمبر 49 - آرگینک مالیکیول کا فنکشنل گروپ کے علاوہ حصہ باقی زیادہ تر طبعی خصوصیات جیسا کہ میلٹنگ پوائنٹ، بوائلنگ پوائنٹ، ڈینسٹی وغیرہ کا تعین کرتا ہے.
سوال نمبر 50 - فوسلز سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 50 - لاکھوں سال پہلے زمین کی تہہ میں دفن شدہ مردہ پودوں کی ڈی کمپوزیشن کی وجہ سے فوسل فیولز میں تبدیل ہوجاتے ہیں یہ ایک نہایت سست رفتار بائیوکیمیکل پروسیس ہے.یہ ہوا کی غیر موجودگی میں بہت زیادہ پریشر اور ٹمپریچر کے زیر اثر ہوتا ہے.
Previous Question
1-50
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US