Chapter 14 The Atmosphere Chemistry 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - اوزون لیئر کی تباہی کی دو وجوہات لکھیں.
جواب نمبر 1 - اوزون لیئر کی تباہی کی وجوہات: اوزون مالیکیولز سولرریڈی ایشنز جزب کرتے ہیں اور تیزی سے جدا ہوجاتے ہیں. اوزون کی تباہی کا بنیادی باعث کلوروفلرو کاربنز ہیں.
سوال نمبر 2 - SO2 کے دو نقصانات لکھیں.
جواب نمبر 2 - SO 2 ایک انتہائی نا خوشگوار بو رکھنے والی بے رنگ گیس ہے یہ مریضوں کے لیے سانس لیے میں مشکلات کا باعث بنتی ہے. SO 2 سیلفیورک ایسڈ بناتی ہے جو عمارتوں اور نباتات کو نقصان پہنچاتا ہے.
سوال نمبر 3 - اگر ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ نہ ہو تو کیا ہم زندہ رہ سکتے ہیں.
جواب نمبر 3 - اگر ہوا میںکاربن ڈائی آکسائیڈ نہ ہو تو ہم زندہ نہیں رہ سکتے کیونکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ پودوں کو خوراک بنانے کے لیے بھی چاہیےاور اس کا ہمارے جسم سے اخراج بھی ضروری ہے. یہ پودوں کے لیے اتنی ضروری ہے جتنی ہمارے لیے.
سوال نمبر 4 - ایسڈ رین عمارتوں کو کیوں تباہ کرتی ہے.
جواب نمبر 4 - عمارتیں اور مجسمے وغیرہ ماربل اور چونے کے پتھر سے بنے ہوتے ہیں .ان میں موجود کیلسیم کاربونیٹ کے ساتھ ایسڈ رین ری ایکٹ کرتی ہے جس کی وجہ سے عمارت اور مجسمے آہستہ آہستہ حسن اور چمک دمک کھو دیتے ہیں.
سوال نمبر 5 - فالتو مواد جلانا ہوا کی پلوشن کس طرح باعث ہے.
جواب نمبر 5 - فالتو مواد جلانے والی بھٹی میں بہت زیادہ ٹمپریچرکے درمیان ناکارہ فالتو مادوں کو جلانے کا عمل انسنریشن کہلاتا ہے.انسنریشن کا عمل مواد کے ٹھوس ماس کو 80 فیصد کم کردیتا ہے اور ان کو ایش،فلو گیسز اور حرارت میں تبدیل کردیتا ہے. اگرچہ یہ ناکارہ مادوں کے والیوم کو کم کردیتا ہے.لیکن یہ انتہائی زہریلی گیسیز اورزہریلی راکھ پیدا کرتے ہیں.
سوال نمبر 6 - ٹروپو سفیئر اور سٹریٹو سفیئر کی وضاحت کریں.
جواب نمبر 6 - ٹروپو سفیئر: ٹروپو سفیئر کے بنیادی اجزاء نائٹروجن اور آکسجن گیسز ہیں. زمین کے اٹمو سفیئر کا 99 فیصد والیوم دو گیسیز پر مشتمل ہے. سٹریٹو سفیئر: ٹروپو سفیئر سے اوپر 50 کلومیٹر کا علاقہ سٹریٹو سفیئر کہلاتا ہے. اس ریجن میں ٹمپریچر 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک بتدریج بڑھتا ہے. اس ریجن میں اوزون کی موجودگی ٹمپریچر میں اضافے کا باعث بنتی ہے. اس ریجن میں ٹمپریچر میں اضافہ بلندی کے ساتھ ساتھ ہوتا ہے.
سوال نمبر 7 - گلوبل وارمنگ کے دو اثرات لکھیں.
جواب نمبر 7 - ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اضافے کے نتیجے میں ہر سال 0.05 ڈگری سینٹی گریڈ ایٹمو سفیرک ٹمپریچر میں اضافہ ہورہا ہے. یہ اٹمو سفیرک سرکولیشن میں اہم تبدیلیں کا باعث بن رہا ہے. جس کی وجہ سے موسموں میں تبدلیاں پیدا ہو رہی ہیں .
سوال نمبر 8 - والیوم کے لحاظ سے اٹمو سفیئر کی کمپوزیشن تحریر کریں.
جواب نمبر 8 - گیس: نائٹروجن % 78.09 آکسیجن % 20.94 آرگون % 0.93 کاربن ڈائی آکسائیڈ. % 0.03
سوال نمبر 9 - اوزون لیئر کہاں پائی جاتی ہے.
جواب نمبر 9 - سٹریٹو سفیئر کے درمیانی حصے سے بہت کم الٹراوائلٹ ریڈی ایشنز گزر رہی ہوتی ہیں.یہاں O ایٹم O2 گیس دوبارہ اوزون بنانےکے لیے ملتی ہیں جو کہ ایک ایکسوتھرمک ری ایکشن ہے. اس ریجن میں اوزون کے بننے کی وجہ سے اوزون کی لیئر بن جاتی ہے. پس اوزون کی لیئر سٹریٹو سفیئر کے درمیان میں موجود ہوتی ہے.
سوال نمبر 10 - اوزون اور اوزون ہول کی تعریف کریں.
جواب نمبر 10 - اوزون: اوزون تین آکسیجن ایٹمز پر مشتمل آکسیجن کی ایلوٹروپک قسم ہے. یہ اٹمو سفیئر کے درمیانی حصہ میں ایک آکسیجن ایٹم اور ایک آکسیجن کے مالیکیول کے ملاپ سے بنتی ہے. اوزون ہول: C F 2 کی ڈی کمپوزیشن سے خارج ہونے والا ایک کلورین فری ریڈیکل کئی لاکھ اوزون مالیکیولز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.وہ ریجن جہاں اوزون ختم ہوجائے اوزون ہول کہلاتا ہے.
سوال نمبر 11 - پولیوشن کو کنٹرول کرنے میں حکومت کا کیا کردار ہے.
جواب نمبر 11 - گورنمنٹ کو کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرنے والے فیولز کے استعمال سے بچنے کےلیے منصوبے بنانے چاہیے کیونکہ یہ ایک گرین ہائوس گیس ہے. گورنمنٹ کو بڑے شہروں میں موثر ٹرانسپورٹ مہیا کرنی چاہیے تاکہ لوگ اپنی گاڑییاں استعمال کرنےسے گریز کریں. اس سے خود ڈرائیونگ والی گاڑیوں کی تعداد کم ہوگی.
سوال نمبر 12 - ایٹموسفیئرک اینجز کی کوئی دو خصوصیات لکھیں.
جواب نمبر 12 - ایٹمو سفیئر چار لیئرز پر مشتمل ہوتا ہے جو زمین کی شے سے اوپر کی طرف پھیلے ہوئے ہیں. اوپر کی جانب گیسز کی کنسنٹریشن بتدریج کم ہوتی ہے. جس کے نتیجے میں پریشر بھی بتدریج کم ہوجاتا ہے.
سوال نمبر 13 - ایسڈ رین آبی حیات کے لیے کیسے مضحر ہے.
جواب نمبر 13 - ایسڈ رین جب زمین اور پہاڑوں پر برستی ہے تو یہ بھاری میٹلز کو اپنے اندر حل کرلیتی ہے اور ان کو دریائوں اور جھیلوں میں پہنچا دیتی ہے. ایلومینیم میٹل کی بہت زیادہ کنسنٹریشن مچھلیوں کے گلز کو بند کردیتی ہے. دم گھٹنے سے مچھلیاں مرجاتی ہیں.
سوال نمبر 14 - CO اور C O 2 کے ذرائع لکھیں.
جواب نمبر 14 - CO اور C O 2 آتش فشاں پہاڑوں کے بھٹنے سے پیدا ہوتی ہیں. قدرتی اشیاء کی ڈی کمپوزیشن سے. انجنوں، گاڑیوں اور فیکٹریوں میں فوسل فیولز کے جلنے سے. جنگل کی لکڑی کا محدود آکسیجن میں جلنا.
سوال نمبر 15 - گرین ہائوس ایفیکٹ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 15 - کاربن ڈائی آکسائیڈ گلاس ہائوس کی دیواروں کی طرح کام کرتی ہے.یہ سورج کی ہیٹ انرجی کی الٹراوائلٹ ریز کو اندر آنے دیتی ہے مگر زمیں کی سطح سے اوپر اٹھنے والی انفرریڈی ایشنز کو جزب کرلیتی ہے. کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کنسٹریشن بڑھتی ہے.اٹموسفیئر کا اوسط ٹمپریچر بتدریج بڑھتا ہے یہ گرین ہائوس ایفیکٹ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 16 - ہوا کے پلوٹینٹس سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 16 - ہوا کے پلوٹینٹس : ہوا میں موجود نقصان دہ مضرصحت کیمیائی مادے ہوا کے پلوٹینٹس کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 17 - ایسڈ رین کیسے بنتی ہے.
جواب نمبر 17 - ایسڈ رین: جب سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ فضا میں شامل ہو جاتے ہیں تو بارش کے پانی سے تعامل کرکے HNO3, اور H2SO4 میں تبدیل کردیتےہیں. اس بارش کی پی ایچ کو 4 سے کم ہوجاتی ہے. جس کو ایسڈرین کہتے ہیں.
سوال نمبر 18 - ایسڈ رین کس طرح زمیں کی ایسیڈیٹی میں اضافہ کرتی ہے.
جواب نمبر 18 - ایسڈ رین زمیں کی ایسیڈیٹی میں اضافہ کرتی ہے. جس کی وجہ سے اس قسم کی زمین میںبہت سی فصلیں اور پودے صیح طریقے سے نشونما نہیں پاسکتے .یہ زمیں میں زہریلی مٹریلز میں بھی اضافہ کرتی ہے.جو سبزیوں کو زہریلا کردیتی ہے. حتی کہ ایسیڈیٹی کی وجہ سے پرانے درخت بھی متاثر ہوتے ہیں ان کی نشونما رک جاتی ہے. اور وہ سوکھےہو کر مر جاتے ہیں.
سوال نمبر 19 - کاربن ڈائی آکسائیڈ گرین ہائوس کیوں کہلاتی ہے.
جواب نمبر 19 - کاربن ڈائی آکسائید رات کے وقت زمین سے نکلنے والی انفراریڈ شعاوں کو جزب کرلیٹی ہے. جس سے ہمارا ماحول گرم رہتا ہے. اس لیے اس کو گرین ہائوس گیس کہتے ہیں.
سوال نمبر 20 - ایٹمو سفیئر کو کتنے رینجیز میں تقسیم کیا گیا ہے.اور اٹمو سفیئر کیوں بدتدریج تبدیل ہورہا ہے.
جواب نمبر 20 - ایٹمو سفیئر کو چار رینجیز میں تبدیل کیا گیا ہے. ہر ریجن کے اپنے اپنے قدرتی خواص ہیں . لیکن انسانی سرگرمیاں اس میں خلل ڈال رہی ہیں.ان سرگرمیوں کی وجہ سے ہمارا ایٹمو سفیئر بدتدریج تدبیل ہورہا ہے.
سوال نمبر 21 - پلوٹینٹس کی تعریف کیجیے اس کی اقسام بیان کریں.
جواب نمبر 21 - پلوٹینٹ ایک ناکارہ مادہ ہے جو ہوا، پانی اور مٹی کو آلودہ کرتا ہے. پلوٹینٹس انوائرمنٹ میں انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے بنتے ہیں اور خارج ہوتے ہیں. یہ انوائرمنٹ کو زندگی کے لیے نقصان دہ بناتے ہیں. اسکی دو اقسام ہیں. پرائمری پلوٹینٹس سیکنڈری پلوٹینٹس
سوال نمبر 22 - ایٹمو سفیر اور انوائرمنٹ میںکیا فرق ہے.
جواب نمبر 22 - ایٹمو سفیر زمین کے گرد موجود مختلف گیسوں کا غلاف ہے.
سوال نمبر 23 - سیلاب کے خطرات میں کیوں اضافہ ہورہا ہے.
جواب نمبر 23 - دنیا میں بڑھتی ہوئی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار گرین ہوئس ایفیکٹ پیدا کرتی ہے جس سے گلوبل وارمنگ ہورہی ہے اس کی وجہ سے پہاڑوں پر موجود گلیشیئرز کا پگھل کر دریائوں اور نہروں میں پانی میں اضافہ کرنے کا خدشہ ہے جو سیلابوں کا ایک بہت بڑا خطرہ ہے.
سوال نمبر 24 - اٹمو سفیئر کیا ہے اسکی مختلف لیئرز کے نام لکھیں.
جواب نمبر 24 - زمین کے گرد گیسز کا غلاف اٹمو سفیئر کہلاتا ہے.اسکی چار رینجیز ہیں. ٹروپو سفیئر سٹرینو سفیئر میزو سفیئر تھرموسفیئر.
سوال نمبر 25 - بائیو سفیئر کیا ہے.
جواب نمبر 25 - زمین کے اردگرد وہ علاقہ جہاں پر زندہ چیزیں رہ سکتی ہیں اسکو بائیوسفیئر کہا جاتا ہے.
سوال نمبر 26 - اوزون کے خاتمے کو دو اثرات لکھیں.
جواب نمبر 26 - یہ پودوںکے لائف سائیکل کو چینج کرکے فوڈ چین کو ناکارہ کرسکتی ہے. یہ ہوائوں کی ترتیب بدل سکتی ہے. جس سے پوری دنیا میں آب و ہوا بدل جائے گی. خاص طور پر ایشیاء اور بحرالکاہل کے خطے متاثر ہوں گے. اوزون لیئر میں کمی کی وجہ سے متعددی بیماریوں جیسا کہ ملیریا میں اضافہ ہوگا.
سوال نمبر 27 - ایٹمو سفیئر کا ٹمپریچر کیسے برقرار رہتا ہے.
جواب نمبر 27 - اگرچہ ایٹمو سفیئر میں کاربن ڈائی آکسائڈ اور پانی کے بخارات کی کنسنٹریشن نہ ہونے کے برابر ہے لیکن پھر بھی اٹموسفیئر کے ٹمپریچر کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. یہ دونوں گیسز سورج کی ویزیبل شعاعوں کو گزرنے دیتی ہیں لیکن زمین کی سطح سے اٹھنے والی انفراریڈ ریڈی ایشنز کا بہت زیادہ حصہ جزب کرلیتی ہیں اور اٹمو سفیئر کو گرم کر دیتی ہیں.
سوال نمبر 28 - اوزون لیئر کے خاتمے کی دو وجوہات تحریر کریں.
جواب نمبر 28 - اوزون کے مالیکیول سولر ریڈی ایشنز کو جزب کرنے سے ٹوٹ جاتے ہیں. کلوروفلوروکاربنز بھی اوزون کی تباہی کے ذمہ دار ہیں یہ کلورین بطور فری ریڈیکل پید کرتے ہیں جو O3 کو مالیکیولر آکسیجن میں تبدیل کرتے ہیں.
سوال نمبر 29 - پرائمری پلوٹینٹس اور سیکنڈری پلوٹینٹس کی کیمیائی مثالیں دیں.
جواب نمبر 29 - پرائمری پلوتینٹس: CO 2, N H 3, SO 3, C H 3 سیکنڈری پلوٹینٹس: O 2 ,H N O 3, H 2 S O 4
سوال نمبر 30 - ایسڈ رین کے دو اثرات لکھیں.
جواب نمبر 30 - ایسڈ رین سے زمیں کی ایسیڈٹی بڑھ جاتی ہے جس سے فصلوں کو نقصان ہوتا ہے. ایسڈ رین پودوں اور درختوں کی نشونما پر بہت برا اثر ڈالتی ہے.
سوال نمبر 31 - کلوروفلور کاربنز کیا ہیں.
جواب نمبر 31 - کلوروفلور کاربنز ایئر کنڈیشنز اور ریفریجیٹرز میں تھنڈک پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں. یہ کمپائونڈز کسی نہ کسی وجہ سے لیک ہوکر سٹرینو سفیئر میں ڈفیوز ہو جاتے ہیں.وہاں الٹراوائلٹ ریڈی ایشنز میں موجود ccl2 بانڈ کو توڑ کر کلورین کے فری ریڈیکلز بناتی ہیں.
سوال نمبر 32 - گلوبل وارمنگ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 32 - جیسے جیسے ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کنسنٹریشن بڑھتی ہے اٹموسفئیر کا اوسط ٹمپریچر بتدریج بڑھتا ہے. یہ گرین ہائوس ایفیکٹ کہلاتا ہے.یہ ایفیکٹ ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کو پروپورشنل ہے.جتنی زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ہوگی اتنی ہی ہیٹ زیادہ جزب ہوگی یعنی گرمی زیادہ ہوگی.گرمی میںاضافے کی وجہ سے یہ مظہر گلوبل وارمنگ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 33 - ہوا کے پلوٹینٹس کے نقصان دہ فنکشنز بیان کریں.
جواب نمبر 33 - ہوا کے پلوٹینٹس موسم کو تبدیل کرتے ہیں. انسانی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں. پودوں کو نقصان دیتے ہیں. عمارتوں کو تباہ کردیتے ہیں. مثالیں . سلو کے آکسائیڈ. کاربن کے آکسائیڈ. نائٹروجن کے آکسائیڈ.
سوال نمبر 34 - ہوا کے پرائمری اور سیکنڈری پلوٹینٹس میں فرق کریں.
جواب نمبر 34 - پرائمری پلوٹینٹس: پرائمری پلوٹنٹس ایسے ناکارہ پراڈکٹس ہیں جو فوسل فیولزاور آرگینک اشیاء کے جلنے سے بنتے ہیں. پرائمری پلوٹینٹس میں سلفر کے آکسائڈز ، کاربن کے آکسائڈ، نائٹروجن کے آکسائڈ، ہائڈروکاربن، امونیا اور فلورین کے کمپائونڈز ہیں.
سوال نمبر 35 - انسنریشن کیا ہے.
جواب نمبر 35 - فالتو مواد کو جلانے والی بھٹی میں بہت زیادہ ٹمپریچر کے درمیان ناکارہ اور فالتو مادوں کو جلانے کا عمل انسنریشن کہلاتا ہے.
سوال نمبر 36 - پرائمریپلوٹینٹس کی تعریف کریں.دو سیکنڈری پلوٹینٹس کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 36 - پرائمری پلوٹینٹس: پرائمری پلوٹینٹس میں سلفر کے آکسائڈز ، کاربن کے آکسائڈ، نائٹروجن کے آکسائڈ، ہائڈروکاربن، امونیا اور فلورین کے کمپائونڈز ہیں. سیکنڈری پلوٹینٹس: سیکنڈری پلوٹینٹس سیلفیورک ایسڈ، کاربانک ایسڈ، ئائٹرک ایسڈ،ہائڈروفلورک ایسڈ، اوزون اور پرآکسی ایسیٹائن نائٹریٹ شامل ہیں.
سوال نمبر 37 - اوزون ہول کیا ہے بیان کریں یہ کس طرح وقوع پزیر ہوتا ہے.
جواب نمبر 37 - اوزون ہول: CF 2 کی ڈی کمپوزیشن سے خارج ہونے والا ایک کلورین فری ریڈیکل کئی لاکھ اوزون مالیکیولز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.وہ ریجن جہاں اوزون ختم ہوجائے اوزون ہول کہلاتا ہے.
سوال نمبر 38 - اوزون کیسے بنتی ہے بیان کریں.
جواب نمبر 38 - اوزون: اوزون تین آکسیجن ایٹمز پر مشتمل آکسیجن کی ایلوٹروپک قسم ہے. یہ اٹمو سفیئر کے درمیانی حصہ میں ایک آکسیجن ایٹم اور ایک آکسیجن کے مالیکیول کے ملاپ سے بنتی ہے.
سوال نمبر 39 - اوزون کیوں انسانوں کے لیے ضروری ہے.
جواب نمبر 39 - اوزون پورے اٹموسفیئر میں موجود ہے لیکن اس کی سب سے زیادہ کنسنٹریشن والا ایریا اوزون لیئر کہلاتا ہے جو کہ زمیں کی سطح سے 25 سے 30 کلومیٹر بلند سٹریٹو سفیئر ریجن میں موجود ہے. یہ لیئر کرہ ارض کو گھیرے ہوئے ہے اور زمیں کو سورج سے آنے والی نقصان دو الٹراوائلٹ ریڈی ایشنز سے بچاتی ہے. الٹراوائلٹ ریڈی ایشنز جلد کے کینسر کا باعث بن سکتی ہیں. پس سٹریٹو سفیئر میں موجود اوزون لیئرزمین پر موجود زندگی کے لیے مفید ہے.
سوال نمبر 40 - نائٹرک ایسڈ کیسے پیدا ہوتا ہے.
جواب نمبر 40 - قدرتی طور پر پیدا ہونے والے نائٹروجن کے آکسائیڈز، خاص طور پر نائٹرک آکسائڈ فضا میں بجلی کی چمک سے پیدا ہوتا ہے.
سوال نمبر 41 - CO ہوا کا کیسے پلوٹینٹ ہے.
جواب نمبر 41 - CO ہوا کا ایک پلوٹینٹ ہے. بہت زیادہ زہریلی گیس ہونے کی وجہ سے یہ صحٹ کے لیے نقصان دہ ہے. بے رنگ اور بے بو ہونے کی وجہ سے اس کی موجودگی کو فوری اور آسانی سے محسوس نہیں کیا جاسکتا ہے. جب یہ سانس لینے کے ذریعے اندر جاتی ہے تو آکسیجن کی نسبت زیادہ تیزی سے ہیمو گلوبن کے ساتھ ری ایکٹ کرتی ہے. جس کی وجہ سے جسم کو آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ ہوجاتی ہے. CO گیس کی زیادہ کنسنٹریشن کی وجہ سے سردرد اور تھکاوٹ ہو جاتی ہے.
سوال نمبر 42 - ایسڈ رین کے کوئی سے دو اجزاء کے نام لکھیں.
جواب نمبر 42 - ایسڈ رین کے اندر سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ پانی سے مل کر HNO3, H2SO4 بناتے ہیں.
سوال نمبر 43 - ایٹمو سفیئر کی دو اہم گیسوں کے نام لکھیے.
جواب نمبر 43 - آکسیجن اور نائٹروجن ایٹموسفیئر کی دو اہم گیسیس ہیں.
سوال نمبر 44 - زمین کن قدرتی سفیئر پر مشتمل ہے.
جواب نمبر 44 - لیتھو سفیئر ہائڈروسفیئر ایٹمو سفیئر بائیو سفیئر
سوال نمبر 45 - ایٹمو سفیئر کے چاروں رینجیز کی زمین کی سطح سے بلندی لکھیے.
جواب نمبر 45 - ٹروپوسفیئر 0 تا 12 کلومیٹر سٹریٹو سفیئر 12 تا 50 کلومیٹر میزوسفیئر 50 تا 85 کلومیٹر تھرموسفیئر. 85 تا 120 کلومیٹر.
سوال نمبر 46 - اٹمو سفیرک ماس کا 75 فیصد ٹروپوسفئیر میں کیوں پایا جاتا ہے.
جواب نمبر 46 - ٹروپو سفیئر کے بڑے اجزاء نائٹروجن اور آکسیجن گیسس ہییں.یہ دونوں زمین کے ایٹمو سفیئر کا 99فیصد والیوم بناتی ہے.چونکہ ٹروپوسفیئر کی اونچائی کی ھد 12-0 کلومیٹر ہے. اس لیے ایٹموسفیرک ماس کا 75فیصد ٹروپو سفیئر میں پایا جاتا ہے.
Previous Question
1-46
Next Question
Chemistry
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 16-05-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









