View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 13 Biochemistry Chemistry 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - نیوکلیو ٹائڈز کے کوئی سے دو بنیادی اجزاء کے نام لکھیں.
جواب نمبر 1 - نیوکلیو ٹائڈز کے بنیادی اجزاء درج ذیل ہیں: شوگر.ٔ(پینٹوز) فاسفیٹ بیس،(ئائٹروجنس بیس)
سوال نمبر 2 - انزائمز کے تجارتی پیمانے پر دو استعمالات تحریر کریں.
جواب نمبر 2 - ایمالیز انزائمز مزید سٹارچ پیدا کرسکتے ہیں.حتی کہ یہ سٹارچ کو میٹھے گلوکوز شربت میں تبدیل کردیتے ہیں. یہ بریڈ بنانے اور خوراک میں مٹھاس لانے کے لیے بھی استعمال کیے جاتے یہں. انزائمز کو فروٹ جوسز کو خالص کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے. یہ فروٹس میں شامل کیے جاتے ہیں جس سے جوس کی پروڈکشن میں اضافہ ہوتا ہے.
سوال نمبر 3 - کاربوہائڈریٹس کا بنیادی یونٹ کیا ہے.اور یہ کس طورح بنتے ہیں.
جواب نمبر 3 - کاربوہائڈریٹس کا بنیادی یونٹ سیکرائیڈ ہے اور یہ فوٹوسنتھیسز کے عمل سے بنتا ہےجس میں پودے کلوروفل کی موجودگی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی کی مدد سے گلوکوز بناتے ہیں.
سوال نمبر 4 - اولیگو سیکرائیڈز کی خصوصیات تحریر کریں.
جواب نمبر 4 - یہ کاربوہائڈریٹس سفید کرسٹالائن ٹھوس ہیں اور پانی میں بآسانی حل ہوتے ہیں. یہ ذائقے میں میٹھے ہوتے ہیں.اور ریڈیوسنگ یا نان ریڈیوسنگ ہوسکتے ہیں.
سوال نمبر 5 - فوٹوسنتھیسز کی تعریف کریں
جواب نمبر 5 - کاربوہائڈریٹس پودوں میں فوٹوسنتھیسز کے عمل کے ذریعے سورج کی روشنی اور سبز پگمنٹ کلوروفل کی موجودگی مین کاربن ڈائی آکسائڈاور پانی سے بنتے ہیں.
سوال نمبر 6 - وضاحت کریں کہ پانی میں سولیوبل وٹامنز صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے.
جواب نمبر 6 - واٹر سولیوبل وائٹامنز کا جسم سے تیزی سے اخراج ہوتاہے.اس لیے ان وٹامنز کا زیادہ مقدار میں استعمال بھی نقصان دہ نہیں ہوتا ہے.
سوال نمبر 7 - فیٹ سولیبل اور واٹر سولیبل وٹامنز میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 7 - فیٹ سولیبل: ایسے وٹامنز جو فیٹس میں سولیبل ہوتے ہیں.فیٹ سولیبل وٹامنز کہلاتے ہیں.A,D,E,K یہ وٹامنز فیٹ سولیبل ہیں.
سوال نمبر 8 - فیٹس کی دو خصوصیات تحریر کریں.
جواب نمبر 8 - فیٹس پانی میں غیر حل پزیر ہوتے ہیں. لیکن آرگینک سولیونٹس میں حل پزیر ہوتے ہیں. فیٹس جسم میں جمع ہوکر اسے حرارت الیکٹریسٹی سے انسولیٹ کرتے ہیں.
سوال نمبر 9 - وٹامن A کے سورسز اور استعمالات لکھیں.
جواب نمبر 9 - سورسز:ڈیری پروڈکٹس ،انڈے،آئلزاور فیٹس، مچھلی وغیرہ. اس کے علاوہ یہ سبزیوں میں پائے جانے والے بیٹا کیروٹین، گاجروں اور جگر سے بھی حاصل کیاجاسکتا ہے. استعمالات :وٹامنA ریٹینا کو اندھیرے میں تصرف کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے.
سوال نمبر 10 - بائیو کیمسٹری کیا ہے.
جواب نمبر 10 - بائیو کیمسٹری ایک ایسی فیلڈ ہے.جس کا تعلق قدرتی طور پر پائے جانے والے میکرو مالیکیولز مثال کے طور پر پروٹینز، کاروہائڈریٹس،نیوکلک ایسڈز اور وٹامنز سے ہے.
سوال نمبر 11 - پروٹین کیسے بنتا ہے.
جواب نمبر 11 - دو امائنو ایسڈ پیتپا لنکیج سے جڑتے ہیں. جب ایک امائنو ایسڈ کے امائنو گروپ اور دوسرے امائنو ایسڈ کے کارباکسل گروپ کےدرمیان پانی کا مالیکیول جانے سے پیٹپا ئیڈ بانڈ بن جاتا ہے. جب ہزاروں امائنو ایسڈ مل جاتے ہیں تو پروٹین بنتی ہے.
سوال نمبر 12 - اینزائمز کا فروٹ جوسز میں استعمال لکھیں.
جواب نمبر 12 - انزائمز کو فروٹ جوسز کو خالص کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. یہ فروٹس میں شامل کیے جاتے ہیں جس سے جوس کی پروڈکشن میں اضافہ ہوتا ہے. یہ فروٹ کی جلد سے حاصل کردہ رنگ کو بھی بہتر بناتا ہے.
سوال نمبر 13 - سکروز اور سٹارچ کے ذرائع بیان کریں.
جواب نمبر 13 - سکروز کے ذرائع: چقندر، گنا اور پھل وغیرہ سٹارچ کے ذرائع: زرعی اجناس ،گندم ، جوہ، مکئی اور چاول وغیرہ.
سوال نمبر 14 - نیوکلیک ایسڈز کیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 14 - نیوکلیک ایسڈز ہر زندہ سیل کا لازمی جزو ہیں یہ عام نیوکلیوٹائڈ سے بنے ہوئے لانگ چین والے مالیکیولز ہوتے ہیں.ہر نیوکلیوٹائڈ تین اجزاء نائٹروجینیس بیس، پینٹوز شوگر اور فاسفیٹ گروپ پر مشتمل ہوتا ہے.
سوال نمبر 15 - DNA اور RNA کس کا مخفف ہے.
جواب نمبر 15 - DNA ڈی آکسی رائبونیوکلک ایسڈ RNA رائبو نیوکلک ایسڈ.
سوال نمبر 16 - لپڈز کے دو استعمالات تحریر کریں.
جواب نمبر 16 - جانوروں کی چربی کو صابن بنانے والی انڈسٹری میں استعمال کرتے ہیں. پودوں کے بیجوں سے حاصل ہونے والے تیل کو کھانا پکانے اور بناسپتی گھی بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 17 - اولیگو سیکرائیڈز سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 17 - اولیگو سیکرائیڈز، ہائڈرولائزڈ ہونے پر مونوسیکرائیڈز کے 2 سے 9 یونٹس دیتے ہیںاس لیے ہائڈرولائزڈ کرنے کے دوران پیدا ہونے والے یونٹس کی بناء پر ان کی ڈائی سیکرائڈز، ٹرائی سیکرائڈز میں کلاسیفیکشن کی جاتی ہے.سب سے اہم اولیگو سیکرائیڈز ہیں جیسے سکروز.
سوال نمبر 18 - پیٹپائڈ لنکیج سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 18 - امائنو ایسڈز آپس میں پیٹپائڈ لنکیج سے جڑے ہوتے ہیں اور پروٹین بناتے ہیں.
سوال نمبر 19 - وٹامن A کے استعمالات لکھیں.
جواب نمبر 19 - وٹامن A کے استعمالات : وٹامن A ایپی تھیلیم کی جلد میں حالت کو برقرار رکھتا ہے. وٹامن A آنکھوں کی ریڑینا کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اندھیرے اور روشنی میں فرق کر سکیں.
سوال نمبر 20 - میکرو مالیکیولز سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 20 - زیادہ مالیکیولر ماس والے مالیکیولز کومیکرو مالیکیولز کہتے ہیں مثال کے طور پر پروٹین ،سٹارچ وغیرہ.
سوال نمبر 21 - واٹر سولیبل وٹامنز کی تعریف کریں.
جواب نمبر 21 - ایسے وٹامنز جو پانی میں سولیبل ہوتے ہیں. واٹر سولیبل وٹامنزکہلاتے ہیں مثال کے طور پر وٹامنز بی کمپلکس اور وٹامن سی.
سوال نمبر 22 - کاربوہائڈریٹس کیا ہیں.
جواب نمبر 22 - کاربوہائڈریٹس ،میکرو مالیکیولز ہیں جو پولی ہائڈروآکسی ایلڈی ہائڈز یا پولی ہائڈرو آکسی کیٹونز ہیں.ان کا جنرل فارمولا Cn(H2O)n ہے.
سوال نمبر 23 - مونوسکیرائیڈ کی طبعی خصوصیات بیان کریں.
جواب نمبر 23 - مونوسکیرائیڈ سفید کرسٹلائن ٹھوس ہیں. یہ پانی میں سولیبل ہیں. ان کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے. انہیں ہائڈرولائز نہیں کیا جاسکتا ہے. یہ ریڈیوسنگ ایجنٹس ہوتے ہیں. اس لیے ریڈیوسنگ شوگرز کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 24 - ایسنیشل اور نان اینیشل ایسڈز میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 24 - بیس میں سے دس امائنو ایسڈز انسانی جسم میں بنتے ہیں. اور یہ نان اینیشل امائنو ایسڈز کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 25 - پروٹین اور امائنو ایسڈز میں فرق بتائیے.
جواب نمبر 25 - پروٹین : پروٹینز امائنو ایسڈز سے بنے ہوئے انتہائی پیچیدہ نائٹروجینیس کمپائونڈز ہیں. پروٹینز کاربن، ہائڈروجن،آکسیجن، ئائٹروجن اور سلفر پر مشتمل ہوتے ہیں.
سوال نمبر 26 - کاربوہائڈریٹس کے استعمالات بیان کریں.
جواب نمبر 26 - کاربوہائڈریٹس انرجی کا ذریعہ ہیں. یہ ہمارے جسم میں شوگر لیول کو برقرار رکھتے ہیں. یہ ڈائجسٹو سسٹم میں مدد دینے والے بیکٹریا کو ضروری نیوٹرینٹس مہیا کرتے ہیں. کاربوہائڈریٹس مسلز کی کریمپنگ سے حفاظت کرتے ہیں.
سوال نمبر 27 - وٹامنز کی اقسام بیان کریں.
جواب نمبر 27 - وٹامنز کی دو اقسام ہیں. پانی میں حل پزیروٹامنز. فیٹ میں حل پزیر وٹامنز.
سوال نمبر 28 - اسینشل امائنو ایسڈزسے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 28 - دس امائنو ایسڈز ایسے ہوتے ہیں جو ہمارا جسم تیار نہیں کرسکتا ہے.اسلیے انہیں اسینشل امائنو ایسڈز کہتے ہیں. کیونکہ یہ ہمارے جسم کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہیں.
سوال نمبر 29 - پروٹین کےدو ذرائع بیان کریں.
جواب نمبر 29 - پروٹینز کے دو ذرائع ہیں. پروٹینز ہڈیوں میں پائی جاتی ہیں.جب ہڈیوں کو گرم کیا جاتا ہے تو جیلیٹن بنتی ہے.جیلیٹن بیکری کی اشیاء بنانے میں استعمال کی جاتی ہیں. پودے بھی پروٹینز بناتے ہیں جیسا کہ دالیں اور پھلیاں وغیرہ .یہ خوارک کے طور پر استعمال ہوتی ہیں.
سوال نمبر 30 - مونوسکیرائیڈ کی تعریف کیں.
جواب نمبر 30 - مونو سکیرائیڈ عام شوگرز ہیں جنہیں ہائڈرولائزڈ نہیں کیا کاسکتا.یہ3-9 کاربن ایٹمز پر مشتمل ہوتے ہیں. اس لیے انہیں ان کے مالیکیولز میں موجود کاربن ایٹمز کی تعداد کی بنائ پر ٹرائی اوسز ٹیٹرا اوسز پینٹا اوسز اور مزید کلاسز میں تقسیم کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 31 - وٹامنز کیا ہیں.
جواب نمبر 31 - 1912 میں ہاپکنز نے مشاہدہ کیا کہ نارمل گروتھ کےلیے کاربوہائڈریٹس ، پروٹینز اور فیٹس کے علاوہ دیگر اشیاء کی بھی ضرورت ہوتی ہے. اگرچہ بہت کم مقار میں درکار ہوتی ہیں لیکن پھر بھی یہ اشیاء گروتھ کے فیکٹرز سے متعلقہ اشیاء کہلاتی تھیں. بعد میں فنک نے ان اشیاء کو 'وٹامنز' کا نام دیا.
سوال نمبر 32 - وٹامنز کی اہمیت بیان کریں.
جواب نمبر 32 - وٹامنز کی اہمیت: وٹامنز ہمارے جسم کی صحت مند گروتھ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. قدرتی وٹامن آرگینک فوڈ کے کمپائونڈ ہیں‌ جو صرف پودوں اور جانوروں میں پائے جاتے ہیں.ہمارا جسم ان وٹامنز کو خود تیار نہیں کرسکتا یہ ہماری نارمل گروتھ کے لیے انتہائی ضروری ہیں.
سوال نمبر 33 - گلوکوز اور فرکٹوز میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 33 - گلوکوز ایک پینٹا ہائڈرآکسی ایلڈی ہائڈ ہے جبکہ فرکٹوز ایک پینٹا ہائڈرآکسی کیٹون ہے. ان دونوں کا جنرل فارمولا C6H12O6 ہے.
سوال نمبر 34 - پروٹین میں کون سے ایلیمنٹس پائے جاتےہیں.
جواب نمبر 34 - پروٹین کے اندر ہائیڈروجن، کاربن آکسجین اور نائٹروجن پائے جاتے ہیں.
سوال نمبر 35 - وٹامن سی کا کیمیائی نام لکھیں.
جواب نمبر 35 - وٹامن سی کا کیمیائی نام ایسکاربک ایسڈ ہے.
سوال نمبر 36 - وٹامن اے کے اور ڈی کے سورسز لکھیں.
جواب نمبر 36 - وٹامن A کے سورسز.ڈیری پروڈکٹس انڈے،آئلزاور فیٹس مچھلی. یہ سبزیوں میں پائے جانے والے بیتا کیروٹین ، گاجروں اور جگر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے. وٹامن ڈی : مچھلی کا جگر ، ڈیری پروڈکٹس، آئلز اور فیٹس. جب جلد پر سورج کی روشنی پڑتی ہے تو وٹامن ڈی بنتا ہے.
سوال نمبر 37 - فیٹی ایسڈز کی تعریف کیجیے اور دو مثالیں دیں.
جواب نمبر 37 - فیٹی ایسڈز ،لپڈزکے بلڈنگ بلاکس ہیں.یہ لانگ چین والے سیچوریٹڈ یا ان سیچوریٹڈ کارباکسلک ایسڈز ہیں. پالمیٹک ایسڈ: C 15 H 31 C O O H سٹیرک ایسڈ: C 17 H 35 C O O H
سوال نمبر 38 - لپڈز کی تعریف کریں.
جواب نمبر 38 - لپڈز: لپڈز فیٹی ایسڈ سے بنے ہوئے میکرومالیکیولز ہیں.لیڈز میں آئنز اور فیٹس شامل ہیں. آئنز اور فیٹس کلیسرول کے ساتھ لانگ چین والے کارباکسلک ایسڈز کے ایسٹرز ہیں. یہ ایسٹرز تین فیٹی ایسڈز سے مل کر بنے ہوتے ہیں. اس لیے یہ ٹرائی گلیسرائڈز کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 39 - پولی سیکرائڈز کی خصوصیات لکھیں.
جواب نمبر 39 - پولی سیکرائڈز ز میکرو مالیکیولر کاربوہائڈریٹس ہیں جو سینکڑوں سے ہزاروں تک مونو سیکرائڈز پر مشتمل ہوتے ہیں. یہ ایمورفس ٹھوس اور بے ذائقہ ہوتے ہیں. پانی میں ان سولیبل ہیں. یہ نان ریڈیوسنگ خواص رکھتے ہیں.سٹارچ اور سیلولوز پولی سیکرائڈز کی اہم مثالیں ہیں.
سوال نمبر 40 - پروٹین کے دو استعمال تحریر کیرں.
جواب نمبر 40 - پروٹوپلازم کے لیے:نیا پروٹو پالازم بنانے کے لیے پروٹین بہت اہم کردار ادا کرتی ہے. چمڑا بنانے کے لیے: کھالیں پروٹینز کی بنی ہوتی ہیں اور یہ چمڑا جوتے،جیکٹس،اور کھیلوں کا سامان وغیرہ بنانے میں کام آتی ہے.
سوال نمبر 41 - جیالاٹن کو کیسے حاصل کیا جاتا ے.
جواب نمبر 41 - پورٹینز ہڈیوں میں پائی جاتی ہے. جب ہڈیوں کو گرم کیا جاتا ہے تو جیلیٹن بنتی ہے. جیلیٹن بیکری کی اشیاء بنانے میں استعمال کی جاتی ہے.
سوال نمبر 42 - RNA کا کیا فنکشن ہے.
جواب نمبر 42 - DNA جینیٹک ہدایت کو منتقل کرنے کے لیے RNA بناتا ہے.RNA نئی پروٹینزبنانے کے لیے نئی ہدایت کو وصول کرتا ہے پڑھتا ہے اور انہیں ڈی کوڈ کرتا ہے.پھر ان سب کو استعمال کرکے پروٹینز بناتا ہے.
سوال نمبر 43 - امائنوایسڈز کی تعریف کریں.
جواب نمبر 43 - امائنو ایسڈز مائنو اور کارباکسل گروپس پر مشتمل آرگینک کمپائونڈز ہیں.
سوال نمبر 44 - فیٹ سولیبل وٹامنز کی تعریف کریں.
جواب نمبر 44 - فیٹ سولیبل وٹامنز بہت زیادہ مقدار میں استعمال کیے جائیں تو جسم میں جمع ہوجاتے ہیں.اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں. مثال کے طور پر وٹامن ڈی کے جسم میں جمع ہونے سے ہڈیوں کا درد اور گردوں میں پتھریاں بن جاتی ہیں.
سوال نمبر 45 - ایمائی لیز اینزائم کے کوئی سے دو فائدے بیان کریں.
جواب نمبر 45 - ایمالیز انزائمز مزید سٹارچ پیدا کرسکتے ہیں. حتی کہ یہ سٹارچ کو میٹھے شربت گلوکوز شربت میں تبدیل کرنے کے لیے بھی موثر ہیں . یہ بریڈ بناے اور خوارک میں مٹھاس لانے کے لیے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں.
سوال نمبر 46 - وٹامن ڈی کے استعما لات تحریر کریں.
جواب نمبر 46 - کیلشیم کو جزب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. جو کہ ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے.
سوال نمبر 47 - DNA کا فنکشن کیا ہے.
جواب نمبر 47 - DNA وراثتی مادہ ہے جو وراثتی خصوصیات کو ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل کرنے کا ذمہ دار ہے.
سوال نمبر 48 - گھی اور آئل میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 48 - روم ٹمپریچر پر آئلز مائع حالت میں پائے جاتے ہیں.کیونکہ یہ ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز کے ٹرائی گلیسرائڈز ہوتے ہیں.
سوال نمبر 49 - اینیمل فیٹس کے سورسز اور استعمالات تحریر کریں.
جواب نمبر 49 - جانور دودھ دیتے ہیں جس سے مکھن اور گھی حاصل کیا جاتا ہے. مکھن اور گھی کا کھانا،فرائی کرنے، بیکری کی اشیاء سویٹس بنانے میں استعمال ہوتے ہیں. اینیمل فیٹس انڈسٹری میں بھی استعمال ہوتے ہیں. اینیمل فیٹس ایڈی پوزٹشو سیلز میں پائے جاتے ہیں.
سوال نمبر 50 - کاربوہائڈریٹس کی اقسام کے نام لکھیں.
جواب نمبر 50 - کاربوہائڈریٹس کی اقسام درج ذیل ہیں. مونوسیکرائیڈ: گلوکوز اولیگو سیکرائیڈ: سکروز پولی سیکرائیڈ: سیلولوز
سوال نمبر 51 - وٹامن A کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریاں لکھیں.
جواب نمبر 51 - نائٹ بلائنڈنس آنکھوں کی سوجن.
سوال نمبر 52 - DNA کی ساخت بیان کریں.
جواب نمبر 52 - DNA ایک لمبا ڈبل سٹریڈ مالیکیول ہے. دو چینز پر مشتمل ہوتا ہے. شوگر اور فاسفیٹ گروپس چینز کی بیک بون بناتے ہیں.دونوں چینز بیسیز کے ذریعے جڑی ہوتی ہیں. یہ ایک دوسرے کے ساتھ ڈبل میلکس بناتے ہوئے لپٹی ہوتی ہیں.
سوال نمبر 53 - RNA سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 53 - RNA رائبو نیوکلیک ایسڈ ہے. یہ رائبوز شوگر پر مشتمل ہوتا ہے. یہ ایک سنگل سٹرینڈ مالیکیول ہے.جو پروٹینز بنانے کے لیے سیل کو جنیٹک انفارمیشن دیتا ہے.اس کا کردار میسنجر کی طرح ہے.
سوال نمبر 54 - جینیٹک کوڈ آف لائف سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 54 - سیل کے نیوکلیس میں DNA جنیٹک انفارمیشن کی سٹوریج کی مستقل جگہ ہے اس میں سیل کی تمام جنیٹک انفارمیشن ذخیرہ ہوتی ہیں‌یہ ان انفارمیشنز کو بطور ہدایت نسل در نسل منتقل کرتا ہے کہ کس طرح امائنو ایسڈز سے خاص قسم کی پروٹینز تیار کی جائیں. یہ ہدایت جینیٹک کوڈ آف لائف کہلاتی ہیں.
Previous Question
1-54
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US