View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 10 ایسدز، بیسز اور سالٹس Chemistry 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - میگنیشیم ہائیڈروآکسائیڈ کے استعمالات تحریر کریں.
جواب نمبر 1 - میگنیشیم ہائڈرو آکسائڈ ایک احساس کے طور پر معدہ کے تیزابیت کو نیوٹرلائز کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے.اسے شہد کی مکھی کے ڈنگ کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 2 - لیوس کا ایسڈ اور بیسز کا نظریہ بیان کریں.
جواب نمبر 2 - لیوس ایسڈ: وہ تمام مرکات جو الکیٹرونی جوڑا قبول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیوس ایسڈ کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 3 - سالٹس کی دو اہم خصوصیات لکھیں.
جواب نمبر 3 - سالٹ کی دو اہم خصوصیات : سالٹ آئیونک کمپائونڈ ہیں جو کرسٹلائن شکل میں پائے جاتے ہیں. ان کے میلٹنگ اور بوائلنگ پوائنٹ بہت زیادہ ہوتے ہیں.
سوال نمبر 4 - چیونٹی کا ڈنگ ،سرکہ ، پھٹا ہوا دودھ،اور سٹرس ایسڈ میں کونسا ایسڈ موجود ہوتا ہے.
جواب نمبر 4 - چیونٹی کے ڈنگ میں فارمک ایسڈ ہوتا ہے. سرکہ میں الیکٹک ایسڈ ہوتا ہے. پھٹےہوئے دودھ میں لیکٹک ایسڈ ہوتا ہے. سٹرس فروٹ میں سٹرک ایسڈ ہوتا ہے.
سوال نمبر 5 - دو ڈبل سالٹس کےے نام اور فارمولا لکھیں.
جواب نمبر 5 - موہر سالٹ FeSO4 (NH4)2 So4 6H2) پوٹاش ایلم K2SO4 AI2 (SO4)3 24H2O
سوال نمبر 6 - بیسز کی دو کیمیکل خصوصیات لکھیں.
جواب نمبر 6 - ایسڈز کے ساتھ ری ایکشن: بیسز ایسڈٍز کے ساتھ ری ایکٹ کرکے سالٹ اور پانی بناتی ہیں یہ ایک نیوٹرلائزیشن ری ایکشن ہے. ہائڈروآکسائڈز کی رسوب سازی: بیسز کو جب ہیوی میٹلز جیسا کہ کاپر آئرن زنک، لیڈ اور کیلسیم کے سالٹس کے سلوشن میں ڈالا جاتا ہے تو یہ ان کے سولیبل میٹل ہائڈرو آکسائڈ کا رسوب بناتی ہیں
سوال نمبر 7 - سالٹس کی اقسام لکھیں.
جواب نمبر 7 - نارمل سالٹس ایسڈک سالٹس بیسک سالٹس پیوٹرل سالٹس مکسڈ سالٹس کمپلیکس سالٹس.
سوال نمبر 8 - واٹر آف کرسٹلائزیشن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 8 - واٹر آف کرسٹلائزیشن پانی کے ایسے مالیکیون ہیں جو کرسٹل کی شکل برقرار رکھنے کے ذمہ دارہیں . ہر سالٹ کے ان پانی کے مالیکیولز کے تعداد مخصوص ہوتی ہے. اور انہیں سالٹ کے کیمیائی فارمولا کے ساتھ لکھا جاتا ہے. کاپر سلفیٹ. CuSO4 .5H2O کیلشیم سلفیت. CaSO4 .2H2O
سوال نمبر 9 - پلاسٹر آف پیرس بنانے کے لیے کونسا سالٹ استعمال ہوتا ہے.
جواب نمبر 9 - کیلسیم سلفیٹ جپسم کو بطور فرنیلائزر اور پلاسٹر آف پیرس تیاری کرنے میں استعمال کی جاتا ہے جو کہ مجسمے سانچے وغیرہ بنانے میں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 10 - پوٹاشیم نائٹریٹ اور کیلسیم سلفیٹ کے دو استعمال لکھیں.
جواب نمبر 10 - پوٹاشیم نائٹریٹ: پوٹاشیم نائٹریٹ فرنیلائزر کے طور پر اور فلنٹ گلاس کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے. کیلسیم سلفیٹ: کیلسیم سلفیٹ جپسم کو بطور فرنیلائزر اور پلاسٹر آف پیرس تیاری کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے جو کہ مجسمے سانچے وغیرہ بنانے میں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 11 - لیوس تھیوری کے مطابق نیوٹرلائزیشن ری ایکشنز لکھیں.
جواب نمبر 11 - لیوس ایسڈ بیس ری ایکشن کی پورڈکٹ سنگل ہوتی ہے جو اڈکٹ کہلاتی ہے پس لیوس کے نظریہ کے مطابق نیوٹرلائزیشن ری ایکشن اڈکٹ کو آردینینٹ بانڈ بننے کا عمل الیکٹرون پیئر دینے اور قبول کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے.
سوال نمبر 12 - کاپر سلفیٹ اور کیلشیم سلفیٹ کا فارمولا تحریر کریں.
جواب نمبر 12 - سالٹس: کاپرسلفیٹ CuSO4 .5H2O کیلشیم سلفیٹ. CaSO4 .2H2O
سوال نمبر 13 - سالٹس کی تیاری کے دو طریقوں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 13 - ایسڈ اور میٹل کے ری ایکشن سے (ڈائریکٹ ڈسپلیمنٹ طریقہ) 2HCL +Mg-----------MgCl2 + H2 ایسڈ اور بیس کے ری ایکشن سے (نیوٹرلائزیشن طرقہ) HCL +NaOH--------NaCl + H2O
سوال نمبر 14 - سالٹس کو نام کیسے دیا جاتا ہے.
جواب نمبر 14 - ایک سالٹ کو بنانے والے میٹل اور تیزاب کے ناموں سے اس سالٹ کو نام دیا جاتا ہے.نمکیات مثبت آئن اور منفی آئن کیٹائز اور اینائز سے ملکر بنا ہوتا ہے.کیٹائن میٹلک ہوتا ہے. اور بیس سے اخذ کیا گیا ہوتا ہے.ا لئے اسے بیسک ریڈیکل کہتے ہیں.جبکہ اینائن کو ایسڈ سے اخذ کیا جاتا ہے اس لئے اسے ایسڈک ریڈیکل کہتے ہیں.
سوال نمبر 15 - یونیورسل انڈیکیٹرز کے بارے میں لکھیں.
جواب نمبر 15 - کچھ انڈیکیٹرز مکسچر کی شکل میں استعمال کیے جاتے ہیں. یہ مکسڈ انڈیکیٹر ز مختلف pH پر مختلف رنگ دیتے ہیں.اس لیے یہ سلوشن کی pH معلوم کرنے کے یے استعمال ہوتے ہیں یہ مکسڈ انڈیکیٹر یا یونیورسل انڈیکیٹر کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 16 - ہائپر ایسڈیٹی سے بچائو کے طریقے:
جواب نمبر 16 - زیادہ کھانے سے گریز کریں اور فیٹی ایسڈز اور مصالحہ دار خوراک سے دور رہیں. خوراک سادہ اور باقاعدگی سے کھائیں. کھانا کھانے کے بعد 45منٹ تک سیدھی پوزیشن میں رہیں. سونے کے دوران سر کو اونچا رکھییں.
سوال نمبر 17 - نائٹرک ایسڈ کے استعمال لکھیے.
جواب نمبر 17 - نائٹرک ایسڈ : نائٹرک ایسڈ ،فرنیلائزر پینٹس، ادویاتاور کاپرپلیٹس پر نقش و نگار بنانے کےلیے استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 18 - نائٹریشن میں استعمال ہونے والاے دو انڈیکیٹرز کے نام تحریر کیرں.
جواب نمبر 18 - نائٹریشن میں استعمال ہونے والے انڈیکیٹرز مندرجہ ذیل ہیں . انڈیکٹر: رنگ تبدیلی ہوتی ہے مضبوط الکلائن سلوش میتھائل اورنج سرخ 04 میں رنگ. لتمس سرخ 07 پیلا فینافتھلین. بے رنگ 09 نیلا سرخ
سوال نمبر 19 - نیوٹرلائزیشن کیا ہے.
جواب نمبر 19 - ایک ایسڈ اور بیس کے درمیاں ہونے والا ری ایکشن نیوٹر لائزیشن ری ایکشن کہلاتا ہے.یہ ایک سالٹ اور پانی پیدا کرتا ہے. جرنل مساوات: پانی+سالٹ-----بیس+ایسڈ
سوال نمبر 20 - خالص پانی طاقتور الیکٹرولائٹ کیوں نہیں ہوتا.
جواب نمبر 20 - پانی ایک کمزور الیکٹرولائٹ ہےکیونکہ یہ بہت کم آئیونائز ہوتا ہے یہ پروسیس آٹو ائیونائزیشن کہلاتا ہے.
سوال نمبر 21 - آئن کیوں لیوس ایسڈ کے طور پر کام کرتا ہے.
جواب نمبر 21 - آئن میں بہت زیادہ پروٹون قبول کرنے کا رجحان ہے اس لئے یہ لیوس ایسڈ کے طور پر کام کرتا ہے.
سوال نمبر 22 - سرکہ اور سٹرس فروٹ میں موجود ایسڈ کے نام لکھیں.
جواب نمبر 22 - سرکہ ایسٹک ایسڈ سٹرس فروٹ سٹرک ایسڈ.
سوال نمبر 23 - دو خوراک کو محفوظ بنانے والے ایسڈز کے نام لکھیں.
جواب نمبر 23 - 1 ایسڈک ایسڈ. 2 بینزوئک ایسڈ.
سوال نمبر 24 - بیسک سالٹس اور ایسڈک سالٹس میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 24 - ایسڈک سالٹس:یہ سالٹس ایسڈ کے آئیونائزیبل ایچ+ آئنز کو پوزینومیتل آئن سے جزوی طور پر تبدیل کرنے سے بنتے ہیں.
سوال نمبر 25 - سالٹ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 25 - ایسا کمپائونڈ جو ایسڈک اور بیسک ریڈیکل پر مشتمل ہو سالٹ کہلاتا ہے. CuSo4 ،NaCl ، KNO3
سوال نمبر 26 - باسی مکھن اور سٹرس فروٹ میں پائے جانے والے ایسڈز کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 26 - باسی مکھن بیوٹائرک ایسڈ سٹرس فروٹ سٹرک ایسڈ
سوال نمبر 27 - BF3 کس طرح لیوس ایسڈ کے طور پر کام کرتا ہے .
جواب نمبر 27 - ایسے مالیکیول جن میں سٹرل ایٹم کا نامکمل آکٹیٹ ہو لیوس ایسڈ کے طور پر عمل کرتا ہے.BF3 میں مرکزی ایٹم بورون کے پاس صرف چھ الیکٹرانز ہیں اس لئے BF3 الیکٹرونز کا ایک پئیر ادھار لے سکتا ہے.
سوال نمبر 28 - ایسڈک سالٹس کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں.
جواب نمبر 28 - ایسڈک سالٹس: ایسڈک سالٹس کو تیزابی نمکیات بھی کہا جاتا ہے.یہ نمکیات کسی تیزاب سے جزوی طور پر ایک ایچ+ آئن کو مثبت دھاتی آئن سے بدل کر تیار کیا جاتا ہے. H2SO4 + KOH-------KHSO4 + H2O ایسڈک سالٹ نیلے لٹمس کو سرخ کردیتے ہیں. ایسڈک سالٹس کو بیس سے کیمیائی تھامل کرواکر نیوٹرل یعنی نارمل سالتس بنا لیا جاتا ہے.
سوال نمبر 29 - کمپلکس سالٹس کیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 29 - کمپلیکس سالٹس: ایسے سالٹس آئیونائزیشن ہونے پر ایک سادہ کیتائن اور ایک کمپلیکس اینائن یا اس کے الت آئنز بناتے ہیں.صرف سادہ آئن اپنی خصوصیات کے ٹیسٹ دیتا ہے. جبکہ کمپلیکس آئن اپنی خصوصیات کے ٹیسٹ نہیں دیتا . مثال: پوٹاشیم فیرو سائنائڈ کی آئیونائزیشن.
سوال نمبر 30 - AICI3 لیوس ایسڈ کے طور پر کیوں عمل کرتا ے.
جواب نمبر 30 - ایسے مالیکیولز جن میں مرکزی ایٹم کا آکٹیٹ نامکمل ہو لیوس ایسڈ کہلاتے ہیں،مثال کے طور پر AICI3
سوال نمبر 31 - دو منرل ایسڈ کے نام لکھیں.
جواب نمبر 31 - ہائیڈروکلورک ایسڈ نائٹرک ایسڈ.
سوال نمبر 32 - امونیا لیوس بیس کے طور پر کیسے عمل کرتا ہے.
جواب نمبر 32 - امونیا لیوس بیس ہے کیونکہ امونیا کا مالیکیول الیکٹرون پیئر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے.
سوال نمبر 33 - سیب میں کون سا ایسڈ پایا جاتا ہے.
جواب نمبر 33 - سیب میں میلک ایسڈ پایا جاتا ہے.
سوال نمبر 34 - انڈیکیٹرز کیا ہیں.
جواب نمبر 34 - انڈیکیٹرز:انڈیکیٹرز آرگینک کمپائونڈ ہیں.یہ ایسڈک اور بیسک سلوشن میں مختلف رنگ رکھتے ہیں.لٹمس پیپر ایک عام انڈیکیٹر ہے یہ ایسڈک سلوشنز میں سرخ اور بیسک سلوشن میں نیلا ہوتا ہے.ہر انڈیکیٹر ایسڈک اور بیسک میڈیم میں مخصوص رنگ رکھتا ہے.جو کہ مخصوص pH پر دوسرے رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے.انڈیکیٹر کے زریعے ہم سلوشن کی pH معلوم کرسکتے ہیں.
سوال نمبر 35 - ایسٹیک ایسدڈ کے دو استعمال لکھیںز
جواب نمبر 35 - ایسٹیک ایسڈ (CH3COOH) ایسٹیک ایسڈ خوراک کو خوش ذائقہ دینے اور محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے. ایسٹیک ایسڈ کو بھڑ کے رنگ کے علاج کےلیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ڈنگ اساسی نوعیت کا ہوتا ہے.
سوال نمبر 36 - ایمفوٹیرک کی تعریف کریں
جواب نمبر 36 - ایمفوٹیرک: ایسے مرکبارت جو ایسڈ کے ساتھ بیس اور بیس کے ساتھ ایسڈ کی طرح تعامل کرتے ہوں ایمفوٹیرک ایسڈ کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 37 - ہائپر ایسڈیٹی کی تعریف کریں.
جواب نمبر 37 - بعض اوقات معدہ بہت زیادہ ایسڈ پیدا کرتا ہے. جو معدے کی ایسیڈیتی کا باعث بنتا ہے جسے ہائپر ایسڈیٹی کہتے ہیں. اس بیماری کی علامت معدے میں جلن ہے.
سوال نمبر 38 - آرہینیس بیسز اور بروٹیسٹڈ بیسز میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 38 - آرہینس بیسز آبی محلول میں Oh- پیدا کرتی ہیں جبکہ بروٹسٹیڈ بیسز دوسری شے سے OH+ پروٹان قبول کرتی ہیں.
سوال نمبر 39 - بیس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 39 - اساس یا بیس وہ شہ ہے جوپانی کے اندر ہائیڈروآکسل آئن دینے کی صلاحیت رکھتی ہو.
سوال نمبر 40 - پی ایچ سکیل کی تعریف کریں.
جواب نمبر 40 - pH سکیل : +H آئن کی مولر کنسٹریشن کے مطابق مندرجہ ذیل مساوات سے ایک سکیل بنایا گیا جسے پی ایچ سکیل کہتے ہیں. pH poH
سوال نمبر 41 - آرہینس کے نظریہ کی حدود بیان کریں.
جواب نمبر 41 - آرہینس کے نظریہ کی حدود: آرہینس کا نظریہ صرف ایکوئس میڈیم میں موزوں ہے یہ نان ایکوئس میڈیم میں ایسڈ اور بیس کی وضاحت نہیں کرتا . اس نظریہ کے مطابق ایسڈ اور بیسز صرف دو کمپائونڈ ہیں جو بالترتیب ہائڈروجن ہائیڈروآکسل آئن پر مشتمل ہوتے ہیں.
سوال نمبر 42 - نارمل سالٹ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 42 - ایسا سالٹ جو ایسڈ کے تمام آئیونائزیبل ایچ+ آئنز کی پوزیٹومیٹل یا امونیم آئنز کے ساتھ مکمل طور پر تبدیلی سے بنے نارمل یا نیوٹرل سالٹ کہلاتا ہے.یہ سالٹس لٹمس کےلیے نیوٹرل ہوتے ہیں.
سوال نمبر 43 - سالٹ نیوٹرل کیوں ہوتا ہے.مثال دیں.
جواب نمبر 43 - سالٹس نیوٹرل ہوتے ہیں کیونکہ ان میں مثبت اور منفی چارجز برابر ہوتے ہیں.مثال کے طور پر.NaCl CaCl2 وغیرہ.
سوال نمبر 44 - دو قدرتی ایسڈ کے نام اور انکے سورس تحریر کریں.
جواب نمبر 44 - سیٹرک ایسڈ: سورسز: سیٹرس پھل،لیموں،مالٹے لیکٹک ایسڈ: سورسز: پھٹے ہوئےدودھ
سوال نمبر 45 - نمکیات کی تعریف لکھیں.
جواب نمبر 45 - سالٹس آئینک کمپائونڈز ہیں جو عام طور پر ایسڈ اور بیس کی نیوٹرلائزیشن سے بنتے ہیں
سوال نمبر 46 - ڈبل سالٹس کیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 46 - ڈبل سالٹس: دو نارمل سالٹس کے ایکوی مولر سیچوریٹڈ سلوشنز کو ملانے سے بننے والے مکسچر کو کرسٹلائز کرنے سے ڈبل سالٹس بنتے ہیں. سالتس کےے اجزاء اپنی خصوصیات برقرار رکھتے ہیہں سالتس آئیونائز ہوکر سادہ کیٹائن اور کیٹائن اور اینائن دیتے ہیں جو کہ متعلقہ ٹیسٹ دیتے ہیں. موہر سالٹ ، پوٹاش ایلم
سوال نمبر 47 - آرہینس کا ایسڈ اور بیس کے متعلق نظریہ بیان کریں.
جواب نمبر 47 - آرہینس کے مطابق: ایسڈ؛وہ تمام اشیا جو پانی کے اندرH+ آئن دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں آرہینس ایسڈ کہلاتی ہیں.مثال کے طور پر سیلفیورک ایسڈ. بیس:وہ تمام اشیا جو پانی کے اندر OH- آئن دینے کی صلاھیت رکھتی ہیں .مثال کے لطور پرسوڈیم ہائیڈرو آدسائیڈ
سوال نمبر 48 - pH کے دو استعمالات لکھیں.
جواب نمبر 48 - pH کے استعمالات : pH سلوشن کی ایسڈک یابیسک نیچر معلوم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے. pH ہائیڈروجن آئنز کی مخصوص کنسٹریشن پر ادویات بنانے اور کلچر پیدا کرنے میں استعمال. ہوتی ہے.
سوال نمبر 49 - چار قدرتی طور پر پائے جانے والے ایسڈز اور ان کے استعمال لکھیں.
جواب نمبر 49 - سیلفیورک ایسڈ: سیلفیورک ایسڈ کیمیکلز ، دھماکہ خیز مواد، پینٹس ، ادویات وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے. نائٹرک ایسڈ: نائٹرک ایسڈ پینٹس،ادویات، اور کاپر پلیٹس پر پقش و نگار بنانے کے کام آتا ہے. ہائڈروکلورک ایسڈ:یہ ایسڈ میٹلز کی صفائی ،کھالوں کو رنگنے اور پرنٹنگ انڈسٹری میں استعمال ہوتا ہے. بینزوئک ایسڈ: یہ ایسڈ خوراک کو محفوظ کرنے میں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 50 - پیشاب اور لیموں میں کون سا تیزاب ہوتا ہے.
جواب نمبر 50 - یوریا میں یورک ایسڈ پایا جاتا ہے. لیموں میں سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے.
سوال نمبر 51 - سر ہیمسٹری ڈیوی نے کب اور کیا دریافت کیا.
جواب نمبر 51 - 1815ءمیں سر ہمیسٹری ڈیوی نے دریافت کیا کہ کچھ ایسے ایسڈ بھی ہیں جس مین آکسیجن موجود نہیں ہوتی.مثال کے طور پر HCL. ڈیوی نے ثابت کیا کہ تمام ایسڈ کا بنیادی جز ہائڈروجن ہے. یہ بھی دریافت کیا گیا کہ پانی میں سولیبل تمام سٹیلک آکسائڈ سرخ لٹمس کو نیلا کردیتے ہیں جو کہ بیسز کی خصوصیات ہے.
سوال نمبر 52 - pH کی تعریف کریں.
جواب نمبر 52 - کسی محلول میں موجود ہائیڈروجن آئن کی مولرکنسنٹریشن کے منفی لوگارتھم کو pH کہتے ہیں. (+pH =-Log(H
سوال نمبر 53 - اڈکٹ کیا ہے.
جواب نمبر 53 - لیوس ایسڈ اور لیوس بیس آپس میں ملکر اڈکٹ بناتے ہیں اور ان کے درمیان کوآرڈی نیٹ کوویلنٹ بانڈ بنتا ہے.
سوال نمبر 54 - بیسک سالٹ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 54 - بیسک سالٹس:ایسے سالٹس جو پولی ہائیڈروآکسی بیسیز کے ساتھ نامکمل نیوٹرلائزیشن سے بنتے ہیں بیسک سالٹس کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 55 - لیوس ایسڈ اور بیس کے درمیان کس قسم کا بانڈ بنتا ہے.
جواب نمبر 55 - لیوس ایسڈ لیوس بیس کے درمیان کو آرڈی نیٹ کوویلنٹ بانڈ بنتا ہے.
سوال نمبر 56 - کیلسیم آکسائیڈ کے دو استعمال لکھیے.
جواب نمبر 56 - یہ گیسز اور الکوحل میں بطور ڈرائنگ ایجنٹ استعمال ہوتا ہے. چینی کو صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے. سٹیل بنانے پانی کی ٹریٹمنٹ اور دوسرے کیمیکلز جیسا کہ سلکیڈ لائم بلیچنگ پائوڈر کیلسیم کاربائیڈ بنانے میں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 57 - ایسڈز کی چار خصوصیات لکھیں.
جواب نمبر 57 - ایسڈز کی چار خصوصیات: ایسڈز کا ذائقہ ترش ہوتاہے. مثآل کے طور پر سٹرس فروٹ یا لیموں کے رس کا ذائقہ . یہ نیلے لٹمس کو سرخ کر دیتے ہیں. یہ کنسنٹر ھالت میں کروسو ہوتے ہیں. ان کے ایکوٹس سلوشنز میں سے الیکٹرک کرنٹ گزرسکتا ہے.
سوال نمبر 58 - الکلائن بیٹریوں میں استعمال ہونے والی الکلی کا نام اور فارمولا لکھیں.
جواب نمبر 58 - پوٹاشیم ہائیڈروآکسائڈ (K O H) الکلائن بیٹریوں میں استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 59 - انڈیکیٹرز کے نام لکھیں.
جواب نمبر 59 - انڈیکیٹرزکےنام. یونیورسل انڈیکیٹر pH میٹر.
سوال نمبر 60 - پانی سے سولیوبل سالٹس کیسے حاصل کئے جاتے ہیں.
جواب نمبر 60 - جیسا کہ سولیوبل سالٹس عام طور پر پانی میں تیار کئے جاتے ہیں. اس لئے سولیوبل سالٹس کو عمل تخیر یا عمل قلمائو کے ذریعے پانی سے حاصل کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 61 - بیسز کی چار طبعی خصوصیات لکھں.
جواب نمبر 61 - بیسز کی طبعی خصوصیات: ان کا صابن جیسا ذائقہ ہوتا ہے اور صابن جیسا احساس ہوتا ہے. یہ سرخ لٹمس پیپر کو نیلا کردیتے ہیں. یہ نان کروسو ہوتے ہیں.ماسوائے نائٹروجن آکسئیڈ اور کیلشیم آکسائیڈ کے کنسنٹریٹڈ سلوشنز کے. ان کے اکیوئس سلوشنز میں سے بھی الیکٹرک کرنٹ گزر سکتا ہے.
سوال نمبر 62 - بیسز کے دو استعمالات لکھیں.
جواب نمبر 62 - سوڈیم ہائیڈروآکسائڈ کو صابن بنانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے. پوٹاشیم ہائیڈروآکسائڈ کو الکلائن بیٹریوں میں استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 63 - کیلشیم کلورائیڈ کے استعمالات لکھیں.
جواب نمبر 63 - کیلشیم کلورائیڈ سردیوں میں سڑکوں سے برف ختم کرنے اور کیمیکل ری ایجنٹس میں بطور ڈرائنگ ایجنٹ استعمال ہوتا ہے.یہ بطور فریزنگ ایجنٹ بھی استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 64 - مکسڈ سالٹس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 64 - ایسے سالٹس جو ایک سے زیادہ بیسک یا ایسڈک ریڈیکلز پر مشتمل ہوتے ہیں مکسڈ سالٹس کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 65 - ایسڈک اور بیسک ریڈیکلز میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 65 - ایسڈک ریڈیکلز: اینائن ایسڈ سے حاصل کی کیا جاتا ہے. اس لیے یہ ایسڈک ریڈیکل کہلاتا ہے.
سوال نمبر 66 - لیوس بیسز اور کانجو گیٹ بیسز میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 66 - لیوس بیسز: وہ تمام مرکبات جو الیکٹرونی جوڑا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کو لیوس بیس کہتے ہیں.
سوال نمبر 67 - کانجو گیٹ ایسڈاور لیوس ایسڈز میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 67 - کانجو گیٹ ایسڈ: کانجوگیٹ ایسڈ ایک ایسی شے ہے جو جو ایک بیس کے پروٹان قبول کرنے سے بنتی ہے.
سوال نمبر 68 - pH کے نتائج تحریر کریں.
جواب نمبر 68 - نوٹرل سلوشن کی pH ہمیشہ 7 ہوتی ہے. ایسڈٍک سلوشن کی pH ہمیشہ 7 سے کم ہوتی ہے. بیسک سلوشنز کی pH ہمیشہ 7 سے زیادہ ہوتی ہے. pH اور p0Hکی قیمتیں 14تا0 ہوتی ہیں.
سوال نمبر 69 - تیزاب اور اساس کا لوری برائسٹڈ کا نظریہ بیان کریں.
جواب نمبر 69 - ایسڈ:ہر وہ شے ایسڈ ہے جو H+ آئن دینے کی صلاحیت رکھتی ہے. بیس: ہر وہ شے جو H+ آئن لینے کی صلاحیت رکھتی ہے.
سوال نمبر 70 - ان سولیوبل سالٹس کیسے تیار کئے جاتے ہیں.
جواب نمبر 70 - اس طریقہ کار میں عام طور پر سولیوبل سالٹس کو ملایا جاتا ہے اس کیمیائی عمل کے دوران آئیونک ریڈیکلز کا تبادلہ دو نئے سالٹس پیدا کرتا ہے جن م یں سے ایک سولیوبل سالٹ ہوتا ہے.جبکہ دوسرا سولیوبل سالٹ ہوتا ہے.ان سولیوبل رسوب بن جاتا ہے.
سوال نمبر 71 - جپسم کا کیمیائی فارمولا لکھیں.
جواب نمبر 71 - جپسم کا کیمیائی نام کیلشیم سلفیٹ ہے اور کیمیائی فارمولا CaSO4 .2H2O ہے.
سوال نمبر 72 - P اورpH میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 72 - کسی علامت سے پہلے 'P' کامطلب اس کی علامت کی منفی لوگارتھم ہے علامت H پہلے 'P'کامطلب ہے +H کا منفی لوگراتھم ہے.اس کے لیے pH کا مطلب ہائڈروجن آئنز کی مولر کنسنٹریشن کا منفی لوگارتھم ہے.
سوال نمبر 73 - سوڈیم ہائڈرو آکسائیڈ اور کیلشیم ہائڈروآکسائڈ کے استعمال لکھیں
جواب نمبر 73 - سوڈیم ہائڈروآکسائڈ: سوڈیم ہائڈروآکسائڈ صابن کی تیاری میں اسعمال ہوتا ہے. کیلشیم ہائڈروآکسائڈ: یہ بلیچنگ پائوڈر کی تیاری،ہارڈ واٹر کو سوفٹ واٹر کرنےاور ایسڈ رین کی وجہ سے مٹی کی ایسیڈیٹی اور جھیلوں میں ہونے والی ایسیڈیٹی کی نیوٹر لائزیشن کے لیے مفید ہے.
سوال نمبر 74 - ایک تیزاب اور ایک اساس کا فارمولا لکھیں.
جواب نمبر 74 - تیزاب:ہائیڈروکلورک ایسڈ HCL اساس:سوڈیم ہائڈرآکسائیڈ NAOH
سوال نمبر 75 - سوڈیم کلوریٹ کے استعمال لکھیں.
جواب نمبر 75 - سوڈیم کلوریٹ دھماکہ خیز اشیاء پلاسٹکس اور دوسرے کیمیکلز کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 76 - امونیا ہائیڈروآ کسئڈ کا کیمیائی فارمولا لکھیں.
جواب نمبر 76 - امونیا ہائیڈروآ کسئڈ :NH4OH استعمال:امونیا ہائیڈروآ کسئڈ کپڑوںسے گیس کے داغ دور کرنے کےلیے استعمال کیاجاتا ہے.
سوال نمبر 77 - معدے میں ایچ سی ایل کا کیا کام ہے.
جواب نمبر 77 - HCL کا اہم کام انہضام کے پروسیس میں خوراک میں موجود کیمیکل بانڈز کو توڑنا ہے. پس خوراک کے بڑے مالیکیولز چھوٹے مالیکیولز میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور خوراک ہضم ہو جاتی ہے.یہ خوراک اور مشروبات میں موجود بعض نقصان دہ بیکٹیریا کو بھی مارتا ہے.
سوال نمبر 78 - BF3 لیوس ایسڈ اور NH3 لیوس بیس کے طور پر کیوں عمل کرتا ہے.
جواب نمبر 78 - امونیا اور بورون ٹرائی فلورائیڈ کے درمیان کو آرڈی نیٹ کوویلنٹ بانڈ کے بننے سے ری ایکشن ہوتا ہے. جس میں امونیا ایک الیکٹرون پیئر دیتا ہے اور بورون ٹرائی فلورائیڈ پئیر قبول کرتا ہے.اس لیے امونیا بیس ہے اور بورون ٹرائی فلورائیڈ ایک ایسڈ ہے.
سوال نمبر 79 - کیلشیم ہائیڈروآ کسئڈ کا فارمولا اور ایک استعمال لکھیں.
جواب نمبر 79 - کیلشیم ہائیڈروآ کسئڈ کا فاومولا2(Ca(OH ہے. کیلشیم ہائیڈروآ کسئڈ کو بیکچنگ پائوڈر بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے.
Previous Question
1-79
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US