View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Unit 18 اٹمک اینڈ نیوکلیر فیزکس Physics 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - ریڈی ایشنز سے بچاؤ کی تدبیر بیان کریں.
جواب نمبر 1 - ریڈیایشن کے خطرات اثرات سے بچنے کے لیے ہمیں احطیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہیے، چاہے ریڈی ایشنز کا سورس کمزور ہی کیوں نہ ہو. (1) ریڈی ایسن کے سورس کو چمٹے اور فورسپ (Forceps) سے پکڑنا چاہیے. (2) تمام ریڈیو ایکٹیو سورسز (Sources) کو لیڈ (Lead) کے باکس میں رکھنا چاہیے. (3) ریڈی ایشن سے سورس کو کسی بھی شخص کی طرف نہیں کرنا چاہیے. (4) ریڈیو ایکٹیو طور پر حساس علاقوں میں بار بار جانے سے اجتناب کرنا چاہیے.
سوال نمبر 2 - الفا ریڈی ایشن کی دو خصوصیات تحریر کریں.
جواب نمبر 2 - (1)الفا پارتیکلز دراصل ہیلیم (Helium) کے نیوکلیائی ہیں جو پروٹونز اور دو نیوٹرونز پر مشتمل ہوتے ہیں. (2) ان پارٹیکلزکا چارج 2 ہوتا ہے. (3) ایسے غیر قیام پذیر نیوکلیائی جن میں پروٹونز اور نیوٹرونز کی کثرت ہے.
سوال نمبر 3 - نیچرل ریڈیو ایکٹیویٹی کی تعریف کیجیے.
جواب نمبر 3 - نیچرل ریڈیو ایکٹیویٹی (Natural Radioactivity) ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے غیر قیام پذیر نیوکلیائی سے قدرتی طور پر خود بخود ریڈی ایشنز ہوتی رہتی ہیں. ایسے ایلیمنٹ جن سے یہ ریڈی ایشنز کارض ہوں ڑیڈیو ایکٹیو ایلیمنٹ کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 4 - آئیونائزیشن کی تعریف کریں.
جواب نمبر 4 - آئیونائزیشن: ایسا مظہر جس میں ریڈی ایشنز پوزیٹیو آئنز اور نیگیٹیو آئنز میں تبدیل ہو جائیں آئیونائزیشن کہلاتا ہے.
سوال نمبر 5 - آرٹیفیشل ریڈیو ایکٹیویٹی سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 5 - ایسے نیوکلیائی جو ریڈیو ایکٹیویٹی نیوکلیائی نہیں ہوتے. ان پر سائسدان لیبارٹی میں مصنوئی طریقے سے الیکٹرونز کی بمبارمنٹ کوکے انہین ریڈیو ایکٹو نیوکلیائی میں تبدیل کردیتے ہیں. اور ان سے ریڈی ایشن خارج ہونا شروع ہوجاتی ہیں. ایسے نیوکلیائی آرٹیفیشل ریڈیو ایکٹیونیو کلیائی کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 6 - نیوٹرون نمبر سےکیا مراد ہے؟
جواب نمبر 6 - نیوکلیس میں موجود یوٹرونز کی تعداد کو نیوٹرون نمبر کہا جاتا ہے. اسے حرف N سے ظاہر کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 7 - اٹامک نمبر اور ماس نمبر کی تعریف لکھیں.
جواب نمبر 7 - اٹامک نمبر: نیوکلیس میں موجود پروٹونز کی تعداد کو چارج نمبر یا اٹامک نمبر کہا جاتا ہے. اسے حرف Z سے ظاہر کیا جاتا ہے. اٹامک ماس نمبر: نیوکلیس میں موجود پروٹونز اور نیوٹرونز کا مجموعہ اٹامک ماس یا اٹامک ماس نمبر کہلاتاہے. اسے حرف A سے ظاہر کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 8 - گیما ریز کی دو خصوصیات لکھیں.
جواب نمبر 8 - (1) یہ بہت کم ویو لینگتھ کی الیکٹرونک شعاعیں ہیں. (2) گیما ریز کم از کم 30cm لیڈیا 2 کلومیٹر ہوا کی تہ میں سے گزر سکتی ہے.
سوال نمبر 9 - ریڈیو ایکٹیوریڈی ایشنز کے خطرات مختصر تحریر کریں.
جواب نمبر 9 - ریڈیو ایکٹیوریڈی ایشنز کے خطرات: (1) بیٹا اور گیما ریڈی ایشز جلد کو جلا دیتی ہے. جس کی وجہ سے جلد سرخ ہوجاتی یے اور اس پر زخم پڑ جاتے ہیں. (2) ریڈی ایشنز بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہیں. (3) یہ لیو کیمیا (Leukemia) یعنی خون کے کنسر کا باعث بنتی ہیں. (4) ریڈی ایشنز اندھے پن یا آنکھوں میں پانی اتر آنے کا باعث بنتی ہیں.
سوال نمبر 10 - کاسمک ریڈی ایشن پر نوٹ لکھیں.
جواب نمبر 10 - کاسمک ریڈی ایشنز جب ایٹماسفیئر میں موجود ایٹمز سے ٹکراتی ہیں تو سیکنڈری ریڈی ایشنز پیدا ہوتی ہیں. ان سیکنڈری ریڈی ایشنز میں X-ریز، پروٹونز، میونز (Muons)،الفاپاسٹیکل، الیکٹرونز اور نیوٹرونز شامل ہیں.
سوال نمبر 11 - کاربن ڈینٹنگ کیا ہے؟
جواب نمبر 11 - کاربن ڈینٹنگ کی تعریف : C-14 کی ہاف لائف 5730 سال ہے جس کے استعمال سے ہم مردہ جانوروں ، پودوں اور درختون کی عمر کا اندازہ لگاسکتے ہیں. اس عمل کو کاربن ڈینٹنگ کہتے ہیں.
سوال نمبر 12 - غیر قیام پزیر نیوکلیائی سے کیا مراد ہے؟ وضاحت کریں.
جواب نمبر 12 - ایسے نیوکلیائی جو خود بخود ریڈی ایشنز کارج کرتے ہیں. مثلاََ یورینیم، تھوریم وغیرہ ان کے اٹامک نمبر 82 سے زیادہ ہوتے ہیں. غیر قیام پذیر نیوکلیائی کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 13 - پینی ٹریٹنگ پاؤر سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 13 - کسی مخصوص مٹیریل میں سے ریڈی ایشن کے گزرنے کی صلاحیت کو پینی ٹریٹنگ پاور کہتے ہیں. وضاحت: الفا پارٹیکلز کی رینج سب سے کم ہوتی ہے کیوںکہ ان پارٹیکلز کی آئینائزنگ پاور یا انٹرایکشن پاؤر سب سے زیادہ ہوتی ہے. گیما ریڈی ایشنز کنکرٹ کی موٹی تہہ میں سے با آسانی گزر جاتی ہیں. بیٹا ریڈی ایشنز کی رینج الفاریڈی ایشنز ے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے.
سوال نمبر 14 - پیرنٹ اور ڈاٹر ایلیمنٹ میں کیا فرق ہوتاہے.
جواب نمبر 14 - پیرنٹ: ایسے ایلیمنٹ جن سے ریڈی ایشنز خارج ہوتی ہیں، پیرنٹ ایلیمنٹس کہلاتے ہیں. ڈاٹر: ایسے ایلیمنٹس جو پیرنٹ ایلیمنٹس سے حاصل ہوتے ہیں انہیں ڈاٹر ایلیمنتس کہتے ہیں.
سوال نمبر 15 - نیوکلیس میں موجود زرات کے نام لکھیے.
جواب نمبر 15 - نیوکلیس میں پروٹونز اور نیوٹرونز ہوتے ہیں جنہیں مجموعی طور پر نیوکلیونز (Nucleons) بھی کہا جاتا ہے. ایٹم کا تمام پوزیٹیو چارج ایٹم کے مرکزی حصے نیوکلیس میں پایا جاتا ہے.
سوال نمبر 16 - بیگ گراؤنڈ ریڈی ایشنز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 16 - ایتماسفیر میں مختلف ریڈیو ایکٹیو اشیاء کی وجہ سےموجود ریڈی ایشنز بیک گراؤنڈ ریڈی ایشنز کہلاتی ہیں.
سوال نمبر 17 - بیٹا ریڈی ایشنز کی دو خصوصیات تحریر کریں.
جواب نمبر 17 - (1) بیٹا ریڈی ایشنز زیادہ انرجی کے الیکٹرونز پر مشتمل ہوتی ہے. ایسے غیر قیام پذیر نیوکلیائی جن نیوٹرونز کی تعداد زیادہ ہو بیٹا ریڈی ایشنز خارج کرتے ہیں. (2) بیتا ریڈی ایشنز مادہ کے ساتھ تعلق بہت زیادہ اپنے چارج کی وجہ سے ہوتا ہے.
سوال نمبر 18 - آئسوٹوپس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 18 - آیسوٹوپس : کسی ایلیمنٹ کے ایسے ایٹمز جن کا اٹامک نمبر یکساں ہو لیکن ان کے نہیوکلیس میں موجود نیوٹرونز کی تعداد مختلف ہو، آیسوٹوپسکہلاتے ہیں.
سوال نمبر 19 - ایک خالص ریڈیو ایکٹیوایٹم کو مکمل طور پر ٹوٹنے کے لیے کتنا وقت لگے گا؟
جواب نمبر 19 - ایک خالص ریڈیوایکٹیو ایٹمکو مکمل طور پر ٹوٹنے کے لیے لا محدود وقت چاہیے ہوگا کیونکہ ہر ہاف لائف کے بعد اس ایٹم کے آدھی مقدار رہ جائے گی.
سوال نمبر 20 - ایٹم کی تعریف کیجیے اور اس کے بنیادی ذرات کے نام لکھیں.
جواب نمبر 20 - ایٹم : ایٹم مادہ کا آزادانہ بر قرار رہنے والا حصہ ہے. بنیادی ذرات: ایٹم نیوکلیس اور آربٹ پر مشتمل ہوتا ہے. نیوکلیس میں پروٹان اور نیوٹرون پائے جاتے ہیں جبکہ الیکٹرون نیو کلیس کے گرد تقریباََ دائرے نما آربٹ میں حرکت کرتے ہیں.
سوال نمبر 21 - ٹریسرز کیا ہیں؟
جواب نمبر 21 - ریڈیو ایکٹیوٹریسرز ایسے کیمیکلکمپاؤنڈ ہیں جن میں ریڈیو آئسو ٹوپ کچھ مقدار پائی جاتی ہیں. مثال: آیوڈین 131 تھائیورائڈگلینڈز میں بآسانی ذخیرہ ہوجاتی ہے اور اس کی مدد سے تھائیورائڈ گلینڈ کی مونیٹرنگ کی جاتی ہے. دماغ کی رسولی کی نشاندہی کے لیے فاسفورس-32 استعمال کیا جاتاہے.
سوال نمبر 22 - ہاف لائف سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 22 - ہاف لائف: وہ وقت جس کے دوران غیر قیام پذیر ریڈیو ایکٹو نیوکلیائی کی آدھی تعداد ٹوٹ کر قیام پذیر نیوکلیائی میں تبدیل ہوجاتی ہے، ہاف لائف کہلاتا ہے. مثال: مختلف ریڈیو ایکٹیو ایلیمنٹس کی ہاف لائف ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے. مثال کے طور پر ریڈیم- 226 کی ہاف لائف 1620 سال ہے اور کاربن کی ہاف لائف 5730 سال ہے.
سوال نمبر 23 - فیشن چین ری ایکشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 23 - یورینیم-235 کے فشن ری ایکشن کے دوران دو سے تین نیوٹرونز کارج ہوتے ہیں. ان میں سے ہر ایک نیوٹرون مزید نیوکلیائی کے ساتھ عمل کرکے مزید 2 سے 3 نیوٹرونز خارج کرے گا. اس سے نیوٹرونز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جاتا ہے . اور ری ایکشن مزید تیز ہوجائے گا. ایسے عمل چین ری ایکشن (Chain Reaction) کہتے ہیں. اگر چین ری ایکشن کو کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ ری ایکشن بہت تیزی سے وققع پزیر ہوتا ہے. جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکہ کی صورت میں انرجی کی بہت بڑی تعداد خارج ہو سکتی ہے.
سوال نمبر 24 - ریڈیو ایکٹیو آئسو ٹوپس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 24 - مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے ریڈیو آئسوٹوپس ،نیوکلیئر میڈیسن کے طورپر بھی استعمال کیے جاتے ہیں. مثال کے طور پر ریڈیو ایکٹیو کو بالٹ-60 کینسرزدہ سیلز اور ٹیومر (Tumor) کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. ریڈی ایشنز مریض میں کینسرزدہ سیلز اور ٹیومر کو تباہ کردیتی ہیں. یہ بطور ٹریسر میڈیکل ، انڈسٹری اور زراعت میں استعمال ہوتے ہیں.
سوال نمبر 25 - نیوکلیئر ٹرانسمیشن کی تعریف کیجیے.
جواب نمبر 25 - ایسا طبعی مظہر جس میں پیرنٹ (Parent) ایلیمنٹ غیر قیام پذیر نیوکلیائڈ قیام پذیر ڈاٹر (Daughter) نیوکلیئڈ میں تبدیل ہوجائے نیو کلیئر ٹرانس موٹیشن کہلاتاہے.
سوال نمبر 26 - فوٹون کیا چیز ہے؟
جواب نمبر 26 - روشنی کے ذراتی نظریہ کے مطابق روشنی کی سپیڈ سے چلنےوالی انرجی کے پیکٹس فوٹونس (Photons) کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 27 - آئیونائزیشن کی تعریف کیجیے.
جواب نمبر 27 - ایسا مظہر جس مین ریڈی ایشنز پوزیٹیو آئنز اور نیگیٹیو آئنز میں تبدیل ہو جائیں آئیونائزیشن کہلاتا ہے. سب سے زیادہ آئیونائزنگ پاور الفاپارٹیکلز کی ہوتی پھر بیٹا پارٹیکلز کی اور سب سے کم آئیونائزنگ پاؤر گیماپارٹیکل کی ہوتی ہے.
Previous Question
1-27
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US