View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Unit 16 BASIC ELECTRONICS Physics 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - اینالاگ مقداروں سے کیا مراد ہے؟دو کے نام لکھیں-
جواب نمبر 1 - ایسی مقداریں جن کی قیمت تسلسل کے ساتھ تبدیل ہویاایک جیسی رہےاینالاگ مقداریں کہلاتی ہیں. 1.پریشر 2.فاصلہ 3.ٹائم 4.ہوا کا ٹمپریچر
سوال نمبر 2 - نینڈ گیٹ کیسے بنایا جاتا ہے؟
جواب نمبر 2 - جب اینڈ گیٹ کے آوٹ پٹ کے ساتھ ایک ناٹ گیٹ جوڑ دیا جائے تویہ اینڈ گیٹ کے آوٹ پٹ کی ویلیو کو الٹ کر دیتا ہے.اسے نینڈ گیٹ کہتے ہیں.
سوال نمبر 3 - کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ میں الیکٹرون گن کس طرح کام کرتی ہے؟
جواب نمبر 3 - 1. الیکٹرون گن الیکٹرنز سورس پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ الیکٹرک طور پر گرم کی ہوئی کیتھوڈ ہے جس میں الیکٹرونز خارج ہوتے ھیں. 2. گرڈنیگیٹو پوٹنشیل کے ساتھ جڑا ہوتا ہے. 3. الیکٹرنز جب اینوڈ سے گزرتے ہیں تو یہ ایک عمدہ بیم کی شکل اختیار کر لیتے ھیں. 4.سکرین پر چمک کی شدت الیکٹرونز کی تعداد ظاہر کرتی ہے.لہزا گرڈ کا گرڈنیگیٹو پوٹنشیل سکرین کی چمک کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 4 - کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ کے حصوں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 4 - کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ درج ذیل حصوں پر مشتمل ہوتی ہے. 1.الیکٹرون گن 2.ڈفلیکٹنگ پلیٹس 3.فلوریسنٹ سکرین
سوال نمبر 5 - تین یونیورسل لاجک گیٹس کون کون کے ہیں؟
جواب نمبر 5 - تین یونیورسل لاجک گیٹس مندرجہ ذیل ہیں: 1.ناٹ آپریشن 2. آر آپریشن 3. اینڈ آپریشن
سوال نمبر 6 - A.D.C سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 6 - A.D.C ایک ایسا سرکٹ ہے جو اینالاگ سگنل کو ڈیجیٹل سگنل میں تبدیل کرتا ہے.
سوال نمبر 7 - کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ کے دو حصے بیان کریں-
جواب نمبر 7 - کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ کےدو حصے درج ذیل ہیں- 1. ڈفلیکٹنگ پلیٹ 2. فلوریسنٹ سکرین
سوال نمبر 8 - تھرمیونک ایمیشن بڑھانے والےعناصرکے نام لکھیں-
جواب نمبر 8 - تھرمیونک ایمیشن کا انحصارمندرجہ ذیل چیزوں پرہے. 1. ٹمپریچر 2. وولٹ 3. دھات کی حالت . اسی طرح وولٹیج اور ٹمپریچر جتنا زیادہ ہوگا ٹھرمیونک ایمیشن بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا.
سوال نمبر 9 - تھرمیونک ایمیشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 9 - کسی گرم میٹل کی سطح سے الیکٹرونز کے خارج ہونےکےعمل کوتھرمیونک ایمیشن کہتےہیں.
سوال نمبر 10 - ڈیجیٹل الیکٹرونکس کے بنیادی آپریشنز کے نام لکھیں.
جواب نمبر 10 - ڈیجیٹل الیکٹرونکس کے3 بنیادی آپریشنز ہیں: 1.ناٹ آپریشن 2.آر آپریشن 3.اینڈ آپریشن
سوال نمبر 11 - الیکٹرونکس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 11 - الیکٹرونکس اپلائیڈ فزکس کی وہ شاخ ہے. جس میں الیکٹرونکس ڈیوائسز کو استعمال کرکے مختلف کار آمد مقاصد کے لیے الیکٹرونز کی موشن کو کنٹرول کیا جاتا ہے. الیکٹرونک ڈیوائسز کے زیادہ موثت اور قابل اعتماد ہونے کی وجہ سے ٹیلی کمیو نکشن اور انفارمیشن میں انقلاب برپا ہوگیا ہے.
سوال نمبر 12 - A.D.C اور D.A.C میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 12 - A.D.C ایک ایسا سرکٹ ہے جو اینالاگ سگنل کو ڈیجیٹل سگنل میں تبدیل کرتا ہے.
سوال نمبر 13 - C.R.O کس کا مخخف ہے؟
جواب نمبر 13 - C.R.O کا مخخف ہے کیتھوڈرے اوسلیو سکوپ-
سوال نمبر 14 - اوسلیوسکوپ میں فلامنٹ کو کیسے اور کیوں گرم کیا جاتا ہے؟
جواب نمبر 14 - اوسلیوسکوپ میں فلامنٹ کو 6v کی بیٹری کے ساتھ جوڑ کر گرم کیا جاتا ہے.فلامنٹ کو اس لیے گرم کیا جاتاہےتاکہ فری الیکٹران پیداہوسکیں اور نیگیٹو پوٹنشیل زیادہ پیدا ہو سکے.
سوال نمبر 15 - کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 15 - الیکٹرک کرنٹ کی مقدار میں تبدیلی یا الیکٹرک پوٹنشیل کی قیمت کو گراف کی شکل میں ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائس کو کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ کہتے ہیں.
سوال نمبر 16 - نار گیٹ کیا ہے؟
جواب نمبر 16 - جب آر گیٹ کی آوٹ پٹ پر ناٹ گیٹ اپلائی کرتے ہیں تو نار گیٹ حاصل ہوتا ہے
سوال نمبر 17 - بولین الجبرا کی تعریف کیجئے.
جواب نمبر 17 - الجبراجولاجک آپریشنز کو سمبلز کی مدد سے بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے.بولین الجبرا کہلاتا ہے
سوال نمبر 18 - آر گیٹ کی تعریف لکھیں.
جواب نمبر 18 - آر گیٹ :ایسا الیکٹرونک سرکٹ جوآرآپریشن کی تکمیل کے لیے استعمال ہوتا ہے آر گیٹ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 19 - لاجک کمپلی مینٹنشن کونسا گیٹ ادا کرتا ہے؟
جواب نمبر 19 - لاجک کمپلی مینٹنشن ناٹ گیٹ ادا کرتا ہے.ناٹ گیٹ کے بنیادی لاجک گیٹ کو انورشن یا کمپلی مینٹنشن کہتے ہیں.ناٹ گیٹ کو انررٹر بھی کہتے ہیں.
سوال نمبر 20 - الیکٹرون گن کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ میں کس مقصد کے لیے استمعال ہوتی ہے؟
جواب نمبر 20 - الیکٹرون گن کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ میں الیکٹرونز کے حصول کے لیے استمعال کی جاتی ہے
سوال نمبر 21 - ناٹ گیٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 21 - ایسا الیکٹرونک سرکٹ جوناٹ آپرشن کی تکمیل کےلیےاستعمال ہوتا ہے ناٹ گیٹ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 22 - ٹروتھ ٹیبل کی تعریف لکھیں.
جواب نمبر 22 - ان پٹ آوٹ پٹ حالتوں کو جب بائنری شکل میں لکھتے ہیں تواسکو ٹروتھ ٹیبل کہتے ہیں
سوال نمبر 23 - لاجک سٹیٹس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 23 - جب کرنٹ نہیں گزرتا تو آوٹ پٹ 0 ہوگی اور جب کرنٹ گزرے گا توآوٹ پٹ 1 ہو گی.ان حالتوں کو لاجک سٹیٹس کہتے ہیں.
سوال نمبر 24 - نینڈ گیٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 24 - نینڈ گیٹ:جب اینڈ گیٹ کی آوٹ پٹ کو ناٹ گیٹ کے ساتھ کپل کردیں تو نینڈ گیٹ حاصل ہوتا ہےایسا الیکٹرنک سرکٹ جو نینڈ آپریشن کی تکمیل کے لیے استعمال ہوتا ہے نینڈ گیٹ کہلاتا ہے
سوال نمبر 25 - لاجک آپریشن کسے کہتے ہیں؟اس کی دو اقسام کے نام لکھیے.
جواب نمبر 25 - بولین ویری ایبلز کے مختلف آپریشنزکولاجک آپریشن کہتے ہیں.اقسام درج ذیل ہیں 1.اینڈ آپریشن 2.آر آپریشن 3.ناٹ آپریشن
سوال نمبر 26 - ڈیجیٹل الیلٹرنکس کےدواستعمالات بیان کریں.
جواب نمبر 26 - ڈیجیٹل الیلٹرنکس کا استعمال جدید ٹیلی فون،ریڈار سسٹم نیول اور ملٹری سسٹم ،صنعتی میشنوں کے آپریشن کو کنٹرول کرنے والی ڈیوائسز میں ہورہا ہے.
سوال نمبر 27 - ڈیجیٹل مقداروں کی تعریف کریں.
جواب نمبر 27 - ڈیجیٹل مقداروں: ایسی مقداریں جن کی قیمتیں عدم تسلسل کے انداز سے تبدیل ہوں.ڈیجیٹل مقداریں کہلاتی ہیں. مثالیں :جدید ٹیلی فون،ریڈار سسٹم اور ملٹری سسٹم وغیرہ میں استعمال ہورہی ہیں.
سوال نمبر 28 - فلوریسنٹ سکرین سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 28 - کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ کی سکرین فاسفورس کی پتلی تہہ پر مشتمل ہوتی ہے.جب اس پر تیز رفتار الیکٹرونز ٹکراتے ہیں تو یہ روشنی خارج کرتی ہے. یہ سکرین دائرہ نما یا مستطیل شکل کی ہو تی ہے جس پر گراف سینٹی میٹر سکیل میں ظاہر ہوتاہے. مثال کے طور پر ہمارے ٹی وی سیٹ کی پکچر ٹیوب اور بہت سے کمپیوٹرز کے ڈسپلے فلوریسنٹ سکرین کی مثالیں ہیں.
سوال نمبر 29 - میگنیٹک فیلڈ کے ذریعےالیکٹرونزکی ڈفلیلکشن کی مختصراً وضاحت کریں.
جواب نمبر 29 - جب الیکٹرونز کی بیم الیکٹرون گن سے نکلتی ہے تو یہ دو افقی پیرالل پلیٹس کے درمیان سے گزرتی ہے.ان پلیٹس کے درمیان پوٹنشیل ڈفرینس ہوتا ہے جوبیم کوعمودی پلین میں ڈفلیکٹ کر دیتا ہے.جب کہ عمودی پلیٹس کا جوڑ سکرین پر اس نشان کو xایکسز یا افقی سمت میں ڈفلیکٹ کرتا ہے.
سوال نمبر 30 - اینڈ آپریشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 30 - ایسا لاجک آپریشن جس کے آوٹ پٹ کی قیمت صرف اس وقت 1 ہو جب اس کے تمام ان پٹ ویری ایبل حالت 1 میں ہوں.
سوال نمبر 31 - ڈیجیٹل الیکٹرنکس کی تعریف لکھیے.
جواب نمبر 31 - الیکٹرونکس کا وہ شعبہ جو ڈیجیٹل مقداروں کو پروسیس کرتا ہےڈیجیٹل الیکٹرنکس کہلاتا ہیں.ڈیجیٹل الیکٹرنکس میں صرف دو ڈیجٹس 0 اور 1 استمعال ہوتے ہیں
سوال نمبر 32 - کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ کےدواستعمال تحریر کریں.
جواب نمبر 32 - کیتھوڈرےاوسلیوسکوپ کےدواستعمال درج ذیل ہیں 1.سمندر کی گہرائی معلوم کرنے کے لیے(ایکو ساؤنڈنگ) 2.رینج معلوم کرنے کے لیے(جیسا کہ ریڈار(
سوال نمبر 33 - اینالاگ الیکٹرونکس اورڈیجیٹل الیکٹرنکس میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 33 - اینالاگ الیکٹرونکس: الیکٹرونکس کا وہ شعبہ جو ایسے سرکٹ پر مشتمل ہو جواینالاگ مقداروں کے مطالعہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں.اسے اینالاگ الیکٹرونکس کہتے ہیں
سوال نمبر 34 - اینالاگ الیکٹرونکس کیا ہیں؟
جواب نمبر 34 - الیکٹرونکس کا وہ شعبہ جو ایسے سرکٹ پر مشتمل ہواینالاگ مقداروں کے مطالعہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں.اسے اینالاگ الیکٹرونکس کہتے ہیں
سوال نمبر 35 - بائنری ویری ایبل سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 35 - ایسی چیزیں جن میں صرف دو حالتیں ہوں بائنری ویری ایبل کہتے ہیں.بائنری ویری ایبل کی ان حالتوں کو0اور1 سے ظاہر کرتے ہیں.اس میں 0 کا مطلب آف یا غلط جبکہ 1 کا مطلب آن یا درست ہے.
Previous Question
1-35
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US