Unit 13 ELECTROSTATICS Physics 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - کیپیسٹر کے جوڑنے کے کتنے طریقے ہیں.
جواب نمبر 1 - کیپیسٹر کو جوڑنے کے دو طریقے ہیں. 1. پیرالل 2. سیریز
سوال نمبر 2 - فکسڈ کیپیسٹرز کی دو مثالیں دیں.
جواب نمبر 2 - پیپر کیپسٹر ، ابرق کیپسٹر
سوال نمبر 3 - الیکٹرک اینٹینسٹی ایک ویکٹرمقدار کیوں ہے.
جواب نمبر 3 - الیکٹرک اینٹینسٹی ایک چارج پر عمل کرنے والی فورس ہے اس لیے یہ ایک ویکٹر مقدار ہے. اس کی سمت ہوتی ہے جو کہ فورس کی ہے.
سوال نمبر 4 - کولمب کے قانون کی تعریف کریں.
جواب نمبر 4 - دو چارج شدہ اجسام کے درمیان کشش یا دفع کی فورس ان اجسام پر چارج کی کے مقدار کے حاصل ضرب کے ڈائرئکٹلی پروپورشنل اور ان کے درمیان باہمی فاصلہ کے مربع کے انوسلی پروپورشنل ہوتی ہے.
سوال نمبر 5 - ویری ایبل اور فکسڈ کیپسٹر میں فرق تحریر کریں.
جواب نمبر 5 - ویری ایبل: 1. ویری ایبل کیپسٹر میں پلیٹوں کے آمنے سامنے ولاے ایریا کو تبدیل کرنے کا انتظام ہوتا ہے. 2. اس میں ہوا بطور ڈائی الیکٹرک استعمال ہوتی ہے 3. یہ پلیٹس کےدو سیٹس پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے ایک سیٹ ساکن ہوتا ہے جبکہ دوسرا سیٹ گھوم سکتا ہے.
سوال نمبر 6 - الیکٹرک پوٹیشنل کی تعریف کریں.
جواب نمبر 6 - الیکٹرک فیلڈ میں کسی پوائنٹ پر الیکٹرک پوٹینشل ورک کی اس مقدار کے برابر ہوتا ہےجو ایک یونٹ چارج کو لامحدود فاصلہ سے فیلڈ کے اس نقطہ تک لانے میں کرنا پڑتا ہے.
سوال نمبر 7 - الیکٹرک فیلڈ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 7 - کسی چارج کی الیکٹرک فیلڈ سے مراد چارج کے گرد وہ جگہ ہے جس میں یہ دوسرے چارجز پر الیکٹروسٹیتک فورس لگاتا ہے.
سوال نمبر 8 - کیپسٹر کی پلیٹوں کا ایریا بڑھانے سے کیپسٹر کی چارج ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پر کیا اثر پڑتا ہے.
جواب نمبر 8 - اگر کیپسٹر کی پلیٹوں کا ایریا بڑھادیاجائے تو کیپسٹرز کی کیپیسی ٹینس بڑھ جاتی ہے.
سوال نمبر 9 - کولمب کے قانون کی مساوات لکھیں اور اس میں کونسٹنٹ کی قیمت کیا ہے.
جواب نمبر 9 - کولمب کی مساوات F = k q1q2/r2 کونسٹنٹ ک کی قیمت K = 9x10^9 Nm2C2
سوال نمبر 10 - پوائنٹ چارج کسےکہتےہیں.
جواب نمبر 10 - اگر چارجڈ اجسام کی جسامت ان کے درمیان فاصلہ کے مقابلہ میں انتہائی کم ہو تو ایسے چارجڈ اجسام کو پوائنٹ چارج کہتے ہیں.کولمب کے قانون کا اطلاق پوائنٹ چارجز پر ہوتا ہے.
سوال نمبر 11 - الیکٹرک لائنز آف فورس کی تعریف کریں
جواب نمبر 11 - کسی الیکٹرک فیلڈ میںالیکٹک ایٹینسٹی کی سمت کو لائنز کے ذریعے بھی ظاہر کیا جاسکتا ہے ان لائنز کو الیکٹرک لاینز اف فورس کہتے ہیں.
سوال نمبر 12 - الیکٹرک فیلڈ لائنز اور الیکٹرک پوٹیشنل کی تعریف کریں.
جواب نمبر 12 - الکٹرک فیلڈ لائنز کسی الیکٹرک فیلد میں الیکٹرک اینٹینسٹی کی سمت کو لائنز کے زریعے بھی ظاہر کیا جاسکتا ہے ان لائنز کو الیکٹرک فیلڈ لائنز کہتے ہیں.
سوال نمبر 13 - الیکٹرو لائٹ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 13 - ایسی چیزیں جو الیکٹرک کرنت کو پوزیٹو اور نیگیٹیو چارجز کی شکل میں گزرنے دیتی ہو اور پھر یہ آنز پوزیٹیو اور نیگیٹیو ٹرمینل پر جمع ہوجائیں- زیادہ مشہور الیکٹرو لائٹ ایسڈز ہیسز اور سالڈز ہیں
سوال نمبر 14 - ای-ایم-ایف کے دو روسورسز کے نام لکھیں.
جواب نمبر 14 - بیٹری، سیل وغیرہ ، الیکٹرو موٹو فورس کے سورسز ہیں
سوال نمبر 15 - کیپیسٹر کے دو استعمالات تحریر کریں.
جواب نمبر 15 - روزمرہ زندگی میں کیپیسٹر الیکٹرک اور الیکٹرک سرکٹ میں بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں. 1. کیپیسٹر ، ٹرانسمیٹر ، رسیورز اور ریڈیو ٹیونگ کے لیے استعمال ہوتا ہے. 2. کیپیسٹر کا استعمال ہ، ٹیبل فین، سیلنگ فین ، اگساسٹ فین، ائیر کندینشنرزمیں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 16 - کیپسٹر کی ساخت بیان کریں.
جواب نمبر 16 - یہ دو پیرالل پتلی دھاتی پلیٹوں پر مشتمل ہوتا ہے جن کا درمیانی فاصلہ بہت کم ہوتا ہے ان پلیٹوں کے درمیان کسی انسولیٹر کی شیٹ ہوتی ہے جسے ڈائی الیکٹرک کہتے ہیں.
سوال نمبر 17 - الیکٹرو میگنٹک انڈکشن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 17 - کسی چارج شدہ جسم کی موجودگی میں ایک انسولیٹیڈ کنڈکٹر کے ایک سرے پر پوذیٹو اور دوسرے سرے پر نیگیٹیو چارج انڈیوس کرنے کے عمل کو الیکٹرک سٹیٹک انڈکشن کہتے ہیں.
سوال نمبر 18 - چارج کی تعریف کریں.
جواب نمبر 18 - چارج کسی قسم کی بنیادی خصوصیات ہے جس کی بنا پر دوسرے جسم کو کشش یا رفع کرتا ہے.
سوال نمبر 19 - ویری ایبل کیپسٹر سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 19 - ایسا کیپسٹر جس میں پلیٹوں کے آمنے سامنے والے ایریا کو تبدیل کرنے کا انتظام موجود ہو ویری ایبل کیپسٹر کہلاتا ہے.
سوال نمبر 20 - کیپسی ٹینس کا یونٹ کیا ہے.
جواب نمبر 20 - کیپسی ٹینس کا ایس آئی یونٹ فریڈ ہے.
سوال نمبر 21 - الیکٹرو موٹو فورس سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 21 - یہ وہ انرجی ہے جو بند سرکٹ میں سے گزرنے کے لیے بیٹری یونت پوزیٹیو چارج کو مہیا کرتی ہے ای ایم ایف نان الیکٹریکل شکل سے الیکٹریکل شکل میں تبدیل شدہ انرجی ہے جب کولمب پوزیٹیو چارج بیٹری میں سے گزرتا ہے.
سوال نمبر 22 - الیکٹرک فیلڈ اور الیکٹرک اینتینسٹی میں فرق تحریر کریں
جواب نمبر 22 - کسی چارج کی الیکٹرک فیلڈ سے مراد چارج کے گرد وہ جگہ ہے جس میں یہ دوسرے چارجز پر الیکٹروسٹیتک فورس لگاتا ہے.
سوال نمبر 23 - وولٹ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 23 - اگر ایک یونٹ پوزیٹیو چارج کو ایک پوائنٹ سے دوسرے پوائنٹ تک لانے میں ایک جول ورک درکار ہو تو اس پوائنٹ کا الیکٹرک پوٹینشنل ایک وولٹ ہوگا.
سوال نمبر 24 - کیپسٹر پر چارج سٹور کیسے ہوتا ہے. وضاحت کریں.
جواب نمبر 24 - کیپسٹر کو وی وولت کی بیٹری کے ساتھ جوڑا جائے تو بیٹری بی سے کیو چارج کو پلیٹ اے پر منتقل کردیتی ہے. اس طرح سے پلیٹ اے پر کیو چارج اور پلیٹ بی پر کیو چارج پیدا ہوجاتا ہے.چارجز باہمی کشش کی وجہ سے پلیٹ کے ساتھ منسلک ہوجاتے ہیں او بہت عرصہ تک سٹور رہتے ہیں.
سوال نمبر 25 - چارج کیسے پیدا ہوتا ہے.
جواب نمبر 25 - ایک نیوٹرل جسم کو دوسرے نیوٹرل جسم سے رگڑ کر الیکٹرک چارج پیدا کیا جاسکتا ہے.
سوال نمبر 26 - فلٹر سرکٹ کسے کہتے ہیں.
جواب نمبر 26 - کیپسٹر زیادہ فریکوئنسی اور کیم فریرکوئنسی کے درمیان فرق کرتا ہے تو ایسے سرکٹ کو فلٹر سرکٹ کہتے ہیں.
سوال نمبر 27 - الیکٹروسٹیٹکس کے دو استعمالات بیان کریں.
جواب نمبر 27 - 1. الیکٹرو سٹیٹک ائیر کلینر کو الرجی سے متاثرہ لوگوں کی تکلیف کم کرنے کے لیے گھروں میں استعمال ہوتا ہے. 2. نئی گاڑیوں کی مینو فیکچرنگ کے دوران ان کی باڈی کو سپرے کرنے کے لیے ہم سٹیٹک الیکٹریسٹی کا استعمال کرتے ہیں.
سوال نمبر 28 - فکسڈ کیپسٹر کی تعریف کریں.
جواب نمبر 28 - 1. فکسڈ کیپسٹر میں پلیٹوں کے آمنے سامنے والے ایریا کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا 2. عام طور پر آئل یا گریس شدہ پیپر یا پلاسٹک کی شیٹ کو ایلومینیم کے دو فوائل کے درمیان بطور ڈائی الیکٹرک استعمال کیا جاتا ہے. 3. انہیں بہت مضبوطی سے سلنڈر کی شکل میں لپیٹ کر پلاسٹک کے خؤل میں ڈال دیا جاتا ہے.
سوال نمبر 29 - الیکٹرک بلب اور الیکٹرک ہیٹر کو سیریز میں کیوں جوڑا نہیں جاسکتا.
جواب نمبر 29 - اگر الیکٹرک بلب اور الیکٹرک ہیٹر کو سیریز میں جوڑا جائے گا تو یہ وولٹیج کو تقسیم کردے گا اس لیے یہ ممکن نہیں ہے.
سوال نمبر 30 - الیکٹرک فیلڈ ایٹنسٹی کی تعریف کریں.
جواب نمبر 30 - الکیٹرک فیلڈ اینٹیسٹی : خلا کے کسی مقام پر الیکٹرک فیلڈ کی شدت کو الکٹرک فیلڈ ایٹینسٹی کہتے ہیں.
سوال نمبر 31 - کیپسٹر کے سیریز جوڑ کی کوئی دو خصوصیات تحریر کریں.
جواب نمبر 31 - 1. ہر کیپسٹر پر چارج کی مقدار ایک جیسی ہوگی. 2. ہر کیپیسٹر کی پلیٹوں کے اطراف پوٹینشل ڈفرنس ،کیپیی ٹینس کے مختلف قیمتوں کی وجہ سے مختلف ہوگا.
سوال نمبر 32 - کیپیسٹر کی تعریف کریں.
جواب نمبر 32 - چارجز کو سٹور کرنے کے لیے جو آلہ استعمال ہوتا ہے اس کو کیپیسٹر کہتے ہیں.
سوال نمبر 33 - بیٹری کی ای-ایم-ایف کی پیمائش کس طرح کی جاتی ہے.
جواب نمبر 33 - اس کی پیمائش کے لیے ہم وولٹ میٹر کو بیٹری کے ٹرمینلز کے ساتھ براہ راست جوڑ دیتے ہیں.
سوال نمبر 34 - کیپسٹر کے کیپی ٹینس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 34 - کیپسٹی ٹینس کسی کیپسٹر کی چارج سٹور کرنے کی صلاحیت کیپسٹی ٹینس کہلاتی ہے.
سوال نمبر 35 - ڈائی الیکٹرک کسے کہتے ہیں.
جواب نمبر 35 - دھاتی پلیٹوں کے درمیان کسی انسولیٹر کی شیٹ یا ہوا ہوتی ہے جس کو ڈائی الیکٹرک کہتے ہیں.
سوال نمبر 36 - الیکٹرک پوٹینشنل اور پوٹیشنل انرجی کا آپس میں ٹعلق کیا ہے.
جواب نمبر 36 - گریوی ٹیشنل فیلڈ میں اگر کسی جسم کو آزاد چھوڑ دیا جائے تو یہ زیادہ پوٹیشنل انرجی والے مقام سےکم پوٹیشنل انرجی والےمقام کی طرف حرکت کرتا ہے. اسی طرح اگر کسی الیکٹرک فیلڈ میں کوئی پوزیٹو چارج آزادانہ حرکت کے لیے چھوڑ دیا جائے تو بھی زیادہ پوٹیشنل ولے پوائنٹ اےسے کم پوٹیشنل ولے پوائنٹ بی کی طرف حرکت کرے گا.
سوال نمبر 37 - کسی کیپسٹر کی چارج زخیرہ کرنے کی صلاحیت کا انحصار کن عوامل پر ہوتا ہے.
جواب نمبر 37 - مندرجہ زیل عوامل کیپسٹر کے چارج سٹور کرنے کی صلاحیت کے لیے کارآمد ہوتے ہیں. 1. پلیلیٹس کی جسامت 2. پلیلیٹس کے درمیان فاصلہ 3. پلیلیٹس کے درمیان انسولیٹر کی اقسام
Previous Question
1-37
Next Question
Physics
- SIMPLE HARMONIC MOTION AND WAVES
- SOUND
- GEOMETRICAL OPTICS
- ELECTROSTATICS
- CURRENT ELECTRICITY
- ELECTROMAGNETISM
- BASIC ELECTRONICS
- INFORMATION AND COMMUNICATION TECHNOLOGY
- ATOMIC AND NUCLEAR PHYSICS
- SIMPLE HARMONIC MOTION AND WAVES
- SOUND
- GEOMETRICAL OPTICS
- ELECTROSTATICS
- CURRENT ELECTRICITY
- ELECTROMAGNETISM
- BASIC ELECTRONICS
- INFORMATION AND COMMUNICATION TECHNOLOGY
- ATOMIC AND NUCLEAR PHYSICS
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









