View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Unit 15 ELECTROMAGNETISM Physics 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - ڈی سی موٹر کیا ہے.
جواب نمبر 1 - ڈی سی موٹر ایک ایسی ڈیوائس ہے جو ڈائریکٹ کرنٹ کو مکینیکل انرجی میں تبدیل کردیتی ہے.
سوال نمبر 2 - سولینائیڈ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 2 - سولینائیڈ وائر کے کئی چکروں پر مشتمل ایک لمبی کوئل ہے- سولینائیڈ میں الیکٹرک کرنٹ کے گزرنے سے میگنیٹک فیلد پیدا ہوتاہے جو ایک مستقل بار میگنٹ کے فیلڈ کے مشابہ ہے ہر ایک چکر کا میگنیٹک فیلڈ مل کر سولینائیڈ میں مضبوط میگنیٹک فیلڈ پیدا کرتا ہے.
سوال نمبر 3 - سیدھی تار کے لیے دائیں ہاتھ کا قانون بیان کریں.
جواب نمبر 3 - وائر کو اپنے دائیں ہاتھ میں اس طرح پکٹریں کہ انگوٹھا کرنٹ کی سمت ظاہر کرتا ہو تو ہاتھ کی مڑی ہوئی انگلیاں میگنیغک فیلڈ کی سمت کو ظاہر کریں گی.
سوال نمبر 4 - ڈی سی موٹر کس اصول کے تحت کام کرتی ہے.
جواب نمبر 4 - کرنٹ بردار کوائل کو جب میگنیٹک فیلڈ میں رکھا جائے تو اس پر ایک کپل عمل کرتا ہے جسکی وجہ سے کوائل گھومنے لگتی ہے-ڈی سی موتر اسی بنیادی اصول کے تحت کام کرتی ہے.
سوال نمبر 5 - فلیمنگ کا بائیں ہاتھ کا اصول بیان کریں.
جواب نمبر 5 - ٍفلیمنگ کے بائیں ہاتھ کا اصول کے مطابق بائیں ہاتھ کے انگوٹھے ،پہلی اور درمیانی انگلی کو اس طرح پھیلائیں کہ یہ تینوں ایک دوسرے پر عمودا ہوں- اگر پہلی انگلی میگنیٹک فیلڈ اور درمیانی انگلی کرنٹ کی سمت کو ظاہر کرے تو انگوٹھا کنڈکٹر پر عمل کرنے والی فوس کی سمت کو ظاہر کرے گا.
سوال نمبر 6 - ڈی سی موٹر میں سپلٹ رنگز کاکیا کام ہے.
جواب نمبر 6 - ڈی سی موٹر میں اسپلٹ رنگز کمونیز کرنٹ می سمت کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے . سپلٹ رنگز کمونیز کو عام طعر پر دو برشز کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں.
سوال نمبر 7 - الیکٹرک موٹر کی تعریف کریں.
جواب نمبر 7 - الیکٹرک موٹر ایک ایسی ڈیوائس ہے جو الیکٹرک انرجی کو روٹیشنل کائی نیٹک انرجی میں تبدیل کردیتی ہے.
سوال نمبر 8 - ڈی سی موٹر اور اے سی جنریٹر میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 8 - ڈی سی موٹر: ڈی سی موٹر الیکٹریکل انرجی کو مکینیکل انرجی میں تبدیل کردیتی ہے.
سوال نمبر 9 - الیکٹرومیگنیٹزم کی تعریف کریں.
جواب نمبر 9 - الکٹرومیگنیٹیزم میں ہم کرنٹ کے میگنیٹک اثرات کا مطالعہ کرتے ہیں.سائنس اور ٹیکنالونی کے مختلف شعبوں میں الیکٹرومیگنیٹزم کا استعمال بہت زیادہ ہے موٹرز اور الیکٹرک میٹرز وائر میں سے گزرنے والے کرنٹ کے میگنیٹک اثرات کے تحت کام کرتے ہیں.
سوال نمبر 10 - دائیں ہاتھ کا اصول بیان کریں.
جواب نمبر 10 - دائیں ہاتھ کے اصول کے مطابق اگر ہم سولینائید کو دائیں ہاتھ سے اس طرح پکڑیں کہ انگلیاں کرنٹ کے بہاؤ کی سمت میں ہوں تو انگوٹھا سولینائیڈ کے نارتھ پول کی سمت ظاہر کرتا ہے.
سوال نمبر 11 - ڈی سی موٹر کی آرمیچر کوائل میں الیکٹرک کرنٹ کی سمت کس طرح الٹ جاتی ہے.
جواب نمبر 11 - ڈی سی موٹر کی آرمیچر کوائل جب گھومتی ہے اور عمودی پوزیشن میں آتی ہے تو سپلٹ رنگز اپنی پوزیشن تبدیل کرلیتے ہیں اور اس طرح آرمیچر کوائل میں کرنٹ کی سمت تبدیل ہوجاتی ہے
سوال نمبر 12 - میگنیٹک فورس کو بڑھانے کے دو طریقے لکھیں.
جواب نمبر 12 - 1. وائر میں بہنے والے کرنٹ کی مقدار کو بڑھایا جا. 2. مستقل میگنیٹک کی شدت کو بڑھایا جائے.
سوال نمبر 13 - الیکٹرو میگنیٹک کی تعریف کریں اس کے کتنے پولز ہوتے ہیں.
جواب نمبر 13 - عارضی میگنیت جو ایک کوائل میں کرنٹ کے بہنے کی وجہ سے بنتا ہے. الیکٹرو میگنیٹ کہلاتا ہے. جس کے دو نارتھ اور ساوتھ پول ہوتے ہیں.
Previous Question
1-13
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US