Unit 17 انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی Physics 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - ڈیٹا مینیجنگ کی وضاحت کریں.
جواب نمبر 1 - کسی کام سے متعلق تمام انفارمیشن کو ایک جگہ اکٹھا کر لینا اور ایک یا زائد منسلک فائلز کی صورت میں کمپیوٹر میں سٹور کرلینا، جو بوقت ضرورت کام اسکے ڈیٹا مینیجنگ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 2 - RAM اور ROM میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 2 - RAM: رینڈم اسیس میموری جو کہ عارضی طور پر کمپیوٹر استعمال کرتا ہے. جب کمپیوٹر آف ہوتاہے رینڈم اسیس میموری ختم ہوجاتی ہے. ROM: ریڈ آنلی میموری جو کمپیوٹر کو اسٹارٹ کرتی ہے.
سوال نمبر 3 - کمپیوٹر میں ان پٹ کے چار آلات کے نام لکھیں.
جواب نمبر 3 - (1) کی بورڈ (2) ماؤس (3) مائیکروفون (4) ویب کیم (5) سکینر (6) لائٹ پن
سوال نمبر 4 - سی پی یو کیا چیز ہے؟
جواب نمبر 4 - سینٹرل پروسیسنگ ہونٹ سب سے اہم ہارڈ ویئر ہے. جس کے اندر ایک چھوٹی سی ریکٹینکل شکل کی چپ ہوتی ہے جسے مائیکرو پروسیسر کہتے ہیں. CPU کمپیوٹر کا دماغ ہے اور یہ کمپیوٹر کی اہم حصہ ہے جو مخصوص ہدایات کے مطابق حسابی کام سر انجام دیتا ہے.
سوال نمبر 5 - کمپیوتر کیا ہے؟ اس کے اہم حصوں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 5 - کمپیٹر ایک الیکٹرونک کمپیٹر کمپیننگ مشین ہے جو جمع، تففریق کرنے اور جرب دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے. کمپیوٹر ہارڈویئرز اور سافٹ ویئر کے باہمی عمل کا امتزاج ہے.
سوال نمبر 6 - فلاپی اور ہارڈ ڈسک سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 6 - فلاپی ڈسک : فلاپی ڈسک میگنیٹگ طور پر حساس لچکدار اور پلاسٹک کی بنی ہوتی ہے جسے ایک سینٹی کور میں محفوظ رکھا جاتا ہے. یہ ڈیٹا چند بائیٹ تک سٹور کرتی ہے. ہارڈ ڈسک: ہارڈ ڈسک پرائمری سٹور یج ہے اور یہ فالپی کے مقابلے میں زیادہ قابل اعتماد ہے. ہارڈ ڈسک ایک سخت گیر اور میگنیٹک طور پر حساس ڈسک ہے جو کمپیوٹر کے ڈھانطے کے اندر یا کمپیوٹر کے ایک علیہدہ باکس میں مسلسل اور تیزی سے کھومتی ہے.
سوال نمبر 7 - انفارمیشن کے بہاؤ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 7 - انفارمیشن کے بہاؤ سے مراد انفارمیشن کا الیکٹرونک اور آپٹیکل ڈیوائسز کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ہے. ٹیلی فون میں انفارمیشن الیکٹرکل سگنل کی صورت میں وائرز کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں. ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سیل فون میں انفارمیشن خلا کے ذریعے الیکٹرومکینیکل ویوز کی شکل میں یا آپٹیکل فائبر کے ذریعے روشنی کی شکل میں بھیجی جاتی ہیں.
سوال نمبر 8 - BSC اور MSC کن الفاظ کے لیے استعمال ہوتی ہے؟
جواب نمبر 8 - BSC کا مطلب ہے 'بیس استیشن سنٹر'MSC کا مطلب ہے 'موبائل سوئچنگ سنٹر'
سوال نمبر 9 - فلاپی ڈسک کیا ہے؟
جواب نمبر 9 - فلاپی ڈسک میگینٹک طور پر حساس لچکدار پلاسٹک کی بنی ہوتی ہے جسے ایک سیفٹی کور میں محفرظ رکھا جاتا ہے. فلاپی ڈسک ڈیٹا چند بائیٹ تک سٹور کرتی ہے.
سوال نمبر 10 - کمپیکٹ ڈسک کیا ہوتی ہے؟
جواب نمبر 10 - ایک پلاسٹک سے بنی ڈسک جو ڈیجیٹل ڈیٹا سٹور کرتی ہے اور اس پر ریکارڈ شدہ ساؤنڈ اور دوسری انفارمیشن کو لیزر بیم کے زریعےسکین کیا جاتا ہے. یہ ٹیکنالوجی پر مبنی پلاسٹک سے ڈھکی ہوئی ایک ڈسک ہے. اس کو عام طور پر (CD) کہا جاتا ہے.
سوال نمبر 11 - فلاپی ڈسک میں ڈیٹا زیادہ دیر تک کیوں سٹور نہیں کیا جاسکتا؟
جواب نمبر 11 - فلاپی ڈسک میں صرف مختصر مدت کےلیے ڈیٹا سٹور کرنے کے قابل اعتماد ہوتی ہے. ان کو زیادہ مدت کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا. بلکہ ڈیٹا کو زیادہ مدت تک محفوظ کرنے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے. کیونکہ جیسے ہی میگنیٹک فیلڈ کمزور ہوتی ہے ڈیٹا بھی ذائع ہو جا تا ہے . یہی وجہ ہے کہ فلاپی ڈسک پر زیادہ دیر تک ڈیٹا محفوظ نہیں رکھا جاتا.
سوال نمبر 12 - انٹرنیٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 12 - جب دنیا کے بہت سے کمپیوٹرز کے ایک دوسرے کے ساتھ کمیونیکیشن مقاصد کے لیے مربوط کردیا جائے تو اسے انٹرنیٹ کہتے ہیں.
سوال نمبر 13 - کوایکسل کیبل وائرز کہاں استعمال ہوتے ہیں؟
جواب نمبر 13 - کوایکسل کیبل وائرز (Coaxial)کیبل وائرز الیکٹرک سگنل ٹرانسمٹ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں. ٹ.ظ کیبل . کسی بیرونی اور میگنیٹک مداخلت کو روکنے کے لیے کوایکسل وائر پر ایک کنڈکٹنگ مٹیریل کی تہہ چڑھادی جاتی ہے.
سوال نمبر 14 - ای- کامرس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 14 - ای کامرس سے مرادہے چیزوں کی تجارت یا چیزوں کی خریدو فروخت میں سہولت انٹرنیٹ کے ذریعے سے مہیا کرنا ای- کامرس کہلاتا ہے.
سوال نمبر 15 - سیکنڈری سٹوریج ڈیوائیسز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 15 - سیکنڈری سٹوریج ڈیوائیس: عام طور پر سٹوریج ڈیوائسز کو کمپیوٹر کی سیکنڈری میموری کہتے ہیں. یہ میموری کمپیوٹر میں مستقل طور پر ڈیٹا سٹور کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے. جب ہم کمپیوٹر پر پروگرامز کو چلاتے ہین تو دیٹا سیکنڈری سے پرائمری سٹوریج کی طرف حرکت کرتا ہے. مثال: سیکنڈری سٹوریج ڈیوائسز عام طور پر آڈیو کیستس اور ہارڈ ڈسک ہیں.
سوال نمبر 16 - ای میل کے دو فوائد بیان کریں.
جواب نمبر 16 - (1) ای میل کے ذریعے ہم دنیا میں کہیں بھی پیغام بھیج سکتے ہیں. (2) ای میل کے ذریعے پیغام رسانی بہت تیزی سے ہوتی ہے. یہ زیادہ قابل اعتماد زریعہ ہے اور لاگت بھی کم آتی ہے.
سوال نمبر 17 - فاسٹ کمیونیکیشن کی اہمیت بیان کریں.
جواب نمبر 17 - فاسٹ کمیونیکیشن کی مدد سے ہم ہم پیغامات کو دنیا میں کہیں بھی فوری طور پر بھیج سکتے ہیں. اس ذریعے سے کم لاگت اور کم وقت میں زیادہ تیزی سے پیغام رسانی ہوتی ہے. ہم ایک ہی وقت میں بہت سے دوستوں یا لوگوں کو پیغام بھیج سکتے ہیں. تصاویر اور فائلز بھی ای میل کے ذریعے بھیجی جاسکتی ہیں.
سوال نمبر 18 - ہارڈوئیر کی تعریف لکھیے.
جواب نمبر 18 - ہارڈ ویئر کا تعلق مشینری سے ہوتا ہے. یہ سیٹرل پروسیسنگ یونٹ اور اس کو سپورٹ کرنے والے تمام اپلائنیسز پر مشتمل ہوتی ہیں. ان اپلائنسز میں ان پٹ اور آوٹ پٹ ڈیوائسز سٹور کرنے والے ڈیوائسزاور کمیونیکیشن ڈیوائسز شامل ہوتے ہیں.
سوال نمبر 19 - انفارمیشن اور کمیونیکیشن میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 19 - انفارمیشن اور کمیونیشن ٹیکنالوجی ایسا سائنسی طریقہ کار اور ذرائع ہیں جو الیکڑونک اپلائنسز کی مدد سے چند سیکنڈ میں بہت زیادہ انفارمیشن کو سٹور کرنے اور ان کو پروسیس کرکے آ گے پہنچانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں.
سوال نمبر 20 - گلوبل ویب سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 20 - انٹرنیٹ ایک ملین سے زیادہ نیٹس کا گلوبل ویب ہے جس میں کئی ملین سے زیادہ کمپیوٹر کام کررہے ہوتے ہین اور پوری دنیا سے قریباََ 200 ملین لوگ شامل ہیں. انترنیٹ پر یہ تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے. دن ہو یا رات آپ کسی بھی انٹرنیٹ کے زریعے کہیں بھی رابطہ کرسکتے ہیں.
سوال نمبر 21 - فیکس مشین پر نوٹ لکھیں.
جواب نمبر 21 - بنیادی طور پر فیکس مشین پہلے فوٹو کاپی مشین کی طرح ایک صفحے کی عکس لیتی ہے پھر اسے الیکٹرونک سگنلز میں تبدیل کرکے ٹیلیفون لائن کے ذریعے دوسری فیکس مشین کو ٹرانسمٹ کرتی ہے. جب یہ پیغام دوسری طرف موجود فیکس مشین کو ملتا ہے تو وہ ان سگنل کو اپنے ساتھ منسلک پرنٹر کے ذریعے دوبارہ امیج کی صورت میں کاغذ پر چھاپ دیتی ہے.
سوال نمبر 22 - انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا باہمی تعلق کیا ہے؟
جواب نمبر 22 - انفارمیشن ٹیکنالوجی: انفارمیشن کو کار آمد مقاصد کے لیے سٹور کرنے، ترغیب دینے، استعمال میں لانے اور دوسروں تک پہنچانے کا سائنسی طریقہ کار انفارمیشن ٹیکنالوجی کہلاتا ہے. ٹیلی کمیونیکیشن: وہ طریقہ کار جو دور دراز علاقون تک فوری انفارمیشن بہم پہچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ٹیلی کمیونیکیشن کہلاتا ہے.
سوال نمبر 23 - روسنی سگنل کو آپٹیکل فائبر کے ذریعے کیسے بھیجے جاتے ہیں؟
جواب نمبر 23 - آپٹیکل فائبر کم رفریکٹیو انڈیکس والے میٹیریل کی کوٹنگ کے ساتھ اعلی معار کے گلاس کی ایک باریک وائر ہے جو بہت کم روشنی جزب کرتی ہے آپٹیکل فائبر کیبل انسانی بال کی موٹائی کے برابر گلاس کا ایک بنڈل ہے. روشنی آپٹیکل فائبر کے ایک سرے کی کور سے براہ راست داخل ہوکر فائبر آپٹیکس کی اندرونی دیوار یعنی کلیڈنگ کے ساتھ ٹکراتی ہے. اگر روشنی کا کلیڈنگ کے ساتھ اینگل آف انڈیکس، کریٹیکل ایںگل سے کم ہو تو کچھ روشنی آپٹیکل فائبر سے نکل کر ضائع ہوجاتی ہے تا ہم اگر ایکگل آف انڈینس، کریٹیکل اینگل سے زیادہ ہو تو کچھ روشنی فائبر آپٹک سے مکمل طور پر رفلیکٹ ہوجاتی ہے. روشنی کی یہ مکمل طور پع رفلیکٹڈ بیم سیدھی لائن میں اس وقت تک چلتی رہتی ہے جب تک یہ فائبر آپٹک کی اندرونی دیوار سے نہ ٹکراجائے اور اس طرح یہ عمل جاری رہتا ہے.
سوال نمبر 24 - کمپیٹر کے چار حصوں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 24 - 1. CPU 2. مانیٹر 3. کی بوررڈ 4.ماؤس 5. پرنٹر
سوال نمبر 25 - کمپیوٹر بیسڈ انفارمیشن سسٹم کے کمپوننٹس کے نام لکھیں.
جواب نمبر 25 - کمپیوٹر بیسڈ انفارمیشن سسٹم کے کمپوننٹس کے نام مندرجہ ذیل ہیں: 1. ہارڈویئر 2. سافٹ ویئر 3. ڈیٹا 4. طریقہ کار 5. افراد
سوال نمبر 26 - ورڈ پروسیسنگ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 26 - ورڈ پروسیسنگ کمپیوٹر کا ایسا استعمال ہے جس کے ذریعے ہم خطوط یا مضمون لکھ سکتےہیں، رپورٹس اور کتابیں تیارکرسکتے ہیں. ورڈ پروسیسر ایک پروگرام ہے جس کے زریعے ہم کوئی ڈاکومنٹ (Documents) بنا سکتے ہیں، اور اس کو ٹائپ کرنے کے بعد سکرین پر دیکھ سکتے ہیں.
سوال نمبر 27 - ہارڈ ڈسک کیا ہے؟
جواب نمبر 27 - کمپیوٹر صارفین کا ہارڈڈسک پر انحصار پرائمری ڈیوائس کے طور پر ہوتا ہے ہارڈ ڈسک ایک سخت اور میگنیٹک طور پر حساس ڈسک ہے جو کمپیوٹر کے ڈھانچے کے اندر یا کمپیوٹر کے ایک علیحدہ پاکس میں مسلسل اور تیزی سے کھومتی ہے. ہارڈ ڈسک کی اس قسم کو کبھی بھی صارف علیحدہ نہیں کرسکتا ایک عام ہارڈ ڈسک کئی پلیٹرز پر مشتمل ہوتی ہے جس پر رسائی ایک موویبل آرم سے منسلک ریڈ رائٹ ہیڈ کے زریعے کی جاتی ہے.
سوال نمبر 28 - براؤزر کس کام آتے ہیں؟
جواب نمبر 28 - براؤزر اایک ایسا عمل ہے جو ویب کو ونڈو (Window) فراہم کرتا ہے. تمام براؤزرز انفارمیشن کے صفحات کو کو اکٹھا کرکے دنیا بھر کی ویب سائٹس پر ظایر کرنے کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں.
سوال نمبر 29 - انٹرنیٹ سے دو استعمالات لکھیں.
جواب نمبر 29 - (1) یہ ذریعہ صارفین کو ویب بروزر استعمال کرکے ویب پیج (Web Page) دیکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے. (2) اس کے ذریعہ سے لوگ ایک دوسرے کو پیغام بھیج سکتے ہیں اور وصول کر سکتے ہیں.
سوال نمبر 30 - انفارمیشن سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 30 - کمپیوٹر کی اصطلاح میں پروسیسڈ ڈیٹا کو انفارمیشن کہتے ہیں.
سوال نمبر 31 - کمپیوٹر کے دو استعمالات تحریر کریں.
جواب نمبر 31 - کمپیوٹر کے استعمالات: (1) ہوٹلوں میں کمپیوٹر کمروں کی پیشگی بکنگ، بلز تیار کرنے اور انکوائری کی خدمات دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. (2) ریلوے میں کمپیوٹر ریل ٹکٹ کی ریز رویشن، پرنٹنگ اور ریزیویشن چارٹ کی تیاری کے لیے استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 32 - ATM سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 32 - ATM سے مراد ہے آٹو میٹ ٹیلر مشین. یہ ایسی مشین ہے جو صارفین اپنی بنیادی ٹرانسمشن بنک کے نمائندہ کے بغیر پوری کرسکتے ہیں. ATM کی دو اقسام ہیں اس کے علاوہ کسی ATM مشین سے ذریعے آپ جب چاہیں رقم نکلواسکتے ہیں.
سوال نمبر 33 - آپریٹنگ سسٹم کے دو استعمالات تحریر کریں.
جواب نمبر 33 - آپریٹنگ سسٹم ایسا سافٹ ویئر ہے جو آپ کے کمپیوٹر اور اس سے منسلک ڈیوائسز کا منظم کرتا ہے. ونڈوز (Windows)اور لینکس (Linux) دو مشہور آپریٹنگ سسٹم ہیں.
سوال نمبر 34 - سیل فون کیا ہے؟ یا سیل فون پر مختصر نوٹ لکھیں.
جواب نمبر 34 - سیل فون یا موبائل فون میں ریڈیو ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے. یہ ایک قسم کا ریڈیو ہے جس میں سو طرفہ کمیونیکشن ہو سکتی ہے. موبائل فون کے اندر ہی ریڈیو ٹرانسمٹر اور رسیور لگا ہوتا ہے. یہ پیغام کو ریڈیوویوز کی صورت میں بھیجتا اور وصول کرتا ہے. سیل فون نیٹ ورک سسٹم : 1. سیلز (Cells) 2. بیس اسٹیشن سنٹر 3. موبائل سوئچنگ پر مشتمل ہو تا ہے.
سوال نمبر 35 - فوٹو فون کی تعریف کریں.
جواب نمبر 35 - فوٹو فون: ٹیلی فون کی ایک جدید قسم فوٹو فون یا ویڈیو فون ہے. اس میں عام ٹیلی فون کے بر عکس گفتگو کرنے والے ایک دوسرے کی تصویر بھی دیکھ سکتے ہیں.
سوال نمبر 36 - ٹیلی کمیونیکیشن سےکیا مراد ہے؟
جواب نمبر 36 - ٹیلی کمیونیکیشن: وہ طریقہ ہے جو دور دراز علاقوں تک فوری انفارمیشن بہم پہنچانے کے لیے استمال ہوتا ہے، ٹیلی کمیونیکیشن کہلاتا ہے. ذرائع: مائیکرو ویوز موبائل فون، راڈ اور خلا میں موجود سیٹلائٹ اہم ذرائع ہیں.
سوال نمبر 37 - فلیش ڈرائیو کیا ہوتا ہے؟
جواب نمبر 37 - یہ ایک الیکٹرانکس ڈیوائس ہے جو ڈیٹا سٹور کرنے والے (ICs) پر مشتمل ہوتا ہے. فلیش ڈرائیو سٹور کرنے والی ایک چھوٹی سی ڈیوائس ہے جو فائلز کو ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے.
سوال نمبر 38 - پرائمری میمری سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 38 - پرائمری میمری کیا بنیاد الیکٹرونکس ہے اور یہ انٹگرٹڈ سڑکٹ (ICs) پرمشتمل ہوتی ہے. یہ دو حصوں پر مشتمل ہے ریذ آنلی میموری (ROM) جو کہ کمپیوٹر سٹارٹ کرتی ہے اور ریڈم اسیس میموری (RAM) جو کہ عارضی طور پر کمپیوٹر استعمال کرتاہے.
سوال نمبر 39 - ہارڈ ویئر کمپیوٹر کے حصوں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 39 - ہارڈ ویئر کمپیوٹر کے حصوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں: 1. ماؤس 2. کی بورڈ 3. سپیکر 4. سی ڈیز 5. فلاپی 6. سی پی یو 7. ہارڈ ڈسک 8. مانیٹر
سوال نمبر 40 - ہارڈویئر اور سافت ویئر میں کیا فرق ہے؟
جواب نمبر 40 - ہارڈویئر: ہارڈویئرکا تعلق مشینری سے ہوتا ہے. یہ سینٹرل پروسیسنگ یونٹ اور اس کو سپورٹ کرنے والے تمام اپلائینسز پر مشتمل ہاتی ہیں. ان اپلائنسز میں ان پٹ اور آؤٹ پٹ ڈیواسز سٹور کرنے والے ڈیوائسز اور کمیونیکیشن ڈیواسز شامل ہوتے ہیں.
سوال نمبر 41 - مائیکروویوز کے دو استعمالات تحریر کریں.
جواب نمبر 41 - مائیکروویوز کے استعمالات: 1. سیل فون کی ٹرانسمیشن مائیکرو ویوز کے ذریعے کی جاتی ہے. 2. کمیونیکیشن سیٹلائیٹ میں مائیکروویوز کا استعمال کیا جارہاہے.
سوال نمبر 42 - آپٹیکل فائبر کی تعریف کریں.
جواب نمبر 42 - آپٹیکل فائبر کم رفریکٹیوانڈیکس والے میٹیریل کی کوٹنگ (Coating)کے ساتھ اعلٰی معیار کے گلاس کی ایک باریک وائر ہے جو روشنی بہت کم جذب کرتی ہے. آپٹیکل فائبر کیبل انسانی بال کی موٹائی کے برابر کے گلاس فائبر کا ایک بنڈل ہے.
Previous Question
1-42
Next Question
Physics
- SIMPLE HARMONIC MOTION AND WAVES
- SOUND
- GEOMETRICAL OPTICS
- ELECTROSTATICS
- CURRENT ELECTRICITY
- ELECTROMAGNETISM
- BASIC ELECTRONICS
- INFORMATION AND COMMUNICATION TECHNOLOGY
- ATOMIC AND NUCLEAR PHYSICS
- SIMPLE HARMONIC MOTION AND WAVES
- SOUND
- GEOMETRICAL OPTICS
- ELECTROSTATICS
- CURRENT ELECTRICITY
- ELECTROMAGNETISM
- BASIC ELECTRONICS
- INFORMATION AND COMMUNICATION TECHNOLOGY
- ATOMIC AND NUCLEAR PHYSICS
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









