View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Unit 14 کرنٹ ایلکٹریسٹی Physics 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - کرنٹ اور پانی کے بہاؤ میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 1 - سرکٹ میں چارج کا بہاؤ پائپ میں پانی کے بہاؤ کی طرح ہے-سرکٹ میں پائپ کی بجائے کرنٹ کے بہاؤ کے لیے کنڈکٹر کی وائر استعمال کی جاتی ہے.
سوال نمبر 2 - ڈیجیٹل ملٹی میٹر کیا ہے.
جواب نمبر 2 - ڈیجیٹل ملٹی میٹر کو کرنٹ ، رزسٹنس اور پوٹینشل ڈفرنس کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے.
سوال نمبر 3 - ٹمپریچر بڑھنے سے کنڈکٹرز کی رزنٹنس کیوں زیادہ ہوجاتی ہے.
جواب نمبر 3 - تمپریچر بڑھنے سے کنڈکٹر کے اندر موجود الیکٹرونز کا آپس میں کنڈکٹرز کے ایٹمز کیساتھ ٹکراؤ شدید ہوجاتا ہے. لہزا کنڈکٹر کی اپنی رزنٹنس زیادہ ہوجاتی ہے.
سوال نمبر 4 - ایمپیر کی تعریف کریں
جواب نمبر 4 - ایمپییر کرنٹ کا یونٹ ہے. اگر کسی کنڈکٹر کے کراس سیکشن سے کرنٹ کے بہاؤ کی شرح ایک کولمب فی سیکنڈ ہو تو کرنٹ ای ایمپیر ہوگا. کرنٹ کے چھوٹے یونٹس ملی ایمپیر اور مائیکرو ایمپیر ہیں.
سوال نمبر 5 - فیوز کیا ہے؟ اس کا کیا فائدہ ہے.
جواب نمبر 5 - فیوز ایک احتیاطی اپلائنسس ہے. استعمال: 1. فیوز ایک باریک اور چھوٹی سی میٹل وائر ہے جو زیادہ کرنٹ بہنے کی صورت میں پگھل جاتی ہے. جب سرکٹ سے زیادہ کرنٹ بہتا ہے تو فیوز وائرز کے گرم ہونے اور آگ پکٹرنے سے پہلے ہی پگھل کر سرکٹ کو بریک کردیتا ہے جس سے اپلائنسز محفوظ رہتے ہیں.
سوال نمبر 6 - کنڈکٹر اور انسولیٹر میں فرق تحریر کریں.
جواب نمبر 6 - کنڈکٹر: ایسے میٹریل جن میں الیکٹرک کرنٹ باآسانی بہہ سکتا ہے کنڈکٹر کہلاتے ہیں. مثلا سلور، لوہا.
سوال نمبر 7 - شارٹ سرکٹ ہونے کی دو وجوہات تحریر کریں.
جواب نمبر 7 - 1. تار کی انولیشن خراب ہونا. 2. لایو وائر اور نیوٹرل وائر کے براہ راست جڑ جانا.
سوال نمبر 8 - ارتھ وائر اور لائیو وائر میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 8 - ارتھ وائر؛ ارتھ وائر میں کرنٹ اور الیکٹریسٹی نہیں ہوتی.
سوال نمبر 9 - گیلوانومیٹر اور ایمیٹر میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 9 - گیلوانومیٹر: 1. گیلوانومیٹر بہت حساس آلہ ہے جو کہ کرنٹ کی بہت کم مقدار کی پیمائش کرسکتا ہے. 2. گیلوانومیٹر کو سرکٹ میں سریز طریقہ سے جوڑا جاتا ہے. اس طرح سے سرکٹ میں بہنے والاکرنٹ گیوانومیٹر سے بہتا ہے.
سوال نمبر 10 - الیکٹرک پاور اور اس کے یو نٹ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 10 - الیکٹرک پاور: اکائی وقت میں الیکٹرک کرنٹ سے حاصل شدہ انرجی کو الیکٹرک پاور کہتے ہیں. فارمولا: P = W/t پاور کا یونٹ واٹ ہے.
سوال نمبر 11 - کرنٹ کی پیمائش کے لیے کون سا آلہ استعمال ہوتا ہے.
جواب نمبر 11 - کرنٹ کی پیمائش کے لیے ایمیٹر کا استعمال ہوتا ہے . ایمیتر کو سرکٹ میں ہمیشہ سیریز طریقے سے جوڑا جاتا ہے تاکہ تمام کرنٹ ایمیٹر میں سے گزرے.
سوال نمبر 12 - جیولرز اصل و نقل کی پہچان کیسے کرتے ہیں.
جواب نمبر 12 - جیولرز ہیرے کو اپنے ہونٹوں سے مس کر کے اس کی اصلی یا نقلی ہونے کی پہچان کرتے ہیں اصلی ہیرے کاپر کی نسبت حرارت کو چار تا پانچ گنا زیادہ کنڈیکٹ کرتا ہے اس لیے وہ بہت ٹھنڈا محسوس ہوتا ہے.
سوال نمبر 13 - سرکٹ میں کرنٹ کی پیمائش کے لیے ایمیٹر کو سیریز میں کیوں جوڑا جاتا ہے.
جواب نمبر 13 - گیلوانومیٹر کی طرح ایمیٹر کو بھی سیریز طرقے سے سرکٹ میں جوڑا جاتا ہے. اس طرح سے سرکٹ سے بہنے والا کرنٹ ایمیٹر بہتا ہے تاکہ تمام کرنٹ ایمیٹر میں ہی سے گزرے.
سوال نمبر 14 - گھروں میں بجلی کے محفوظ استعمال کے دو طریقے تحریر کریں.
جواب نمبر 14 - 1. ٍ فیوز ہمیشہ لائیو وائر کے ساتھ لگانا چاہیے تاکہ فیوز جلنے کی صورت میں الیکٹریکل اپلائنسز بند ہوجائیں. 2. فیوز کو تبدیل کرنے سے پہلےمین سپلائی سے آنے والی الیکٹریسٹی کی ترسیل کو منقطع کردیں.
سوال نمبر 15 - سیل اور بیٹری میں فرق تحریر کریں.
جواب نمبر 15 - سیل: سیل وولٹیج کا ایک سنگل یونٹ ہے.
سوال نمبر 16 - A.C اور D.C میں فرق لکھیں.
جواب نمبر 16 - A.C ایک جنریٹر سے حاصل شدہ کرنٹ کہلاتا ہے. A.C کی سمت بار بار تبدیل ہوتی ہے.
سوال نمبر 17 - لائیو وائر اور نیوٹرل وائر کے رنگ لکھیں.
جواب نمبر 17 - لائیو وائر ایل سرخ یا براؤن رنگ کی ہوگی. نیوٹرل وائر این سیاہ یا نیلے رنگ کی استعمال ہوتی ہے. ارتھ وائر ای سبز یا زردرنگ کی استعمال ہوتی ہے.
سوال نمبر 18 - گیلوانومیٹر کس کام آتا ہے.
جواب نمبر 18 - گیلونومیٹر بہت حساس آلہ ہے جو کرنٹ کی بہت کم مقدار کی پیمائش کرتا ہے اسکی فل سکیل دفلیشن کے لیے چند ملی ایمپیر کا کرنٹ کافی ہوتا ہے - اس کو سرکٹ میں جوڑ کے وقت اسکے ٹرمینلز کی پولیریٹی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے. مناسب تبدیلی کے بعد گیلوانو میٹر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے.
سوال نمبر 19 - کنونشنل کرنٹ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 19 - وہ کرنت جو پوزیٹو چارجز کی موشن کی وجہ سے بیٹری کے پوزیٹوی ٹرمینل سے نیگیٹیو ٹرمینل کی طرف بہتا ہے کنوینشنل کرنٹ کہلاتاہے.
سوال نمبر 20 - ٍفیوز اور سرکٹ بریکر میں فرق لکھیں.
جواب نمبر 20 - فیوز: فیوز ایک حفاظتی آلہ ہے جس کو سرکٹ میں لائیو وائر کے ساتھ سیریز میں لگایا جاتا ہے تاکہ کرنٹ بہنے کی صورت میں الیٹریکل اپلانسز محفوظ رہیں
سوال نمبر 21 - کب اور کس نے پہلی کار آمد بیٹری ایجاد کی.
جواب نمبر 21 - وولٹ اطالوی ماہر فزکس الیگزینڈو وولٹا کے نام سے منسوب ہے اس نے 1800 میں پہلی عملی الیکٹرک بیٹری ایجاد کی جس کا نام وولٹا ٹک پائیل ہے.
سوال نمبر 22 - اوہم کے قانون کو بیان کریں. اور مساوات لکھیں.
جواب نمبر 22 - اگر کسی کنڈکٹر کے ٹمپریچر اور طبعی حالت میں تبدیلی رونما نہ ہو تو اس میں سے پہلے والے کرنٹ کی مقدار اس کےسروں کے اطراف پوٹیشنل ڈفرنس کے ڈائریکٹی پروپوشنل ہوتی ہے. مساوات :I ∝ V V = IR
سوال نمبر 23 - سرکٹ بریکر سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 23 - فیوز کیطرح سرکٹ بریکر بھی سرکٹ میں احتیاطی اپلائنسس کے طور پر استعمال ہوتا ہے. اگر کرنٹ کی شرح ایک مخصوص حد سے بڑھ جائے تو سرکٹ بریکر خود بخود ہی الیکٹریسٹی کی ترسیل کو منقطع کردیتا ہے.
سوال نمبر 24 - الیٹرک پاور اور کلو واٹ آور کی تعریف کریں.
جواب نمبر 24 - اکائی وقت میں الیکٹرک کرنٹ سے حاصل شدہ انرجی کو الیکٹرک پاور کہتے ہیں. کلوواٹ آور: انرجی کی وہ مقدار جو 1 کلو واٹ پاور سے 1 گھنٹہ کے وقت میں حاصل کی جاتی ہے کلوواٹ آور کہلاتی ہے.
سوال نمبر 25 - واٹ اور کلو واٹ میں فرق تحریر کریں.
جواب نمبر 25 - واٹ: 1. ایک واٹ وہ پاور ہوگی اگر ایک سیکند میں ایک جول انرجی صرف ہو. 2. واٹ کو ڈبلیو سے ظاہر کرتے ہیں.
سوال نمبر 26 - الیکٹرک بلب میں فلامنٹ کے طور پر کونسی میٹل کو استعمال کیا جاتا ہے.
جواب نمبر 26 - الیکٹرک بلب میں فلامنٹ کے طور پر تنگسٹن کی میٹل تار استعمال ہوتی ہے. اس کی رزنٹنس زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ حرارت پیدا کرتی ہے اس کی وجہ سے روشنی پیدا ہوتی ہے.
سوال نمبر 27 - الیکٹرک سٹی کے دوبڑے خطرات کیا ہیں.
جواب نمبر 27 - 1. بجلی کا جھٹکا جس سے انسانی موت ہوسکتی ہے.. 2. شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ سکتی ہے.
سوال نمبر 28 - لائیو اور نیوٹرل وائرز میں فرق تحریر کریں.
جواب نمبر 28 - وہ وائر جس کا پوٹینشل بہت زیادہ ہوتا ہے اسے لائیو وائر کہتے ہیں.
سوال نمبر 29 - کسی الیکٹرک سرکٹ میں فیوز پوٹینشل ڈفرنس کو کنٹرول کرتا ہے یا کرنٹ کو.
جواب نمبر 29 - الیکٹرک سرکٹ میں فیوز کرنٹ کو کنٹرول کرتا ہے.
سوال نمبر 30 - اوہم کے قانون پر شرائط کون سی ہیں.
جواب نمبر 30 - 1. یہ قانوں صرف میٹل کے لیے ہوتا ہے 2. کنڈکٹر کے ٹمپریچر اور طبیعی حالت میں تبدیلی ور نما نہ ہو.
سوال نمبر 31 - جول کے قانون کو بیان کریں.
جواب نمبر 31 - کسی رزنٹنس سے بہنے والے الیکٹرک کرنٹ کی وجہ سے ہیٹ انرجی پیدا ہوتی ہے جس کی مقدار کرنٹ آئی کے مربع اور رزنٹنس آر اور وقفہ ٹی کے حاصل ضرب کے برابر ہوتی ہے. مساوات : W = I2Rt W = v2t/R
سوال نمبر 32 - کیبلز کی انسولیشن خراب ہونے کی دو وجوہات بیان کریں.
جواب نمبر 32 - 1. مستقل فرکشن 2. بہت زیادہ نمی
Previous Question
1-32
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US