View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Unit 10 سیمپل ہارمونک موسن اینڈ ویوز Physics 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - ویوز کی ڈفریکشن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 1 - ویوز کے رکاوٹوں کے باریک کناروں کے گرد مژ جانے یا پھیل جانے کو ویوز کی ڈفریکشن کہتے ہیں.
سوال نمبر 2 - ہک کا قانون بیان کریں.
جواب نمبر 2 - ہک کے قانون کے مطابق فورس F سپرنگ کی لمبائی میں اضافہ x کے ڈائریکٹلی پرو پورشن ہوتی ہے.
سوال نمبر 3 - سمپل ہارمونک موشن کی تعریف اور ایک خصوصیات بھی تحرئر کریں.
جواب نمبر 3 - سمپل ہارمونک موشن میں نیٹ فورس وسطی پوزیشن سے ڈسپلیسمنٹ کے ڈائریکٹلی پرو پوشنل ہوتی ہے. اور اس کی سمت ہمیشہ وسظی پوزیشن کی طرف ہوتی ہے.
سوال نمبر 4 - لونکیٹیوڈنل ویوز کی تعریف کریں.
جواب نمبر 4 - ایسی ویوز جن میں میڈیم کے زرات کی وائبریٹری موشن ویو کی موشن کی سمت کے متوازی ہوتی ہے کمپریشنل یا لونیگٹیوڈنل ویوز کہلاتی ہیں. مثال کے طور پر ساؤنڈ و یوز
سوال نمبر 5 - وائبریشن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 5 - کسی وسطی پوزیشن کے اردگرد وائبریشن کرتے ہوئے جسم کے ایک سائیکل یا مکمل چکر کو وائبریشن کہتے ہیں.
سوال نمبر 6 - سپرنگ کوسٹنٹ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 6 - سپرنگ پر عمل کرنے والی فورس اور وسطی نقطہ سے ڈس پلیسمنٹ کے درمیان نسبت کو سپرنگ کونسٹنٹ کہتے ہیں. ہک کے قانون کےمطابق F = Kx جبکہ K ایک سپرنگ کونسٹنٹ ہے.
سوال نمبر 7 - ٹرانسورس ویوز کسےکہتے ہیں.
جواب نمبر 7 - ایسی ویوز جس میں میڈیم کے زرات کی وائبریڑی موشن ویو کی موشن کی سمت کے متوازی ہوتی ہے کمپریشنل یا لونیغیٹیوڈنل ویو کہلاتی ہے.
سوال نمبر 8 - ویو لینگتھ سے کیا مرادہے.
جواب نمبر 8 - ویو لینگتھ سے مراد ویو کی لمبائی ہے. تعریف: دو مسلسل کرسٹ یا ٹرف کے درمیانی فاصلہ کو ویو لینگتھ کہتے ہیں. آس کا یونٹ میٹر ہے.
سوال نمبر 9 - ویو موشن کسے کہتے ہیں.
جواب نمبر 9 - ویو کسی واسطے یا میڈیم میں پیدا شدہ ایسے خلل کو کہتے ہیں جس سے میڈیم کے زرات اپنی وسطی پوزیشن کے اردگرد متواتر وابریٹری موشن کرتے ہیں.
سوال نمبر 10 - ٹائم پیریڈ کی تغریف کریں.
جواب نمبر 10 - کسی پوائنٹ کے گرد وائبریڑی موشن کرتے ہویے جسم کے ایک وائبریشن مکمل کرنے کےلیے درکار وقت کو ٹائم پیریڈ کہتے ہیں. علامت. T یے.
سوال نمبر 11 - سادہ پنڈولیم کی تعریف کریں.
جواب نمبر 11 - سادہ پنڈولیم ماس کی ایک چھوٹی بھاری گولی پر مشتمل ہوتا ہے ای باریک لیکن مضبوط دھاگے کی مدد سے ایک مضبوط سہارے سے لٹکی ہوتی ہے.
سوال نمبر 12 - ویو کی تعریف کریں.
جواب نمبر 12 - کسی واسطے یا میڈیم میں پیدا شدہ ایسے خلل کو کہتے ہیں جس سے میڈیم کے زرات اپنی وسطی پوزیشن کے ارد گرد متواتر وائبریٹری موشن کرتے ہیں.
سوال نمبر 13 - فریکوئنسی کسے کہتے ہیں.
جواب نمبر 13 - کسی پوائنٹ کے اردگرد وائبریٹری موشن کرتے ہوئے جسم کی ایک سیکند میں وائبریشنز کی تعداد کو فریکوئنسی کہتے ہین.
سوال نمبر 14 - ریسٹورنگ فورس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 14 - ریسٹورنگ فورس ہمیشہ اوسی لیٹری موشن پر عمل پیرا جسم کو اس کی وسطی پوزیشن کی طرف یا اس سے دوسری طرف دھکیلتی ہے.
سوال نمبر 15 - ایمپلی ٹیوڈ کی تعریف بیان کریں.
جواب نمبر 15 - کسی پوائنٹ کے گرد وائبریٹری موشن کرتے ہوئے جسم کا اس پوائنٹ سے زیادہ سے زیادہ ڈسپلسمنٹ ایملی ٹیود کہلاتا ہے. ایمپلی ٹیوڈ کا یونٹ میٹر ہے.
سوال نمبر 16 - کرسٹ اور ٹرف کی تعریف کریں.
جواب نمبر 16 - کرسٹ: ٹرانسورس ویوز کے وہ حصے جہاں میڈیم کے زرات عام حالت سے اونچے ہوتے ہیں کرسٹ کہلاتے ہیں. ٹرف: ٹرانسورس ویوز کے وہ حصے جہاں میڈیم کےزرات عام حالت سے نیچے ہوتے ہیں ٹرف کہلاتے ہیں..
سوال نمبر 17 - رپل ٹینک کا فنکشن کیا ہے.
جواب نمبر 17 - یہ ایک ایسا الہ ہے جو پانی کو ویوز پیدا کرنے اور ان کی خصوصیات کے مطالعہ کے لیے استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 18 - کمپریشن کسے کہتے ہیں.
جواب نمبر 18 - ویوز کے وہ حصے جہاں سلنک کے چھلے ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں کمپریشن کہلاتے ہیں- کمپریشن کے حلقے میں میڈیم کے زرات ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں.
سوال نمبر 19 - سمپل ہارمونک کی دو خصوصیات تحریر کریں.
جواب نمبر 19 - 1. اس کا ایکسلریشن ہمیشہ وسطی پوزیشن کی طرف ہوتا ہے. 2. وسطی پوزیشن پر جسم کی ولاسٹی زیادہ سے زیادہ جبکہ پوزیشن صفر ہوتی ہے.
سوال نمبر 20 - ویوز کی رفریکشن کی تعریف کریں.
جواب نمبر 20 - ویوز کے ایک میڈیم سے کسی زاویے کے ساتھ دوسرے میڈیم میں داخل ہوتے ہوئے موشن کی سمت تبدیل کرنے کے عمل کو ویوز کی رفریکشن کہتے ہیں.
سوال نمبر 21 - الکیٹرومیگنٹیک ویوز کی تعریف کریں اور مثال بھی دیں.
جواب نمبر 21 - اسی ویوز جن کے گزرنے کے بعد کسی میڈیم کی ضرورت نہیں ہوتی الیکٹرومیگنیٹک ویوز کہلاتی ہیں. مثالیں. ریڈیو، ٹیلی وژن ویوز
سوال نمبر 22 - مکینیکل ویوز کی تعریف اور مثال دیں.
جواب نمبر 22 - ایسنی ویوز جن کے گزرنے کے لیے کسی واسطے یا میڈیم کی ضرورت ہوتی ہے. مکینیکل ویوز کہلاتی ہے. مثالیں. ُپانی کی سطح پر پیداد ہونے والی ویوز، ساؤنڈ ویوز.
سوال نمبر 23 - وائبریٹری موشن کی تعریف کریں.
جواب نمبر 23 - جب کوئی جسم ایک پوائنٹ کے اردگرد اپنی موشن کو دہراتا ے تو اس موشن کو اوسیلٹری موشن کہتے ہیں- سمپل ہارمونک موشن وائبریٹری موشن کی ایک قسم ہے
Previous Question
1-23
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US