Chapter 18 Pharmacology Biology 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - کوئی سی دو نشہ آور ادویات کے نام لکھیں.
جواب نمبر 1 - مارفین اور کوڈین . دو اہم نشہ آور ادویات ہیں.
سوال نمبر 2 - بیکٹیریو اسٹیٹک اور بیکٹری سائڈل اینٹی بائیوٹکس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 2 - بیکٹیریو اسٹیٹک اینٹی بائیوٹکس ایسی اینٹی بائیوٹکس ہیں جو بیکٹیریا کی گروتھ روک کر اپنا کام کرتی ہیں.مثلاً ٹیٹرا سائیکلین. بیکٹیری سائڈل: بیکٹیری یوسٹیٹک' جس کا مطلب ہے کہ بیکٹیریا کی گروتھ روک کر اپنا کام کرتی ہیں.اینٹی بائیوٹکس کے تین بڑے گروپس ہیں.مثلاً سیفلو سپورنز.
سوال نمبر 3 - سیڈیٹوز سے کیامراد ہے.
جواب نمبر 3 - سیڈ یٹوز ادویات سنٹرل نروس سسٹم کے ساتھ تعامل کرتی ہیں اور اس کی سرگرمیوں کو با دیتی ہیں. ان ادویات سے چکر آتے ہیں اور غنودگی ، دماغی افعال کی سستی اور اداسی ہوتی ہے.
سوال نمبر 4 - ادویات کو استعمال کرنے سے پہلے کی چار حفاظتی تدابیر لکھیے.
جواب نمبر 4 - 1. دوا کے پیک پر لکھی تاریخ الانتہا ضرور چیک کریں.حد اختتام کو پہنچنے کے بعد ادویات زہریلی ہوجاتی ہیں. کسی دوسرے کو تجویز کردہ دوا کبھی خود نہ لیں حتٰی کہ آپ کو یقین ہوکہ آپ کو بھی وہی بیماری ہے. چند ادویات مثلاً اینٹی بائیوٹکس'مخصوص دنوں تک کے لیے لینا لازمی ہوتا ہے. یقینی بنائیں کہ آپ نے بتائے گئے دنوں تک دوا لی ہے. دوسری صورت میں بیماری دوبارہ حملہ کرسکتی ہے.
سوال نمبر 5 - ویکسینز اور ویکسینیشن میں فرق لکھیں.
جواب نمبر 5 - ویکسینز : ویکسینز سے مراد ایسا میٹریل ہے جس میں کمزور کیے گئے پیتھو جنز موجود ہوتے ہیں اور وہ جسم میں اینٹی باڈیز کی تیاری شروع کرواکے مدافعت پیدا کرنے کے کام آتا ہے.
سوال نمبر 6 - چار بیماریوں کے نام لکھیں جن کے لیے ویکسین استعمال ہوتی ہے.
جواب نمبر 6 - 1. ٹئٹبس 2. پولیو 3.چیچک 4.کالی کھانسی
سوال نمبر 7 - نسخہ جاتی ادویات کیا ہوتی ہیں.
جواب نمبر 7 - نسخہ جاتی ادویات ایسی ادویات ہیں جنہیں صرف فزیشن ڈاکٹر کے نسخہ پر ہی فروخت کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 8 - پودوں اور فنجائی سے حاصل ہونے والی ادویات کے نام لکھیں.
جواب نمبر 8 - پودوں اور فنجائی سے حاصل کردو ادویات: بہت اہم ادویات پودوں اور فنجائی سے حاصل کی جاتی ہیں.ان میں اینٹی بائیوٹکس، کارڈیوٹانکس اور کچھ اینل جیسک ادویات شامل ہیں. ایک کارڈیوٹانک جس کا نام ڈجی ٹیلس ہے، دل کو تحریک دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. یہ ارغوانی پھولوں والے ایک پودے فاکس گلو کے پتوں سے تیار کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 9 - پودوں سے حاصل ہونے والی چند ادویات کے متعلق لکھیے.
جواب نمبر 9 - 1.کارڈیوٹانک ڈجی ٹیلس جو دل کو تحریک دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ایک پودے فاکس گلو کے پتوں سے تیار کیا جاتا ہے. 2.درد ختم کرنے والی دوا مارفین کو افیون سے تیار کیا جاتا ہے. یہ افیون پوست کے پودے کے جوس سے حاصل ہوتی ہے.
سوال نمبر 10 - دوا سے کیا مراد ہے؟ اسکی دو اقسام کے نام لکھیں.
جواب نمبر 10 - ایسا مادہ جو جاندار کے جسم میں جزب ہوجانے کے بعد جسم کے نارمل افعال میں تبدیلی پیدا کرے، دوا یعنی ڈرگ کہلاتا ہے. تالیفی ڈرگ اور اسپرین.
سوال نمبر 11 - 1796ء میں ایڈورجینز نے ویکسن کا استعمال کیسے کیا؟
جواب نمبر 11 - 1796ء میں ایک برطانوی فزیشن ایڈورڈجینز نے گائے کے ایک مرض گھوتھن سیتلا کے پس سیلز لے کر ایک جوان لڑکے میں یہ انفیکشن پیدا کیا .جب لڑکا گھوتھن سیتلا سے صحت یاب ہوگیا تو جیز نے اس میں چیچک کے ایک مریض کے پس سیلز ڈالے لیکن لڑکے کو دیچک نہ ہوئی . اس سے یہ واضح ہوگیا کہ گوتھن سیتلا کا دانستہ انفیکشن کرنے سے لوگ چیچک سے محفوظ ہوجاتے ہیں. اس عمل کا نام ویکسینیشن رکھا گیا اور اس عمل میں استعمال ہونےوالے مادہ کو ویکسین کہا جانےلگا.
سوال نمبر 12 - ٹیرا مائی سین کیا ہے.
جواب نمبر 12 - ٹیرامائی سین: ٹیرا مائی سئین ایک ٹیٹرا سائیکلین اینٹی بائیوٹک ہے. یہ بیکٹیریا میں پروٹین کی تیاری کو روکتی ہے. ٹیرا مائیسین ایک وسیع العمل اینٹی بائیوٹک ہے.
سوال نمبر 13 - ادویات کے حصول کے مختلف ذرائع کے نام لکھئے.
جواب نمبر 13 - تالیف سازی پودوں اور فنجائی کے حصول جانوروں سے حصول معدنیات سے حصول بیکٹریا سے حصول.
سوال نمبر 14 - مارفین کیا ہے اسکا استعمال لکھیے.
جواب نمبر 14 - مارفین: مارفین پوست سے حاصل ہونیوالی نارکوٹکس ہے. درد ختم کرنےکے لیے مارفین براہ راست سنٹرل نروس سسٹم پر اثر کرتی ہیں. مارفین سیاہ یک اور ناجائز استعمال ہونے والی نارکوٹکس ہیروئن تالیف کی جاتی ہے.
سوال نمبر 15 - سوشل سٹگما کا کیا مطلب ہے.
جواب نمبر 15 - اکثر نشہ باز مختلف طرح کے جرائم میں شامل ہوجاتے ہیں مثلاً ڈاکہ زنی ،اٹھائی گیری، نقب زنی، دھوکہ دہی وغیرہ .بہت سے نشہ باز ذہنی مریض بن چکے ہوتے ہیں.اس لیے وہ سنگین جرائم کرسکتے ہیں.یہ لوگ اپنےمعاشرتی رویوں میں بہت کمزور ہوتے ہیں.
سوال نمبر 16 - اینل جیسکس کیا ہیں؟
جواب نمبر 16 - اینل جیسکس دافع درد ادویات ہیں. یعنی درد کم کرتی ہیں. مثلاً ایسپرین ، پیراسیٹامول وغیرہ.
سوال نمبر 17 - نشہ آور ادویات کیا ہیں.
جواب نمبر 17 - نشہ آور ادویات کے استعمال سے جسم اس سے مانوس ہو جاتا ہے.اور پھر استعمال کنندہ اس کے بغیر بہتر طور پر کام نہیں کرسکتا . نشہ آور ادویات لوگوں کو اپنے اوپر انحصار کرنےوالا بنا لیتی ہیں.
سوال نمبر 18 - نارکوٹکس اور ہیلوسی نوجینز میںفرق بتائیں.
جواب نمبر 18 - نارکوٹکس: نارکوٹکس تیز دافع درد ادویات ہیں . یہ ادویات دائمی کرانک بیماریوں کینسر کے مریضوں میں درد ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں.
سوال نمبر 19 - معدنیات سے حاصل ہونے والی دو ادویات کے نام لکھیے.
جواب نمبر 19 - 1. آیوڈین ٹنکچر 2. پائوڈر کی شکل میں سلورنائٹریٹ.
سوال نمبر 20 - تالیفی ادویات کی مثال دے کر تعریف کریں.
جواب نمبر 20 - ایسی ادویات جو فطرتی طورپر نہیں پائی جاتیں اور انہیں لیبارٹریز میں تیار کیا جاتا ہے تالیفی ادویات کہلاتی ہیں. ایسی ادویات کو دواساز کمپنیاں تیار کرتی ہیں. مثلاً ایسپرین.
سوال نمبر 21 - سیفلو سپورنز کسے کہتے ہیں.
جواب نمبر 21 - سیفلو سپورنز بیکٹیریا کی سیل وال کی تیاری میں مداخلت کرتی ہیں اور اس طرح سے بیکٹیری سائڈل ہوتی ہیں. سیفلو سپورنز کو نمونیا، گلے کی سوزش، ٹانسلائٹس،برونکائٹس وغیرہ کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 22 - ڈرگ اور فارماسیوٹیکل دوا میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 22 - ڈرگ: ایسا مادہ جو جاندار کے جسم میں جزب ہوجانے کے بعد جسم کے نارمل افعال میں تبدیلی کرے دوا یعنی ڈرگ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 23 - جورف لسٹر کے کام پر نوٹ لکھیے.
جواب نمبر 23 - جوزف لسٹر ایک انگریز سرجن تھے. انہوں نے پہلی مرتبہ جراثیموں سے پاک سرجری کا خیال پیش کیا. انہوں نے سرجری کے آلات کو جراثیموں سے پاک کرنے والے ذخموں کی صفائی کے لیے کاربلک ایسڈ متعارف کروایا.
سوال نمبر 24 - ویکسینز کے کام کرنے کا طریقہ بیان کریں.
جواب نمبر 24 - جب خون کے بہائو میں ایک ویکسین یعنی کمزور یا مردو پیتھوجن داخل کیا جاتا ہے تو وائٹ بلڈ سیلز کو تحریک مل جاتی ہے. لمفو سائٹس-بی کمزور یا مردہ پیتھوجنز کی شناخت بطور ایک دشمن کرتے ہیں اور ان کے خلاف اینٹی باڈیز بنانا شروع کردیتے ہیں. یہ اینٹٰی باڈیز خون میں ہی رہتی ہیں اور پیتھو جنز کے خلاف حفاظت دیتی ہیں.اگر حقیقی پیتھوجنز خون میں داخل ہوتے ہیں تو پہلے سے موجود اینٹی بائیوٹکس باڈیز انہیں مار ڈالتی ہیں.
سوال نمبر 25 - مارفین اور ڈی ٹیلس کس سے حاصل کرتے ہیں.
جواب نمبر 25 - مارفین: مارفین کو افیون یعنی اوپیم سے تیار کیا جاتا ہے. یہ افیون پوست کے پودے کے جوس سے حاصل ہوتی ہے.یہ درد ختم کرنے والی دوا ہے. ڈی ٹیلس:یہ ایک کارڈیوٹانکس ہے جو دل کو تحریک دینے کے لیے استعمال ہوتی ہے. اسے ارغوانی پھولوں والے ایک پودے فاکس گلو کے پتوں سے تیار کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 26 - ویکسینز دینے کا طریقہ کیا ہے؟
جواب نمبر 26 - ویکسینز دینے کا سب سے عام طریقہ انجیکشن ہے. لیکن چند ویکسینز منہ کے ذریعہ اور ناک میں پھوار ڈال کر بھی دی جاتی ہے.
سوال نمبر 27 - واہمہ یا فریب تصور سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 27 - ایسے ادراک جن کی حقیقت میں کوئی بنیاد نہ ہو لیکن جو مکل طور پر درست معلوم ہوتے ہیں. واہمہ یا فریب تصور کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 28 - اوپیم سے کونسی دوا تیار ہوتی ہے اور کس کام آتی ہے؟
جواب نمبر 28 - اوپیم سے دوا مارفین اور کوڈین تیا کی جاتی ہے.جو درد ختم کرنےوالی دوا ہے.مارفین براہ راست سنٹرلنروس سسٹم پر اترآتی ہے.
سوال نمبر 29 - سر ایلیگز نڈر فلیمنگ کا کارنامہ لکھیں.
جواب نمبر 29 - سر ایلیگز نڈر فلیمنگ 1955-1881ء ایک سکاٹس بائیولوجسٹ تھے. انہوں نے فنکس پینسیلئم نوٹیٹم سے اینٹی بائیوٹک پنسلین دریافت کی.اس کام پر انہیں 1954 میں نوبل پرائز دیا گیا.
سوال نمبر 30 - اینٹی سیپٹکس اور اینٹی بائیوٹکس کا استعمال لکھیے.
جواب نمبر 30 - اینٹی سیپٹکس:اینٹی سیپٹکس وہ ادویات ہیں جو جلد پر انفیکشنز کو کم کرتی ہیں. اینٹی بائیوٹکس: اینٹی بائیوٹکس وہ ادویات ہیں جو مختلف بیکٹریل انفیکشنز کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں.
سوال نمبر 31 - اینٹی جینز اور اینٹی باڈیز میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 31 - اینٹی جینز: پیتھو نینز کے پاس مخسوص پروٹینز ہوتی ہیں جنہیں اینٹی جینز کہتے ہیں. جب پیتھو جینز میزبان کے جسم میں داخل ہوتے ہیں تو یہ پروٹینز وہاں مدافعت کا عمل شروع ہونے یعنی اینٹی باڈیز بننے کی تحریک دیتے ہیں.
سوال نمبر 32 - جدید طب میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ادویات کونسی ہیں.
جواب نمبر 32 - جدید طب میں سب سے زیادہ تجویز کی جانے والی ادویات اینٹی بائیوٹکس ہیں.
سوال نمبر 33 - اینٹی بائیوٹکس کے کوئی سے دو استعمالات لکھیں.
جواب نمبر 33 - اینٹی بائیوٹکس مختلف اقسام کے بیکٹیریل انفیکشنز کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں. اینٹی بائیوٹکس بیکٹریا کو ماردیتی ہیں یا اس کی گروتھ روکتی ہیں.
سوال نمبر 34 - ٹیٹرا سائیکلینز کس عمر کے بچوں کے لیےاستعمال نہیں ہوتیں؟
جواب نمبر 34 - ٹیٹرا سائیکلینز آٹھ سال سے کم عمر بچوں میں ،اور خاص طور پر دانت نکلنے کے دوران استعمال نہیں ہوتیں.
سوال نمبر 35 - وسیع العمل اور محدود العمل اینٹی بائیوٹکس سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 35 - چند اینٹی بائیوٹکس بہت مختلف طرح کے انفیکشنز کے علاج میں استعمال ہوسکتی ہیں اور وسیع العمل اینٹی بائیوٹکس کہلاتی ہیں. دوسری اینٹی بائیوٹکس صرف چند اقسام کے بیکٹیریا کے خلاف ہی موثر ہوتی ہیں اور محدود العمل اینٹی بائیوٹکس کہلاتی ہیں.
سوال نمبر 36 - ہیلوسی نوجنز ادویات کے اثرات لکھیں.
جواب نمبر 36 - فعلیاتی لحاظ سے ہیلوسی نوجنز سمپتھیٹک نروس سسٹم پر اثر انداز ہوتے ہیں. جس سے پیوپلز پھیل جاتی ہیں کچھ آرٹریز سکڑ جاتی ہیں اور بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے.
سوال نمبر 37 - میری جوانا پر نوٹ لکھیں.
جواب نمبر 37 - میری جوانا ایک ہیلوسی نوجن ہے.جسے سگریٹ کی طرح پیا جاتا ہے. اسے میری جوانا کے پودے کینابس سٹیوا اور کینابس انڈیکا کے پھولوں،تنوں،اور پتوں سے حاصل کیا جاتا ہے. میری جوانا کی چھوٹی سی مقدار لینے سے خوشی اور عافیت کا احساس ہوتا ہے جو دو سے تین گھنٹے تک قائم رہتا ہے. اسے زیادہ مقدار میں لینے سے دل کی دحڑکن تیز ہوجاتی ہے. یہ مردوں میں سپرم بننے کے عمل پر برا اثر ڈالتی ہے اور المیعاد قوت حافظہ کوبھی کمزور کرتی ہے.
سوال نمبر 38 - براڈ سپیکٹرم اینٹی بائیوٹکس سے کیا مرادہے.
جواب نمبر 38 - چند اینٹی بائیوٹکس بہت مختلف طرح کے انفیکشنز کے علاج میںاستعمال ہوتی ہیں.اور وسیع العمل براڈ سپیکٹرم اینٹٰی بائیوٹکس کہلاتی ہیں.
سوال نمبر 39 - سلفا ڈرگز کو کن بیماریوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے.
جواب نمبر 39 - سلفا ڈرگز کو نمونیا اور پوریزی نالی کے انفیکشنز کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. سلفا ڈرگز وسیع العمل اینٹی بائیوٹکس ہیں جن میں سلفونا مائیڈ گروپ پایا جاتا ہے. یہ بیکٹیریا میں فولک ایسڈ کی تیاری روکتے ہیں.
سوال نمبر 40 - اینٹی بائیوٹکس اور ویکسین کی اہمیت بیان کریں.
جواب نمبر 40 - اینٹی بائیوٹکس بیکٹریا سے پیدا ہونے والے انفیکشن کے علاج کےلئے استعمال کی جانے والی ادویات ہیں. یہ وسیع العمل یا محدود العمل ہوسکتی ہیں.یہ بیکٹیری سڈل یا بیکٹری سٹیٹک ہوسکتی ہیں.ان کے غلط استعمال سے نہ صرف مریض کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ ان کے خلاف بیکٹیریا کی مزاحمت بھی پیدا کرلیتے ہیں. ویکسن سے مراد ایسا میٹریل ہے جو ختم میں اینٹی باڈیز کی تیاری شروع کرواکے مدافعت پیدا کرنے کے کام آتی ہے. ویکسین میں بزات خود کمزور کیے گئے پیتھو جنز موجود ہوتے ہیں. ویکسین سے ماضی کی بڑی جان لیوا بیماریوں پر قابو پالیا گیا ہے. جن میں کالی کھانسی ، پولیو ، چیچک وغیرہ شامل ہیں.
سوال نمبر 41 - اینٹی سپٹکس اور ڈس انفکٹینیٹس میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 41 - اینٹی سپٹکس: یہ ایسی ادویات ہیں جو جلد پر انفیکشنز کو کم کرتی ہیں.
سوال نمبر 42 - سلفونامائڈ گروپ کن میڈیسنز میں پایا جاتا ہے.
جواب نمبر 42 - سلفونامائڈ گروپ اینٹی بائیوٹکس کے علاوہ کچھ دوسری دوائوں کے آمیزشوں میں بھی پایا جاتا ہے مثلاً تھایا زائڈ ڈائی یوریٹک جوکہ بلڈ پریشر کر کم کرنے والی دوا ہے.
سوال نمبر 43 - طبعی دوا اور نشہ آور دوا میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 43 - طبی دوا:فارماسیوٹیکل یا طبی دوا سے مراد ایسا کیمیائی مادہ جو بیماری کی تشخیص ،شفا ،معالجہ یا بچائو کے لیے استعمال کیا جائے.
سوال نمبر 44 - نارکوٹکس کے دو استعمالات تحریر کریں.
جواب نمبر 44 - یہ ادویات دائمی بیماریوں مثلاً کینسر کے مریضوں میں درد ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں. آپریشنز کے بعد اٹھنے والے تیز اور شدید درد کو ختم کرنے کے لیے بھی یہ ادویات استعمال ہوتی ہیں.
سوال نمبر 45 - ٹیٹرا سائکلینز کے بارے میں لکھیے.
جواب نمبر 45 - یہ وسیع العمل بیکٹیریا یوسٹیٹک اینٹی بائیوٹکس ہیں اور بیکٹیریا میں پروٹینز کی تیاری کو روکتی ہیں. ٹیٹرا سائکلینز کو ریسپریٹری نالی' یورینری نالی اور انٹسٹائن کے انفیکشنز کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.ٹیٹرا سائکلینز آٹھ سال سے کم عمر بچوں میںاور خاص طور پر دانت نکلنے کے دوران استعمال نہیں ہوتیں.
سوال نمبر 46 - منشیات کی عادت کے متعلق چند مسائل لکھیں.
جواب نمبر 46 - نشہ آور ادویات یعنی منشیات کا غلط استعمال کرنے والے معاشری میل جول اور تبادلہ خیال سے کٹ جاتے ہیں. معاشرتی سائنسز کے ماہرین کے کئی مطالعے یہ ثابت کرتے ہیں کہ منشیات کی عادت اور جرم کے درمیان قریبی تعلق ہوتا ہے. نارکوٹکس ڈرگ کا محض کسی کے پاس ہونا بھی قانون شکنی ہے. اس لیے ہر نشہ باز پولیس سے گرفتار ہونےکے زمرے میں آتا ہے.
سوال نمبر 47 - سیلفو سپرونز کیا ہیں.
جواب نمبر 47 - سیلفو سپورنز بیکٹیریا کی سیل وال کی تیاری میں مداخلت کرتی ہیں اور اس طرح سے بیکٹیری سائڈل ہوتی ہیں.ان اینٹی بائیوٹکس کو نمونیا، گلے کی سوزش، ٹانسلائٹس، برونگا نٹس وغیرہ کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 48 - فارماکولوجی کی تعریف کریں اور فارمیسی سےاسکا فرق بتائیں.
جواب نمبر 48 - فارماکولوجی : ادویات کی ساخت، خصوصیات اور طبعی استعمالات کے مطالعہ کو فارماکولوجی کہتے ہیں.
Previous Question
1-48
Next Question
Biology
- Gaseous Exchange
- Homeostasis
- Coordination and Control
- Support and Movement
- Reproduction
- Inheritance
- Man and his Environment
- Biotechnology
- Pharmacology
- Gaseous Exchange
- Homeostasis
- Coordination and Control
- Support and Movement
- Reproduction
- Inheritance
- Man and his Environment
- Biotechnology
- Pharmacology
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









