View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 15 Inheritance Biology 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - قدرتی چنائو کی اہمیت کیا ہے.
جواب نمبر 1 - قدرتی چنائو کا مرکزی خیال جاندار کی ارتقائی مناسبت ہے. مناسبت سے مراد جاندار میں زندہ رہنے ار تولید کرنے کی صلاحیت کا ہونا ہے. جاندار اپنی اولاد اس سے زیادہ بناتے ہیں.جتنی کہ زندہ رہ سکتی ہو اور اس اولاد میں مناسبت کے لحاظ سے فرق ہوتے ہیں.یہ حلات یا پاپولیشن کے جانداروں میں بقا کےلیے جدوجہد کا باعث بنتے ہیں.
سوال نمبر 2 - مونوہائبریڈ اور ڈائی ہائبرڈ کراس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 2 - مونوہائبریڈ کراس: ایسا کراس جس میں ایک وقت میں ایک ہی متضاد خصوصیت کا مطالعہ کیا جائے مونوہائبریڈ کراس کہلاتا ہے.
ڈائی ہائبرڈ کراس: ایسا کراس جس میں ایک وقت میں‌دو متضاد خصوصیات کا مطالعہ کیاجائے ڈائی ہائبرڈ کراس کہلاتا ہے.
سوال نمبر 3 - ڈومینٹ الیل اور ریسیوالیل میں‌فرق لکھیں.
جواب نمبر 3 - ڈومینٹ الیل: ہیٹروزائیلس جینو ٹائپ میں‌جب ایک الیل دوسرے الیل کے اظہار کو چھپائے یا روک لے تو اسے غالب یا ڈومینٹ الیل کہتے ہیں.اور کو بڑے حروف سے ظاہر کرے ہیں.
سوال نمبر 4 - خصوصی تخلیق کا نظریہ کیا ہے.
جواب نمبر 4 - تمام جانداروں کو صرف چند ہزار سال پہلےہی ان کی موجودہ حالت میں تخلیق کیا گیا تھا. اسے خصوصی تخلیق کہتے ہیں.
سوال نمبر 5 - غیر مسلسل تغیرات کیا ہیں.
جواب نمبر 5 - غیر مسلسل تغیرات میں فینو ٹائپس واضح طور پر الگ الگ ہوتی ہیں. ان تغیرات میں فینو ٹائپس نا قابل پیمائش ہوتی ہیں . پاپولیشنز کے جانداروں میں واضح فینو ٹائپس ہوتی ہیں. جن کا آپس میں‌فرق آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے.بلڈ گروپس ان تغیرات کی ایک اچھی مثال ہیں.
سوال نمبر 6 - مسلسل اور غیر مسلسل تغیرات کی وضاحت کریں.
جواب نمبر 6 - مسلسل متغیرات: مسلسل متغیرات میں فینوٹائپس ایک حد سے دوسری حد تک پیمائش کا مکمل سلسلہ دکھاتی ہے. قد، وزن، پائوں کا سائز اور ذہانت وغیرہ. مسلسل متغیرات کی مثالیں ہیں. ہر انسانی پاپولیشن کے افراد میں مختلف قد و قامت کا ایک سلسلہ موجود ہوتا ہے. کسی بھی پاپولیشن میں صوف دو یا تین واضح والی قدامتیں نہیں ہو سکتیں.
سوال نمبر 7 - ہومولوگس کروموسومز کیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 7 - جسمانی سیلز میں کروموسومز کے جوڑوں کی ایک مستقل تعداد ہوتی ہے. ایک جوڑے کے دونوں کروموسومز ہومولگوس کروموسومز کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 8 - واسٹن.کرکے ماڈل کے دو نکات لکھیں.
جواب نمبر 8 - 1953ء میں جیمز واٹسن اور فرانس کرک ڈی این اے کی ساخت کا ماڈل پیش کیا جس کے نکات درج ذیل ہیں. کرک ماڈل کے مطابق ڈی این اے کا مالیکیول دو پولی نیوکلیوٹائڈ دھاگوں پر مشتمل ہوتا ہے.یہ دھاگے ایک دوسرے کے گرد اس طرح بل کھائے ہوتے ہیں.کہ ایک دوہرا پیچ دار سپرنگ یعنی ڈبل ہیلکس بنتا ہے. ڈبل ہیلکس کے بیرونی طرف شوگر . فاسفیٹ کی بنی بیک بون ہوتی ہے اور اندرونی طرف نائٹروجنی بیسز ہوتی ہیںن. ڈبل ہیلکس میں مخالف دھاگوں کی نائٹروجنی بیسز ہائیڈروجن بانڈز کے ذریعے جوڑے بناتی ہیں.
سوال نمبر 9 - جینیٹکس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 9 - بائیولوجی کی وہ شاخ جس میں ہم وراثت کے بارے میں مطالعہ کرے ہیں.جینیٹکس کہلاتی ہے.
سوال نمبر 10 - ارتقا کی جدید تھیوری کا آغاز کب ہوا؟
جواب نمبر 10 - ارتقا کی جدید تھیوری کا آغاز 1920 کے عشرے کے آخر اور 1930ء کے عشرے کے شروع میں ہوا.
سوال نمبر 11 - ہوموزائیکس اور ہیٹروزائیکس سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 11 - ہوموزائیکس: جینو ٹائپ جس میں جینز کے جوڑے میں دونوں الیلز ایکہی جیسے ہوں ہوموزائیکس جینو ٹائپ کہلاتی ہے. ہیٹروزائیکس: ایسی جینو ٹائپ جس میں جینز کے جوڑے میں دونوں الیلز مختلف ہوں ہیٹروزائیکس جینو ٹائپ کہلاتی ہے.
سوال نمبر 12 - سنڑل ڈوگما کسے کہتے ہیں.
جواب نمبر 12 - ڈی این اے کے کام کرنے کے طریقہ کو بنیادی اصول یعنی سنٹرل ڈوگما کہتے ہیں. سنڑل ڈوگما مندرجہ ذیل عوامل پر مشتمل ہوتا ہے. ٹرانسکرپشن ٹرانسلیشن.
سوال نمبر 13 - الیل کی تعریف کریں.
جواب نمبر 13 - ایک ہی جین کی متبادل کو الیلز کہتے ہیں.ایک فرد جس میں‌جین کا جوڑا A a موجود ہے. A اور a ایک دوسرے کی الیل ہیں.
سوال نمبر 14 - کو ڈومی نینس اور نامکمل دومی نینس سے کیسے مختلف ہے.
جواب نمبر 14 - کو ڈومی نینس ایسی حالت ہے جس میں ڈومینٹ . ریسیسورشتہ کی بجائے جینز کے ایک جوڑے کے دو مختلف الیلز اپنے آپ کو مکمل ظاہر کرتے ہیں. جس کے نتیجہ میں بننے والا ہیٹروزائکس جانداراپنے دونوں ہوموزائیکس والدین سے مختلف فینو ٹائپ ظاہر کرتا ہے.
سوال نمبر 15 - جین اور لوکس سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 15 - جین: ڈی این اے کا وہ حصہ جس کے پاس مخصوص پروٹین کی تیاری کےلیے ہدایات موجود ہوں جین کہلاتا ہے.
لوکس : کروموسومز کے اوپر جینز کے مقامات کو لوکائی ، واحد لوکس کہتے ہیں
سوال نمبر 16 - جینو ٹائپ اور فینو ٹائپ کی تعریف کیجیئے.
جواب نمبر 16 - جینو ٹائپ:ایک فرد میں جینز کا مخصوص کمبینیشن اس کی جینو ٹائپ کہلاتا ہے. جینز کا یہ کمبینیشن دو طرح کا ہوتا ہے یعنی ہوموزائیکس اور ہیٹروزائکس. فینو ٹائپ:خصوصیات کی شکل میں کسی جینو ٹائپ کے اظہار کو ر فینو ٹائپ کہتے ہیں.
سوال نمبر 17 - نامکمل ڈومینینس سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 17 - نامکمل ڈومینینس:نامکمل ڈومینینس ایک ایسی صورت حال ہے جہاں، ہیٹروزائیکس جینو ٹائپس، میں دونوں الیلز مل کو مخلوط اثر دکھاتے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی دوسرے پر ڈومیثٹ نہیں ہوتا. اس اختلاط کی وجہ سے ایک درمیانی فینو ٹائپ ظاہر ہوتی ہے.
سوال نمبر 18 - کو-ڈومینینس کیا ہے؟
جواب نمبر 18 - کو-ڈومینینس ایسی حالت ہے جس میں‌ڈومینٹ ریسیسورشتہ کی بجائے جینز ایک جوڑے کے دو مختلف الیلز اپنے آپ کو مکمل ظاہر کرنے ہیں جس کے نتیجہ میں بننے والا ہیٹروزایگس جاندار اپنے دونوں ہوموزائیگس والدین سے مختلف فینوٹائپ ظاہرکرتے ہیں. انسان کے بلڈ گروپ کے اظہار کو ڈومینینس ایک مثال ہے.
سوال نمبر 19 - قدرتی اور مصنوعی چنائو میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 19 - قدرتی چنائو: قدرتی چنائو ایسا عمل ہے جس کے ذریعہ کسی پاپولیشن کے آنے والی نسلوں میں بہتر وراثتی تغیرات اکھٹے ہوجاتے ہیں.
سوال نمبر 20 - نامیاتی ارتقا میں کتنے اہم عمل ہوتے ہیں.
جواب نمبر 20 - جانداروں کی ایک قسم کی وراثتی خصوصیات میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں آنا. جانداروں کی ایک قسم سے نئی اقسام کا معرض وجود میں آنا.
سوال نمبر 21 - پنٹ کا مربع کیا ہے.
جواب نمبر 21 - پنٹ کا مربع ایک شکل ہے جو ایک خاص کراس یا بریڈنگ تجربہ سے حاصل ہونے والے ممکنہ نتائج کے لیے بنایا جاتا ہے. اس کا نام انگریز ریاضی دان آرسی پنٹ پر رکھاگیا ہے. اس سے دونوں والدین کے گیمیٹس سے بننے والے تمام ممکنہ جنیٹک ملاپ کا تعین کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 22 - ٹرینس کی تعریف کریں.مثال بھی دیں.
جواب نمبر 22 - وہ خصوصیات جو والدین سے اولاد میں منتقل ہوتی ہیں ٹرینس کہلاتی ہیں. مثال کے طور پر آنکھوں کا رنگ . بالوں کو رنگ .
سوال نمبر 23 - جینو ٹائپ کا تصور ایک مثال سے واضح کریں.
جواب نمبر 23 - بھورا پن البنزم کی مثال سے جینو ٹائپ کا تصور واضح کیا جاسکتا ہے. البنزم کو جینز کا ایک جوڑا کنٹرول کرتا ہے. اس جوڑے کے دونوں الیلز کو A اور a سے ظاہر کرسکتے ہیں. ان دونوں الیلز کے تین طرح کے کمبی نیشن یعنی جینو ٹائپس ممکن ہیں. AA a a , A a یہاں AA a a ہوموزائیگیس جینو ٹائپ ہے A a ہیٹروزائیگس جینو ٹائپ ہے.
سوال نمبر 24 - مسلسل متغیرات سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 24 - مسلسل متغیرات میں فینوٹائپس ایک حد سے دوسری حد تک پیمائش کا مکمل سلسلہ دکھاتی ہے. قد، وزن، پائوں کا سائز اور ذہانت وغیرہ. مسلسل متغیرات کی مثالیں ہیں. ہر انسانی پاپولیشن کے افراد میں مختلف قد و قامت کا ایک سلسلہ موجود ہوتا ہے. کسی بھی پاپولیشن میں صوف دو یا تین واضح والی قدامتیں نہیں ہو سکتیں.
سوال نمبر 25 - مینڈل نے اپنے تجربات میں‌ مٹر کے پودے کا استعمال کیوں کیا.
جواب نمبر 25 - مینڈل نے بہت سے تجربات کیے اور ان کے لیے مٹر کے پودے کا انتخاب کیا. اپنی تحریروں میں مینڈل نے اس انتخاب کی وجوہات بھی بتائیں اس نے وضاحت کی کہ جینیٹکس کے تجربات کےلیے استعامل کیے جانے والے جاندار میں درج ذیل خاصیتیں ہونی چاہییں. 1.جاندار میں ایسی بہت سی مختلف خصوصیات ہونی چاہیں جن کا آسانی سے مطالعہ ہوسکے. 2.جاندار میں متضاد خصوصیات ہونی چاہیں مثلاً قد کی خصوصیات کے لیے دو اور قطعی مختلف فینو ٹائپس ہوں یعنی لمبا قد اور چھوٹا قد. 3. جاندار سیلف فرٹیلائزیشن کرتا ہو لیکن اس میں کراس فرٹیلائزیشن کروانا بھی ممکن ہو. 4. جاندار کا لائف سائیکل کم عرصہ پر محیط ہو اور تیز ہو. ایسی تمام خاصیتیں مٹر کے پودے میں پائی جاتی ہیں.
سوال نمبر 26 - تغیرات کے دو بڑے ذرائع کے نام لکھیں.
جواب نمبر 26 - کراسنگ اوور: کراسنگ اوور سے جینز کے نئے ملاپ پیدا ہوتے ہیں.جن سے تغیرات والے گیمیٹس بنتے ہیں. میوٹیشن : میوٹیشن یعنی ڈی این اے میں تبدیلیاں ، تغیرات کے اہم ذرائع ہیں. میٹیشنز می اوسس سے کیمیٹس بننے کے دوران ہوتی ہیں.
سوال نمبر 27 - مینڈل کا لاء کا آف سیگریکیشن بیان کیجئے.
جواب نمبر 27 - ہر جاندار میں جینز جوڑوں کی شکل میں ہوتے ہیں. گیمیسٹ بننے کو دوران ہر جوڑے کے دوںوں جینز ایک دوسرے سے جدا ہوجاتے ہیں اور ہر گیمیٹ جوڑے کا ایک ہی چین وصول کرتا ہے.نر اور مادہ جاندار کے گیمیٹس جب آپس میں‌ ملتے ہیں تو نتیجہ میں بننے والے جاندار میں جینز دوبارہ جوڑوں کی شکل میں آجاتے ہیں . اس کو مینڈل کا لائف آف سیگریکیشن کہتے ہیں.
سوال نمبر 28 - قدرتی چنائو سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 28 - قدرتی درتی چنائو: قدرتی چنائو ایسا عمل ہے جس کے ذریعہ کسی پاپولیشن کے آنے والی نسلوں میں بہتر وراثتی تغیرات اکھٹے ہوجاتے ہیں.
سوال نمبر 29 - ٹمپلیٹ سٹرینڈ کیا ہوتا ہے.
جواب نمبر 29 - ٹمپلیٹ سٹرینڈ: ڈی این اے کے ریپلیکشن کے دوران ڈٰی این اے کے ڈبل ہیلیکس کے بل کھلتے ہیں.اور دونوں دھاگے علیحدہ ہوجاتے ہیں.ہر دھاگہ ایک نیا دھاگہ بنانے کے لئے سانچے یعنی کا کام کرتا ہے.
سوال نمبر 30 - نیوکلیوسومز سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 30 - ہسٹون پروٹین کے گرد ڈی این اے کے لپٹنے سے بننے والا سٹرکچر ایک نیوکلیوسومز کہلاتا ہے.
سوال نمبر 31 - کروماٹن میٹریل سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 31 - کروموسوم کروماٹن میٹیریل کا بنا ہوتا ہے.کرماٹن ایک پیچیدہ میٹیریل ہے جو ڈی این اے اور پروٹینز کا بنا ہوتا ہے.
سوال نمبر 32 - وراثت سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 32 - وراثت سے مراد والدین سے خصوصیات اولاد میں منتقل ہونا ہے.
سوال نمبر 33 - بریڈز اور کلٹی وارز سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 33 - بریڈز: مصنوعی چنائو میں ایسے جانور جن کی بریڈنگ کروائی جائے بریڈز کہلاتے ہیں.
کلٹی وارز: وہ پودے جن کی مصنوعی چنائو سے بریڈنگ کروائی جائے. مثال کے طور پر اناج ،پھولوں اور سبزیوں کی بہت سی ورائیٹیز پیدا کی گئی ہیں.
سوال نمبر 34 - ٹرانسکرپشن اور ٹرانسلیشن کی تعریف کریں.
جواب نمبر 34 - ٹرانسکرپشن : پروٹین کی تیاری کے دوران ڈی این آے کے نیوکلیو ٹائیڈز کی ترتیب یہ متعین کرتی ہے کہ ایمائنوایسڈ کی ترتیب کیا ہوگی . اس مقصد کےلیے ڈی این آے کے نیوکلیوٹائڈ کی مخصوص ترتیب کو مینجز آر این اے کے نیو کلیو ٹائڈز کی شکل میں‌نقل کردیا جاتا ہے. اس عمل کو ٹرانسکرپشن کہتے ہیں.
ٹرانسلیشن: میسجز آر این اے اپنے نیوکلیوٹئڈز کی ترتب کو لے کر رائبوسوم کےپاس جاتا ہے . رائبوسوم اس ترتیب کو پڑھتا ہے. اور اس کےمطابق مخصوص ایمائنوایسڈ جوڑ کر پروٹین بنا ڈالتا ہے. اس مرحلہ کو ٹرانسلیشن کہتے ہیں.
سوال نمبر 35 - مینڈل کیے لاء آف انڈی پنیڈنٹ اسورٹمنٹ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 35 - مینڈل کیے لاء آف انڈی پنیڈنٹ اسورٹمنٹ کے مطابق' میں اوسس کے دوران جینز کے ایک جوڑے کے الیلز کی سگریگیشن جینز کے دوسرے جوڑوں کے الیلز کی سیگریگیشن سے آزادانہ ہوتی ہے'
سوال نمبر 36 - مصنوعی چنائو کی اہمیت کیا ہے.
جواب نمبر 36 - پوری دنیا مصنوعی چنائو نسل کشی نے زراعت اور لائیو سٹاک کی پیداوار میں انقلاب برپا کردیا ہے.اچھی خصوصیات کے حامل جانوروں اور پودوں کا نسل کشی کےلیے انتخاب کیا جاتا ہے. اس طرح اچھی خصوصیات کی حامل بہت ساری نسلیں پیدا کی جاتی ہیں.
سوال نمبر 37 - جین اور الیل میں فرق لکھیے.
جواب نمبر 37 - جین: ڈی این اے کا وہ حصہ جس کے پاس ایک مخصوص پروٹین کی تیاری کےلیے ہدایات موجود ہوں ایک جین کہلاتا ہے.
Previous Question
1-37
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US