Chapter 11 Homeostasis Biology 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - نیفرون کی تعریف کریں اور اسکے حصوں کے نام لکھیں
جواب نمبر 1 - گردے کی فعلیاتی اکائی نیفرون ہے.ہر گردے میں دس لاکھ سے زیادہ نیفرون پائے جاتے ہیں.ایک نیفرون کے دو بڑے حصے ہیں یعنی رینل کارپسل اور رینل نیوبیول
سوال نمبر 2 - گردوں میں پیشاب بننے کے کون سے مراحل ہیں
جواب نمبر 2 - گردوں میں پیشاب بننے کے مراحل ہیں. پریشر فلٹریشن. سیلیکٹوری ایبزارپشن ٹیوبیولرسیکریشن
سوال نمبر 3 - میٹا بولزم کے بے کار مادے سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 3 - میٹا بولزم کے بے کار مادے سے مراد کوئی بھی ایسا مواد ہے جو میٹا بولزم کے دوران بنے اور جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہو. ریزنز: کونیفرز کے درختوں سے نکلتے ہیں. گمز: کیکر کے درختوں سے نکلتے ہیں. لیٹکس: ربڑ کے درختوں سے نکلتے ہیں
سوال نمبر 4 - یورینری سسٹم کے چار حصوں کے نام لکھیے
جواب نمبر 4 - یورینری سسٹم کے چار حصوں کے نام درج ذیل ہیں. 1. گردے 2. یوریٹرز 3. یوریٹری بلیڈرر 4. یوریتھرا
سوال نمبر 5 - ہیمو ڈایالسز سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 5 - ہیموڈالسز میں مریض کا خون ایک اپریٹس سے گزارا جاتا ہےجسے ڈایالسز کہتے ہیں. ڈایالائزز کے اندر لمبی نالیاں ہوتی ہیں جن کی دیواریں سیمی پری ایبل ممبرین کا کام کرتی ہیں. خون ان نالیوں کے اندر سے گزرتا ہے جبکہ ڈایا لسز فلوئڈز ان نالیوں کے گرد بہتا ہے . فالتو پانی اور فاسد مادے خون سے نکل کر ڈایا لسز فلوئڈ میں آجاتے ہیں. صاف ہوچکے خون کو دوبارہ جسم میں داخل کردیا جاتا ہے. ہیمو ڈایالسز کا علاج ہفتہ میں تین مرتبہ ڈایا لسز سنیٹرز میں کیا جاتا ہے
سوال نمبر 6 - رینل کارپسل اور رینل ٹیوبیول میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 6 - رینل کارپسل : رینل کارپسل نالی نما نہیں ہوتا اور اس کے دو حصے گلومیرولس اور بومین کیپسول ہیں .گلومیرولس بلڈ کپلریز کا ایک گچھا ہے جبکہ بومین کیپسول ایک پیالے نما ساخت ہےجو میرولس کو گھیرے ہوتا ہے
سوال نمبر 7 - ایکسکریشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 7 - ایکسکریشن ہومیو سٹیٹس کا ایک عمل ہے ایکسکریشن کے دوران جسم کے اندر میٹابولزم کے بے کار مادے باہر نکالےجاتے ہیں تاکہ اندرونی حالات متوازن رہیں
سوال نمبر 8 - انسان کے یورینری سسٹم میں یورینری بلیڈر اور یوریتھرا کا کام بیان کریں
جواب نمبر 8 - یورینری بلیڈر پیشاب کو جسم سے خارج کرنے سے پہلے عارضی طور پر سٹور کرتا ہے.ٕ یوریتھراایک نالی ہے جو پیشاب کو یورینری بلیڈز سے لے کر جسم سے باہر تک لے جاتی ہے
سوال نمبر 9 - ہومیوسٹیسس اور اوسموریگولیشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 9 - ہومیوسٹیسس: ہومیوسٹیسس سے مراد بیرونی ماحول میںتبدیلیوں کے باوجود جسم کے اندرونی حالات میں اعتدال اور توازن قائم رکھنا ہے.
اوسموریگولیشن: خون اور دوسرے جسمانی فلوئڈز میں پانی اور نمکیات کے ارتکاز کو
.نارمل سطح پر برقرار رکھنا اوسموریگولیشن کہلاتا ہے
اوسموریگولیشن: خون اور دوسرے جسمانی فلوئڈز میں پانی اور نمکیات کے ارتکاز کو
.نارمل سطح پر برقرار رکھنا اوسموریگولیشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 10 - ہائیڈروفائیٹس پودے کونسے ہوتے ہیں
جواب نمبر 10 - ہائیڈروفائٹس پودے مکمل یاجزوی طور پر تازہ پانی میں ڈوبے ہوتے ہیں.ان پودوں کوپانی کی کمی کا مسئلہ سو دوچار ہونا پڑتا ہے.اس لیے ان پودوں ایسے طریقے اختیار کیے ہوتے ہیں. جس سے یہ اپنے سیلز سے فالتو پانی نکال سکیں. ہائیڈروفائیٹس کے پتے چوڑے ہوتے ہیں.اور ان کی بالائی سطحوں پر زیادہ تعداد میں سٹومیٹا ہوتے ہیں. کنول ایسے پودوں کی مثال ہے
سوال نمبر 11 - گردے کا بیکار ہونا کسے کہتے ہیں اور اسکا علاج کیسے کیا جاتا ہے
جواب نمبر 11 - گردوں کے افعال میں مکمل یا جزوی ناکامی کو گردوں کا بے کار ہوجانا کہتے ہیں.گردوں کے بے کار ہوجانےکا علاج ڈایالسز اور کڈنی ٹرانسپلانٹ سے کیا جاتا ہے
سوال نمبر 12 - سکولینٹ آرگنز کیا ہوتے ہیں
جواب نمبر 12 - سکولینٹ:چند زیروفائٹس کی جڑوں یا تنوں میں مخصوص پیرنکائمہ سیلز ہوتے ہیں.جن میں وہ پانی کی بڑی مقدار کو ذخیرہ کرلیتے ہیں. اس سے انکی جڑیں یا تنے گیلے اور رس بھرے ہوجاتے ہیں. ایسے آرگنز کوسکولینٹ آرگنز کہتے ہیں
سوال نمبر 13 - انسانی گردے کا سائز اور وزن لکھیں
جواب نمبر 13 - گردے گہرے سرخ رنگ کے لوبیے کے بیج کی شکل کے آرگنز ہیں .ہر گردہ 10 سینٹی میٹر لمبا 5 سینٹی میٹر چوڑا اور 4 سینٹی میٹر موٹا ہوتا ہے ہر گردے کا وزن تقریباً 27 گرام ہوتا ہے
سوال نمبر 14 - گردوں کی پتھری کی کوئی سی دو بڑی وجوہات لکھیں
جواب نمبر 14 - ۔۱ عمر ۲۔ غذا(سبزیاں ، تمکیات، وائٹامن سی اور ڈی زیادہ لینا). ۳۔ یورینری نالیوں میں باربار ہونے والے انفیکشنز. ۴۔ کم پانی پینا. ۵۔ الکوحل کا استعمال
سوال نمبر 15 - زیروفائٹس سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 15 - زیروفائٹس: زیروفائٹس خشک ماحول میں رہنے والے پودے ہیں .اندرونی ٹشوز سے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے انکی ایپی ڈرمس پر ایک موٹی اور موم کی طرح کی کیوٹی موجود ہوتی ہے.ٹرانسپائریشن کی رفتار کم رکھنے کی خاطر ان کے پاس سٹومیٹا تعداد میںبہت کم ہوتے ہیں.مٹی سے زیادہ پانی جزب کرنے کی خاطر ان پودوں کی جڑیں بہت گہری ہوتی ہیِں
سوال نمبر 16 - اوسموریگوریشن اور تھرموریگولیشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 16 - اوسموریگوریشن: جسم کے فلوئڈزمیں پانی اور نمکیات کی مقداروں کا توازن قائم رکھانا اوسموریگوریشن کہلاتا ہے. سیلز اور جسمانی فلوئڈز میں موجود پانی اور نمکیات کی نسبتی مقداریں ہی نفوز اور اوسموس کے اعمال کنٹرول کرتی ہیں. یہ اعمال سیلز کے افعال کے لیے ضروری ہیں
تھرموریگولیشن : تھرموریگولیشن سے مراد جسم کا اندرونی درجہ حرارت قائم رکھنا ہے. جسم کے اینزائمز کو کام کرنے کے لیے مخصوص درجہ حرارت درکار ہوتا ہے جسمانی درجہ حرارت میں تبدیلی انزائمز پر اثر انداز ہوتی ہے
تھرموریگولیشن : تھرموریگولیشن سے مراد جسم کا اندرونی درجہ حرارت قائم رکھنا ہے. جسم کے اینزائمز کو کام کرنے کے لیے مخصوص درجہ حرارت درکار ہوتا ہے جسمانی درجہ حرارت میں تبدیلی انزائمز پر اثر انداز ہوتی ہے
سوال نمبر 17 - ہائیلس اور پیلوس میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 17 - پیلوس : گردے کی اندرونی فنل کی شکل کی کیویٹی جو یوریٹری کی بنیاد بناتا ہے اور جہاں رینل پائرامڈز داخل ہوتے ہیں
سوال نمبر 18 - انسانی گردہ ہائپو ٹانک پیشاب کیسے بناتا ہے
جواب نمبر 18 - جب جسماتی فلوئڈزمیں زائد پانی موجود ہوتو گردے ڈائلیوٹ پیشاب بناتے ہیں.اس مقصد کےلیے گردے گلو میرولس کی کپلریز سے بومین کیپسول میںزیادہ پانی فلٹر کرتے ہیں.اسی طرح کم پانی کو ہی واپس جزب کیا جاتا ہے اور پیشاب ڈائیلوٹ بنتا ہے.اس سے جسمانی فلوئڈز میں پانی کی مقدار کم ہوکر نارمل ہوجاتی ہے
سوال نمبر 19 - ہومیوسٹیٹس کے عمل میں جلد کا کردار لکھیں
جواب نمبر 19 - جلد جسم کا درجہ حرارت کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے.ڈرمس میں فیٹ سیلز کی تہہ موجود ہوتی ہے.جو جسم میںحرارت آنے جانے کے لیے جلد کو غیر موصل بناتی ہے. بالوں کے ساتھ لگے چھوٹے مسلز کے سکڑنے سے جلد پر تھرتھراہٹ کی کیفیت ہوتی ہے جس سے جلد پر گرم ہوا کا ایک غیر موصل غلاف بن جاتا ہے
سوال نمبر 20 - جلد میں پائے جانے والے دو گلینڈز کے نام لکھیں
جواب نمبر 20 - جلد میں پائے جانے والے دو گلینڈز کے نام ہیں. پسینہ کے گلینڈز تیل کے گلینڈز
سوال نمبر 21 - گردوں کے بیکار ہوجانے کی دو بڑی وجوہات بیان کریں
جواب نمبر 21 - گردوں کے افعال میں مکمل یاجزوی ناکامی کو گردوں کا بے کار ہو جانا کہتے ہیں.ڈایالسز میلائٹس اور ہائپر ٹینشن گردوں کے بے کار ہو جانے کی بڑی وجوہات ہیں.بعض اوقات گردوں کو خون کی فراہمی میں اچانک رکاوٹ آجانے یا زیادہ ادویات لے لینے سے بھی گردے بیکار ہوسکتے ہیں
سوال نمبر 22 - ہیلوفائٹس کیا ہوتےہیں
جواب نمبر 22 - ہیلوفائٹس پودےسمندری پانی میں رہتے ہیں.اور زیادہ نمکیات والے ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں.ان پودوں کی مثال سمندری گھاس کے کئی پودے ہیں
سوال نمبر 23 - رات کے وقت ٹرانسپائریشن کیوں نہیں ہوتی ہے
جواب نمبر 23 - رات کے وقت ٹرانسپائریشن کا عمل اس لیے نہیںہوتا کیونکہ زیادہ تر پودوں کے سٹومیٹا رات کے وقت بند ہوتے ہیں
سوال نمبر 24 - ٹشوریجیکیشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 24 - گردہ کی تبدیلی کے مسائل میں ٹشو کی عدم قبولیت ، انفیکشنز اور جسم میںنمکیات کا عدم توازن ہوجانا جس کے نتیجہ میں ہڈیوں کے مسائل اور السر ہوسکتے ہیں-شامل ہیں
سوال نمبر 25 - گٹیشن کیا ہے
جواب نمبر 25 - کچھ پودے جیسے کہ گھاس فالتو پانی کو اپنے پتوں کی نوک یا کناروں پر موجود سوراخوں کے ذریعے باہر نکال دیتے ہیں.اس طرح ان کے پتوں کے کناروں پر قطرے بنتے ہیں.اس عمل کو گٹیشن کہتے ہیں
سوال نمبر 26 - یوریٹر کا کیا کام ہے
جواب نمبر 26 - یوریٹر پیشاب کو گردوں سے یوریزی بلیڈر تک پہنچاتی ہے
سوال نمبر 27 - ہماری جلد کی کتنی تہیں ہیں
جواب نمبر 27 - ہماری جلد کی دو تہیں ہیں۔ 1۔ ایپی ڈرمس 2۔ ڈرمس
سوال نمبر 28 - ابونثر الفارابی کیوں مشہور ہیں
جواب نمبر 28 - ابونثر الفارابی: ابونثر الفارابی ایک مشہور سائنسدان تھا جس نے گردوں کی بیماریوں سے متعلق معلومات اپنی بہت سے کتابوں میں دیں
سوال نمبر 29 - اوسموس سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 29 - اوسموس سے مراد ایک سیمی پرمی ایبل ممبرین سے گزر کر پانی کا ایک ہائپو ٹانک سولیوشن سے ہائپر ٹانک سولیوشن میں جانا ہے
سوال نمبر 30 - ڈایا لسز سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 30 - ڈایا لسز سے مراد مصنوعی طریقوں سے خون کی صفائی ہے.یہ کام دو طریقوں سے کیا جاتا ہے. پیری ٹونئیل ڈایا لسز ہیموڈایالسز
سوال نمبر 31 - نیفرون میں سیلیکٹوابزارپشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 31 - گردے کے فعل کا دوسرا مرحلہ سیلیکٹوابزارپشن ہے اس مرحلہ میں گلومیرولس کے فلٹریٹ کے تقریباً 99 فیصد مواد کورینل ٹیوبیول کے گرد موجود بلڈکپلریز میں دوبارہ جزب کرلیاجاتا ہے. یہ کام اوسموسس نفوذ اور ایکٹوٹرانسپورٹ کے ذریعہ کیا جاتا ہے
سوال نمبر 32 - کڈنی ٹرانسپلانٹ کسے کہتے ہیں
جواب نمبر 32 - گردہ بےکار ہوجانے کے آخری مراحل کے لیے علاج کڈنی ٹرانسپلانت کہلاتا ہے. اس علاج میں مریض کے ناکارہ گردے کو عطیہ کرنے والے شخص کے صحت مند گردے سے تبدیل کردیا جاتا ہے
سوال نمبر 33 - ہائیڈروفائیٹس اور زیروفائیٹس میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 33 - ہائیڈروفائیٹس :یہ ایسے پودے ہیں جو مکمل یا جزوی طور پر پانی میں ڈوبے ہوتے ہیں. مثال:کنول زیروفائٹس: یہ خشک ماحول میں رہنے والے پودے ہیں. مثال : کیکٹائی۔
سوال نمبر 34 - یورینری بلیڈر کا کیا کام ہے
جواب نمبر 34 - یورینری بلیڈر پیشاب کو جسم سے خارج کرنے سے پہلے عارضی طور پر سٹور کرلیتا ہے
سوال نمبر 35 - رینل کارٹیکس اور رینل میڈولا کیا ہیں
جواب نمبر 35 - رینل کارٹیکس گردے کا بیرونی حصہ ہے اور اسکی رنگت گہری سرخ ہے. رینل میڈولا گردے کا اندرونی حصہ ہے اور اسکی رنگت ہلکی سرخ ہے
سوال نمبر 36 - گردوں میں پتھری کی وجوہات اور علامات لکھیں
جواب نمبر 36 - جب پیشاب بہت زیادہ گارھا ہوجائے تو اس میں بہت نمکیات کیلشیم آگزیلیٹ، کیلشیم اور امونیم فاسفیٹ ،یورک ایسڈ وغیرہ کے کرسٹلز بن جاتے ہیں.اس طرح کے بڑے کرسٹلز پیشاب میں سے نہیں گزرسکتے اور ٹھوس مواد کی شکل میں جمع ہو جاتے ہیں.جسے گردے کی پتھری کہتے ہیں
سوال نمبر 37 - پودے اپنے جسم سے میٹا بولزم کے بےکار مادوں کو کس طرح نکالتے ہیں
جواب نمبر 37 - پودوں میں میٹا بولزم کےدوران بننے والے بہت سے بے کار مادے پودے اپنے جسم میں غیر نقصان دو غیر حل پزیر مادوں کے طور پر ذخیرہ کرتے ہیں. جن درختوں کے پتے گرتے ہیں.ان کے جسم سے فاسد مادے ہر سال پتے گرنے کے دوران نکال دیے جاتے ہیں. چند ایک پودے دوسرے کے بے کار مادے بھی نکالتے ہیں.ایسے بےکار مادوں کی کئی اقسام ہیں. ریزنزکمز،لیٹکس اور میوسیلیج
سوال نمبر 38 - لیتھوٹرپسی کیا ہوتی ہے
جواب نمبر 38 - لیتھوٹرپسی گردے کی پتھری نکالنے کا ایک طریقہ ہے. اس طریقہ میں یورینری سسٹم میں موجود پتھروں پر باہر سے نان الیکٹریکل شاک ویوز گرائی جاتی ہیں. یہ شعاعیں بڑی پتھریوں سے ٹکراتی ہیں اور انہیں توڑ دیتی ہیں.پتھریاں ریت کی مانند ہوجاتی ہیں اور پیشاب کے ذریعہ باہر نکل جاتی ہیں
سوال نمبر 39 - انسان میں ہومیوسٹیسس کے عمل کےلیے کون سے آرگن کام کرتے ہیں
جواب نمبر 39 - پھیپھڑے فالتو زائد کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کرتے ہیں اوراسے متوازن رکھتے ہیں. 2.جلد جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے اور فالتو زائد پانی اور نمکیات کو خارج کرتی ہے. 3.گردے فالتو زائد پانی اور نمکیات یوریا اور یورک ایسڈ کو خون سے فلٹر کرتے ہیں اور پیشاب بناتے ہیں
سوال نمبر 40 - گٹیشن اور ٹرانسپائریشن میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 40 - گٹیشن : کچھ پودے جیسے کہ گھاس فالتو پانی کو اپنے پتوں کی نوک یا کناروں پر موجود مخصوص سوراخوں کے ذریعے باہر نکال دیتے ہیں . اس طرح ان کے پتوں کے کناروں پر قطرے بنتے ہیں. اس عمل کو گٹیشن کہتے ہیں
Previous Question
1-40
Next Question
Biology
- Gaseous Exchange
- Homeostasis
- Coordination and Control
- Support and Movement
- Reproduction
- Inheritance
- Man and his Environment
- Biotechnology
- Pharmacology
- Gaseous Exchange
- Homeostasis
- Coordination and Control
- Support and Movement
- Reproduction
- Inheritance
- Man and his Environment
- Biotechnology
- Pharmacology
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









