View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 17 Biotechnology Biology 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - فرمینٹیشن کی دو اقسام کے نام لکھیں.
جواب نمبر 1 - فرمینٹیشن کی دو اقسام ہیں. 1. الکحلک فرمینٹیشن . 2. لیکٹک فرمینٹیشن.
سوال نمبر 2 - ناول پروٹین کسے کہتے ہیں.
جواب نمبر 2 - سنگل سیل پروٹین کا دوسرا نام ناول پروٹین ہے. اسے منی فوڈ بھی کہتے ہیں. اس پروٹین کی تیاری میں استعمال ہونے والے مائیکروآرگنزمز ملٹی سیلولر جاندار کی بجائے یونی سیلولر جاندار یا فلامنٹ پر مشتمل ہوتے ہیں.
سوال نمبر 3 - بائیو ٹیکنالوجی کی تعریف کریں.
جواب نمبر 3 - بائیو ٹیکنالوجی سے مراد کارآمد پراڈکٹس کی تیاری یا خدمات حاصل کرنےکے لیے جانداروں کو مختلف اعمال میں استعمال کرنا ہے. اگرچہ بائیو ٹیکنالوجی کی اصطلاح نئی ہے مگر یہ تعلیم بہت پرانی ہے.
سوال نمبر 4 - اینڈو نیوکلیئزز اور لائی گیز کیا ہیں.
جواب نمبر 4 - اینڈو نیوکلی ایز: جاندار کے کل ڈی این اے سے جین کو کاٹنےکےلیے خاص اینزائم استعمال کیے جاتے ہیں جنہیں اینڈو نیوکلی ایز یا رسٹرکشن اینڈو کلی ایز کہتے ہیں. لائی گیز:جین کو جوڑنے والے اینزائم کو لائی گیز کہتے ہیں.
سوال نمبر 5 - انٹرفیرون کسے کہتے ہیں؟
جواب نمبر 5 - انٹرفیرون ایسی وائرس مخالف پروٹینز ہوتی ہیں جو وائرس سے متاثر سیلز میں بنتی ہیں. 1980ء میں وراثتی طور پر تبدیل شدہ مائیکرو آرگنزمز میں پہلی مرتبہ انٹرفیرون بنائی گئی.
سوال نمبر 6 - سنگل سیل پروٹین کی اہمیت لکھیں.
جواب نمبر 6 - سنگل سیل پروٹین سے خوراک کی قلت کو قابو پانے میں مدد ملتی ہے. سنگل سیل پروٹین میں تمام ضروری ایمائنو ایسڈ موجود ہوتے ہیں. سنگل سیل پروٹین کی تیاری تمام موسی تغیریت سے آزاد ہوتی ہے.
سوال نمبر 7 - پلازمڈز کسے کہتے ہیں.
جواب نمبر 7 - بہت سے بیکٹریا میں کروموسومز کے علاوہ ڈی این اے کو پلازمڈ کہتے ہیں.
سوال نمبر 8 - تھائموسن کیا ہے؟ اسکا فعل لکھیں.
جواب نمبر 8 - وراثتی طور پر تبدیل شدہ مائیکرو آرگنزمز کے ذریعہ ہارمون تھائموسن تیار کیا گیا ہے. فعل: جو دماغ اور پھیپھڑون کے کینسر میں‌ بہت پر اثر ثابت ہوسکتا ہے.
سوال نمبر 9 - ری کمبی نینٹ ڈی این اے کیا ہوتا ہے.
جواب نمبر 9 - ویکٹر ڈی این اے اور اس کے ساتھ جڑا دلچسپی کا جین مجموعی طور پر ری کمبی نینٹ ڈی این اے کہلاتا ہے.
سوال نمبر 10 - جنیٹک انجینرنگ کے کوئی سے دو مقاصد لکھئے.
جواب نمبر 10 - 1. جین تھراپی کے لیے مخصوص جین یا جین کے کسی حصہ کو علیحدہ کرنا. 2. مخصوص RNA اور پروٹین کے مالیکیولز تیار کرنا.
سوال نمبر 11 - فرمنٹیشن کی گئی خوراک کے فوائد بیان کریں.
جواب نمبر 11 - فرمنٹیشن سےخوراک زیادہ غزائیت والی ، زور ہضم اور لزیز ہوجاتی ہے. اس سے خوراک زیادہ محفوظ ہوجاتی ہے.جس سے ریفریجریٹر میں رکھنے کی ضرورت کم ہوجاتی ہے.
سوال نمبر 12 - ٹرانسجینک جاندار کیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 12 - ٹرانسجینک جاندار: ایسے جاندار ہوتے ہیں جن کے جینیٹک میک اپ میں تبدیلی کی گئی ہو ٹرانسجینک جاندار کہلاتے ہیں. یہ تبدیلیاں پسندیدہ خصوصیات کے حصول کے لئے کی جاتی ہیں.
سوال نمبر 13 - بائیو ٹیکنالوجی کا سکوپ اور اہمیت بیان کریں.
جواب نمبر 13 - بائیوٹیکنالوجی نے میڈیسن کے شعبے میں نت نئی ادویات اور طریقہ کار میں انقلاب برپا کردیا ہے. بائیو ٹیکنالوجی نے زراعت اور خوراک کے شعبے میں بہت ترقی پیدا کی. بائیو ٹیکنالوجی ماحول کو بہتر بنانے اور آلودگی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کردیتی ہے.
سوال نمبر 14 - سنگل سیل پروٹین سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 14 - سنگل سیل پروٹین سے مراد ہے الجی ، پیسٹ یا بیکٹریا کے خالص یا مخلوط کلچرز سے نکالا گیا پروٹین کا مواد ہے.
سوال نمبر 15 - ماحول سے متعلق مسائل سے نپٹنے کے لیے بائیو ٹیکنالوجی کیا کردار ادا کررہی ہے.
جواب نمبر 15 - ماحول سے متعلق مسائل سے نپٹنے کے لیے بائیو ٹیکنالوجی ایسے مائیکروبنز بنائے جا رہے ہیں جو بائیو پیسٹی سائڈز ، بائیو فرٹیلائز، بائیو سنسر کے طور پر استعمال ہوں. ایسے ٹرانسجینک مائیکرو کو دھاتوں کی بازیافت ، بکھرے ہوئے تیل کی صفائی اور بہت سے دوسرے مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 16 - بائیو ٹیکنالوجی میں "وراثتی طور پر تبدیل شدہ جاندار" سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 16 - ری کمبی نینٹ ڈی این اے کو منتخب کیے گئے میزبان میں منتقل کردیا جاتا ہے. اس طرح میزبان جاندار ایک وراثتی طورپر تبدیل شدہ جاندار ( Genetically Modified Organism) بن جاتا ہے.
سوال نمبر 17 - کاربوہائیڈرنیس میں‌دو طرح کے فرمینٹیشن کیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 17 - الکحلک فرمینٹیشن میں ایتھنول بنتا ہے. لیکٹک ایسڈ فرمینٹیشن میں‌ پائی رووک ایسڈ کی ریڈکشن سے لیکٹک ایسڈ بنتا ہے.
سوال نمبر 18 - انٹرفیرونز اور یوروکائنیز کیا ہیں.ان کا فعل بیان کریں.
جواب نمبر 18 - انٹر فیرونز: انٹر فیرونز ایسی وائرس مخالف پروٹینز ہوتی ہیں جو وائرس سے متاثرہ سیلز میں بنتی ہیں. فعل:1980ء میں وراثتی طور پر تبدیل شدہ مائیکرو آرگنزمز میں پہلی مرتبہ انٹرفیرون بنائی گئی. یوروکائنیز: وراثتی طور پر تبدیل شدہ مائیکرو آرگنزمز سے ایک اینزائم یورو کائنیز تیار گیا ہے. فعل: خون کے لوتھڑوں کو توڑنے کےلیے استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 19 - ری کمبی نیٹ ڈی این اے ٹیکنالوجی سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 19 - ری کمبی نیٹ ڈی این اے ٹیکنالوجی یا جینٹک ٹیکنالوجی سے مراد وراثتی مادہ یعنی ڈی این اے کی مصنوعی تیاری، تبدیلی، سیل سے نکالنا، سیل میں ڈالنا اور مرمت کرنا ہے. اس کا آغاز 1970ء کے عشرہ میں‌ہواجب یہ ممکن ہوا کہ ڈی این اے کو کاٹا یا جوڑا جاسکے.
سوال نمبر 20 - الکحلک فرمنٹیشن بیان کریں.
جواب نمبر 20 - اس عمل کے دوران پائی رووک ایسڈ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالی جاتی ہے. بننے والے پرا ڈکٹر یعنی ایسی ٹیلڈی ہائیڈ کی ریڈکشن سے ایتھنول بن جاتا ہے. اس فرمنٹیشن میں بننے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ ہی روٹی کے پھول جانے کی وجہ ہوتی ہے.یہ عمل بہت اہم ہے اور اسے خمیری روٹی ، بیئر ، شراب اور کشید کردہ سپرٹ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 21 - فرمنٹیشن کے دو استعمالات لکھئے.
جواب نمبر 21 - فرمنٹیشن میں تجارتی قدرو قیمت والے مطلوبہ پراڈکٹ کو بنانے کےلیے کسی جاندار کی زیادہ سے زیادہ افزائش حاصل کی جاتی ہے. ماضی میں اس عمل سے صرف خوراک اور مشروبات بنائے جاتے تھے. اب بہت سے دوسرے پراڈکٹس مثلاً صنعتی کیمیکلز بھی بنائے جاتے ہیں.
سوال نمبر 22 - جنیٹک انجینرنگ میں ویکٹر سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 22 - ویکٹر: جنیٹک انجینرنگ میں ویکٹر کا انتخاب علیحدہ کیے گئے دلچسپی کے جین کومیزبان سیل میں منتقل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے. بیکٹیریا کے پلازمڈ یا کوئی بیکٹیریوفیج ویکٹر کے طور پر استعمال ہوسکتے ہیں.
سوال نمبر 23 - بائیو ٹیکنالوجی کے حوالے سے فرمنٹیشن کی تعریف کریں.
جواب نمبر 23 - بائیو ٹیکنالوجی میں اصطلاح میں فرمنٹیشن ، کا مطلب مائیکرو آرگنزمز کے بڑے کلچر سے کسی بھی پراڈکٹ کا بنانا ہے.
سوال نمبر 24 - جین کو کسی ویکٹر میں ڈالنا مختصر بیان کریں.
جواب نمبر 24 - جنیٹیک انجینرنگ میں‌علیحدہ کیے گئے دلچسپی کے جین کو میزبان سیل میں منتقل کرنے کے لیے کسی ویکٹر کا انتخاب کیا جاتا ہے. کوئی پلازمڈ یا کوئی بیکٹریوفیج ویکٹر ہوسکتا ہے. دلچسپی کے جین کو ویکٹر ڈٰی این اے کے ساتھ جوڑنے کےلیے اینڈو نیوکلیئر یعنی کاٹنے والے اینزائمز اور لائیگیز یعنی جوڑنے والے اینزائمز استعمال کیے جاتے ہیں.
سوال نمبر 25 - بیٹا اینڈورفن کیا ہے؟
جواب نمبر 25 - جینیٹک انجینرنگ کے طریقوں سے بیٹا اینڈورفن بھی تیار کیا گیا ہے. جو کہ عام طور پر دماغ میں بننے والا ایک درد کش کیمیکل ہے.
سوال نمبر 26 - فرمنٹیشن کے دو طریقوں کےنام لکھیں.
جواب نمبر 26 - الکحلک فرمنٹیشن . لیکٹک ایسڈ فرمنٹیشن.
سوال نمبر 27 - یوروکائی نیزانزائم کیا ہے؟
جواب نمبر 27 - یوروکائی نیزانزائم جسم میں خون کے لوتھڑوں کو توڑنے کےلئے استعمال ہوتا ہے. بائیوٹیکنالوجی کی مدد سے اب اسے وراثتی طور پر تبدیل شدہ مائیکروآرگنزمز میں تیار کرکے بطور دوا انسانوں میں استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 28 - جینیٹک انجیرنگ کے کوئی سے دو مراحل کے نام لکھئے.
جواب نمبر 28 - 1. دلچسپی کا جین علیحدہ کرنا. 2. جین کو کسی ویکٹر میں ڈالنا.
سوال نمبر 29 - گلائیکو لائسیز سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 29 - آکسیجن کی موجودگی میں‌ گلوکوز کی توڑ پھوڑ گلائیکو لائسیز کہلاتا ہے.
سوال نمبر 30 - فرمینٹر کی تعریف کریں.فرمینٹر میں فرمینٹیشن کے دو طریقوں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 30 - فرمینٹر ایسا آلہ ہے جو مائیکرو آرگنزمز کو ایک بائیو ماس میں نمو پا جانے کے لیے آپٹیمیم ماحول مہیا کرتا ہے تاکہ وہ سبسٹریٹ کے ساتھ تعامل کرکے پراڈکٹ بناسکیں. رمینٹر میں فرمینٹیشن دو طریقوں سے کی جاتی ہے. وقفوں کے ساتھ فرمنٹیشن مسلسل فرمنٹیشن کے ساتھ .
سوال نمبر 31 - فرمنٹیشن سے تیار کیے جانے والے چار صنعتی پروڈکٹس کے نام لکھیں.
جواب نمبر 31 - فرمنٹیشن سے تیار کیے جانے والے چار صنعتی پروڈکٹس درج ذیل ہیں. فورمک ایسڈ. ایتھنول. گلسرول اکرائلک ایسڈ.
سوال نمبر 32 - بائیو ٹیکنالوجی کی بڑی ٹیکنیک کے نام لکھیے.
جواب نمبر 32 - 1. فرمنٹیشن 2. جینیٹک انجینرئنگ.
سوال نمبر 33 - گلیسرول کے چند استعمالات تحریر کریں.
جواب نمبر 33 - استعمالات : سولونیٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے. پلاسٹک بنانے میں استعمال ہوتا ہے. کاسمیٹکس کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے. صابن کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے. پرنٹنگ کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 34 - سنگل سیل پروٹین کس طرح آلودگی کی کمی میں مدد دیتے ہیں.
جواب نمبر 34 - سنگل سیل پروٹین کی تیاری میں مائیکرو آرگنزمز کے لیے خام مواد کے طور پر زرعی فاضل مادے استعمال ہوتے ہیں اور اس طرح آلودگی کی کمی میں مدد بھی ملتی ہے.
سوال نمبر 35 - لیکٹک ایسڈ فرمنٹیشن پر مختصر نوٹ لکھیں.
جواب نمبر 35 - اس عمل میں‌ پائی رووک ایسڈ کی ریڈکشن کرکے لیکٹک ایسڈ بنادیا جاتا ہے. یہ عمل بہت سے بیکٹیریا میں ہوتا ہے. مثلاً سٹریپٹو کوکس اور لیکٹوبیسی لس کی کئی سپی شیز .یہ فرمنٹیشن ڈیری انڈسٹری میں‌ بہت اہمیت رکھتی ہے جہاں اسے دودھ کو ترش کرنے اور مختلف اقسام کی پنیر بنانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 36 - کیا وراثتی بیماری ہیموفیلیا کا علاج ممکن ہے.
جواب نمبر 36 - اگر انسانی ایگ سیل میں موجود خراب جین کو تبدیل کردیا جائے تو وراثتی ہیموفیلیا کا علاج ممکن ہے.
سوال نمبر 37 - ڈیری پراڈکٹس کا استعمال بیان کریں.
جواب نمبر 37 - پنیر اور دہی اہم فرمنٹیشن ڈیری پراڈکٹس ہیں.پنیر بنتے وقت دودھ کی پروٹین جم جاتی ہے. ایسا اس وقت ہوتا ہے. جب لیکٹک ایسڈ بیکٹریا سے بننے والا دودھ کی پروٹین کے ساتھ کیمیائی عمل کرتا ہے.
سوال نمبر 38 - جینیٹک انجینرز نے پودوں کےلیے پودوں کےلیے کھادوں کی ضرورت کو کیسےکم کیا ہے.
جواب نمبر 38 - جینیٹک انجینرز نے ایسے پودے بناتے ہیں جو فضاء سے براہ راست نائٹروجن فکس کرسکتے ہیں . ایسے پودوں کو کھادوں کی ضرورت بہت کم ہوتی ہے.
سوال نمبر 39 - تھائی موسن ہارمون کیا ہے؟
جواب نمبر 39 - تھائی موسن : تھائی موسن ایک ہارمون ہے جو دماغ اور پھیپھڑوں کے کینسر میں بہت پر اثر ثابت ہوسکتا ہے. بائیو ٹیکنالوجی کی مدد سے وراثتی طور پر تبدیل شدہ مائیکرو آرگنزمز کے ذریعہ تھائی موسن ہارمون تیار کیا گیاہے.
سوال نمبر 40 - مشروب پروڈکٹس میں فرمنٹیشن کا کردار واضح کریں.
جواب نمبر 40 - اناج کے دانے جن کو پانی میں بھگو کر شعیرہ بنایا گیا ہو' خشک کیے جاتے ہیں اور انہیں باریک پائوڈر میں پیس لیا جاتا ہے. پیسٹ سے اس پائوڈر کی فرمنٹیشن کی جاتی ہے' جس سے پائوڈر میں موجود گلوکوز پائی رووک ایسڈ میں ٹوٹ جااتا ہے اور پھرایتھنول بن جاتا ہے. پیسٹ سے انگوروں کی براہ راست فرمنٹیشن کرکے شراب بنائی جاتی ہے.
سوال نمبر 41 - صنعتی پروڈکٹس میں ایتھنول کے چند استعمال لکھیے.
جواب نمبر 41 - ایتھنول سولونیٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے. ایتھنول سرکہ اور مشروب بنانے میں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 42 - مسلسل فرمینٹیشن کیا ہے.
جواب نمبر 42 - اس عمل میں ایک فکسڈ رفتار کے ساتھ فرمینٹر میں سبسٹریٹ مسلسل ڈالا جاتا ہے. اس سے اندر موجود مائیکرو آرگنزمز گروتھ کے مرحلہ میں ہی رہتے ہیں. فرمینٹیشن کے پراڈکٹس کو مسلسل باہر نکالا جاتا ہے.
سوال نمبر 43 - فرمینٹیشن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 43 - فرمینٹیشن وہ عمل ہے جس میں گلوکوز کی نامکمل آکسیڈیشن ریڈکشن ہوتی ہے. 1857ء میں‌ پاسچر نے سائنسدانوں کو قائل کیا کہ تمام اقسام کی فرمینٹیشن دراصل مائیکرو آرگنزمز کی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے.
سوال نمبر 44 - ٹرانسجینک جانوروں کی کوئی سی دو خصوصیات لکھئے.
جواب نمبر 44 - ٹرانسجینک جانوروں سے خوراک ، دودھ ، گوشت وغیرہ زیادہ مقدار میں حاصل ہوسکتے ہیں. ٹرانس جینک جانور خون ، دودھ یا پیشاب کے ذریعہ ادویات حاصل کی جاسکتی ہیں.
سوال نمبر 45 - الکحلک فرمنٹیشن اور لیکٹک ایسڈ فرمنٹیشن میں‌ کیا فرق ہے.
جواب نمبر 45 - الکحلک فرمنٹیشن: یہ فرمنٹیشن کی اقسام کے پیسٹ مثلاً سیکرو مائسیز سیری ویسیائی کرتے ہیں.
سوال نمبر 46 - فورمک ایسڈ کے استعمالات تحریر کریں.
جواب نمبر 46 - فورمک ایسڈ کے استعمالات : ٹیکسٹائل رنگ سازی چمڑا بنانا الیکٹرو پلیٹنگ ربڑ کی تیاری.
سوال نمبر 47 - جینیٹک انجیرنگ کس طرح کے ماحول کےلیے مدد کرتی ہے؟
جواب نمبر 47 - جینیٹک انجینرز ایسے پودے بنائے ہیں جو فضا سے براہ راست نائٹروجن فکس کرسکتے ہیں ایسے پودوں کو کھادوں کی کم ضرورت ہوتی ہے.
سوال نمبر 48 - مائیکرو آرگنزمز کس طرح سنگل سیل پروٹین تیار کرتے ہیں؟
جواب نمبر 48 - سنگل سیل پروٹین تیار کرنے کے لئے مائیکروآرگنزمز کی نشونما فرمینٹر کی جاتی ہے. یہ مائیکروآرگنزمز مختلف طرح کے سبسٹریس استعمال کرتے ہیں.مائیکرو آرگنزمز بہت تیزی سے نمو پاتے ہیں اور پروٹین کی کثیر تعاد پیدا کرتے ہیں.
سوال نمبر 49 - فرمینٹر کے دو فوائد لکھیے.
جواب نمبر 49 - بائیوٹیکنالوجی کے ہر عمل کےلیے جانداروں کو مہیا کیے گئے ماحول کے بارے میں با علم رہنا اور اسے کنٹرول کرنا ضروری ہے. فرمینٹرز ایسا ہی کنٹرولڈ ماحول دیتے ہیں.ایک فرمینٹر کئی عوامل مثلاً غزائیت ، آکسیجن،گروتھ انہبٹرز ،پی ایچ، اور ٹمپریچر کو کنٹرول کرکے جانداروں کی نشونما کو مناسب رکھتا ہے. 2. ایک فرمینٹر میں ہزاروں لٹرز گروتھ میڈیم کی گنجائش ہوتی ہے. اس لیے فرمینٹرز بہت بڑی مقداروں میں میٹریلز کی تیاری کو ممکن بناتے ہیں. ادویات ، انسولین، انسان کا گروتھ ہارمون اور دوسری پروٹینز کی بھاری مقداریں فرمینٹرز میں تیار کی جارہی ہیں.اور یہ تیاری بہت کم قیمت ثابت ہوتی ہے.
Previous Question
1-49
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US