View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 16 انسان اور اسکا ماحول Biology 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - انٹرا سپیسیفک کمپی ٹیشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 1 - ایک ہی سپیشیز کے جانداروں کے درمیان کمپی ٹیشن کو انٹرا سپیسیفک کمپی ٹیشن کہتے ہیں.
سوال نمبر 2 - کومن سلزم کیا ہیں ایک مثال دیں
جواب نمبر 2 - یہ سمبی اوسس کی وہ قسم ہے جس میں ایک فریق کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ دوسرے کو نہ فائدہ ہوتا ہے نہ نقصان مثلاً سکرفش اپنے سکر کی مدد سے شارک کی سطح سے چمٹ جاتی ہے.اسطرح شارک چمٹی ہوئی سکرفش کو خوراک کی دستیابی والےعلاقے میں جانے کے لیے آسان ٹرانسپورٹ مہیا کرتی ہے.
سوال نمبر 3 - بائیو جیو کیمیکل سائیکلز سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 3 - بائیو جیو کیمیکل سائیکلز وہ گردشی رسے ہیں جن پر چلتے ہوئے میٹیریلز ماحول سے جانداروں میں اور پھر وہاں سے واپس ماحول میں آجاتے ہیں.چونکہ ایلیمنٹس اور ان آرگینک کمپائونڈز کی یہ حرکت زندگی کی بقا کےلیے لازمی ہے. اس لیے ان سائیکلز کو غزائی سائیکلز بھی کہ دیتے ہیں.
سوال نمبر 4 - ایکولوجیکل پائرامڈز پر مختصر نوٹ لکھیے.
جواب نمبر 4 - ایکولوجیکل پائرامڈز سے مراد ایک فوڈ چین کے مختلف ٹرافک لیولز پر جانداروں کی تعداد یا بائیوماس کی مقدار یا انرجی کی مقدار کا اظہار ہے. ایکولوجیکل پائرانداز تین طرح کےہوتے ہیں. پائرامڈ آف نمبرز پائرامڈآف بائیو ماس پائرامڈ آف انرجی.
سوال نمبر 5 - ڈینگی فیور کی مختلف وضاحت کریں.
جواب نمبر 5 - ڈینگی فیور ایک وائرل انفیکشن ہے جو ایک مچھر ایڈیز سے پھیلتا ہے. ٹراپیکل اور سب ٹراپیکل علاقوں ، بشمول پاکستان میں یہ صحت کا اہم مسئلہ بن چکا ہے. ڈینگی وائرس کی چار اقسام ہیں. ایک وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے صحت مند ہوکر انسان میں تمام زندگی کے لیے اسی وائرس کے خلاف مدافعت آجاتی ہے ، لیکن اس سے دوسرے تین وائرسز کے خلاف کوئی مدافعت نہیں ملتی . ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 50 ملین انفیکشنز ہوتے ہیں.اب دنیا 2.5 بلین لوگوں کو ڈینگی کا خطرہ ہے.
سوال نمبر 6 - ہوائی آلودگی کے چار اثرات لکھئے:
جواب نمبر 6 - ہوائی آلودگی سے سموگ بنتا ہے. تیزابی بارش ہوتی ہے. اوزن کی کمی ہوتی ہے. ہوائی آلودگی سانس لینے میں دشوری پیدا کرتی ہے.
سوال نمبر 7 - اوزون کی کمی سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 7 - فضا کی بالائی پرت یعنی سٹریٹو سفیر میں‌اوزون کی ایک تہ موجود ہے جو سورج ریڈی ایشنز میں‌موجود الٹراوائیلٹ شعاعوں کو جزب کرلیتی ہے. تاہم چند ہوائی آلودکار مثلاً کلوروفلورکاربنز کے اوزون کی تہہ بھی ٹوٹ جاتی ہے اور اس میں سوراخ بن جاتے ہیں.اس سوراخوں سے الٹراوائلیٹ شعاعیں گزر کر زمیں تک پہنچتی ہیں . ان شعاعوں سے درجہ حرارت بھی بڑھتا ہے اور جلد کا کینسر بھی ہوتا ہے.
سوال نمبر 8 - ٹرافک لیول سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 8 - ٹرافک لیول سے مراد فوڈ چین میں وہ درجہ ہے جس پر ایک جاندار خوراک کھاتا ہے. پہلا ٹرافک لیول پروڈیوسز کا ہوتا ہے.دوسرا پرائمری کنزیومرزکا اور اسی طرح باقی لیولز ہوتے ہیں.
سوال نمبر 9 - ہوائی آلودگی کے دو اثرات تحریر کریں.
جواب نمبر 9 - سموگ بننا: جب ہائیڈروکاربنز اور نائٹروجن آکسائیڈز جیسے ہوائی آلود کار سورج کی روشنی کی موجودگی میں آپس میں ملتے ہیں تو سموگ بنتی ہے.یہ مختلف گیسوں کا ایک مجموعہ ہوتی ہے. خصوصاً سردیوں میں اس سے ایک زردی مائل بھوری دھند پیدا ہوتی ہے. اور دیکھنے کی حدود کم ہوجاتی ہیں.چونکہ سموگ میں آلودکار گیسیں ہوتی ہیں. اس لیے اس سے ریسپریٹری امراض اور الرجیز بھی ہوتی ہیں. تیزابی بارش: سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن آکسائیڈ جیسے ہوائی آلود کار فضا میں موجود پانی سے تعامل کرتے ہیں اور تیزابی بارش پیدار کرتے ہیں.
سوال نمبر 10 - آٹوٹروفس اور ہیٹروٹرفس میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 10 - آٹوٹروفس : آٹوٹروفس ایسے جاندار ہیں جو ان آرگینک خام مادوں کو استعمال کرکے پیچیدہ آرگینک کمپائونڈز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. ایکوسسٹم کے تمام پروڈیوسرز آٹو ٹروفس ہوتے ہیں. پودے ، الجی اور فوٹوسنتھی سیز کرنے والے بیکٹریا یا اس کی مثالیں ہیں.
سوال نمبر 11 - انٹراسپیسیفک تعاملات اور انٹرسپیسیفک تعاملات میں کیا فرق ہے.
جواب نمبر 11 - انٹراسپیسیفک تعاملات: ایک ہی سپیشیز کے جانداروں کے درمیان تعاملات انٹراسپیسیفک تعاملات کہلاتے ہیں.یہ تعاملات کمپی ٹیشن کی صورت میں بھی ہوتے ہیں.
سوال نمبر 12 - قدرتی وسائل کے تحفظ کے حوالہ سے کے 3R نظریہ سے کیا مرادہے.
جواب نمبر 12 - قدرتی وسائل کے تحفظ کے حوالہ سے کے 3R نظریہ سے مرد ہے. قدرتی وسائل کا کم سے کم استعمال کرنا چاہیے. (R 1 (Reduce قدرتی وسائل کو باربار استعمال کرنا ہے. (R 2 (Reuse قدرتی وسائل کو دوبارہ کارآمد بنانا چاہیے. ( R 3 (Recycle
سوال نمبر 13 - آلودگی سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 13 - آلودگی سے مراد ہوا،پانی اور زمین کی طبعی کیمیائی اور حیاتیاتی خصوصیات میں رونما ہونے والی کوئی بھی ایسی ناپسندیدہ تبدیلی ہے جو جانداروں اور قدرتی وسائل پر تبدیلی ڈال سکے .
سوال نمبر 14 - پانی کو آلودہ کرنے والی بھاری دھاتوں کے نام لکھیئے:
جواب نمبر 14 - پانی کو آلودہ کرنے والی بھاری دھاتیں. 1. سیسہ 2. آرسینک 3. کیڈمیم.
سوال نمبر 15 - بائیو ماس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 15 - ایک ایکوسسٹم میں ایک وقت میں موجود زندہ یا آرگینک مادے کی کل مقدار بائیو ماس کہلاتی ہے.
سوال نمبر 16 - نارمل سے زیادہ نائٹری فیکشن کے کیا اثرات ہوتے ہیں.
جواب نمبر 16 - نارمل سے زیادہ نائٹری فیکشن سے زمین کی زرخیزی میں کمی آتی ہے. اس عمل کے محرکات مٹی میں پانی کھڑا رہنا ہوا کا نہ گزرنا اور وہاں آرگینک مادوں کا جمع ہوجانا ہے.
سوال نمبر 17 - کارنی وورز اور ہربی وورز کی دو مثالیں دیں.
جواب نمبر 17 - کارنی وورز: شیر' چیتا ' عقاب. ہربی وورز: گائے، بکری ،خرگوش.
سوال نمبر 18 - پریڈیشن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 18 - پریڈیشن یہ تعامل مختلف سپی شیز کے دو جانداروں یا ایک پودے اور ایک جانور کے درمیان پایا جاتا ہے. پریڈیشن میں ایک جاندار دوسرے جاندار پر حملہ کرتا ہے.اسے مار دیتا ہے اور پھر کھا جاتا ہے.
سوال نمبر 19 - بائیوٹک اور اے بائیوٹک اجزاء میں فرق بیان کریں.
جواب نمبر 19 - اے بائیوٹک : اے بائیوٹک اجزاء میں ایکوسسٹم کے اندر موجود تمام سب بے جان فیکٹرز شامل ہیں. روشنی ، ہوا ، پانی ، مٹی اور بنیادی ایلیمنٹس اور کمپائونڈز ایکو سسٹم کے اے بائیوٹک فیکٹرز ہیں.
سوال نمبر 20 - ڈینگی فیور کی علامات تحریر کریں.
جواب نمبر 20 - جب مادہ ایڈز مچھر ایک متاثرہ انسان کو کاٹتا ہے تو یہ اس سے ڈینگی کا وائرس حاصل کرتا ہے.جب متاثرہ مچھر کسی دوسرے انسان کو کاٹتا ہے تو وائرس اس کے خون میں چلے جاتے ہیں.اور وائٹ بلڈ سیلز پر حملہ کرتے ہیں.وائٹ بلڈ سیلز میں وائرسز ریپروڈکشن کرتے ہیں اور انہیں تباہ کرتے ہیں.پیچیدہ کیسز میں وائرسز جگر اور بون میرو کو بھی متاثر کرتے ہیں.ڈینگی کی دوسری علامات بہت زیادہ بخار، شدید سر درد آنکھوں کے پیچھے درد ، مسلز اور جوڑوں میں درد اور جلد پر نشانات بن جانا ہے.
سوال نمبر 21 - قابل تجدید قدرتی وسائل اورناقابل تجدید قدرتی وسائل میں‌کیا فرق ہے.
جواب نمبر 21 - قابل تجدید قدرتی وسائل مثلاً ہوا آسانی سے دوبارہ حاصل ہوجاتے ہیں.
سوال نمبر 22 - پریڈیٹر اور پرے میں فرق واضح کریں.
جواب نمبر 22 - پریڈیٹر: شکار کرنے والا جاندار پریڈیر کہلاتا ہے مثلاً شیر.
سوال نمبر 23 - فطرت کے تحفظ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 23 - فطرت کے تحفظ سے مراد قدرتی وسائل کا تحفظ یا بچائو ہے. جو چیز بھی ہم استعمال یا صرف کرتے ہیں. مثلاً خوراک اور پٹرول وغیرہ قدرتی وسائل سے ہی حاصل کی گئی ہوتی ہے. یہ وسائل دو طرح کے ہوتے ہیں. قابل تجدید قدرتی وسائل. ناقابل تجدید قدرتی وسائل.
سوال نمبر 24 - فوڈ چین اور فوڈ ویب کی تعریف کریں.
جواب نمبر 24 - فوڈ چین : ایکوسسٹم کے اندر جانداروں کا ایک سلسلہ جس میں ہر جاندار اپنے سے پہلے موجود جاندارکو کھاتا ہے اور اپنے سے بعد والے کی خوراک بن جاتا ہے. فوڈویب: آپس میں مربوط فوڈچینز ایک جال کی طرح کی ساخت بناتی ہیں.اور آپس میں جڑی ان فوڈ چینز کو مجموعی طور پر فوڈویب کہتے ہیں.
سوال نمبر 25 - کومن سلزم اور میوچلزم میں ایک فرق لکھیے.
جواب نمبر 25 - کومن سلزم : یہ سمبی اوسس کی وہ قسم ہے جس میں ایک فریق کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ دوسرے کو نہ فائدہ ہوتا ہےنہ نقصان .مثال کے طور پر: شارک اور سکر مچھلی.
سوال نمبر 26 - N A C P کے کیا مقاصد ہیں.
جواب نمبر 26 - N A C P نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کا مخفف ہے . اس کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں. ایچ آئی وی پھیلے سے بچائو. محفوظ انتقال خون. S T D s کی روک تھام.
سوال نمبر 27 - ایکٹو پیراسائٹ کیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 27 - ایکٹو پیراسائٹس اپنے ہوسٹ کے جسم سے باہر رہتے ہیں.اور وہاں سے خوراک حاصل کرتے ہیں.مثالیں.مچھر ، جونک اور جوئیں .
سوال نمبر 28 - پیراسائٹیرم کی تعریف کریں.
جواب نمبر 28 - یہ سمبی اوسس کی ایک قسم ہے جس میں چھوٹا فریق بڑے فریق کے جسم سے خوراک ار تحفظ حاصل کرتا ہے اور بدلے میں اسے نقصان پہنچاتا ہے.
سوال نمبر 29 - اینڈو پئراسائٹ کیا ہیں اور مثال دیں.
جواب نمبر 29 - اینڈو پیراسائٹس اپنے ہوسٹ کے جسم کے اندر رہتے ہیں.اور وہاں سے خوراک اور تحفظ حاصل کرتے ہیں.مثال کے طور پر بیکٹیریا ، وائرسز ، ٹیپ ورمز وغیرہ ..
سوال نمبر 30 - ایپی فائٹس کیا ہوتے ہیں.
جواب نمبر 30 - ایپی فائٹس ایسے چھوٹے پودے ہیں جو دوسرے بڑے پودوں کے اوپر صرف جگہ کی خاطر اگتے ہیں.یہ پودے پانی اور معدنیات فضا سے ہی جزب کرلیتے ہیں اور اپنی کوراک خود تیار کرتے ہیں. بڑے پودوں کو کسی طرح سے بھی اس رشتہ کا فائدہ نہیں ہوتا ہے نہ نقصان.
Previous Question
1-30
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US