Chapter 14 ریپروڈکشن Biology 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - ریڈیکل اور پلومیول کو بیان کریں
جواب نمبر 1 - جڑ وہ پہلی ساخت ہے جو بیج میں موجود ریڈیکل سے نکلتی ہے. یہ تیزی سے سائز میں بڑھتی ہے اور زمین سے پانی اور غزائی مادے جزب کرتی ہے. اگلے مرحلہ میں پلومیول چھوٹی سی شوٹ میں نمو پاتا ہےجوکہ بڑی ہوکر مٹی سے باہر نکل آتی ہے
سوال نمبر 2 - پلے سینٹا کی تعریف کریں
جواب نمبر 2 - ایمبر یوکو یوٹرس کی دیوار میں جوڑ دیا جاتا ہے ایمبریو اور یوٹرس کی دیوار کے درمیان ایک جوڑ بنادیا جاتا ہےجسے پلے سینٹا کہتے ہیں
سوال نمبر 3 - رائی زوم کی تعریف کریں
جواب نمبر 3 - رائی زوم : یہ زیر زمین افقی پڑے ہوئے تنے ہیں جن پر چھلکے نما پتے لگے ہوتے ہیں . رائی زوم کے اوپر کچھ حصے بڑے ہوتے ہیں جنہیں نوڈز کہتے ہیں.ان نوڈز پر بڈز بنتی ہیں . اوپری سطح پر موجود بڈز سے شوٹ جبکہ زیریں سطح سے ایڈونٹی شیئس جڑیں نکلتی ہیں
سوال نمبر 4 - باٹنی کی زبان میں پھول کسے کہتے ہیں
جواب نمبر 4 - باٹنی کی زبان میں پھول دراصل ایک ایسی شوٹ ہے،جو چھوٹی ہوجاتی ہےاور اس میں نوڈز ایک دوسرے کے بہت قریب ہوجاتے ہیں.پھول کے مختلف حصے نوڈز کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں.ایک نوڈ پر موجود تمام ساختیں مجموعی طورپر ایک گھیرائو کہلاتا ہے
سوال نمبر 5 - کیلاسز سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 5 - ٹشوکلچر ایک تکنک ہے جو مصنوعی پروپیگیشن میں استعمال ہوتی ہے.پودے کے کسی حصہ سے ٹشو یے جاتے ہیں.اور انہیں مناسب غذائی میڈیم میں رکھ دیا جاتا ہے.ٹشوکے سیل میں مائی نوسس شروع ہوجاتی ہے.اور اس سے ڈاٹر سیلز کے ڈھیر بنتے ہیں جنہیں کیلاسز کہتے ہیں
سوال نمبر 6 - پھول کے تولیدی حصوں کے نام لکھیے
جواب نمبر 6 - پھول کے تولیدی حصے درج ذیل ہیں: 1. سٹیمن 2. کارپل
سوال نمبر 7 - ملٹی پل فیشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 7 - غیر سازگار حالات میں چند یونی سیلولر جاندار مثلاً امیبا اپنے گرد سخت دیواریں بنالیتے ہیں.جنہیں سسٹ کہتے ہیں. سازگار ماحول ملنے پر ایک آبائی سیل سے بہت زیادہ ڈاٹر سیل بن جاتے ہیں. اس طرح ایک آبائی سیل بہت سارے ڈاٹر سیلز بیک وقت بناتا ہے اس کی فشن ملٹی فیشن کہلاتی ہے
سوال نمبر 8 - پودوں میں بلبز کے ری پروڈکشن کیسے ہوتی ہے کوئی سی دو مثالیں دیں
جواب نمبر 8 - بلبز. یہ زیرزمین چھوٹے تنے ہوتے ہیں جن کے گرد موٹے رس بھرے پتے لپٹے ہوتے ہیں. ان پتوں میں خوراک کا ذخیرہ ہوتا ہے.بلب کی بنیاد کے نیچے ایڈونٹی شیئس جڑیں جبکہ اوپر سے شوٹ نکلتی ہیں. مثال: گل لالہ پیاز للی کے پودے بلب کے ذریعے ری پروڈکشن کرتے ہیں
سوال نمبر 9 - بیج اور پھول کس سے بنتے ہیں
جواب نمبر 9 - فرٹیلائزیشن کے بعد پھولدار پودوں میں اوویول بیج بن جاتا ہےاور اووری پھل میں تبدیل ہوجاتی ہے
سوال نمبر 10 - یونی سیلولر یوکیرویوٹس میں بائنری فیشن کیسے ہوتی ہے
جواب نمبر 10 - یونی سیلولر یوکیرویوٹس میں بائنری فیشن کے دوران آبائی جاندار کا نیوکلیئس دو میں تقسیم ہوجاتا ہے.اسکے بعد سائیٹو پلازم کی تقسیم ہوتی ہے.اور تقریباًً برابر سائز کے دو ڈاٹر سیلز بن جاتے ہیں.ڈاٹر سیلز سائز میں بڑھتے ہیں اور پھر تقسیم ہوجاتے ہیں
سوال نمبر 11 - سپرمیٹوگونیا اور اووگونیا کی تعریف کریں
جواب نمبر 11 - سپرمیٹوگونیا : ٹیسٹین کی سیمی نیفرس ٹیوبیولز کی دیواروں میں موجود چند سیلز بار بار مائی ٹوسس کرکے بڑی تعداد میں ڈپلائڈ سپرمیٹوگونیا بنادیتے ہیں. ر اووگونیا : اووری کے چند سیلز مخصوص ساختیں بناتے ہیں جنہیں فولیکز کہتے ہیں. فولیکلز کے اندر بہت سے ڈپلائیڈ اوو گونیا ہوتے ہیں
سوال نمبر 12 - پراسٹیٹ گلینڈ اور کائوپر گلینڈ میں فرق واضح کریں
جواب نمبر 12 - پراسٹیٹ گلینڈ: پراسٹیٹ گلینڈ فلوئڈ کی تیزابیت کو نیوٹرل کرنے والی سکریشن ہے
سوال نمبر 13 - اوجینیسس کی تعریف کریں
جواب نمبر 13 - ٹیسٹیز میں سپرمز بننے کے عمل کو سپرمینوجینیسس اور اووریز میں ایگ سیلز بننے کو اووجینیسس کہتے ہیں
سوال نمبر 14 - بیج کے اگنے کے لیے دو ضروری شرائط بیان کریں
جواب نمبر 14 - پانی یا نمی : زیادہ تر پودوں کے بیجوں میں پانی کی کم مقدار موجود ہوتی ہے. اور اس وقت تک جرمینیشن نہیں ہوسکتی جب تک سیڈکوٹ اور دوسرے ٹشوز پانی جزب نہیں کرلیتے .جزب کیا گیا پانی ذخیرہ شدہ خوراک کو ہضم کرنے میں استعمال ہوتا ہےاور یہ ایپی کاٹل اور ہائپو کاٹل کولمابا ہونے میں بھی مدد کرتا ہے. ایمبریو کے سیلز میں ریسپریشن کےلیے آکسیجن لازمی ہے
سوال نمبر 15 - جنسی عمل سے پیدا ہونے والی بیماری کیا ہے
جواب نمبر 15 - جنسی عمل سے پیدا یا منتقل ہونے والی بیماریوں کو Sexually transmitted Diseases کہتے ہیں
سوال نمبر 16 - ری پروڈکشن کے دو فائدے لکھیں
جواب نمبر 16 - 1. کسی بھی سپیشیزکی بقاء ریپروڈکشن کے بغیر ممکن نہیں لہٰزا کسی بھی سپی شیز کے تسلسل اور بقا کےلیےریپروڈکشن کا عمل جاری ہے. ریپروڈکشن کا عمل وراثتی مادے یعنی جنیٹیک میٹرل کی ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقلی کو یقینی بناتا ہے.ہر نسل نئی نسل کےلیے زیادہ جاندار پیدا کرتی ہے
سوال نمبر 17 - پھول کے چار اہم حصوں کے نام لکھیں
جواب نمبر 17 - کیلکس : یہ سب سے بیرونی گھیرا ہوتا ہے. کرولا: یہ کیلکس کے اندر کی طرف موجود گھیرا ہے. اینڈروشیم: یہ پھول کا نر تولیدی حصہ ہے. گائی نیشم: یہ پھول کا مادہ تولیدی حصہ ہے
سوال نمبر 18 - ٹشوکلچر سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 18 - ٹشوکلچر ایک تکنک ہے جو مصنوعی پروپیگیشن میں استعمال ہوتی ہے.پودے کے کسی حصہ سے ٹشو یے جاتے ہیں.اور انہیں مناسب غذائی میڈیم میں رکھ دیا جاتا ہے.ٹشوکے سیل میں مائی نوسس شروع ہوجاتی ہے.اور اس سے ڈاٹر سیلز کے ڈھیر بنتے ہیں جنہیں کیلاسز کہتے ہیں.کیلاسز کو ایک میڈیم میں منتقل کر دیا جاتا ے. جس میں جڑیں تنا اور پتے بنوانے والے ہارمونز ہوتے ہیں
سوال نمبر 19 - فریگمینٹیشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 19 - فریگمینٹیشن : چند کیڑے مکوڑے جب اپنے مکمل سائز میں بڑے ہوجاتے ہیں تو وہ خود بخود ہی 8 ئا 9 ٹکڑوں میں ٹوٹ جاتے ہیں. ان فریگمینٹس میں سے ہر ایک بالغ جاندار بن جاتا ہے اس عمل کو فریگمینٹیشن کہتے ہیں
سوال نمبر 20 - ویجی ٹیٹو پروپیگیشن کے دو نقصانات لکھیں
جواب نمبر 20 - ویجی ٹیٹو پروپیگیشن کے ذریعہ پیدا ہونے والے پودوں میں وراثتی تغیرات نہیں ہوتے. سپیشیز کی مخصوص بیماریوں کا حملہ ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجہ میں تمام فصل تباہ ہوسکتی ہے
سوال نمبر 21 - ویجیٹٹو پروپیگیشن کے چار طریقوں کے نام لکھیں
جواب نمبر 21 - 1. بلز 2. سٹم ٹیوبرز 3.کورمز 4.رائی زومز
سوال نمبر 22 - پولی نیشن کی تعریف کریں.اور اقسام لکھیں
جواب نمبر 22 - پولی نیشن سے مراد پولن گرینز کا پھول کے اینتھر سے سٹگما پرمنتقل ہوتا ہے. اقسام : سیلف پولی نیشن کراس پولی نیشن
سوال نمبر 23 - ڈبل فرٹیلائزیشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 23 - پولن ٹیوب اوویول میںداخل ہونے کے بعد پھٹ جاتی ہے اور اس میں سے دوسپرمز خارج ہوجاتے ہیں.دونوں سپرمز مادہ گیمٹیوفائٹ میں داخل ہوتے ہیں.ایک سپرم ایک سیل کے ساتھ مل جاتا ہے اور ایک ڈپلائیڈ زائیگوٹ بناتا ہے. دوسرا سپرم ڈپلائیڈ فیوژن نیوکلس کے ساتھ مل جاتا ہے اور ایک ٹرپلائیڈ نیوکلیئس بناتا ہے جسے اینڈوسپرم نیوکلس کہتے ہیں.چونکہ اس فرٹیلائزیشن میں دو ملاپ ہوتے ہیں اس لیے اسکو ڈبل فرٹیلائزیشن کہتے ہیں
سوال نمبر 24 - بائنری فشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 24 - بائنری فشن ایک سیکسوئل روپروڈکشن کا سب سے سادہ اور عام طریقہ ہے. بائنری فشن میں ایک سیل دو ڈاٹر سیلز میں تقسیم ہوجاتا ہے. یہ ریپروڈکشن بیکٹریا یا کئی یونی سیلولر یوکیریوٹس پروٹوزووا اور کچھ ان ورٹیبرینس میں ہوتی ہے
سوال نمبر 25 - انٹرنل اور ایکسٹرنل فرٹیلائزیشن میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 25 - انٹرنل فرٹیلائزیشن: میں ایک سیلز کو مادہ جانور کی ریپروڈ کٹونالی میں ہی فرٹیلائز کیا جاتا ہے یہ فرٹیلائزیشن سے ریپٹائلز ، پرندوں اور میملز میں ہوتی ہے
سوال نمبر 26 - کولرز میں بڈنگ کیسے ہوتی ہے
جواب نمبر 26 - کولرز بڈنگ کے ذریعے ریپروڈکشن کرتے ہیں.ان میں مائی ٹوسس کے ذریعے جسم کےایک جانب چھوٹی سے بڈ بنتی ہے.مزید سیلز بننے سے بڈ جسامت میں بڑی ہوجاتی ہے.اور پھر علیحدہ ہوکر نئے جاندار میں نمو پاجاتی ہے.کولرز میں بڈز آبائی جاندارسے علیحدہ نہیں ہوا کرتیں.کولرز بڑی بڑی کالونیاں بناتے ہیں.کیونکہ بڈز جسم کے ساتھ لگے رہ کرہی نئے جانداروں میں نمو پاتی ہیں
سوال نمبر 27 - بڈنگ سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 27 - بڈنگ اے سیکسوئل ریپروڈکشن کی ایک قسم ہے.اس میں آبائی جاندار کے جسم پر چھوٹے سے ابھار کی صورت میں ایک بڈ بنتی ہے. ہر بڈ بڑی ہوکر آبائی جاندار کی خصوصیات حاصل کرتی ہے. اور آبائی جاندار سے علیحدہ بھی ہوسکتی ہے
سوال نمبر 28 - جنسی اور غیر جنسی تولید میں فرق بیان کیجیے
جواب نمبر 28 - سکیوئل ری پروڈکشن یا جنسی تولید: دو جاندار حصہ لیتے ہیں اور نیا جاندار پیدا ہوتا ہے. سیکوئل ری پروڈکشن کے عمل میں کیمیٹس کا ملاپ ہوتا ہے
سوال نمبر 29 - ایسے پھولوں کی دو خصوصیات لکھیں. جن میں پولی نیشن بزریعہ حشرات ہوتی ہے
جواب نمبر 29 - خصوصیت: وہ پھول جن میں پولی ٹیشن حشرات کے زریعے ہوتی ہے سائز عام طور پر بڑھے رنگت شوخ رنگوں کے پیٹلز نیکٹر نیکٹر بناتے ہیں پھولوں کی ترتیب پھولوں کا رخ اوپر کی طرف سٹیمنزاور سٹگما پیٹلز کے دائرہ میں بند پولن گرینز تعداد میں کم بھاری اور کمٹنے والے سٹگما پن کے کنارے جیسے شاخیں نہیں ہوتی
سوال نمبر 30 - آلٹرنیشن آف جنریشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 30 - ایسا عمل جس میں لائف سائیکل کے دوران دو مختلف نسلیں ایک دوسرے کے بعد پیدا ہوں آلٹرنیشن آف جنریشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 31 - اینڈو سپرم کیا ہے؟
جواب نمبر 31 - اینڈوسپرم نیوکلس سے بننے والا ٹشو ہے بیج کے اندر ایمبریو سے بمو پانے والے ننھے پودے یعنی سیڈلنگ کے لیے غذائی مادوں کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے
سوال نمبر 32 - ایپی جیئل جرمینیشن اور ہائپو جیئل میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 32 - ایپی جیئل جرمینیشن: ایپی جیئل جرمینیشن میں ہائپو کائل لمبائی میں بڑھتا ہے اور ایک بُک بناتا ہے جو کافی لیڈنز کو سطح زمین سے اوپر کھینچ لیتا ہے. لوبیہ کپاس اور پپیتا ان بیجوں کی مثالیں ہیں
سوال نمبر 33 - کورمز کی تعریف کریں . مثالیں بھی دیں
جواب نمبر 33 - کورمز: یہ زیر زمین چھوٹے اور پھولے ہوئے ہوتے ہیں.جو خوراک کو ذخیرہ رکھتے ہیں.کورم کے اوپر والے کنارے پر بڈز ہوتی ہیں بڈ سے شوٹ نکلتی ہے اور نئے پودے میں نموپاجاتی ہے. مثال : اروی اور لہسن کے پودے کورمز کے ذریعے ریپروڈکشن کرتے ہیں
سوال نمبر 34 - سیڈکوٹ کیا ہے اس کو فعل لکھیے
جواب نمبر 34 - سیڈکوٹ یا ٹیسٹا انیگومنٹ سے بنتا ہےجو کہ شروع میں اوویول کے گرد غلاف ہوتا ہے. یہ کاغز جتنی باریک تہہ جیسا بھی ہوسکتا ہے. جیسے مونگ پھلی اور موٹا بھی جیسے اناریل . سیڈکوٹ ایمبریو کی چوٹ وغیرہ اور خشک ہوجانے سے حفاظت کرتا ہے
سوال نمبر 35 - STD کس کا مخفف ہے
جواب نمبر 35 - Sexually transmitted Diseases STD کا مخفف ہے.
سوال نمبر 36 - سیلف پولی نیشن اور کراس پولی نیشن میں فرق لکھیں
جواب نمبر 36 - سیلف پولی نیشن: سیلف پولینیشن میں اینتھر سے پولن گرینز اسی کے سٹگمایا اسی پودے کے کسی اور پھول کے سٹگما پر منتقل ہوتے ہیں
سوال نمبر 37 - سکرز کیا ہیں ایک مثال دیں
جواب نمبر 37 - سکرز زمین کی سطح کے قریب جانبی اطراف کو نکلے ہوئے تنے ہیں . ایک سکرز زمین کے نیچے کچھ دور تک بڑھتا ہے اور پھر اوپر کی جانب مڑجاتا ہے اور نیا پودا بنا دیتا ہے. مثال : پودینہ اور گل دائودی کے پودے اس طریقہ سے ریپروڈکشن کرتے ہیں
سوال نمبر 38 - فولیکل کیا ہے
جواب نمبر 38 - اووری کا بیرونی حصہ ایگ سیلز بناتا ہے ہر ایگ سیلز کے گرد مخصوص سیلز کا ایک گچھا ہوتا ہے جو اسے غذا دیتا ہے اس گچھے کو فولیکل کہتے ہیں
سوال نمبر 39 - ویجی ٹیٹو پروڈکشن کے دو فوائد لکھیے
جواب نمبر 39 - ویجی ٹیٹو پراپیگیشن سے پیدا ہونے والےجاندار وراثتی طور پر ایک جیسے ہوتے ہیں.اسطرح فائدہ مند خصوصیات کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے. ویجی ٹیٹو پراپیگیشن میں پولی نیشن کے طریقہ کار کی ضرورت نہیں ہوتی اسطرح پورے تیز رفتاری سے تعداد میں بڑھائے جاتے ہیں
سوال نمبر 40 - پولی نیشن اور فرتیلائزیشن میں تمیز کریں
جواب نمبر 40 - پولی نیشن : پولن گرینز کا پھول کے اینتھر سے سٹگما میں منتقل ہونا پولی نیشن کہلاتا ہے. فرٹیلائزیشن:ایسا عمل جس میں نر اور مادہ کیمیٹس ملتے ہیں اور زائیگوٹ بناتے ہیں فرٹیلائزیشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 41 - کلوننگ کیا ہے؟
جواب نمبر 41 - کلوننگ ویجی ٹیٹو پروپیگیشن کا جدید ترین طریقہ ہے. اس میں آبائی پودے کے ویجی ٹیٹو ٹشو یا سیل کو استعمال کرکے مماثل نئے پودے تیار کیے جاتے ہیں . ٹشوکلچر ایک تکنیک ہے جو اس طریقہ میں استعمال ہوتی ہے
سوال نمبر 42 - غیر جنسی طریقہ تولید کی تعریف کریں اور مثال دیں
جواب نمبر 42 - اے سیکسوئل ریپروڈکشن سے مراد سادہ سیل ڈویژن ہے جس سے ایک جاندار کا بالکل مشاہبہ جاندار بن جاتا ہے. بائنری فشن اے سیکسوئل ریپروڈکشن کا سب سے سادہ اور عام طریقہ ہے . یہ ری پروڈکشن پروکیریوٹس یعنی بیکٹریا میں کئی یونی سیلولر یوکیریوٹس مثلاً پروٹوذووا میں اور کچھ ان ورٹیبرینس میں ہوتی ہے
سوال نمبر 43 - جرمینیشن کیا ہے
جواب نمبر 43 - بیج کے اگنے یعنی جرمینیشن سے مراد وہ عمل ہے جس میں بیج کا ایکبر یوسیڈلنگ میں نمو پاجاتا ہے
سوال نمبر 44 - پودوں کی ویجیٹیٹوپروپیگیشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 44 - جب پودوں کے ویجی ٹیٹو حصوں یعنی جڑ،تنا اور پتے سے نئے پودے بنیں تو اس عمل کو ویجیٹیٹوپروپیگیشن کہتے ہیں.یہ عمل قدرتی طورپر ہوتا ہے اور اسے مصنوعی طریقہ سے بھی کیاجاسکتا ہے
سوال نمبر 45 - ری پروڈکشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 45 - ری پروڈکشن سے مراد ہے ایک ہی سپی شیز کے افراد کا پیدا ہونا یعنی سپی شیز کی اگلی نسل کا پیدا ہونا
سوال نمبر 46 - پارتھینوجینیسس کی تعریف کریں
جواب نمبر 46 - پارتھینوجینیسس کو بھی اے سیکسوئل روپروڈکشن کی قسم مانا جاتا ہے. اس میں ایک ایک سیل جس کی فرٹیلائزیشن نہ ہوتی ہو نئے جاندار میں نمو پا جاتا ہے. کچھ مچھلیاں'میڈک اور حشرات پارتھینوجینیسس کے ذریعہ ریپروڈکشن کرتے ہیں
سوال نمبر 47 - ڈور مینسی کی تعریف کیجیے
جواب نمبر 47 - وہ دورانیہ جس میں بیجوں کی بالکل نشونما نہیں ہوتی . ڈورمینسی کہلاتی ہے. بیجوں کی ڈارمینسی غیر موزوں حالات میں تبدیل ہوتی ہے.جب حالات موزوں ہوجاتے ہیں تو بیجوں کی ڈرامینسی ختم ہوجاتی ہے اور ان کی نشونما شروع ہوجاتی ہے
سوال نمبر 48 - سیمن کسے کہتے ہیں
جواب نمبر 48 - سپرمز اور فلوئڈ پر مشتمل مواد کو سیمن کہتے ہیں . اس میں 10 فیصد سپرمز اور 90 فیصد فلوئڈ ہوتا ہے
سوال نمبر 49 - ایپی کوٹائل اور ہائپوکوتائل میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 49 - کائی لیڈن کے جڑنے کے مقام سے اوپر موجود انمبیریو کے تنے کو ایپی کوٹائل کہتے ہیں
سوال نمبر 50 - سپور اور اینڈو سپور میں فرق لکھیے
جواب نمبر 50 - فنجائی کے ہر سپور کے اندر ایک سیل کئی مرتبہ تقسیم ہوکر بہت سے ڈاٹر سیلز بناتا ہے.اس طرح بننے والے سیلز سپورز کہلاتے ہیں
سوال نمبر 51 - مائکرو پائل کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں
جواب نمبر 51 - مائیکرو پائل بیج میں وہ سوراخ ہے جو ہائیلم کے ایک سرے پر ہے. جس سے پولن ٹیوب اوویول میں داخل ہوتی ہے. اور جس سے بیج پانی جزب کرتے ہیں
سوال نمبر 52 - گیمیٹو جینیسس سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 52 - گیمیٹس بننے کے عمل کو گیمیٹیو جینیس کہتے ہیں.گیمیٹس دو ظرح کے ہوتے ہیں. گیمیٹ یعنی سپرمز مادہ گیمیٹ
سوال نمبر 53 - پتے کے ذریعے ویجیٹٹو پروپیکیشن کیسے ہوتی ہے
جواب نمبر 53 - یہ طریقہ عام نہیں ہے اور پتھر چٹ یعنی برائیو فائلم جیسے پودوں میں ہی پایا جاتا ہے. اس پودے کے پتے کے رس دار ہوتے ہیں اور پتوں کے کناروں پر ایڈونٹی شیئس بڈز پائی جاتی ہیں.جب پتہ زمین پر گرتا ہےتو بڈز نئے پودوں میں نمو پاجاتی ہے
سوال نمبر 54 - سپوروفائیٹ جنریشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 54 - سپوروفائیٹ جنریشن : پھولدار پودوں میںسپوروفائیٹ جنریشن ڈیلائینڈ ہوتی ہے. سپوروفائیٹ جنریشن زائیگوٹ سے بنتی ہے. سپوروفائیٹ جنریشن جی اوسس کے عمل سے سپورز بناتی ہے. پھولدار پودے میں سپوروفائیٹ ڈومی اینٹ جنریشن نمایاں ہے
سوال نمبر 55 - پولن گرین کی تعریف کریں اور اسکی اقسام کے نام لکھیں
جواب نمبر 55 - پولی نیشن سے مراد پولن گرینز کا پھول کے اینتھر سے سٹگما پر منتقل ہوتا ہے. ہوا کے ذریعے پولی نیشن کرنے والے پھول مندرجہ ذیل ہیں. 1. گھاس 2.مکئی 3.بید
سوال نمبر 56 - قلم کاری سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 56 - اس طریقہ کار میں آبائی پودے کے تنے یا جڑوں سے قلمیں لیتے ہیں.ان قلموں میں میری سٹیمیٹک حصہ ضرور ہونا چاہیے جہاں سے نشونما ہوسکے .جب ان قلموں کو مناسب مٹی میں درست حالات میں رکھا جاتا ہے تو ان کی جڑیں اور شوٹس بنتی ہیں جو نشونما پاکر نیا پودا بنادیتی ہے.جو اس کے مشابہہ ہوتا ہے .جس سے قلمیں لیجاتی ہیں.مثلاً گلاب، اور انگور کی بیلوں
سوال نمبر 57 - سپرماٹٹز سے سپرمز کیسے بنتے ہیں
جواب نمبر 57 - سپرماٹٹز غیر متحرک ہوتے ہیں اور ان کومتحرک سیلز میں بدلنے کےلیے کئی تبدیلیاں کی جاتی ہیں.ان کے نیوکلیائی سکڑ جاتے ہیں. اور ان میں چند ساختیں بنائیں جاتی ہیں
Previous Question
1-57
Next Question
Biology
- Gaseous Exchange
- Homeostasis
- Coordination and Control
- Support and Movement
- Reproduction
- Inheritance
- Man and his Environment
- Biotechnology
- Pharmacology
- Gaseous Exchange
- Homeostasis
- Coordination and Control
- Support and Movement
- Reproduction
- Inheritance
- Man and his Environment
- Biotechnology
- Pharmacology
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









