View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 13 سہاراسپورٹاور حرکت Biology 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - کمپکٹ اور سپونجی بون کیا ہیں
جواب نمبر 1 - ایک بون کی بیرونی سخت تہ کو کمپیکٹ بون کہتے ہیں.اور اس کے اندر کا حصہ نرم اور مسام دار ہوتا ہے جس کو سپونجی بون کہتے ہیں.سپونجی بون کے اندر بلڈ ویسلز اور بون میرو یعنی ہڈی کو گودا ہوتا ہے
سوال نمبر 2 - سکیلیٹل سسٹم کے دو کام لکھیے
جواب نمبر 2 - سکیلیٹل سسٹم کا کردار: سکیلیٹل سسٹم کے اہم کام حفاظت ، سہارا اور حرکت ہیں.جسم کے اندر سکیلیٹل سسٹم مسکولر سسٹم کی معاونت کرتا ہے اور حرکت میں مدد دیتا ہے. سکیلیٹل جسم کے کئی اندرنی آرگنز کی حفاظت کرتا ہےجیسے کھوپڑی دماغ کی حفاظت کرتی ہے.پسلیاں ہمارے دوسرے آرگنز کی حفاظتکرتی ہیں اور ہمارے جسم کو سب سے بڑی سپورٹ ورٹیبرل کالم مہیا کرتا ہے
سوال نمبر 3 - حرکت کرنے والے جوائنٹس اور حرکت نہ کرنے والے جوائٹس میں فرق لکھیے
جواب نمبر 3 - حرکت نہ کرنے والے جوئنٹس: ایسے جوائنٹس جو حرکت کی اجازت نہیں دیتے مثلاً کھوپڑی کی ہڈیوں کے درمیان جوائنٹس
سوال نمبر 4 - میملز میں نیچے والا جبڑا دوسرے لوئروریئبریٹس سے کیسے مختلف ہوتا ہے.اسکا فائدہ بھی بیان کریں
جواب نمبر 4 - ادنیٰ درجے کے وریئبریٹس میں‌زیریں جبڑا ایک سے زیادہ ہڈیوں کا جبکہ میملز میں یہ ایک بون کا ہوتا ہے. ارتقاء کےدوران میملز نے اپنے زیریں جبڑے کی ہڈیوں میں تبدیلیاں کی اور ان میں‌ 4 ہڈیوں کو درمیانی کان میں رکھ لیا . اختیار کی گئی یہ مطابقت میملز میں‌فائدہ مند ثابت ہوئی. ایک ہی ہڈی والا زیریں جبڑا زیادہ طاقتور ہوتا ہے. اور میلئیس اور انکس سے سننے میں بھی بہتری پیدا کرتے ہیں
سوال نمبر 5 - لوکوموشن اور حرکت کی تعریف کریں
جواب نمبر 5 - لوکوموشن: لوکوموشن سے مراد ایک جانور کا مجموعی طورپر ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتا ہے. حرکت : حرکت ایک عمومی اصطلاح ہے جس کامطلب ہے پورے جسم یا اس کے حصوں کا انہی جگہ یا پوزیشن میں تبدیل ہونا ہے
سوال نمبر 6 - کارٹیلیج اور ہڈی میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 6 - کارٹیلیج: کارٹیلیج مضبوط کنیکٹو ٹشو ہوتا ہے. کارٹیلیج میں ایک ہی قسم کے سیلز پائے جاتے ہیں. بلڈ ویلسلز کارٹیلیج میں‌داخل نہیں ہوتیں
سوال نمبر 7 - بال اینڈ ساکٹ جوائنٹس اور ہنج جوائنٹس میں‌کیا فرق ہے
جواب نمبر 7 - بال اینڈ ساکٹ جوائنٹس: یہ جوائنٹس تمام سمتوں میں حرکت کرواتے ہیں . کولہے اور کندھے کے جوائنٹس بال اینڈ ساکٹ جوائنٹس کہلاتے ہیں
سوال نمبر 8 - ہڈی کی تعریف کیجیئے اور اسکا فعل بیان کریں
جواب نمبر 8 - جسم میں سب سے سخت کنیکٹو ٹشو ہڈی ہے. ہڈیاں نہ صرف حرکت کرتی ہیں سہارا دیتی ہیں اور جسم کے کئی حصوں کی حفاظت کرتی ہیں بلکہ یہ ریڈ بلڈ سیلز اور وائٹ بلڈ سیلز بھی بناتی ہیں. اور معدنیات کو ذخیرہ کرتی ہیں
سوال نمبر 9 - ریوماٹائڈ آرتھرائٹس سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 9 - ریوماٹائڈ آرتھرائٹس میں‌جوائنٹس پر موجود ممبرینز میں سوجن ہوجاتی ہے. اسکے علامات تھکاوٹ ، کم درجہ کا بخار اور جوائنٹس میں درد اور سختی آجانا ہے
سوال نمبر 10 - کارٹیلیج کیا ہے. اسکی دو اقسام کے نام لکھیے
جواب نمبر 10 - کارٹیلیج ایک گاڑھا نیلی مائلی سفید شفاف مضبوط کنیکٹو ٹشو ہے. کارٹیلیج کی دو اقسام ہیں. ہائیالین کارٹیلیج اور ایلاسٹک کارٹیلیج.
سوال نمبر 11 - فکسڈ جوائنٹس سے کیا مراد ہےِ
جواب نمبر 11 - فکسڈ جوائنٹس حرکت کی اجازت نہیں دیتے . مثلاً کھوپٹری کی ہڈیوں کے درمیان جوائنٹس
سوال نمبر 12 - فلیکشن اور ایکسٹینشن میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 12 - فلیکشن : جب ایک مسل سکڑ کر جوائنٹ کو موڑتا ہے تو اسے فلیکسر مسل اور اس حرکت کو فلیکسن کہتے ہیں
سوال نمبر 13 - اینٹا گونزم کی تعریف کریں
جواب نمبر 13 - ایک اینٹا گونسٹ جوڑے میں موجود دونوں مسلز مخالف کام کرتے ہیں.جب ایک کسل سکڑتا ہے تو دوسرا ریلیکس ہوجاتا ہے اس مظہر کو مخالف سمت میں کام کرنا یا اینٹا گونزم کہتے ہیں
سوال نمبر 14 - ہائیالین کارٹیلیج اور ایلاسٹک کارٹیلیج میں فرق بتائیے
جواب نمبر 14 - ہائیالین کارٹیلیج : ہائیالین کارٹیلیج لچکدار اور مضبوط کارٹیلیج ہے یہ لمبی ہڈیوں کے کناروں پر غلاف کی صورت میں‌موجود ہوتا ہے اور ناک ، لیرنکس،ٹریکیا اور برونگئیل ٹیوبز میں بھی پایا جاتا ہے
سوال نمبر 15 - آرتھرائٹس کے علاج کے لیے کس قسم کی ادویات استعمال کی جاتی ہیں
جواب نمبر 15 - آرتھرائٹس کے علاج میں‌ دافع درد اور انفلیمیٹری میڈیسنز استعمال کی جاتی ہیں
سوال نمبر 16 - پیکتورل گرڈل اور پیلوک گردل میں ہڈیوں کی تعداد لکھیے
جواب نمبر 16 - پیکتورل گرڈل میں‌ہڈیوں کی تعداد 04 ہے. پیلوک گرڈل میں‌ہڈیوں کی تعداد 02 ہے
سوال نمبر 17 - حرکت نہ کرنے والےاور تھوڑی حرکت کرنے والے جوائنٹس میں‌ کیا فرق ہے مثال دیں
جواب نمبر 17 - حرکت نہ کرنے والے جوئنٹس: ایسے جوائنٹس جو حرکت کی اجازت نہیں دیتے مثلاً کھوپڑی کی ہڈیوں کے درمیان جوائنٹس
سوال نمبر 18 - اوسٹیوپوروسس اور آرتھرائٹس میں فرق لکھیے
جواب نمبر 18 - اوسٹیوپوروسس: اوسٹیوپوروسس خصوصاً بالغون ، زیادہ عمر کے لوگوں میں ہڈیوں کی ایک بیماری ہے. اوسٹیوپوروسس میں کیلشیم اور فاسفورس کے نکل جانے سے ہڈیوں کی کثافت میں کمی ہوجاتی ہے
سوال نمبر 19 - آرتھررائٹس کیا ہے؟اس کی مختلف اقسام کے نام لکھیں
جواب نمبر 19 - آرتھرائٹس کا لفظی مطلب جوئنٹس ہیں. اقسام: اوسٹیو آرتھرائٹس 2. ریوماٹائڈآرتھرائٹس 3. گائوٹ
سوال نمبر 20 - لگامنٹس کیا ہیں یہ کس کام آتے ہیں
جواب نمبر 20 - لگامنٹس: لگامنٹس مضبوط اور لچکدار پٹیاں ہیں جو ایک ہڈی کو دوسری ہڈی سے جوڑتی ہیں.یہ لگامنٹس جوائنٹس پر ہڈیوں کو اپنی جگہ سے ہل جانے سے بچاتی ہیں
سوال نمبر 21 - ورٹیبل کالم میں کتنی ہڈیاں ہوتی ہیں .انسانی جسم میں بڑی ہڈی کا نام لکھیں
جواب نمبر 21 - ورٹیبل کالم میں 33 ہڈیاں ہوتی ہیں. ران کی ہڈی ہمارے جسم میں سب سے بڑی ہڈی ہوتی ہے
سوال نمبر 22 - بال اور ساکٹ جوڑ کیسے حرکت کرتے ہیں
جواب نمبر 22 - بال اور ساکٹ جوڑ تمام سمتوں میں حرکت کرواتے ہیں.کولہے اور کندھے کے جوائنٹس بال اور ساکٹ جوڑ ہیں
سوال نمبر 23 - ہڈی کی ساخت لکھیے
جواب نمبر 23 - ایک بون کی بیرونی سخت تہہ کو کمپیکٹ بون کہتے ہیں.اس کے اندر کا نراور مسام دار ہے جسے سپونجی بون کہتے ہیں.سپونجی بون کے اندر بلڈ ویسلز اور بون میرو یعنی ہڈی کا گودا ہوتے ہیں
سوال نمبر 24 - مسلز کے اوریجن کی تعریف کریں
جواب نمبر 24 - سکیلیٹل مسل کا ایک کناراہمیشہ کسی غیر متحرک ہڈی کے ساتھ جڑا ہوتا ہے. مسل کے اس کنارے کو اوریجن کہتے ہیں. مسل کو دوسرا کنارا ایک متحرک ہڈی کے ساتھ جڑا ہوتا ہے اور انسریشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 25 - ہائیالین اور فائبرس کارٹیلیج میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 25 - ہائیالین کارٹیلیج: یہ مضبوط لیکن لچک دار کارٹیلیج ہے. یہ کارٹیلیج لمبی ہڈیوں کے کناروں پر غلاف کی شکل میں ہوتا ہے. یہ ناک، لیرنکس،ٹریکپ اور برونکیئل ٹیوبز میں پایا جاتا ہے
سوال نمبر 26 - ایگزئیل سکیلیٹن کیا ہے
جواب نمبر 26 - ایگزئیل سکیلیٹن : ایگزئیل سکیلیٹن سر اور دھڑ میں موجود 80 ہڈیوں پر مشتمل ہوتا ہے. اس کے پانچ حصے ہوتے ہیں. 1.کھوپڑی میں 22 ہڈیاں ہوتی ہیں جن میں‌سے 8 کرینئیل بونز اور 14 چہرے کی فیشیئل بونز ہیں. 2.درمیانی کان کے آسیکلز کی تعداد 6 ہے. 3. گردن میں‌ایک بائیوائڈبون موجود ہے. 4. ورٹیبرل کام میں 33 ہڈیاں ہوتی ہیں. 5.چھاتی میں 1 چیست بون یعنی سٹرنم ہے24 پسلیاں یعنی ربز ہیں
سوال نمبر 27 - گائوٹ کے بارے میں‌ آپ کیا جانتے ہیں
جواب نمبر 27 - اس آرتھرائٹس میں متحرک جوائنٹس میں‌یورک ایسڈ کے کرسٹلز جمع ہوجاتے ہیں . یہ آرتھرائٹس عام طور پر پائوں کی انگلیوں کے جوائنٹس پر حملہ کرتا ہے
سوال نمبر 28 - کارٹیلیج اور بون کے سیلز کے نام لکھیے
جواب نمبر 28 - کنیکٹو ٹشو کےنام : کارٹیلج بون. سیلز کے نام ؛ کائڈروسائٹس اوسٹیوسائٹس
سوال نمبر 29 - جوڑ کی تعریف کریں‌اور ایک مثال دیں
جواب نمبر 29 - جوڑ سے مراد وہ مقام ہے جہاں دو یا دو سے زیادہ ہڈیاں آپس میں‌ملتی ہیں. مثلاً گھٹنے کا جوائنٹ . جوڑ کی اقسام: فکسڈ جوائنٹس حرکت کرنے والے جوائنٹس تھوڑی حرکت کرنے والے جوائنٹس
سوال نمبر 30 - اوسٹیو آرتھرائٹس اور ریوماٹائڈ آرتھرائٹس میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 30 - اوسٹیو آرتھرائٹس کم یا ختم ہوجانے سے یا رگڑ کرنے والا مادہ کم بننے سے ہونے والا آرتھرئٹس ،اوسٹیو آرتھرائٹس کہلاتا ہے. اس میں جوائنٹ پر موجود ہڈیاں آپس میں مدغم بھی ہوسکتی ہیں. ایسی صورت میں جوائنٹ بالکل غیر متحرک ہو جاتا ہے
سوال نمبر 31 - اپنیڈ یکولر سکیلیشن کسے کہتے ہیں. اس میں ہڈیوں کے تعداد لکھیں
جواب نمبر 31 - اپنیڈ یکولر سکیلیشن میں 126 ہڈیاں موجود ہیں.پیکٹورل اور شولڈر گرڈل میں‌4 ہڈیاں ہیں . دونوں بازووں میں 6 جبکہ دونوں ہاتھوں میں 54 ہڈیاں ہیں .پیلک اور ہپ گرڈل میں 2 ہڈیاں ہیں .دونوں ٹانگوں میں 6 ہڈیاں اور دونوں پائوں میں‌54 ہڈیاں ہیںِ
سوال نمبر 32 - سکیلیٹن کی دو اقسام کے نام لکھیے
جواب نمبر 32 - سکیلیٹن کی اقسام: 1.اینڈو سکیلیٹن 2.ایکسو سکیلیٹن
سوال نمبر 33 - حرکت کرنے والے جوائنٹس کیا ہیں انکی اقسام تحریر کریں
جواب نمبر 33 - حرکت کرنے والے جوائنٹس: یہ ایسے جوائنٹس ہیں جو کئی طرح کی حرکات کرواتے ہیں مثلاً کندھے کا جوائنٹ، کولہے کا جوائنٹ، کہنی کا جوائنٹ ،گھٹنے کا جوائنٹ وغیرہ جسم میں ان جوائنٹس کی کئی اقسام ہیں لیکن اہم ہنج جوائنٹس اور بال اینڈ ساکٹ جوائنٹس ہیں
سوال نمبر 34 - بائی سپ اور ٹرائی سپ مسلز میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 34 - بائی سپ ، اوپری بازو کی ہڈی کے اوپر موجود ہوتا ہےجو فلیکسر مسل ہوتا ہے
سوال نمبر 35 - سکیلیٹل سسٹم کی تعریف کریں
جواب نمبر 35 - سکیلیٹل سسٹم سے مراد جانوروں کے جسم میں سخت اور جوڑ دار ساختوں کا ایک فریم ورک ہے . یہ فریم ورک جسمانی سہارا، سکیلیٹل مسلز کو جڑنے کا مقام اور جسم کو حفاظت مہیا کرتا ہے
سوال نمبر 36 - اینڈو سکیلیٹن اور ایکسو سکیلیٹن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 36 - اینڈو سکیلیٹن : ورٹیبریٹس میں سکیلیٹن جسم کے اندر ہوتا ہے. اس لیے اسے اینڈو سکیلیٹن کہتے ہیں.مثال کے طور پر میملز کا سکیلیٹن. ایکسو سکیلیٹن: ان ورٹیبریٹس کا سکیلیٹن جسم کے بیرونی طرف ہوتا ہے اور ایکسو سکیلیٹن کہلاتا ہے. مثال کے طور پر آرتھروپوڈز کا سکیلیٹن
سوال نمبر 37 - کانڈریو لائٹس کی تعریف کریں
جواب نمبر 37 - کارٹیلیج کے سیلز کانڈروسائٹس کہلاتے ہیں.ہر کانڈروسائٹ کارٹیلیج کے میٹرکس کے اندر موجود فلوئڈ سے بھری ایک جگہ یعنی لیکیونا کے اندر ہوتا ہے
سوال نمبر 38 - ٹیندنز کیا ہیں . یہ کیسے کام آتے ہیں
جواب نمبر 38 - ٹیندنز : ٹیندنز سخت پٹیاں ہیں جو مسلز کو ہڈیوں سے جوڑتی ہیں.جب ایک مسل سکٹرتا ہے. تو ٹینڈن جڑی ہوئی ہڈی پر کھنچائو کی ایک قوت لگاتا ہے.جس کے نتیجہ میں وہ حرکت کرجاتی ہے
Previous Question
1-38
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US