Chapter 12 کوارڈی نیشن اور کنٹرول Biology 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - جوان لوگوں میں مرگی کی کیا وجہ ہوسکتی ہے
جواب نمبر 1 - جوان لوگوں میں مرگی کی وجہ جنیٹک یا نمو کے دوران کی ہوسکتی ہے. سر پر چوٹ اور سنٹرل سسٹم میںانفیکشن ہوجانے سے کسی بھی عمر کے لوگوں میں مرگی ہوسکتی ہے.
سوال نمبر 2 - ایڈرینل گلینڈز کیا ہیں
جواب نمبر 2 - گردوں کے اوپر دو ایڈرینل گلینڈز ہوتے ہیں.ہرایڈرینل گلینڈز کے دو حصے ہیں. باہر والا کارٹیکس اور اندر والا میڈولا ہے.ایڈرینل میڈولا سے تنائو یعنی سٹریس کے ردعمل کے طور پر ایک ہارمون جسم کو صورتحال سے نپٹنے کےلیے تیار کرتا ہے. اسے ایمرجنسی ہارمون بھی کہتے ہیہں.ایڈرینل کارٹیکس بہت سے ہارمونز خارج کرتا ہے جنہیں کارٹیکو سٹیرائڈز کہتے ہیں
سوال نمبر 3 - ٹیسٹیوسٹیرون سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 3 - ٹیسٹیوسٹیرون ،ٹیسٹیز کا بنایا ہوا ایک ہارمون ہے جو کہ نر کے سیکنڈری سیکس کیریکٹرز بناتا ہے.مثال کے طور پر چہرے پر بالوں کا اگنا اور آواز کا بھاری ہونا
سوال نمبر 4 - آنکھ کے بارے میں علی ابن عیسی کے کام پر روشنی ڈالیں
جواب نمبر 4 - علی ابن عیسی عرب کے ایک مشہور سائنسدان تھے. انہوں نے آنکھ کی بیماریوں اور سرجری سے متعلق تین کتابیں تحریر کیں.انہوں نے آنکھ کی 130 بیماریاں بیان کیں اور ان کے علاج کے لیے 143 ادویات تجویز کیں
سوال نمبر 5 - فالج جسم کے کن اعضاء میں ہوسکتا ہے
جواب نمبر 5 - مریض کے پورے جسم میں کم طاقت کا فالج بھی ہوسکتا ہے.اور جسم کی ایک جانب کا فالج بھی جسم کے نچلے حصوں میں ایک ہی وقت میں دونوں ٹانگوں اور بازوئوًں کا فالج بھی ہوسکتا ہے
سوال نمبر 6 - تھیلے مس کا کام لکھیں
جواب نمبر 6 - یہ حصہ سیریبرم سے تھوڑا نیچے واقع ہے. یہ دماغ اور سپائنل کارڈ کے مختلف حصوں کے مابین رابطہ کا مرکز ہے.یہ سیریبرم کی طرف جانے والی سینسری نروامپلسز کو وصول کرکے انہیں تبدیل بھی کرتا ہے. تھیلے مس درد کے احساس اور حس آگاہی یعنی سونے جاگنے کی حس کا بھی ذمہ دار ہے
سوال نمبر 7 - مینن جینز کے دو افعال تحریر کریں
جواب نمبر 7 - کرینیم کے اندر تین تہیں دماغ کو ڈھانپتی ہیں جنہیں مینن جینز کہتے ہیں. مینن جینز دماغ کی حفاظت کرتی ہیں اور اپنی کپلریز کے ذریعہ دماغ کے ٹشوز کو غزا اور آکسیجن بھی مہیا کرتی ہیں
سوال نمبر 8 - آٹو ٹومک نروس سسٹم کیا ہے
جواب نمبر 8 - آٹو ٹومک نروس سسٹم ایسی سرگرمیوں کا ذمہ دار ہے جو ہمارے شعو کے کنٹرول میں نہیں ہوتیں. اس میں ایسے موٹر ینورانز شامل ہیں جو کارڈیک سلز،سموتھ مسلز اور گلینڈزتک امپلسز پہنچاتے ہیں. آٹو ٹومک نروس سسٹم مزید دو سسٹمز پر مشتمل ہوتا ہے. سمپیتھیٹک سسٹم پیرا سمپیتھیٹک سسٹم
سوال نمبر 9 - سپائنل کارڈ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں
جواب نمبر 9 - سپائنل کارڈ دراصل نروز کا ایک نالی نما بنڈل ہے.اسکا آغاز برین سٹیم سے ہوتا ہےاور یہ کمر کے نچلے حصے تک جاتا ہے.دماغ کی طرح سپائنل کارڈ پر بھی مینن جیز کا غلاف ہوتا ہے. ورٹیبرل کالم سپائنل کارڈ کے گرد موجود ہے اور اسکی حفاظت کرتی ہے
سوال نمبر 10 - آکسی ٹوسن ہارمون کا کام لکھیں
جواب نمبر 10 - آکسی ٹوسن ہارمون بچے کی پیدائش کے لیے ماں کے جسم میں بچہ دانی یعنی یوٹرس کی دیواروں میں سکڑنے کی تحریک دیتا ہے. یہ ہارمون چھاتی سے دودھ کے نکلنے کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے
سوال نمبر 11 - گینگلی اونز کیا ہوتے ہیں
جواب نمبر 11 - جسم کے کچھ حصوں میں بہت سے نیورانز کی سیل باڈیز مل کر گروپ بناتی ہیں جس پر ایک ممبرین کا غلاف ہوتا ہے . ایسے گروپ کو گینگلیان کہتے ہیں
سوال نمبر 12 - سنٹرل نروس سسٹم اور پیریفرل نروس سسٹم میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 12 - سنٹرل نروس سسٹم برین اور سپائنل کارڈ پر مشتمل ہوتا ہے
سوال نمبر 13 - سمپتھیٹک نروس سسٹم کا کیا فرق ہے
جواب نمبر 13 - سمپتھیٹک نروس سسٹم جسم کو ایمرجنسی صورت حال کےلیے تیار کرتا ہے. اس طرح کے ریسپانس کو لڑائی یا بھاگ جانا کہتے ہیں. ایمرجنسی صورت حال میںیہ سسٹم ضروری اقدامات کرتا ہے
سوال نمبر 14 - ریفلیکس ایکشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 14 - ریفلیکس ایکشن : ریفلیکس ایکشن کسی سٹیمولس کو دیا جانے والا تیز رفتار غیرارادی ریسپانس ہے. مثال : ریفلیکس ایکشن کی مثال گرم چیز کو چھونے کے بعد ہاتھ کھینچ لینا ہے
سوال نمبر 15 - فالج کیا ہے. اسکی وجوہات لکھیں
جواب نمبر 15 - ایک یا ایک سے زیادہ مسل گروپس میں کام کی صلاحیت ختم ہوجانا فالج کہلاتا ہے. فالج اکثر سنٹرل نروس سسٹم میں ہونے والے نقصان کی وجہ سے ہوتا ہے.اس نقصان کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں.مثلاً دماغ یا سپائنل کارڈ کی کسی بلڈ ویسل کا پھٹ جانا .ان ویسلز میں بلڈ کلاٹنگ یعنی خون جم جانا یاپولیووائرس کا پیدا کردہ زہر
سوال نمبر 16 - نیوران کیا ہے اسکے دو بڑے حصوں کے نام لکھیں
جواب نمبر 16 - نیوران سیل نروس سسٹم کی ساخت اور فعل کی اکائی ہیں. نیوران ایسے مخصوص سیلز ہیں جو جسم کے مختلف حصوں اور سنٹرل نروس سسٹم کے درمیان رابطے کا کام کرتے ہیں. نیوران کی اقسام : سیل باڈی . سیل پراسپسز
سوال نمبر 17 - کوآرڈی نیشن کی تعریف کریں
جواب نمبر 17 - کوآرڈینیشن : ملٹی سیلولز جانداروں کے جسم میں ٹشوز اور آرگنز ایک دوسرے سے آزادانہ کام نہیں کرتے . جسم کی ضرورت کے مطابق یہ مل کے کام کرتے ییں. یعنی ان کی سرگرمیوں میں رابطہ ہوجاتا ہے جسے کوآرڈی نیشن کہتے ہیں
سوال نمبر 18 - میڈولا اوبلاٹگیٹا کہاں موجود ہوتا ہے
جواب نمبر 18 - میڈولا اوبلاٹگیٹا سپائنل کارڈ کے اوپر موجود ہوتا ہے. یہ سانس لینے ، دل کی دھڑکن کی رفتار اور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے. اس کے علاوہ یہ بہت سے ریفلیکسز مثلاً کھانسی، چھینک اور قے وغیرہ کو بھی کنٹرول کرتا ہے. جو معلومات سپائنل کارڈ اور دماغ کے بقیہ حصوں کے درمیان گزرتی ہیں. میڈولا اوبلاٹگیٹا سے گزر کر ہی جاتی ہیں
سوال نمبر 19 - سالیٹیٹری امپنس کیا ہے
جواب نمبر 19 - ایسے نیوران میں امپلسز مائلن لگے حصوں کے اوپر سے ایک نوڈ سے دوسرے نوڈ تک جمپ کرتی ہیں اور انہیں چھلانگیں لگانے والی یعنی سالیٹیڑی امپلسز کہاجاتا ہے
سوال نمبر 20 - ایگزانز کی خصوصیات کی بنیاد پر نرو کی اقسام لکھیں
جواب نمبر 20 - نرو: بہت سے ایگزانز کا مجموعہ جس پر لپڈ کا ایک غلاف چڑھا ہوتا ہے نرو کہلاتا ہے. نرو کی اقسام: سینسری نروز:سینسری نروز میں صرف سینسری نیورانز کے ایگزانز ہوتے ہیں. موٹر نروز: موٹر نروز: موٹر نروز میں صرف موٹر نیورانز کے ایگزانز ہوتے ہیں. مکسڈ نروز: ان نروز میں دونوں یعنی سینسری اور موٹر نیورانز کے ایگزانز ہوتے ہیں
سوال نمبر 21 - نروامپلس کسے کہتے ہیں
جواب نمبر 21 - نروامپلس نیورانز کی لمبائی میں سے گزرنے والی برقی اور کیمیائی تبدیلیوں کی ایک لہر ہوتی ہے
سوال نمبر 22 - ہارمونز انسولین اور گلوکاگون کے افعال کا موازنہ کریں
جواب نمبر 22 - گلوکا گون جگر پر اثر انداز ہوتا ہے. کہ وہ خون میں گلوکوز خارج کرے اور اس طرح بلڈ گلوکوز کنسنٹریشن بڑھ جائے . انسولین جگر پر اثر انداز ہوتا ہے کہ وہ خون سے زائد گلوکوز اپنے اندر لے جائے اور اس طرح بلڈگلوکوز کنسنٹریشن کم ہوجاتے
سوال نمبر 23 - مائلن شیتھ اور لوڈز آف رین وئیر سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 23 - مائلن شیتھ : شوان سیلز ایگزنز کے اوپر ایک چربی جیسی یعنی فیٹی تہ بناتے ہیں جسے مائلن شیتھ کہتے ہیں. لوڈزآف رین وئیر: ایگزان پر مائلن شیتھ لگے حصوں کے درمیان کچھ مقامات مائلن کے بغیر ہوتے ہیں اور انہیں نوڈز آف رین ویر کہتے ہیں
سوال نمبر 24 - مائی اوپیا اور ہائپر میٹروپیا میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 24 - ہائپر میٹروپیا: آئی بال کے لمبا ہوجانے سے یہ نقص پیدا ہوتا ہے. ایسے لوگ دور کی چیزوں کو صاف نہیں دیکھ سکتے . دور کی چیزوں کا امیج ریٹینا سے آگے ہی بن جاتا ہے. کنیکو لینز استعمال کو استعمال کرکے اس نقص کو دور کیا جاسکتا ہے
سوال نمبر 25 - آنکھ کے نقائص تحریر کریں
جواب نمبر 25 - آنکھ کے نقائص کے نام ہیں. مائے اوپیا قریب نظری. ہائپر میٹروپیا. بعید نظری
سوال نمبر 26 - سومیٹک نروس سسٹم سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 26 - سومیٹک نروس سسٹم شعوری اور ارادی ایکشنز کا زمہ دار ہے. سومیٹک نروس سسٹم میں وہ تمام موٹر نیورانز ہیں جو سنٹرل نروس سسٹم سے امپلسز کو سیککلٹل مسلز تک پہنچاتے ہیں
سوال نمبر 27 - پیراتھومون کا کیا کام ہے
جواب نمبر 27 - پیراتھائی رائیڈ گلینڈ سے ایک ہارمون پیراتھومون نکلتا ہے.ییہ ہارمون خون میں کیلشیم آئنز کی مقدار کو بڑھاتا ہے
سوال نمبر 28 - ریفلیکس آرک کی تعریف کریں .اسکا راستہ بتائیے
جواب نمبر 28 - ایک ریفلیکس ایکشن پیدا کرنے کے لئے نروامپلسز جس رستہ سے گزرتی ہیں .اس ریفلیکس آرک کہتے ہیں. ریفلیکس آرک کا رستہ: سٹیمولس.... ریسپٹر..... سنسر نیوران..... سپائنل کارڈ...... موٹر نیوران...ایفیکٹر..ریسپانس...
سوال نمبر 29 - سیری لبرل کارٹیکس کے چار وبز کے نام لکھیں
جواب نمبر 29 - سیری لبرل کارٹیکس کے چار وبز مندرجہ ذیل ہیں. فرنٹل لوب پیرائٹل لوب آکسی پیٹل لوب ٹیمپورل لوب
سوال نمبر 30 - آنکھ کے ریٹینا کے اندر موجود راڈز اور کونز کے فعل بیان کریں
جواب نمبر 30 - آنکھ کی اندرونی تہہ سینسری ہے ااور اسے ریٹینا کہتے ہیں.اس میں روشنی کے لیے حساس سیلز یعنی راڈز اور کونز اور ان سے منسلک نیورانز ہوتے ہیں.راڈز دھیمی روشنی کے لیے حساس ہیں جبکہ کونز تیز روشنی کے لیے حساس ہیں اور اس لیے مختلف رنگوں میں امتیاز کرتے ہیں
سوال نمبر 31 - پیرا تھائی رائڈ گلینڈز کیا ہیں
جواب نمبر 31 - ییہ چار گلینڈز ہیں جوتھائی رائڈ گلینڈ پر پچھلی جانب موجود ہیں . ان سےا یک ہارمون پیراتھور مون نکلتا ہے.یہ ہارمون خون میں کیلشیم آئنز کی مقدار بڑھاتا ہے
سوال نمبر 32 - پوسٹیرئیر لوب سے خارج ہونے والے ہارمونز کے نام لکھیں
جواب نمبر 32 - آکسی ٹوسن ہامون. ویزوپریسن ہارمون
سوال نمبر 33 - پازیٹو فیڈبیک میکانزم مثالوں سے بیان کریں
جواب نمبر 33 - پازیٹو فیڈبیک میں کسی عمل کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیاں اس عمل کی رفتار کو بڑھادیتی ہیں. مثال : شیر خوار بچے کا ماں کو دودھ پینے کا عمل ماں کے اندر ایک ہارمون بنانے کی تحریک دیتا ہے. یہ ہارمون دودھ پیدا کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے.زیادہ دودھ پینے کے نتیجے میںزیادہ ہارمون نکلتا ہے جو کہ نتیجہ میں زیادہ ہارمون بناتا ہے
سوال نمبر 34 - کان جسم کا توازن کیسے برقرار رکھتے ہیں
جواب نمبر 34 - سیمی سرکولر کینالز اور سیسٹ بیول جسم کا توازن قائم رکھنے میںمدد دیتے ہیں.سیمی سرکولر کینالز میںایسی سینسری نروز ہوتی ہیں.جو سر کی کسی بھی حرکت کو محسوس کر سکتی ہیں.وسیٹی بیول جسم کی پوزیشن یعنی پوسچر میں کسی بھی تبدیلی کو معلوم کرلیتا ہے. ان دونوں ریسیپٹرز سے نکلنے والے نیورانز آڈیٹری کے ذریعہ دماغ کے سیریبلم تک پہنچتے ہیں
سوال نمبر 35 - کوآرڈی نیٹرز کی دو مثالیں
جواب نمبر 35 - نورس کو آرڈی نیشن میں دماغ اورسپائینل کارڈ کوآرڈی نیٹرز ہیں.یہ کوآرڈینیٹرز نیورانز کے ذریعے نروامپلسز کی شکل میں معلومات وصول کرتے ہیں اور پیغامات بھیجتے ہیں. کیمیکل کوآرڈی نیشن میں بہت سے اینڈو کرائن گلینڈز کوآرڈی نیشن میں کوآرڈی نیٹر کا کردار اداد کرتے ہیں.یہ کوآرڈینیٹرز مختلف کیمیکلز کی شکل میںمعلومات وصول کرتے ہیں. اور پیغامات بھیجتے ہیں
سوال نمبر 36 - ویسکولر امراض اور فعلیاتی امراض کی وجوہات کیا ہیں
جواب نمبر 36 - ویسکولر امراض نروس سسٹم خون کی فراہمی میں کسی خلل کی وجہ سے ہوتے ہیں.مثلاً فالج. جبکہ فعلیاتی امراض نروامپلس کے پیداوار اور منتقل ہونے میں خلل کی وجہ سے ہوتے ہیں.مثلاً مرگی
سوال نمبر 37 - پیرا سمپتھیٹک نروس سسٹم کیا ہے
جواب نمبر 37 - جب تنائو کم ہو یا نہ ہو تو پھر پیرا سمپتھیٹک نروس سسٹم اقدامات کرتا ہے. اور تمام افعال کو نارمل کرتا ہے. یہ پیوپل کو واپس سکیڑتا ہے. ڈائجیشن کی رفتار تیز کرکے نارمل کرتا ہے اور دھڑکن اور سانس لینے کی رفتار کو بھی نارمل کردیتا ہے
سوال نمبر 38 - نرو کی تعریف کریںاور اسکی دو اقسام کے نام لکھیں
جواب نمبر 38 - نرو: بہت سی ایگزا نز کا مجموعہ جس پر لپڈز کا ایک غلاف چڑھا ہوتا ہے.ایک نرو کہلاتا ہے. نرو کی اقسام سینسری نروز موٹرنروز مکسڈ نروز
سوال نمبر 39 - اینڈوکرائن اور ایکسوکرائن گلینڈ میں فرق کیجیئے
جواب نمبر 39 - اینڈوکرائن گلینڈ: اینڈو کرائن گلینڈ بغیر نالیوں کے یعنی ڈکٹ لیس ہوتے ہیں.اور اپنی سیکریشنز یعنی ہارمونزکو براہراست خون میں خارج کرتے ہیں.خون ان ہارمونز کو ٹارگیٹ آرگنز یا ٹشوز تک لے جاتا ہے جہاں وہ اپنا کام کرتے ہیں
سوال نمبر 40 - ڈینڈ رائٹس اور ایگزان میں فرق کریں
جواب نمبر 40 - ڈینڈ رائٹس نروامپلس کو سیل باڈی کی طرف لے جاتے ہیں
سوال نمبر 41 - ہائپر میٹروپیا کیا ہے. اسے کیسے درست کیا جاسکتا ہے
جواب نمبر 41 - آئی بال کی لمبائی کم ہوجانے سے یہ نقص پیدا ہوتا ہے. ایسے لوگ نزدیک کی چیزوں کو صاف نہیں دیکھ سکتے. دور کی چیزوں کا امیج ایٹینا کے پیچھے بنتا ہے. کیویکس لینز استعمال کرکے اس نقص کو درست کیا جاسکتا ہے
سوال نمبر 42 - سنسری اور موٹرنیوران میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 42 - سنسری نیورانز: یہ نیورانز معلومات کو ریسپٹرز سے سنٹرل نروس سسٹم کی طرف لے جاتے ہیں. سینسری نیوران میں ایک ڈینڈ رائٹ اور ایک ایگزان ہوتا ہے
سوال نمبر 43 - سومیٹک نروس سسٹم اور آٹونومک نروس سسٹم میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 43 - سومیٹک نروس سسٹم : سومیٹک نروس سسٹم شعوری اور ارادی ایکشنز کا ذمہ دار ہے اس میں وہ تمام نیورانز شامل ہیں جو سنٹرل نروس سسٹم سے امپلسز کو سکیلیٹ مسلز تک پہنچاتے ہیں
سوال نمبر 44 - تھائی رائڈ گلینڈ میںپیدا ہونے والے دو ہارمونز کے نام لکھیں
جواب نمبر 44 - تھائی رائڈ گلینڈ میںپیدا ہونے والے دو ہارمونز کے نام درج ذیل ہیں. تھائی راکسن ہارمون کیلسی ٹونن ہارمون
سوال نمبر 45 - مڈ برین کا فعل تحریر کریں
جواب نمبر 45 - مڈ برین ہائینڈبرین اور فوربرین کے درمیان موجود ہے اوران دونوں میں رابطہ قائم کرتا ہے.یہ حصہ سینسری معلومات وصول کرتا ہے. اور انہیں فوربرین کے متعلقہ حصے میں بھیج دیتا ہے. مڈبرین سماعت کے چند فوری ردعمل یعنی ریفلکسز کو اور جسم کی مجموعی پوزیشن کو بھی کنٹرول کرتا ہے
سوال نمبر 46 - ریفلیکس آرک کیا ہیں
جواب نمبر 46 - ریفلیکس آرک : وہ نرو میں راستہ جس میں ریفلیکس ایکشن اختیار کرلے ریفلیکس آرک کہلاتا ہے
سوال نمبر 47 - وولنٹری اور ان وولنٹری ایکشنز میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 47 - وولنٹری ایکشن ایسے ایکشن ہیں.جو ہمارے شعور اور ارادے سے ہوتے ہیں . وولنٹری ایکشن سومیٹک نروس سسٹم کے کنٹرول میں ہوتے ہیں
سوال نمبر 48 - سپائنل کارڈ کے دو اہم کام کون سے ہیں
جواب نمبر 48 - یہ جسم کے حصوں اور دماغ کے درمیان رابطہ کا کام کرتی ہے.یہ جسم کے حصوں سے نروامپلسز کو دماغ اور دماغ سے نروامپلسز کو جسم کے حصوں تک پہنچاتی ہے. سپائنل کارڈ ایک کوآرڈینیٹر کا کام بھی کرتی ہے اور چند سادہ ریفلیکسز کی ذمہ دار بھی ہے
سوال نمبر 49 - ریسیپٹرز کیا ہیں
جواب نمبر 49 - جسم کے مخصوص آرگنز،ٹشوز یا سیلز سٹیمو لائی کا پتہ لگانے کے لیے مخصوص ہوتے ہیں. مثلاً آنکھیں روشنی کا ، کان آواز کی لہروں کا اور ناک ہوا میںموجود کیمیکلز کا پتہ لگاتے ہیں
سوال نمبر 50 - الو دن کی روشنی میں نہیں دیکھ سکتا وجہ بیان کریں
جواب نمبر 50 - الو دن کے وقت نہیںدیکھ سکتا. اسکی وجہ اس کی آنکھوںمیں کونز کی کمی ہے. لیکن راڈز کے تعداد میں زیادہ ہونے سے اس میں رات کے وقت دیکھنے کی زیادہ طاقت ہوتی ہے.ایسے تمام جانور جو رات کو اپنے شکار تلاش کرتے ہیں
سوال نمبر 51 - نروس سسٹم کے اجزاء اور اس کے افعال کے علم کی کیا اہمیت ہے
جواب نمبر 51 - نروس سسٹم کے اجزاء اور اس کے افعال کے علم نے انسان کو فالج اور مرگی سمیت کئی نروس امراض کی تشخیص اور علاج میںمدد دی ہے. انسان نے دماغ کے وہ حصےدریافت کرلیے ہیں جو مختلف سینس آرگنز سے اطلاعت لیتے ہیں.اور ایسے حصے بھی دریافت کرلیتے ہیں جو ایفیکٹرز کو پیغامات بھیجتے ہیں. یہ علم دماغ کے درست کام نہ کرنے والے حصوں کی شناخت میںبھی مدد دہتا ہے
سوال نمبر 52 - کوآرڈینیٹرز کے کام لکھیں
جواب نمبر 52 - کوآرڈی نیٹرز: نرس کوآرڈی نیشن میں دماغ اور سیائنل کارڈ کوآرڈی نیٹرز ہیں اور یہ نیورائنز کے ذریعے نروامپلسز کی شکل میں معلومات وصول کرتے ہیں.اور پیغامات بھیجتے ہیں.کیمیکل کوآرڈینیشن میں بہت سے اینڈوکرائن گلینڈز کوآرڈی نیٹرز کا کردار ادا کرتے ہیں.یہ کوآرڈی نیٹرز مختلف کیمیکلز کی شکل میں معلومات کو وصول کرتے ہیں اور خون میں مخصوص ہارمونز بھیج کر پیغامات بھیجتے ہیں
سوال نمبر 53 - رات کے وقت کتے اور بلی کی آنکھیں کیوں چمکتی ہیں
جواب نمبر 53 - رات کےوقت کتے اور بلی کی آنکھیںاس لیے چمکتی ہیں کیونکہ ان کی ہر آنکھ کے پیچھے ایک ٹیپٹم موجود ہوتا ہے. ٹیپٹم روشنی کی ریفلیکٹ کرنے والی ایک پٹی ہے
سوال نمبر 54 - ایفیکٹرز سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 54 - ایفیکٹرز جسم کے وہ حصے ہیں جو کوآرڈی نیٹرز کے بھیجے ہوئے پیغامات وصول کرتے ہیں.اور مخصوص ردعمل یعنی ریسپانس ظاہر کرتے ہیں. مثال کے طور پر نروس کوآرڈی نیشن میں نیورانز کو آرڈی نیٹر سے پیغمات کو مسلز اور گلینڈ تک لے جاتے ہیں
سوال نمبر 55 - ریسپانس سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 55 - ایفیکٹرز،کوآرڈینیٹرز سے پیغامات ملنے پر عمل کرتے ہیں. یہ عمل ریسپانس کہلاتا ہے
سوال نمبر 56 - ہائپو تھائی رائڈزم اور ہائپر تھائی رائڈزم کی بیماری ہونے کی کیا وجہ ہے
جواب نمبر 56 - تھائی راکسن جسم میں خوراک ٹوٹنے اور اس میں توانائی نکلنے کے عمل کو تیز کرتا ہے. یہ جسم کی نشونما کا بھی ذمہ دار ہے. اس ہارمون کے کم بننے سے ہائپو تھائی رائڈازم ہوجاتا ہے.اس بیماری میں جسم میں توانائی کم بنتی ہےاور ہارٹ بیٹ بھی سست ہوجاتی ہے
سوال نمبر 57 - ہائپو تھیلے مس کے افعال تحریر کریں
جواب نمبر 57 - ہائپو تھیلے مس کا اہم کام نروس سسٹم اور اینڈو کرائن سسٹم میں تعلق بناتا ہے یہ پچوڑی گلینڈ کی سکریشنز کو کنٹرول کرتا ہے. ہائپو تھیلے مس احساسات جیسے غصہ ، درد، خوشی اور غم کو بھی کنٹرول کرتا ہے
سوال نمبر 58 - آنکھ کا نقص مائے اوپیا سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 58 - آئی بال کے لمبا ہوجانے سے یہ نقص پیدا ہوتا ہے. ایسے لوگ دور کی چیزوں کو صاف نہیں دیکھ سکتے ہیں. دور کی چیزوں کا امیج ریٹینا سے آگے ہی بن جاتا ہے. کنیکو لینز استعمال کرکے اس نقص کو درست کیا جاسکتا ہے
سوال نمبر 59 - ہارمون کی تعریف لکھیے
جواب نمبر 59 - ہارمون سے مرا ایسے پیغام رساں مالیکیول ہےجو کہ اینڈو کرائن گلینڈ میںبنتا ہے.اور پھر وہاں سے خارج ہوتا ہے. اینڈوکرئن گلینڈ ہارمونز کو براہ راست خون میں خارج کرتے ہیں . خون ان ہارمونز کو ٹارگٹ آرگنز یا ٹشوزتک لے جاتا ہے جہاں وہ اپنا کام کرتے ہیں
سوال نمبر 60 - دماغ کے تین بڑے حصوں کے نام لکھیں
جواب نمبر 60 - دماغ کے تین بڑے حصوں کے نام ہیں . فوربرین مڈبرین ہائینڈ برین
سوال نمبر 61 - کوآرڈینیشن کی اقسام کون سی ہیں
جواب نمبر 61 - کو آرڈی نیشن کی دو اقسام ہیں. 1. نروس کوآرڈی نیشن : اس کا ذمہ دار نروس سسٹم ہے. 2. کیمیکل کوآرڈی نیشن: اسکا ذمہ دار اینڈو کرائن سسٹم ہے
سوال نمبر 62 - کلربلائنڈنس کی تعریف کریں
جواب نمبر 62 - جنیٹک بیماریاں جس میں افراد بنیادی رنگوں کو پہچاننے میں ناکام ہوجاتےہیں.کلربلائنڈنس کہلاتی ہے
سوال نمبر 63 - اندرونی کان کے حصوں کے نام لکھیں
جواب نمبر 63 - اندرونی کان تین حصوں ویسٹییول ، سیمی سرکولر کینالز، اور کاکلیا پر مشتمل ہے
سوال نمبر 64 - ریسیپٹرز اور ایفیکٹرز میں تمیز کریں
جواب نمبر 64 - ریسیپٹرز: جسم کے مخصوص آرگنز ، ٹشوز یا سیلز سٹیمولائی کا پتہ چلاتے ہیں.مثال کے طور پر کان آواز کی لہروں کا ، آنکھیں روشنی کا. ایسے آرگنز،ٹشوز یا سیلز جو سٹیمولس کی مخصوص اقسام کا معلوم کرنے کے لیے مخصوص ہوں ریسیپٹرز کہلاتے ہیں. ایفیکٹرز : یہ جسم کہ وہ حصے ہوتے ہیں جو کہ کوآرڈینیٹرز کے بھیجے ہوئے پیغامات وصول کرتے ہیں.اور مخصوص ردعمل یعنی ریسپانس پیدا کرتے ہیں
سوال نمبر 65 - ایڈر ینالین اور کورٹیکوسٹیرائیڈ ہارمون کن افعال کو کنٹرول کرتے ہیں
جواب نمبر 65 - ایڈر ینالین: ایڈر ینالین میڈولا سے تنائو یعنی سٹریس کے ردعمل کے طور پر ایک ہارمون نکلتا ہے.جسے ایپی نیفرین بھی کہتے ہیں. یہ ہارمون جسم کو ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کےلیے تیار کرتا ہے. اسے ایمرجنسی ہارمون بھی کہتے ہیں. کورٹیکوسٹیرائیڈ:ایڈینل سے بہت سے ہارمونز نکلتے ہیں جنہیں کورٹیکوسٹیرائیڈ کہا جاتا ہے. یہ ہارمون خون میں پانی اور نمکیات کو توازن قائم رکھتے ہیں
سوال نمبر 66 - ایڈرینل گلینڈز سے ہارمونز خارج کرتا ہے
جواب نمبر 66 - ایڈرینل گلینڈز: ایڈرینل گلینڈز سے دو ہارمونز خارج کرتا ہے. ایڈر ینالین کورٹیکوسٹیرائیڈ
سوال نمبر 67 - انسانی دماغ میں آکسی پٹل لوب اور ٹمپورل لوب کا کیا کام ہے
جواب نمبر 67 - آکسی پٹل لوب بصری معلومات کی وصولی اور تجزیے کا کام کرتی ہے. ٹمپورل لوب کا سننے اور سونگھنے کی حسوں سے تعلق ہوتا ہے
سوال نمبر 68 - سپائنل کارڈ کیا ہے اسکی لمبائی بتائیے
جواب نمبر 68 - سپائنل کارڈ دراصل نروز کا ایک نالی نما بنڈل ہے یہ 40 سینٹی میٹر لمبی ہے
سوال نمبر 69 - ٹینٹی کی علامات اور وجوہات لکھیں
جواب نمبر 69 - ٹینٹی کی وجوہات: اگر پیراتھورمون کی پیداوار میں کمی ہوجائے تو خون کا کیلشیم لیول کم ہوجاتا ہے. اس کا نتیجہ ٹینٹی نکلتا ہے.جس سے مسلز کے فعل پر اثر پڑتا ہے
سوال نمبر 70 - فرنٹل اور ٹیمپورل لوب میں فرق بیان کریں
جواب نمبر 70 - فرنٹل : حرکی افعال کو کنٹرول کرتا ہے. سکیلیٹل مسلز کے ارادی کنٹرول کی اجازت دیتا ہے اور بولنے کے دوران ہونے والے حرکات کو کنٹرول کرتا ہے
سوال نمبر 71 - کوآرڈی نیشن کے عمل کے اجزاء کےنام لکھیں
جواب نمبر 71 - کوآرڈی نیشن کے عمل کے 5 اجزاء ہیں. سٹیمولس ... ریسیپٹر....... کوآرڈینیٹر .......ایفیکٹر ......ریسپانس
سوال نمبر 72 - ڈوارف ازم کی وجہ بیان کریں
جواب نمبر 72 - اگر نشونما کی عمر کے دوران سومیٹوٹرافن یعنی گروتھ ہارمون کی پیداوار کم ہوجائے تو نشونما کی رفتار آہستہ ہوجاتی ہے. اس حالت کو بوناپن یعنی ڈوارف ازم کہتے ہیں
سوال نمبر 73 - ایکوئس اور وٹرس ہیومر کیا ہوتے ہیں
جواب نمبر 73 - آئرس کی وجہ سے آنکھ کی کیویٹی دو خانوں میں تقسیم ہے اگلا چیمبر آئرس کے سامنے ہے یعنی کورنیا اور آئرس کے درمیان ہے اگلے چمبر میں ایک صاف فلوئڈ موجود ہے جسے ایکوئس ہیومر کہتے ہیں.جبکہ پچھلے چیمبر میں ایک جیلی کی طرح کا فلوئڈ ہے جسے وٹرس ہیومر کہتے ہیں.یہ آنکھ کی شکل برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے.اور نازک لینز کو بھی ساکت رکھتا ہے
سوال نمبر 74 - اینڈوکرائن سسٹم کی تعریف کیجیے
جواب نمبر 74 - اینڈو کرائن سسٹم ایسا کوآرڈینیشن سسٹم ہے جس میں ایفیکٹر سے رابطہ کے لیے کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں.یہ کیمیکلز اینڈو کرائن میں پیدا ہوتے ہیں جو بے نالی غدود ہوتے ہیں
سوال نمبر 75 - اووریز سے بننے والے ہارمونز کے نام لکھئے
جواب نمبر 75 - اووریز ایسٹروجن اور پروجیسٹرون ہارمونز بناتی ہیں. یہ ہارمونز مادہ کے سیکنڈری سیکس کیریکٹرز بناتے ہیں.مثال کے طور پر چھاتی کا بڑھنا وغیرہ
سوال نمبر 76 - ابن الہیشم کیوں مشہور ہیں
جواب نمبر 76 - ابن الہیشم (109 -965) بھی ایک عرب سائنسدان تھے .انہوں نے نصارت کے اصولوں اورآنکھ سے متعلق اہم کام کئے ان کو آپٹکس کا بانی مانا جاتا ہے. روشنی کے رویے کے علم کے متعلق ان کی مشہور تصنیف 'آپٹکس کی کتاب' نے بصارت کی جدید تھیوری کی وضاحت کی اور اسے ثابت کیا. انہوں نے اپنی کتاب میں آنکھ کے میڈیکل اور سرجیکل علاج پر بھی بحث کی.آنکھ کی سرجری کے متعلق انہوں نے بہت سی بہتریاں تجویز کیں اور دیکھنے کے عمل، آنکھ کی ساخت اور آنکھ میں امیج بننا اور بصارتی سسٹم کو درست طریقہ سے بیان کیا .ابن الہیشم نے پن ہول کیمرا ایجاد کیا اور اس کے اصول بھی بتائے
سوال نمبر 77 - بلائنڈ سپاٹ سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 77 - آنکھ کا وہ حصہ جہاں راڈز اور کونز نہیں ہوتے بلائنڈ سپات کہلاتا ہے
سوال نمبر 78 - سٹیمو لائی اور ریسپانس کا موازنہ کریں
جواب نمبر 78 - سٹیمو لائی: ایسے عناصر جو جانداروں میں خاص ردعمل پیدا کرتے ہیں. ان عناصر کو سٹیمولائی کہتے ہیں. مثلاً حرارت، سردی، دبائو، آواز کی لہریں، کیمیکلز کی موجودگی ، مائیکرو، آرگنزمز سے ہونے والے انفیکشنز وغیرہ ہیں. ریسپانس: ایفیکٹرز، کوآردی نیٹرز سے پیغامات ملنے پر عمل کرتے ہیں. یہ عمل ریسپانس کہلاتا ہے.مثال کے طور پر بہت گرم چیز اپنا ہاتھ واپس کھینچ لینا اور سورج مکھی کے پھول کی سورج کی جانب حرکت ریسپانسز ہیں
سوال نمبر 79 - نیگیٹو فیڈ بیک میکانزم اور پازیٹو فیڈبیک میکانزم میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 79 - نیگیٹو فیڈ بیک میکانزم :نیگیٹو فیڈ بیک میں کسی کا آئوٹ پٹ اس عمل کو آہستہ کرتا ہے.یا روک دیتا ہے. یہ میکانزم کسی بھی حالت کو نارمل ویلیو کی طرف لوٹانے کے یے کام کرتا ہے.یہ ہارمون خون میں گلوکوز کو لیول تک لاتا ہے
سوال نمبر 80 - نیوران کیا ہے
جواب نمبر 80 - نیوران ایسا سیل ہے جو ریسیپٹرز سے کوآرڈینیٹرز اور کوآرڈینیٹرزسے ایفیکٹرز تک نروامپلسز پہنچاتے ہیں
سوال نمبر 81 - فیڈبیک میکانزم کی تعریف کریں.اس کی اقسام لکھیں
جواب نمبر 81 - فیڈبیک میکانزم سے مراد ایک عمل کو اس کے آس کے کے ہی آئوٹ پٹ کے ذریعہ کنٹرول کرنا ہے. فیڈبیک میکاننزمزد دو طرح کے ہوتے ہیں. نیگیٹو فیڈ بیک میکانزم پازیٹو فیڈبیک میکانزم
سوال نمبر 82 - آئی لیٹس آف لینگر ہینز سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 82 - پینکریاز کے اندر اینڈوکرائن سیلز کے گروپس ہوتے ہیں.جو آئی لیٹس آف لینگر ہینز کہلاتے ہیں.یہ دو طرح کے ہارمونز خارج کرتے ہیں. گلوکاگون انسولین
Previous Question
1-82
Next Question
Biology
- Gaseous Exchange
- Homeostasis
- Coordination and Control
- Support and Movement
- Reproduction
- Inheritance
- Man and his Environment
- Biotechnology
- Pharmacology
- Gaseous Exchange
- Homeostasis
- Coordination and Control
- Support and Movement
- Reproduction
- Inheritance
- Man and his Environment
- Biotechnology
- Pharmacology
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









