View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 10 گیسوں کا تبادلہ Biology 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - ایمفی سیما سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 1 - ایمفی سیما پھیپھڑوں کی بیماری ہے.ایمفی سیما ایلویولائی کی، دیواریں ٹوٹ جاتی ہیں اس سے ایلویولائی کے سیکس بڑے تو ہو جاتے ہیں مگر گیسوں کا تبادلہ کروانے والا ان کا سطحی رقبہ کم ہوجاتا ہے. جب پھیپھڑوں کا ٹشوٹوٹتا ہے تو ایکسپی ریشن کے بعد پھیپھڑے اپنی والی شکل میں واپس نہیں آتے .اسطرح ہوا باہر نہیں دکھیلی جاسکتی اور پھیپھڑوں کے اندر ہی پھنس جاتی ہے
سوال نمبر 2 - ایروبک ریسپائریشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 2 - ایروبک ریسپریشن کی ایسی قسم ہے جس میں آکسیجن استعمال ہوتی ہے اور اس کے دوران خوراک کے مادوں کی مکمل آکسیڈیشن ہوتی ہے
سوال نمبر 3 - برونکس سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 3 - برونکس: سینے میں داخل ہونے پر ٹریکیا چھوٹی نالیوں میں تقسیم ہوجاتا ہے جنہیں برونکائی کہتے ہیں.برونکائی کا واحد برونکس ہے
سوال نمبر 4 - انہیلیشن اور ایگزہیلیشن کا فرق لکھیں
جواب نمبر 4 - انہیلیشن : باہرکی ہوا کا پھیپھڑوں میں داخل ہونا انسپی ریشن یا انہیلیشن کہلاتا ہے
سوال نمبر 5 - پھیپھڑے کیا ہیں
جواب نمبر 5 - ایک طرف کے تمام ایلولائی مل کر پھیپھڑا بناتے ہیں. پھیپھڑے اسفنج جیسے اور لچکدار آرگنز ہیں ان کے اندر بلڈ ویسلز ہوتی ہے. جو کہ پلمونری آرٹریز اور پلمو نری وینز کی شاخیں ہیں
سوال نمبر 6 - برونکائٹس کی اقسام اور علامات لکھیں
جواب نمبر 6 - برونکائٹس کی دو اقسام ہیں 1 ایکیوٹ برونکائٹس 2 کرانک بروزنکائٹس. علامات:برونکائٹس کی علامات میں کھانسی ،سانس میں ہلکی خرخراہٹ،بخار سردی لگنا سانسں کی تنگی شامل ہیں
سوال نمبر 7 - دمہ کی تعریف کیریں
جواب نمبر 7 - دمہ ایک طرح کی الرجی ہےجس میں‌برونکائی میں سوزش ہوجاتی ہے.زیادہ میوکس بنتا ہے اور ہوا کی نالیوں میں سکڑائو آجاتا ہے.
سوال نمبر 8 - پودوں میں گیسوں کے تبادلےپر مختصر نوٹ لکھیں
جواب نمبر 8 - پودوں میں گیسوں کا تبادلہ لینٹی سیلز اور سٹومیٹا کے ذریعے کیا جاتا ہے.پودے دن کے وقت ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ استمال کرتے ہیں اور آکسیجن ہوا میں‌‌‌ خارج کرتے ہیں اور رات کے وقت اس کے الٹ کام ہوتا ہے رات کے وقت آکسیجن ہوا سے جزب کرتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں
سوال نمبر 9 - ایپی گلاٹس کی تعریف کریں
جواب نمبر 9 - ٹشو کا ایک پردہ گلاٹس کی حفاظت کرتا ہے.جسے ایپی گلاٹس کہتے ہیں. یہ کارٹیلچ کا بنا ہوتا ہے.اور لیرنکس کو کھولنے اور بند کرنے کا کام کرتا ہے
سوال نمبر 10 - نمونیا کیا ہے.اسکی علامات لکھیے
جواب نمبر 10 - نمونیا پھیپھڑون میں ہونے والا انفیکشن ہے. اگر یہ انفییکشن دونوں پھیپھڑوں کو متاثر کرے تو ڈبل نمونیا کہلاتا ہے. علامات: سردی لگنے کے بعد تیز بخار، کپکپاہٹ، بلغم بھی کھانسی سانس کی تنگی مریض کی جلد کی رنگت سیاہی یا ارغوائی مائل ہو جاتی ہے جس کی وجہ خون میں‌کم آکسیجن شامل ہوتا ہے
سوال نمبر 11 - سٹومیٹا اور لینٹی سیلز میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 11 - سٹومیٹا؛ پتوں کی نچلی سطح پر ایپی ڈرمس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ سٹومیٹا کہلاتے ہیں. گیسوں کا تبادلہ اور ٹرانسپائریشن ان کے ذریعے ہوتی ہے
سوال نمبر 12 - ایلویولائی کی تعریف کریں
جواب نمبر 12 - ہر ایلو یولر ڈکٹ ہوائی تھیلیوں یعنی ایلویولائی کے ایک گچھے میں‌کھلتی ہیں.یہ ایلویولائی انسان کے جسم میں گیسوں کے تبادلے کی سطح بناتے ہیں.ہر ایلویولس ایک تھیلی نما ساخت ہے اور اس کی دیواریں ایپی تھیلیل سیلز کی صرف تہہ پر مشتمل ہیں
سوال نمبر 13 - نمونیا پیدا کرنے والے بیکٹیریم کا نام لکھیں
جواب نمبر 13 - نمونیا کی سب سے عام وجہ ایک بیکٹیریم ہے جو سٹریپٹو کوکس نیو مونائی ہے
سوال نمبر 14 - آکسیجینیٹڈ بلڈ کا کیا مطلب ہے
جواب نمبر 14 - پھیپھڑوں سے آنے والا بلڈ جس میں آکسیجن کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے آکسیجینیٹڈ بلڈ کہلاتا ہے
سوال نمبر 15 - دمہ پر مختصر نوٹ لکھیں
جواب نمبر 15 - تعریف: دمہ ایک طرح کی الرجی ہے جس میں‌برونکائی میں‌سوزش ہوجاتی ہے.زیادہ میوکس بنتا ہے اور ہوا کی نالیوں میں سکڑائو آجاتا ہے. دمہ کے مریض میں برونکائی پیدا کرنے والے مختلف عوامل ہیں. گرد دھواں ، خوشبو، پولنز وغیرہ کے لیے حساس ہوجاتے ہیں.اس حالت میں‌ مریض کو سانس لینے میں‌ مشکل پیش آتی ہے
سوال نمبر 16 - لیرنکس کیا ہے یہ کہاں واقع ہوتا ہے
جواب نمبر 16 - لیرنکس: ہوا فیرنکس سے لیرنکس میں‌ داخل ہوتی ہے. لیرنکس کارٹیلج کا بنا خانہ ہے اور یہ فیرنکس اور ٹریکیا کے درمیان پایا جاتا ہے. لیرنکس کو آلہ صوت یعنی آواز خانہ بھی کہا جاتا ہے. لیرنکس کے اندر ایک طرف سے دوسری طرف ریشہ دار پٹیوں کے دو جوڑے کھینچے ہوتے ہیں.یہ پٹیاں ووکل کارڈز کہلاتی ہیں. جب ہوا ووکل کارڈز سے ٹکراتی ہے تو یہ ارتعاش میں آتے ہیں. اور اس ارتعاش کی وجہ سے آواز پیدا ہوتی ہے
سوال نمبر 17 - سموکنگ کے ہمارے دانتوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں
جواب نمبر 17 - سموکنگ سے دانت کمزور ہوجاتے ہیں اور ان پر رنگ چڑھ جاتا ہے سموکرز میں دانت گرنے کا عمل نان سموکرز کی نسبت دو سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے
سوال نمبر 18 - ناک کے اندر بال اور میوگس کیا کام کرتے ہیں
جواب نمبر 18 - ناک کی اندر دیواروں پر میوکس اور بال موجود ہوتے ہیں.جو ہوا میں موجود گرد کے ذرات کو فلٹر کرتے ہیں .میوکس اندر داخل ہونے والی ہوا کو نمی دیتا ہےاور اسے گرم کرتاہے تاکہ اس کا ٹمپریچر جسم کے ٹمپریچر کے تقریباََ برابر ہوجائے
سوال نمبر 19 - سیلولر ریسپائریشن سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 19 - سیلولر ریسپائریشن وہ عمل ہے جس میں آکسیڈیشن ریڈکشن ری ایکشنز سے خوراک میں موجود C –H بانڈ توڑے جاتے ہیں اور نکلنے والی انرجی کو ATP میں تبدیل کر لیا جاتا ہے
سوال نمبر 20 - دمہ کہ اہم اسباب بیان کریں
جواب نمبر 20 - دمہ کے مریض میں برونکائی اور برونکلیولز انرجی پیدا کرنے والے مختلف عوامل مثلاََ گرد، دھواں ،خوشبو،پولنز وغیرہ کےلیے حساس ہوجاتے ہیں.جب ایسے کسی الرجن سے سامنا ہوتا ہے تو حساس ہوا کی نالیاں فوری اور غیر معمولی ردعمل دکھاتی ہیں.اور سکڑ جاتی ہیں. اس حالت میں مریض کو سانس لینے میں ‌مشکل آتی ہے
سوال نمبر 21 - پلیورل ممبرنیز کا پھیپھڑوں میں کیا کردار ہے
جواب نمبر 21 - ہر پھیپھڑوں کے گرد دو ممبرینز ہوتی ہیں جنہیں بیرونی اور اندرونی پلیورل ممنرینز کہتے ہیں.ان ممبرینز کے درمیان ایک سیال مائع ہے. جسے پلیورل فلیوڈ کہتے ہیں.یہ پھیپھڑوں کہ آزادانہ پھیلائو اور سکڑائو کے لیے لبریکیشن مہیا کرتا ہے
سوال نمبر 22 - پھیپھڑوں کے کینسر کی عام علامت لکھیے
جواب نمبر 22 - پھیپھڑوں کے کینسر سے مراد پھیپھڑوں کے ٹشوز میں بے قابو سیل ڈویژنز کی بیماری ہے. سیلز کسی کنٹرول کے بغیر تقسیم ہونا جاری رکھتے ہیں.اور رسولیاں یعنی ٹیومرز بنا ڈالتے ہیں. یہ سیلولر گروتھ پھیپھڑوں سے نکل کر دوسرے قریبی ٹشوز میں بھی داخل ہوسکتی ہے. علامات: اس کی عام علامات سانس کی تنگی ، کھانسی اور وزن میں کمی ہونا ہیں
سوال نمبر 23 - کرانک برونکائٹس کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں
جواب نمبر 23 - کرانک برونکائٹس میں برونکائی میں کرانک انفلیمیشن یعنی سوجن ہوتی ہے .یہ عام طور پر تین ماہ سے دو سال تک رہتی ہے
سوال نمبر 24 - گلاٹس اور ایپی گلاٹس میں کیا فرق ہے
جواب نمبر 24 - گلاٹس: فیرنکس کے فرش پر ایک سوراخ گلاٹس ہےجو لیرنکس میں کھلتا ہے
سوال نمبر 25 - پسیو سموکر کون ہوتے ہیں
جواب نمبر 25 - ایسے نان سموکرز جن کو گھر میں یا کام پر دوسروں کے دھوئیں کا سامنا ہوتا ہے، اپنے اندر دل کی بیماریوں کا خطرہ 25 سے 30 فیصد اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ 20سے 30 فیصد تک بڑھا لیتے ہیں
سوال نمبر 26 - ایکیوٹ اور کرانک برونکائٹس میں‌فرق واضح کریں
جواب نمبر 26 - ایکیوٹ برونکائٹس: ایکیوٹ برونکائٹس عام طور پر تقریباََ دو ہفتے تک رہتا ہےاور مریض بروزکائی کو مستقل نقصان پہنچے ہی صحت مند ہوجاتا ہے. ایکیوٹ برونکائٹس کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے
سوال نمبر 27 - فیرنکس کسے کہتے ہیں
جواب نمبر 27 - نیزل کیویٹی وہ چھوٹے سوراخوں یعنی اندرونی ناسٹرلز کے ذریعہ فیرنکس میں کھلتی ہے.فیرنکس ایک مسکولر رستہ ہے جو خوراک اور ہوا دونوں کے لیے مشترک ہے یہ رستہ ایسوفیکس کے سوراخوں اور لیرنکس تک پھیلا ہوتا ہے.ہوا فیرنکس سے لیرنکس میں جاتی ہے
سوال نمبر 28 - ڈبل نمونیا سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 28 - ڈبل نمونیا : نمونیا پھیپھڑوں میں‌ہونے والا انفیکشن ہے. اگر یہ انفیکشن دونوں پھیپھڑوں کو متاثر کرے تو اس کو ڈبل نمونیا کہتے ہیں. ڈبل نمونیا کی وجہ ایک بیکٹیریم ہے جو سٹریٹپوکوکس نیومونائی کہلاتا ہے
سوال نمبر 29 - نمونیا کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں
جواب نمبر 29 - نمونیا پھیپھڑوں میں ہونے والا ایک انفیکشن ہے. اگر یہ انفیکشن دونوں پھیپھڑوں کو متاثر کرے تو اسے ڈبل نمونیا کہتے ہیں.اس انفیکشن کی سب سے عام وجہ ایک بیکٹیریم ہے جو کہلاتا ہے. چند وائرل انفیکشنز انفلواینزا وائرس سے ہونے والے ) اور فنگل انفیکشنز کے نتیجہ میں بھی نمونیا ہوسکتا ہے
سوال نمبر 30 - سموکنگ کے دو برے اثرات لکھیں
جواب نمبر 30 - سموکنگ کی وجہ سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے. 2 سموکنگ سے دانت کمزور ہوجاتے ہیں اور ان پر رنگ چڑھ جانے کی ذمہ دار ہے. 3 سموکرز میں دانت گرنے کا عمل نان سموکرز کی نسبت دو سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے
سوال نمبر 31 - ایکیوٹ برونکائٹس سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 31 - ایکیوٹ برونکائٹس عام طور پر تقریباََ دو ہفتے رہتا ہے اور مریض برونکائی یا برونکیولز کو مستقل نقصان پہچے بغیر ہی صحت یاب ہوجاتا ہے
سوال نمبر 32 - کلوٹین سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 32 - کلوٹین ایک طاقتور زہر ہے جو ماضی میں حشرات کش کے طور پر بہت استعمال کیا جاتا تھا
سوال نمبر 33 - نظام تنفس میں ٹریکیا کی اہمیت لکھیے
جواب نمبر 33 - لیرنکس سے آگے ٹریکیا ہے جسے ہوا کی نالی بھی کہتے ہیں. یہ تقریباََ 12 سینٹی میٹر لبمی ایک بالی ہے اور ایسوفیکس کے سامنے کی طرف موجود ہے. ٹریکیا کی دیوار میں کارٹیلچ 'سی' شکل کے گھیرے ہوتے ہیں. یہ کارٹیلچ ٹریکیا کو سکٹر جانے سے بچاتی ہے.حتیٰ کہ اس کے اندر ہوا نہ بھی ہے
سوال نمبر 34 - دمہ کی کوئی سی چار علامات لکھیے
جواب نمبر 34 - دمہ کی علامات مختلف لوگوں میں مختلف ہوتی ہیں.اہم علامت سانس اکھڑنا ،خرخراہٹ، کھانسی اور سینے میں تنگی کا احساس ہیں
سوال نمبر 35 - لینٹی سیلز کیا ہیں اور یہ کیا کام کرتے ہیں
جواب نمبر 35 - لکڑی رکھنے والے تنوں اور بالغ جڑوں کی تمام سطح چھال سے ڈھکی ہوتی ہے. یہ چھال پانی اور گیسون کو جزب نہیں کرسکتی تاہم چھال کی تہ میں‌مخصوص سوراخ ہوتے ہیں جو لینٹی سیلز کہلاتے ہیں. لینٹی سیلز گیسوں کو گزرنے کی اجازت دیتے ہیں
سوال نمبر 36 - ایکسپائریشن یا ایگزہیلیشن کیا ہے
جواب نمبر 36 - ایکسپائریشن ایسا عمل ہے جس میں‌نا خالص ہوا کو باہر نکالا جاتا ہے اس دوران ڈایا فرام ریلیکس ہو کر اوپر اٹھتا ہے جس سے پھیپھٹروں کے اوپر دبائو میں اضافہ ہوجاتا ہے اور پھیپھڑوں کے سکڑنے کی وجہ سے اندر سے ہوا باہر آجاتی ہے
سوال نمبر 37 - نیزل کیویٹی اور ناسٹرلز میں فرق لکھئے
جواب نمبر 37 - نیزل کیویٹی : ناک کےاندر خالی جگہ نیزل کیویٹی کہلاتی ہے. ایک دیوار نیزل کیویٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے. ہر حصہ کی دیوار پر میوکس اور بال موجود ہوتے ہیں
سوال نمبر 38 - پیسو سموکنگ سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 38 - پیسو سموکنگ یعنی کسی دوسرے کی سموکنگ سے پیدا ہونے والے دھئیں کا سانس کے ذریعہ اندر جانا بھی پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ ہے. سگریٹ کے جلتے ہوئے کنارے سےنکلنے والا دھواں اس دھوئیں سے زیادہ خطرناک ہوتا ہےجو فلٹر والے کنارے سے نکلتا ہے
سوال نمبر 39 - ریسپریڑی سینٹر کیا ہے
جواب نمبر 39 - تنفس کی رفتار کی دماغ میں موجود ریسپریٹر ی سنٹر کنٹرول کرتا ہے.ریسپریٹری سینٹر خون میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ارتکاز کے لیے حساس ہوتا ہے
سوال نمبر 40 - انسپائریشن کیا ہے
جواب نمبر 40 - انسپائریشن ایسا عمل ہے جس میں سانس اندر کھینچی جاتی ہے.اس دوران پھیپھڑوں کے اندر کا ہوائی دبائوکم ہوجاتا ہے اور باہر کی ہوا تیزی سے پھیپھڑوں میں داخل ہوتی ہے تاکہ اطراف کا دبائو برابر ہوجائے
سوال نمبر 41 - آلہ صوت کسے کہتے ہیں
جواب نمبر 41 - لیرنکس کو آلہ صوت یعنی آواز پیدا کرنے والا خانہ بھی کہتے ہیں.یہ فرنکس اور ٹریکیا کے درمیان موجود ہوتا ہے
سوال نمبر 42 - برونکائیٹس سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 42 - برونکائیٹس میں ہونے والی سوزش کو برونکائیٹس کہتے ہیں.اس سوزش میں ٹیوبز کے اندر میوکس کی بہت زیادہ سیکریشنز نکلتی ہیں جن سے ٹیوبز کی دیواروں میں سوجن ہوجاتی ہے اور ٹیوبز اندر سے بند ہو جاتی ہیں
سوال نمبر 43 - برونکیولز کیا ہوتے ہیں
جواب نمبر 43 - پھیپھڑوں میں برونکائی تقسیم در تقسیم ہوکر بہت باریک نالیاں بنادیتے ہیں جنہیں برنکیولز کہتے ہیں.تقسیم ہوکر جیسے جیسے برنکیولز باریک ہوتے جاتے ہیں ان کی دیواروں میں کارٹیلج بھی ختم ہوتا جاتا ہے
Previous Question
1-43
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US