Chapter 6 بنیادی شماریات Math 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - مسلسل تعددی تقسیم میں اکثر استعمال ہونے والی اصلاحات بیان کریں.
جواب نمبر 1 - مندرجہ ذیل اصطلاحات مسلسل تعددی تقسیم میں کثرت سے استعمال ہوتی ہیں. جماعتی حدود ، حقیقی جماعتی حدود ، جماعتی نشان ، تعدد ، مجموعی تعدد .
سوال نمبر 2 - انتشار کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
جواب نمبر 2 - انتشار : شماریات میں ، انتشار سے مراد کسی مواد میں موجود مدات کا پھیلاو ہے.
سوال نمبر 3 - سعت کی تعریف کریں.
جواب نمبر 3 - سعت کسی مواد میں موجود انتہائی قیمتوں کے مابین فرق یا فاصلے کی پیمائش کرتی ہے.
سوال نمبر 4 - مرکزی رجحان کے پیمانے کی تعریف کریں.
جواب نمبر 4 - کسی مواد کی مرکزی قیمت نکالنے کے لیے استعمال ہونےوالے پیمانوں کو مرکزی رجحان کے پیمانے کہا جاتا ہے.مثلاً حسابی اوسط ، وسطانیہ ، عادہ وغیرہ .
سوال نمبر 5 - 

جواب نمبر 5 - 

سوال نمبر 6 - مجموعی تعدد سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 6 - مجموعی تعدد کا کالم تعددی کالم سے مرتب کیا جاتا ہے. کسی گروپ یا کلاس کی بالائی حد سے کم تمام گروپس کے تعدد کو مجموعی تعدد کہا جاتا ہے.
سوال نمبر 7 - 

جواب نمبر 7 - 

سوال نمبر 8 - 

جواب نمبر 8 - 

سوال نمبر 9 - عادہ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 9 - کسی سلسلہ یا مواد میں وہ قیمت جو سب سے زیادہ بار آئے عادہ کہلاتی ہے.
سوال نمبر 10 - حرکتی اوسط کی تعریف کریں.
جواب نمبر 10 - مسلسل اوسط جو کہ ایک ہی وقت میں مہینوں یا سالوں کے تسلسل کے لئے معلوم کی جاسکتی ہے. حرکتی اوسط کہلاتی ہے.
سوال نمبر 11 - حسابی اوسط کی تعریف کریں اور اس کی کوئی ایک خوبی لکھیں.
جواب نمبر 11 - حسابی اوسط: حسابی اوسط وہ قیمت ہے جو تمام مدات کے مجموعہ کو ہدایات کی تعداد سے تقسیم کرنے سے حاصل ہوتی ہے. خوبی: مرکز کی تبدیلی حسابی اوسط پر اثر انداز ہوتی ہے.
سوال نمبر 12 - 

جواب نمبر 12 - 

سوال نمبر 13 - مرکزی رجحان کے دو پیمانوں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 13 - 1. حسابی اوسط 2. عادہ.
سوال نمبر 14 - تعددی تقسیم کی تعریف کریں.
جواب نمبر 14 - تعددی تقسیم کسی مواد کی ایسی جدولی ترتیب ہے جس میں مواد کو مختلف گروہوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے.
سوال نمبر 15 - 

جواب نمبر 15 - 

سوال نمبر 16 - جماعتی حدود کی تعریف کریں.
جواب نمبر 16 - کسی گروہ یا جماعت کے لیے کم ترین اور زیادہ ترین قیمتوں کو جماعتی حدود کہتے ہیں.
سوال نمبر 17 - عادہ اور سعت کی تعریف کریں.
جواب نمبر 17 - عادہ : عادہ کسی مواد میں سب سے زیادہ مرتبہ آنے والی مد کو کہتے ہیں.
سوال نمبر 18 - میعاری انحراف کی تعریف کریں.
جواب نمبر 18 - میعاری انحراف اس قیمت کا مثبت جذر ہے جو کسی مواد میں انحرافات کے مربعوں کو جوکہ حسابی اوسط سے لیے گئے ہوں ان کے مجموعہ کو ان کی مدات کی تعداد سے تقسیم کرنے سے حاصل ہو. علامتی طور پر اسے S.D سے ظاہر کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 19 - جماعتی حدود اور حقیقی جماعتی حدود کی تعریف کریں.
جواب نمبر 19 - جماعتی حدود : (کسی گروہ یا جماعت کےلیے کم ترین اور زیادہ ترین قیمتوں کو جماعتی حدود کہا جاتا ہے.)
سوال نمبر 20 - تغیریت کی تعریف کریں.
جواب نمبر 20 - تغیریت وہ قیمت ہے جو کسی مواد میں انحرافات کے مربعوں کو جو کہ حسابی اوسط سے لیے گئے ہوں ان کے مجموعہ کو ان کی مدات کی تعداد سے تقسیم کرنے سے حاصل ہوتی ہے.
سوال نمبر 21 - وسطانیہ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 21 - جب مواد کسی ترتیب یعنی بڑھتی یا گھٹتی ہوئی صورت میں ہوتو وسطانیہ وہ قدر ہے جو اس پورے مواد کو دو برابر حصوں میں تقسیم کردے . یعنی مواد کا پچاس فیصد حصہ وسطانی قدر سے پہلے اور پچاس فیصد وسطانی قدر کے بعد ہوتا ہے.
سوال نمبر 22 - کالمی نقشہ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 22 - کالمی نقشہ متصلہ مستطیلوں کا گراف ہے جس کو X Y- محور پر تشکیل دیا جاتا ہے. یہ تعددی تقسیم کا گراف ہے. عملی طور پر غیر مسلسل اور مسلسل تعددی تقسیم کو کالمی نقشہ کی مدد سے ہی ظاہر کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 23 - حسابی اوسط کی دو خوبیاں تحریر کریں.
جواب نمبر 23 - 1. مرکز کی تبدیلی اوسط پر اثراند ہوتی ہے. 2. سکیل کی تبدیلی بھی حسابی اوسط پر اثر انداز ہوتی ہے . 3. متغیر X کا اس کے حسابی اوسط سے انحراف کا مجموعہ ہمیشہ صفر ہوتا ہے.
Previous Question
1-23
Next Question
Math
- Quadratic Equations
- Theory of Quadratic Equations
- Variations
- Partial Fractions
- Sets and Functions
- Basic Statistics
- Introduction to Trigonometry
- Projection of a Side of a Triangle
- Chords of a Circle
- Tangent of a Circle
- Chords and Arcs
- Angle in a Segment of a Circle
- Practical Geometry-Circle
- Quadratic Equations
- Theory of Quadratic Equations
- Variations
- Partial Fractions
- Sets and Functions
- Basic Statistics
- Introduction to Trigonometry
- Projection of a Side of a Triangle
- Chords of a Circle
- Tangent of a Circle
- Chords and Arcs
- Angle in a Segment of a Circle
- Practical Geometry-Circle
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









