View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 13 Practical Geometry Circle Math 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - مثلث کے وسطانیہ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 1 - مثلث کا وسطانیہ ایک ایسا قطعہ خط ہے جو مثلث کے ایک راس کو بالمقابل (سامنے والے) ضلع کے وسطی نقطہ سے ملائے .ہر مثلث کے تین وسطانیے ہوتے ہیں.
سوال نمبر 2 - محاصرہ دائرہ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 2 - ایسا دائرہ جو کسی مثلث کے راسوں میں سے گزرے وہ مثلث کا محاصرہ دائرہ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 3 - کثیر الاضلاع کی تعریف کریں.
جواب نمبر 3 - تین یا تین سے زیادہ قطعات خط سے گھری ہوئی شکل کو کثیر الاضلاع کہتے ہیں.
سوال نمبر 4 - جانبی دائرے کی تعریف کریں.
جواب نمبر 4 - جانبی دائرہ: وہ دائرہ جو کسی مثلث کے ایک ‌ضلع کو بیرونی طور پر اور بڑھے ہوئے دو اضلاع کو اندرونی طور پر چھوئے جانبی دائرہ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 5 - جیومیٹری میں کن چیزوں کے متعلق بحث ہوتی ہے؟
جواب نمبر 5 - جیومیٹری میں شکلوں کی بناوٹ ، جسامت اور حالت کے متعلق بحث ہوتی ہے.
سوال نمبر 6 - احاطہ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 6 - کسی بھی جیومیٹریکل شکل کی کل سرحد کی لمبائی اس کا احاطہ کہلاتی ہے.
سوال نمبر 7 -
جواب نمبر 7 -
سوال نمبر 8 - دائرے کے احاطہ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 8 - جیومیٹری کی کسی بند شکل کے تمام اضلاع کی لمبائیوں کا مجموعہ اس کا احاطہ کہلاتا ہے اور دائرے کے قوس کی کل لمبائی کو محیط کہتے ہیں لہٰزا دائرے کا محیط احاطہ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 9 - کثیر الاضلاع کے راس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 9 - تین یا تین سے زیادہ قطعات خط سے گھری ہوئی شکل کے کسی دو ضلعوں کے مشترک نقطہ کو کثیرالاضلاع کا راس کہتے ہیں.
سوال نمبر 10 - جیومیٹری کی تعریف کریں.
جواب نمبر 10 - لفظ جیومیٹری دو یونانی الفاظ جیو (زمین) اور میٹرون (پیمائش) سے اخذ کیا گیا ہے. دراصل جیومیٹری کا مطلب زمین کی پیمائش ہے . جیومیٹری ریاضی کی اہم شاخ ہے.
سوال نمبر 11 - محصور دائرہ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 11 - محصور دائرہ : ایسا دائرہ جو کہ مثلث کے اضلاع کو اندر سے مس کرے. محصور دائرہ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 12 - جانبی دائرہ اور محاصرہ دائرہ میں فرق واضح کریں.
جواب نمبر 12 - جانبی دائرہ : وہ دائرہ جو کسی مثلث کے ایک ضلعی کو بیرونی طور پر اور بڑھے ہوئے دو اضلاع کو اندرونی طور پر چھوئے جانبی دائرہ کہلاتا ہے. دائرے کا مرکز ای مرکز اور رداس ای رداس کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 13 - مربع کی تعریف کریں.
جواب نمبر 13 - مربع ایک ایسی چوکور کو کہا جاتا ہے جس کے تمام اضلاع آپس میں برابر ہوں اور تمام اندرونی زاویے قائمہ ہوں.
سوال نمبر 14 - مساوی الثاقین مثلث کی تعریف کریں.
جواب نمبر 14 - ایسی مثلث جس کے دو اضلاع آپس میں‌ برابر ہوں اور تیسرا ضلع مختلف ہو مساوی الثاقین مثلث کہلاتی ہے.
سوال نمبر 15 - محصور مرکز کی تعریف کریں.
جواب نمبر 15 - کسی مثلث کے اندر محصور دائرہ جو کہ اُس کی تمام اضلاع کو اندر کی طرف سے مس کرتا ہے کے مرکز کو محصور مرکز کہتے ہیں.
سوال نمبر 16 - مثلث کی تعریف کریں.
جواب نمبر 16 - تین غیر متوازی قطعات خط سے بننے والی شکل کو مثلث کہتے ہیں. اور قطعات خط اس کے اضلاع کہلاتا ہے.
سوال نمبر 17 - منظم کثیر الاضلاع کیا ہوتی ہے؟
جواب نمبر 17 - ایسی کثیر الاضلاع جس کے تمام اضلاع کی لمبائیاں برابر ہوں اور تمام زاویوں کی مقداریں بھی آپس میں برابر ہوں منظم کثیر الاضلاع کہلاتی ہیں.
سوال نمبر 18 - دائرے کے سیکٹر کی تعریف کریں.
جواب نمبر 18 - دائرے کا دو رداسی قطعات اور اُن کے متعلقہ قوس سے گھرا ہوا علاقہ دائرے کا سیکٹر کہلاتا ہے.
Previous Question
1-18
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US