Chapter 13 عملے جیومیٹری دائرے Math 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - جیومیٹری میں کن چیزوں کے متعلق بحث ہوتی ہے؟
جواب نمبر 1 - جیومیٹری میں شکلوں کی بناوٹ ، جسامت اور حالت کے متعلق بحث ہوتی ہے.
سوال نمبر 2 - محصور مرکز کی تعریف کریں.
جواب نمبر 2 - کسی مثلث کے اندر محصور دائرہ جو کہ اُس کی تمام اضلاع کو اندر کی طرف سے مس کرتا ہے کے مرکز کو محصور مرکز کہتے ہیں.
سوال نمبر 3 - 

جواب نمبر 3 - 

سوال نمبر 4 - مربع کی تعریف کریں.
جواب نمبر 4 - مربع ایک ایسی چوکور کو کہا جاتا ہے جس کے تمام اضلاع آپس میں برابر ہوں اور تمام اندرونی زاویے قائمہ ہوں.
سوال نمبر 5 - جانبی دائرے کی تعریف کریں.
جواب نمبر 5 - جانبی دائرہ: وہ دائرہ جو کسی مثلث کے ایک ضلع کو بیرونی طور پر اور بڑھے ہوئے دو اضلاع کو اندرونی طور پر چھوئے جانبی دائرہ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 6 - دائرے کے سیکٹر کی تعریف کریں.
جواب نمبر 6 - دائرے کا دو رداسی قطعات اور اُن کے متعلقہ قوس سے گھرا ہوا علاقہ دائرے کا سیکٹر کہلاتا ہے.
سوال نمبر 7 - مثلث کے وسطانیہ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 7 - مثلث کا وسطانیہ ایک ایسا قطعہ خط ہے جو مثلث کے ایک راس کو بالمقابل (سامنے والے) ضلع کے وسطی نقطہ سے ملائے .ہر مثلث کے تین وسطانیے ہوتے ہیں.
سوال نمبر 8 - جانبی دائرہ اور محاصرہ دائرہ میں فرق واضح کریں.
جواب نمبر 8 - جانبی دائرہ : وہ دائرہ جو کسی مثلث کے ایک ضلعی کو بیرونی طور پر اور بڑھے ہوئے دو اضلاع کو اندرونی طور پر چھوئے جانبی دائرہ کہلاتا ہے. دائرے کا مرکز ای مرکز اور رداس ای رداس کہلاتے ہیں.
سوال نمبر 9 - محصور دائرہ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 9 - محصور دائرہ : ایسا دائرہ جو کہ مثلث کے اضلاع کو اندر سے مس کرے. محصور دائرہ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 10 - جیومیٹری کی تعریف کریں.
جواب نمبر 10 - لفظ جیومیٹری دو یونانی الفاظ جیو (زمین) اور میٹرون (پیمائش) سے اخذ کیا گیا ہے. دراصل جیومیٹری کا مطلب زمین کی پیمائش ہے . جیومیٹری ریاضی کی اہم شاخ ہے.
سوال نمبر 11 - مثلث کی تعریف کریں.
جواب نمبر 11 - تین غیر متوازی قطعات خط سے بننے والی شکل کو مثلث کہتے ہیں. اور قطعات خط اس کے اضلاع کہلاتا ہے.
سوال نمبر 12 - دائرے کے احاطہ کی تعریف کریں.
جواب نمبر 12 - جیومیٹری کی کسی بند شکل کے تمام اضلاع کی لمبائیوں کا مجموعہ اس کا احاطہ کہلاتا ہے اور دائرے کے قوس کی کل لمبائی کو محیط کہتے ہیں لہٰزا دائرے کا محیط احاطہ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 13 - احاطہ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 13 - کسی بھی جیومیٹریکل شکل کی کل سرحد کی لمبائی اس کا احاطہ کہلاتی ہے.
سوال نمبر 14 - کثیر الاضلاع کی تعریف کریں.
جواب نمبر 14 - تین یا تین سے زیادہ قطعات خط سے گھری ہوئی شکل کو کثیر الاضلاع کہتے ہیں.
سوال نمبر 15 - محاصرہ دائرہ سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر 15 - ایسا دائرہ جو کسی مثلث کے راسوں میں سے گزرے وہ مثلث کا محاصرہ دائرہ کہلاتا ہے.
سوال نمبر 16 - مساوی الثاقین مثلث کی تعریف کریں.
جواب نمبر 16 - ایسی مثلث جس کے دو اضلاع آپس میں برابر ہوں اور تیسرا ضلع مختلف ہو مساوی الثاقین مثلث کہلاتی ہے.
سوال نمبر 17 - منظم کثیر الاضلاع کیا ہوتی ہے؟
جواب نمبر 17 - ایسی کثیر الاضلاع جس کے تمام اضلاع کی لمبائیاں برابر ہوں اور تمام زاویوں کی مقداریں بھی آپس میں برابر ہوں منظم کثیر الاضلاع کہلاتی ہیں.
سوال نمبر 18 - کثیر الاضلاع کے راس کی تعریف کریں.
جواب نمبر 18 - تین یا تین سے زیادہ قطعات خط سے گھری ہوئی شکل کے کسی دو ضلعوں کے مشترک نقطہ کو کثیرالاضلاع کا راس کہتے ہیں.
Previous Question
1-18
Next Question
Math
- Quadratic Equations
- Theory of Quadratic Equations
- Variations
- Partial Fractions
- Sets and Functions
- Basic Statistics
- Introduction to Trigonometry
- Projection of a Side of a Triangle
- Chords of a Circle
- Tangent of a Circle
- Chords and Arcs
- Angle in a Segment of a Circle
- Practical Geometry-Circle
- Quadratic Equations
- Theory of Quadratic Equations
- Variations
- Partial Fractions
- Sets and Functions
- Basic Statistics
- Introduction to Trigonometry
- Projection of a Side of a Triangle
- Chords of a Circle
- Tangent of a Circle
- Chords and Arcs
- Angle in a Segment of a Circle
- Practical Geometry-Circle
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-05-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









