Chapter 9 آبادی،معاشرہ اور پاکستان کی ثقافت Pakistan Studies 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - یونیورسٹی کی تعلیم سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 1 - اعلیٰ تعلیم کے بعد بی-اے ، بی ،ایس ، سی اور بی کام کی تعلیم یونیورسٹی کے تحت حاصل کی جاتی ہے. اس میں کامیاب ہونے پر ایم -اے،ایم کام،ایم ایس سی اور ایم بی اے کی ڈگری کے لیے یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جاتی ہے -اسے یونیورسٹی کی تعلیم کہا جاتا ہے.
سوال نمبر 2 - آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ کون سا ھے.
جواب نمبر 2 - صوبہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے پاکستان کی آبادی کا 54 ٍفصد حصہ صوبہ پنجاب میں رہتا ہے.
سوال نمبر 3 - پریپ اور پرائمری تعلیم سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 3 - پریپ تعلیم اورل جماعت سے پہلے پریب یا کچی جماعت کی تعلیم کہلاتی ہے. پریپ میں عموما 3 سے 4 سال کے بچے شامل ہوتے ہیں.
سوال نمبر 4 - بلوچی زبان کے چار شاعروں اور نثر نگاروں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 4 - میر چاکر خان رند ،حس زندہ ، مرید دہانی،مست توکلی
سوال نمبر 5 - صحت کے مسائل کیسے حل کیے جا سکتے ہیں.
جواب نمبر 5 - 1. حکومت کو چاہیے کہ وہ شعبہ صحت کے لیے زیادہ بجٹ مختص کرے. 2. ہسپتالوں میں زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں ڈاکڑ اور دیگر اسٹاف کی کمی کو دور کیا جائے. 3. غیر تربیت یافتہ عطائی ڈاکٹروں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور عوام میں ان کے خلاف شعور بیدار کیا جائے.
سوال نمبر 6 - سندھی زبان کے چار شعراء کے نام لکھیں.
جواب نمبر 6 - 1. شاہ عبدالطیف بھٹائی 2. سچل سرمست 3. مرزا قلیچ بیگ 4. مولوی ملاح
سوال نمبر 7 - پاکستان کی آبادی کی فی مربع کلومیٹر گنجانی کیا ہے.
جواب نمبر 7 - 1998 کے مطابق پاکستان میں آباد کی گنجانیت فی مربع کلومیٹر 164 افراد ہے.
سوال نمبر 8 - پاکستان کے دو اہم تاریخی عمارتوں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 8 - کراچی میں مزار قائد اعظم، لاہور میں الفلاح بلڈنگ، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ ہے
سوال نمبر 9 - پاکستان کے سماجی مسائل کیا ہیں.
جواب نمبر 9 - 1. ناخواندگی اور جہالت 2. غربت و افلاس
سوال نمبر 10 - اردو زبان کے دو مشہور شاعر کے نام لکھیں.
جواب نمبر 10 - علامہ اقبال، میر تقی میر
سوال نمبر 11 - پاکستان کے اسلامی تہواروں کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 11 - عید الفطر ، عیدالاضحیٰ، جشن میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم ، شب معراج، اور شب برآت وغیرہ بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں-
سوال نمبر 12 - پاکستان میں کون سی غزائیں پسند کی جاتی ہیں.
جواب نمبر 12 - پاکستان میں سبزیاں، دالیں، گوشت، چاول بہت پسند کیے جاتے ہیں
سوال نمبر 13 - آبادی کے لحاظ سے دنیا میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے.
جواب نمبر 13 - پاکستان آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک ہے- اور پانچ ممالک بالترتیب چین،بھارت، امریکہ ، انڈونیشیا اور برازیل ہیں.
سوال نمبر 14 - پنجابی زبان کے تین اہم قصوں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 14 - وارث شاہ نے ہیر رانجھا، فضل شاہ نے سوہنی ماہیوال اور حافظ برخودار نے مرزا صاحباں کا قصلہ لکھا.
سوال نمبر 15 - قومی یکجہتی سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 15 - قوم کے تمام طبقوں کا تمام معاملات میں متحد ہونا اور ہم آواز ہونا قومی یکجہتی کہلاتا ہے.
سوال نمبر 16 - آبادی کی گنجانیت سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 16 - آبادی کی گنجانیت سے مراد ہے کہ ایک مربع میٹر رقبے میں اوسظا کتنے افراد بستے ہیں.
سوال نمبر 17 - کس زبان میں قرآن پاک کا پہلا ترجمہ کیا گیا.
جواب نمبر 17 - پوری مسلم دنیا کی مقامی زبانوں میں سندھی ہی واحد زبان ہے جس میں قرآن پاک کا پہلا ترجمہ کیا گیا-بعد میں مسلمانوں کے آنے کے بعد عربی کے ساتھ ساتھ اس کو بھی مکمل طور پر اہمیت حاصل رہی ہے.
سوال نمبر 18 - پنجابی زبان کے چار صوفی شعراء کے نام لکھیے.
جواب نمبر 18 - 1. بابا فرید گنج شکر رح 2. سلطان باہو رح 3. بابا بلھے شاہ رح 4. خواجہ فرید رح
سوال نمبر 19 - اردو زبان کی ترویج کےسلسے میں پانچ شعراء کے نام لکھیں.
جواب نمبر 19 - 1. امیر خسرو 2. زوق 3. غالب 4. اقبال 5. ولی دکنی
سوال نمبر 20 - پاکستان کی چار علاقائی زبانیں کونسی ہیں۔
جواب نمبر 20 - اردو، پنجابی،سندھی،بلوچی، سرائیکی
سوال نمبر 21 - اردو کے فروغ کے لیے کون سی یونیورسٹی قائم ہے.
جواب نمبر 21 - وفاقی اردوہ یونیورسٹی کا قیام اردو کے فروغ میں خصوصی مقام رکھتی ہے.
سوال نمبر 22 - 1998 کے مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی کتنی تھی.
جواب نمبر 22 - 1998 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 13 کروڑ 23 لاکھ 52 ہزار تھی.
سوال نمبر 23 - پشتو زبان کے دو مشہور شاعروں کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 23 - 1. امیر کروڑ 2. رحمان بابا
سوال نمبر 24 - پاکستان کے اہم کھیل کون سے ہیں.
جواب نمبر 24 - پاکستان کے اہم کھیل میں ہاکی، کرکٹ، سکوائش،اور کشتیاں یکساں طور پر مقبول ہیں.
سوال نمبر 25 - پاکستانی آبادی کی شرح افزائش کتنی ہے.
جواب نمبر 25 - پاکستانی آبادی میں 2.03 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہورہا ہے.
سوال نمبر 26 - سرائیکی زبان کے دو شعراء کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 26 - حضرت سچل سرمست، حضرت غلام فرید رح ہیں.
سوال نمبر 27 - دیہی اور شہری آبادی کی تقسیم سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 27 - 500 سے کم آبادی والے علاقے کو دیہات کہتے ہیں- وہ علاقہ جس میں 500 یا اس سے زیادہ لوگ رہتے ہیں اسے شہر کہتے ہیں-دیہی اور شہری آبادی کی تقسیم وہاں پر موجود سہولیات کو پیمانہ تسلیم کرتے ہوئے کی جاتی ہے.
سوال نمبر 28 - پاکستان میں اقلیتوں کے لیے کون سا طریقہ رائج ہے.
جواب نمبر 28 - پاکستان میں اقلیتوں کے لیے مخلوط طریقہ رائج ہے.
سوال نمبر 29 - برصغیر پاک و ہند میں پہلی مردم شماری کب ہوئی.
جواب نمبر 29 - پاک و ہند میں پہلی مردم شماری 1881 میں ہوئی
سوال نمبر 30 - ثقافت کی تعریف کریں.
جواب نمبر 30 - "ثقافت کا تعلق ہر قسم کے علوم و فنون ، عقائد و قوانین اور رسم و رواج سے ہوتا ہے. یہ انسانوں کے افکار و اعمال سے بھی متعلق ہوتی ہے- ثقافت کسی علاقے میں رہنے والے انسانوں کے افقار و اعمال اور ارادی و غیر ارادی افعال کی بدولت پروان چڑھتی ہے- لوگوں کے عقائد رسم ورواج ، علوم و فنون، قوانین اور معاشرتی رویے ثقافت میں شامل ہوتے ہیں.
سوال نمبر 31 - مردم شماری سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 31 - کل آبادی اور اس کی علاقائی تقسیم شہری و دہاتی آبادی کا تناسب شرح افزائش، فی کلو میٹر آبادی ، تعلیم ، تعلیمی قابلیت اور لوگوں کے اہم پیشوں وغیرہ کے متعلق معلومات آبادی کے کوائف کہلاتے ہیں- ان کوائف کو جاننے کا عمل مردم شماری کہلاتا ہے.
سوال نمبر 32 - کشمیری زبان کے پانچ شعراء اور نثر نگاروں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 32 - 1. محمود گامی 2. غلام اھ مہجور 3. حبہ خاتون 4. ارمنی لال 5. ملا فقیر
سوال نمبر 33 - سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو غیر مسلم ججوں کے نام لکھیے.
جواب نمبر 33 - 1. جسٹس اے آر کار نیلیس 2. جسٹس رانا بھگوان داس
Previous Question
1-33
Next Question
Pakistan Studies
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-04-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









