View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 8 معاشی ترقی Pakistan Studies 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - پاکستان میں قدرتی گیس کب اور کہاں دریافت ہوئی.
جواب نمبر 1 - پاکستان میں قدرتی گیس 1952 میں صوبہ بلوچستان میں سوئی کے مقام سے دریافت ہوئی.
سوال نمبر 2 - پاکستان کے زرعی شعبہ کو درپیش چار اہم مسائل بیان کریں.
جواب نمبر 2 - 1. پاکستان میں جدید طریقہ کاشت کاری کا رواج نہ ہونا 2.پاکستانی کسان کا پرانے اور فرسودہ آلات سے کاشت کاری کرنا 3. زرعی ادویات اور کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ 4. صحت مند اور اچھی نسل کے بیجوں کا نہ ملنا
سوال نمبر 3 - پاکستان میں فصلوں کی کاشت کے دو بڑے موسموں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 3 - فصل ربع اور فصل خریف
سوال نمبر 4 - معدنی وسائل سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 4 - معدنی وسائل سے مراد زمین کے اندر پائی جانے والی دھاتی یا غیر دھاتی اشیاء ہیں.
سوال نمبر 5 - پاکستان میں پائی جانے والی دھاتی معدنیات کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 5 - لوہا، تانبا، کرومائیت وغیرہ شامل ہیں.
سوال نمبر 6 - پن بجلی پیداوار کا سب سے بڑا منصوبہ کہاں ہے.
جواب نمبر 6 - پن بجلی کا سب سے بڑا منصوبہ تربیلا ڈیم ہے جو دریائے سندھ پر واقع ہے.
سوال نمبر 7 - معدنیات کو کتنے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے.
جواب نمبر 7 - معدنیات کو دھاتی اور غیر دھاتی گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے.
سوال نمبر 8 - معدنی تیل کی اہم مصنوعات کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 8 - گیسولین، مٹی کا تیل، ڈیزل، موبل آیل، موم اور کول
سوال نمبر 9 - پاکستان میں کوئلہ کے چار زخائر کے نام تحریر کریں
جواب نمبر 9 - صؤبہ پنجاب میں کوہستان نمک کے علاقے میں زیادہ تر کوئلہ ڈنڈوت پڈھ اور مکڑ وال کے مقامات سے نکالا جاتا ہے صوبہ سندھ میں کوئلہ کی کانیں تھر ، سارنگ اور لاکھڑا میں واقع ہے.
سوال نمبر 10 - تھرمل بجلی کیسے پیدا ہوتی ہے.
جواب نمبر 10 - جو بجلی گیس، تیل یا کوئلے سے پیدا کی جائے اسے تھرمل بجلی کہتے ہیں. آس کے پیداواری یونٹ کراچی ، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گدو، جام شورہ،مظفرگڑھ،بھکر، لاڑکانہ، کوٹری، پسنی، اور کوٹ ادو میں واقع ہے.
سوال نمبر 11 - دولت کی غیر مساوی تقسیم سے کیا مسائل پیدا ہورہے ہیں.
جواب نمبر 11 - دولت کی غیر مساوی تقسیم سے پاکستان میں امیر، امیر تر اور غریب ،غریب تر ہو رہا ہے جس سے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں.
سوال نمبر 12 - تجارت کے توازن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 12 - کسی ملک کی درآمدات اور برآمدات کی مالیت میں مقرر وقت کے دوران فرق کا توازن تجارت کا توازن کہلاتا ہے.
سوال نمبر 13 - پاکستان میں کن مقامات سےلوہے کے زخائر دریافت ہوئے ہیں.
جواب نمبر 13 - کالاباغ،ڈومل نسار، لنغڑیال،چلغازی، کے علاقے خام لوہے کی یداوار کے لیے اہم ہیں.
سوال نمبر 14 - دریائے جہلم کے نہروں کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 14 - اپر جہلم اور لوئر جہلم کی نہریں چج دو آب کی اہم نہریں ہیں- آن نہروں کی وجہ سے بہت سارا رقبہ زیر کاشت آگیا،بیاورزعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے.
سوال نمبر 15 - فصل ربیع کے فصل کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 15 - فصل ربیع کا موسم ستمبر سے اپریل تک رہتا ہے جس مین زیادہ تر گندم ، جو، چنے اور تیل دار اجناس کی کاشت ہوتی ہے.
سوال نمبر 16 - صنعت سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 16 - صنعت ایک ایسی جگہ ہے جہاں سرمایہ دار اور آجر خام مال اور قدرتی وسائل کی شکل اس طرح بدلتا ہے کہ وہ لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ضرورتیں پوری کرسکیں، منڈی میں زیادہ سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوسکیں اور آجر کو زیادہ سے زیادہ منافع مل سکے. صنعت ایک ایسا عمل ہے جس میں خام مال کی مصنوعات کی شکل دے کر اسے انسان کیلے مزید سودمند بنایا جائے. جس سے اس کی قدر و قیمت بڑھ جاتی ہے.
سوال نمبر 17 - جپسم کا استعمال بیان کریں.
جواب نمبر 17 - جپسم سیمنٹ کی صعنت ، کاغذسازی، پلاسٹر آف پیرس، سلفیورک ایسڈ، رنگ و روغن کی صنعت اور ربڑ کی صنعت میں بھی استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 18 - چونے کے پتھر کا استعمال تحریر کریں.
جواب نمبر 18 - چونے کے پتھر کا شمار نہایت کار آمد معدنیات میں ہوتا ہے-یہ شیشہ ساری ، صابن بنانے ، کاغذ ساری،سیمنٹ سازی، بلیچنگ پاؤڈر کی تیاری، عمارتوں کو سفیدی کرنے رنگ سازی، کھانے والے پان، لائم اور سوڈا ایش کی صنعت میں استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 19 - معدنی وسائل سے کیا مراد ہے
جواب نمبر 19 - معدنی وسا ئل سے مراد زمین کے اندر پائی جانے والی دھاتی یا غیر دھاتی اشیاء ہیں.
سوال نمبر 20 - معاشی ترقی سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 20 - کسی پسماندہ معیشت کا ترقی یافتہ معیشت کی طرف گامزن ہونا معاشی ترقی کہلاتا ہے.
سوال نمبر 21 - تانبے کا استعمال تحریر کریں.
جواب نمبر 21 - قدیم زمانے میں تانبےسے صرف سکے اور برتن وغیرہ بنائے جاتے تھے- اب پاکستان میں بجلی کی اشیاء خصوصًا تاریں وغیرہ بنانے کے لیے اس کو استعمال کیا جاتا ہے.
سوال نمبر 22 - برآمدات اور درآمدات سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 22 - کوئی بھی ملک اپنی مصنوعات یا اشیاء دیگر ممالک کو بھیجے تو اسے برآمدات کہتے ہیں.کوئی ممالک دیگر ممالک سے مصنوعات اور اشیاء اپنے ملک میں منگوائے تو اسے درامدات کہتے ہیں.
سوال نمبر 23 - پاکستان میں کپاس پیدا کرنے والے علاقوں کے نام تحریر کریں
جواب نمبر 23 - صوبہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ، جھنگ،بہاولپور، ملتان، ساہیوال،فیصل آباد،سرگودھا، لودھراں، صؤبھ سندھ میں ٹھٹھہ، بدین،سکھر، حیدرآباد، سانگھڑ، نوابشاہ،خیر پور اور تھر پارکر صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں جب کہ بلوچستان میں جعفر اباد اور قلات کپاس کی پیداوار کے اہم علاقے ہیں.
سوال نمبر 24 - پروفیسر آرتھولیوس کی معاشی ترقی کی تعریف کریں.
جواب نمبر 24 - پروفیسر آرتھولیوس کے مطابق"اشیا خدمات کی پیداوار میں اضافے کا نام معاشی ترقی ہے".
سوال نمبر 25 - فصل خریف کی فصلوں کے نام لکھیں.
جواب نمبر 25 - ٍفصل خریف کا موسم اپریل سے اکتوبر تک رہتا ہے جس کی اہم فصلیں چاول، مکئی،کپاس، گنا، جوار اور باجرہ ہے.
سوال نمبر 26 - پاکستان میں معدنیات کے وسائل کی ترقی کے لیے کاربوریشن کا قیام کب عمل میں آیا.
جواب نمبر 26 - پاکستان میں معدنیات کے وسائل کی ترقی کے لیے 1975 میں معدنی ترقیاتی کارپوریشن کا قیام عمل میں آیا.
سوال نمبر 27 - پاکستان میں زرعی مسایل حل کرنے کے لیے تین تجاویز پیش کریں
جواب نمبر 27 - ٰ1. پاکستان میں جدید طریقہ کاشت کاری کو رواج دیا جائے 2. پاکستانی کسان کو کاشت کاری کے جدید طریقے سکھائے جائیں. 3..زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے 4. صحت مند اور اچھی نسل کے بیج سستے داموں فروخت کیے جائیں.
سوال نمبر 28 - ان چار ممالک کے نام بتائے جو پاکستان سے آلات جراحی لیتے ہیں.
جواب نمبر 28 - امریکہ، فرانس،افریقہ، برطانیہ،جرمنی
سوال نمبر 29 - توانائی کے دو اہم زرائع کیا ہیں
جواب نمبر 29 - سورج، تیز ہوا.
سوال نمبر 30 - دو گھریلو صنعتوں کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 30 - 1. چرخے سے کاتنے کا کام 2. دستی اوزاروں سے سوتی اونی اور پٹ سن کی اشیاء بننا.
سوال نمبر 31 - پاکستان میں غربت کے اسباب مختصرا بیان کریں.
جواب نمبر 31 - 1. افراد زر کی شرح زیادہ ہے 2. توانائی کے بحران کی وجہ سے روزگار کے مواقع کم ملتے ہیں 3.ناخواندگی اور ٹیکنیکل تعلیم کے کم ہونے سے بھی ہمارا ملک غربت کا شکار ہے 4. ملکی حالات کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کے مواق کم ہیں
سوال نمبر 32 - پاکستان میں خام لوہے کی پیداوار کب شروع ہوئی.
جواب نمبر 32 - پاکستان میں خام لوہے کی پیداوار 1957 میں شروع ہوئی.
سوال نمبر 33 - پاکستان میں پائے جانے والے غیر دھاتی معدنیات کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 33 - قدرتی گیس، معدنی تیل، خوردنی نمک،چونے کا پتھر، سنگ مرمر اور جپچم شامل ہیں.
سوال نمبر 34 - پاکستان میں معدی وسائل کی ترقی کے لیے 1974ء میں کس کارپوریشن کا قیام عمل میں آیا.
جواب نمبر 34 - پاکستان میں معدنی وسائل کی ترقی کے لیے 1975ء میں معدنی ترقیاتی" کارپوریشن کا قیام عمل میں آیا.
سوال نمبر 35 - سیم و تھور کے نقصانات تحریر کریں.
جواب نمبر 35 - سیم اور تھور زمین کے لیے تباہی کا پیغام لاتی ہے. سیم و تھور جیسے مسئلے پر قابو پانے کے لیے مختلف منصوبے بنائے جاتے ہیں جس سے سیم و تھور زدہ وسیع رقبہ زیادہ کاشت کے قابل بنایا گیا ہے مزید علاقوں کو سیم زدہ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں.
سوال نمبر 36 - بلوچستان میں تانبے کے زخائر کہاں کہاں پائے جاتے ہیں.
جواب نمبر 36 - صلع چاغی، سینڈک، قلات، زوب اور بعض دیگر مقامات پر دریافت ہونے والے تانبے کے ذخائر نہایت اہمیت کے حامل ہیں.
سوال نمبر 37 - پاکستان کی دو اہم بندرگاہوں کے نام تحریر کریں
جواب نمبر 37 - کراچی پاکستان کی سب سے بڑی بندوگاہ ہے. صوبہ بلوچستان میں چین کی مدد سے ایک نئی بندرگاہ گوادر میں تعمیر کی گئی ہے-کراچی سے مشرق کی جانب بن قاسم ، بندرگاہ پاکستان سٹیل ملز کے قریب واقع ہے.
سوال نمبر 38 - پاکستان کی کوئی سی دو درآمدات تحریر کریں
جواب نمبر 38 - پٹرولیم اور پٹرولیم کی مصنوعات، لوہا اور فولاد
سوال نمبر 39 - چھوٹی صنعت سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 39 - چھوٹی صنعت وہ ہوتی ہے جو 2 سے 9 مزدوروں کو ملازم رکھ کر بازار کے لیے مختلف اشیاء بناتی ہے-چھوٹے پیمانے میں ہر وہ صعنت آجائے گی جو بے شک گھر میں چیزیں بناتی ہو یا کرالئے پر جگہلے کر کچھ مشینیں لگا کر چند لوگوں کو مزدور رکھ کر مختلف اشیاء پیدا کرے
سوال نمبر 40 - پاکستان میں دریافت شدہ لوہے کے زخائر کتنے ہیں.
جواب نمبر 40 - پاکستان میں دریافت شدہ لوہے کے زخائر کا اندازہ 23 ملین ٹن سے زائد ہے.
سوال نمبر 41 - چوتھا پانچ سالہ منصوبہ کس عرصے پر محیط ہے.
جواب نمبر 41 - چوتھا پانچ سالہ منصوبہ 1970-75 کے عرصے پر محیط ہے.
سوال نمبر 42 - OGDCL سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 42 - OGDCL سے مراد "آئل اینڈ گیس ڈویلمنٹ کمپنی لمیٹیڈ" ہے.
سوال نمبر 43 - سندھ میں کوئلے کے زخائر کہاں کہاں پائے جاتے ہیں.
جواب نمبر 43 - تھر، جمپیر، سارنگ اور لاکھڑا میں واقع ہیں.
سوال نمبر 44 - پاکستان میں ایٹمی توانائی کے پلانٹس کہاں واقع ہیں.
جواب نمبر 44 - پاکستان میں 1971ء میں ایٹمی توانائی متعارف ہوئی جب کراچی میں پہلا پلانٹ"کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم ہوا. ادھر ایٹمی گھر چشمہ کے مقام پر لگایا گیا جسے"چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 کا نام دیا گیا اور اسے 13 جون 2000 کو نیشنل گرڈ کے ساتھ ملایا گیا- ان کے علاوہ"چشمہ نیوکلییئر پاور پلانٹ یونٹ II بھی زیر تعمیر ہے.
سوال نمبر 45 - پاکستان میں پنجاب کے کن مقامات سے تیل نکالا جا رہا ہے.
جواب نمبر 45 - پنجاب میں معدنی تیل کے کنویں بالکسر،کھوڑ، ڈھلیاں،جویامیر،منوال ، تت، کوٹ سارنگ، سیال، آدھی، اور بغیاں میں واقع ہیں.
سوال نمبر 46 - پاکستان میں کوئلہ کا استعمال کہاں پایا جاتا ہے.
جواب نمبر 46 - پاکستان میں کوئلہ کا استعمال گھرمل بجلی پیدا کرنے ،ایٹیں پکانے اور گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے.
سوال نمبر 47 - سندھ میں قدرتی گیس کے زخائر کہاں کہاںواقع ہیں.
جواب نمبر 47 - خیر پور، مزرانی،ساری،ہنڈی،کنڈھ کوٹ،اور سارنگ میں اس کے زخائر واقع ہیں.
سوال نمبر 48 - گھریلو صعنت سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 48 - گھریلو صعنت سے مراد ہے یہ وہ صنعت یا پیداواری عمل جو کام کرنے والوں کے گھروں میں ہوتا ہے دستکار کو خود خام مال خریدتا ہےاپنے ہی اوزار استعمال کرتا ہےاور اپنے گھر والوں کی محنت کو بروئے کار لاکر کچھ ایسی اشیا بناتا ہے جو ہماری تہذیب ، تمدن کا حصہ ہوتی ہیں اور انھیں بازار میں بیچ کر اپنے گھر والوں کا پیت پالتا ہے.
سوال نمبر 49 - پاکستان کھیلوں کا سامان کن ممالک کو برامد کرتا ہے.
جواب نمبر 49 - پاکستان کھیلوں کا سامان زیادہ تر ہالینڈ، بیلجیم، فرانس، اٹلی، برطانیہ،جرمنی اور امریکہ وغیرہ کو برآمد کرتا ہے.
Previous Question
1-49
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US