Chapter 7 پاکستان کے خارجہ تعلقات Pakistan Studies 10th Class Punjab Short Questions
سوال نمبر 1 - اسلامی کانفرنس کی تنظیم او ائی سی کیوں قائم ہوئی.
جواب نمبر 1 - 1969ء میں مسجد اقضیٰ مین آگ لگانے کے واقع کے بعد دنیا بھر کے مسلم ممالک کے نمائندے مراکش رباط میں اکھٹے ہوئے- پاکستان نے اسلامی کانفرنس کے نام سے ایک مستقل ادارے کی تشکیل کی تجویز پیش کی جس کی تمام اسلامی ممالک نے حمایت کی اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم کا قیام عمل میں ایا اس کا صدر دفتر جدہ میں ہے.
سوال نمبر 2 - ویٹو کے اختیار سے کیا مراد ہے؟ سلامی کونسل میں اہم معاملات کے فیصلے کیسے کیے جاتے ھیں.
جواب نمبر 2 - سلامتی کونسل کے کل 15 ارکان ہیں- جن میں سے 5 مستقل ارکان اور 9 غیر مستقل ارکان ہیں. کسی بھی اہم فیصلے کے لیے کم از کم 9 ارکان کا متفق ہونا ضروری ہے-جن میں تمام 5 ستقل ارکان بھی شامل ہوں اگر کوئی ایک مستقل رکن بھی فیصلے کی مخالفت کرے تو معاملہ طے نہیں پاسکتا. مستقل ارکان کے اس اختیار کو "ویٹو" کا نام دیا گیا ہے.
سوال نمبر 3 - ایران میں اسلامی انقلاب کب اور کیوں آیا.
جواب نمبر 3 - ایران میں اسلامی انقلاب 1979ئ میں شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی حکومت کے خلاف امام خمینی کی قیادت میں آیا.
سوال نمبر 4 - شملہ معاہدہ سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 4 - پاکستان بھارت جنگ 1971ء کے بعد صدر پاکستان زوالفقار علی بھٹو انڈیا گئے اور وزیراعظم اندراگاندھی سے ملاقات کی- پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 3 جولائی 1972 میں شملہ کے مقام پر ایک معاہدہ ہوا جس میں طےپایا گیا کے آیندہ دونوں فریقین اپنے اختلافات باہمی مذاکرات کے ذریعے سے حل کریں گے.
سوال نمبر 5 - اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کی بنیاد کب رکھی گئی.
جواب نمبر 5 - 1985ء میں علاقائی تعاون برائے ترقی آر سی ڈی کو دوبارہ فعال کیا گیا اور اس کا نیا نام "اقتصادی تعاون" کی تنظیم رکھا گیا. اب یہ دس رکنی تنظیم ہے.
سوال نمبر 6 - 1965ء کی جنگ کس ملک کے ساتھ ہوئی.
جواب نمبر 6 - 1965ئ کی جنگ بھارت کے ساتھ ہوئی.
سوال نمبر 7 - معاہدہ جینوا سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 7 - 1988ء افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان، افغانستان، روس اور امریکہ نے ایک معاہدے پر جنیوا میں دسخظ کے یہ جنیوا کارژ یا معاہدہ کہلاتا ہے. اس معادہے کے تحت روس نے افغانستان سے اپنی افواج کے اخراج کا اعلان کیا اور فروری 1989ئ میں اپنی فوجیں افغانستان سے واپس بلالیں.
سوال نمبر 8 - قیام پاکستان کے بعد پاکستان کو سب سے پہلے کس ملک نے تسلیم کیا.
جواب نمبر 8 - 1947ء میں ایران نے پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کیا.
سوال نمبر 9 - تنظیم علاقائی تعاون برائے ترقی آر سی ڈی کی بنیاد کب رکھی گئی.
جواب نمبر 9 - جولائی 1964ء میں ایران ، پاکستان، اور ترکی نے باہمی رضامندی سے تنظیم علاقائی برائے ترقی آر سی ڈی کی بنیاد رکھی.
سوال نمبر 10 - ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا واقعہ کب اور کہاں رونما ہوا.
جواب نمبر 10 - ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا واقعہ 11 ستمبر 2001 میں امریکہ کے شہر نیویارک میں پیش آیا.
سوال نمبر 11 - اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے دس رکن ممالک کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 11 - پاکستان، سعودی عرب، ایران، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ترکی، شام، لبنان، لیبیا، متحدہ عرب امارات
سوال نمبر 12 - شاہراہ ریشم کی کل لمبائی کتنی ہے.
جواب نمبر 12 - شاہراہ ریشم کی کل لمبائی 900 کلومیٹر ہے.
سوال نمبر 13 - پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ کیا ہے.
جواب نمبر 13 - پاکستان اور بھارت کےدرمیان سب سے بڑا تنازعہ مسئلہ کشمیر ہے.
سوال نمبر 14 - معاہدہ تاشقند سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 14 - 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے بعد جنوری 1966ئ میں روس نے تاشقند کے مقام پر بھارت اور پاکستان کے درمیان معاہدہ کروایا -یہ معاہدہ تاشقند کے نام سے مشہور ہے. اس کے تحت جنگی قیدیوں کی واپسی اور علاقوں پر قبضے کا مسئلہ حل کروایا گیا.
سوال نمبر 15 - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تین زمہ داریاں تحریر کریں.
جواب نمبر 15 - 1. سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کا انتخاب کرنا 2. معاشی اور معاشرتی کونسل کے الرکان کا انتخاب کرنا 3. اقوام متحدہ کے بجٹ کی منظوری دینا. 4. دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے اقدامات کرنا وغیرہ اس کے فرائض میں شامل ہیں.
سوال نمبر 16 - پاکستان اور ایران کےدرمیان سر حدی سمجھوتہ کب ہوا.
جواب نمبر 16 - 1893ء میں برطانوی کمیشن نے ایران کے بادشاہ سے مزاکرات کیے اور سرحدی سمجھوتہ کیا- قیام پاکستان کے بعد 1857ء میں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں دونوں ممالک کے درمیان اسی سرحد کو تسلیم کرتے ہوئے سرحدی سمجھوتہ طے پایا.
سوال نمبر 17 - پاکستان اور جمہوریہ چین کے درمیان تعلقات کا آغاز کب ہوا.
جواب نمبر 17 - 1940ء میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے چند ماہ بعد ہی پاکستان نے اسے تسلیم کرلیا. 1954-55 میں پاک چین تعلقات کا آغاز ہوا اور دونوں ممالک دوستی کے رشتے میں بندھ گئے.
سوال نمبر 18 - سندھ طاس معاہدہ کن ممالک کے درمیان طے پایا.
جواب نمبر 18 - سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا-یہ معاہدہ وولڈ بنک کے تعاون سے 1960ء میں طے پایا گیا.
سوال نمبر 19 - خارجہ پالیسی سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 19 - ایک ریاست دوسری ریاستوں سے تعلقات کے قیام میں کچھ بنیادی اصولوں اور مقاصد کو پیش نظر رکھتی ہے اور اس حوالے سے جو پالیسی بنتی ہے خارجہ بالیسی کہلاتی ہے.
سوال نمبر 20 - معاشی و معاشرتی کونسل کون سے فرائض دیتی ہے.
جواب نمبر 20 - انسانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا اور معاشی و معاشتی ترقی کی کوشش کرنا ، تعلیمی سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون ، بے روزگاری غربت اور بیماری کو دور کرنےکے لیے منصوبہ بندی کرنا وغیرہ اس کے فرائض میں شامل ہیں.
سوال نمبر 21 - ڈیوریڈ لائن سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 21 - برطانوی ہند اور افغانستان کے درمیان بارڈر کے تعین کے مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنے کے لیے 1993ء میں سیکریٹری وزارت خارجہ حکومت ہند سر ڈیونڈ نے افغان بادشاہ امیر عبدالرحمان سے مزاکرات کیے اور ایک معاہدہ لکھا گیا جس کی رع سے سرحد کا حتمی تعین کردیا گیا. پاکستان اور افغانستان کے درمیان اس سرحدی لاین کو ڈیورنڈ کے نام سے"ڈیونڈ لائن" کا نام دیا گیا. افغانستان نے ڈیورنڈ لاین کو بین الاقوامی سرحد مان لیا.
سوال نمبر 22 - ایران نے پاکستان کو کب تسلیم کیا.
جواب نمبر 22 - 1947ئ میں ایران نے پاکستان کو تسلیم کیا.
سوال نمبر 23 - مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں کب پیش ہوا.
جواب نمبر 23 - مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں 1949 ء میں پیش ہوا.
سوال نمبر 24 - سارک تنظیم کب وجود میں آئی اس کے رکن ممالک کون کون سے ہیں.
جواب نمبر 24 - جنوبی ایشیا کے ممالک کی علاقائی تعاون کی تنطیم سارک 1985 میں قائم ہوئی اور اس کے آٹھ رکن ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، افغانستان،نیپال،سری لنکا،اور پاکستان شامل ہیں-اس کے قیام کا خیال بنگلہ کے وزیراعظم جناب ضیاءالرحمنٰ نے 1980 میں پیش کیا. تھا.
سوال نمبر 25 - سندھ طاس معاہدہ پر ستخط کب ہوئے.
جواب نمبر 25 - 1960ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ پر ستخط ہوئے.
سوال نمبر 26 - وسطی ایشیا ممالک کے نام تحریر کریں.
جواب نمبر 26 - آزربائجان، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان،قازقستان، شامل ہیں.
سوال نمبر 27 - مسئلہ کشمیر کیا ہے.
جواب نمبر 27 - پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر سب سے بڑا تنازعہ ہے جس کو حل کیے بغیر تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے. یہ تنازیہ ختم ہوجائے تو تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان جہازرانی، بینکنگ اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں کی بہتری کے لیے مختلف معاہدات ہوئے- 1985ء میں سارک کا پہلا سربراہی اجلاس اور 1993ء میں سارک کا ساتواں سربراہی اجلاس بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوا.
Previous Question
1-27
Next Question
Pakistan Studies
10th Class Punjab Short Questions
10th Class Online Classes 2026
Updated on: 17-04-2026
10th Class Online Preparation
10th Class 2026 Online
10th Class 2026
Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Spam comments will not be approved at all.
Matric Result 2026 Punjab
10th Class Result 2026 Punjab
9th Class Result 2026 Punjab Boards
10th Class Result Gazette 2026 Punjab
Punjab Past Papers Matric 9th 10th
Primary Results 5th & 8th Class
BISE Results Intermediate & Matric
BISE Punjab Boards
Sindh Educational Boards
KPK Examination Boards
Technical Boards
Public Service Commission
University Results Gruaduation, Masters Classes
Subscribe by Email
Subscribe by Email
Position Holders Matric 2026
Position Holders 9th Class 2026
Position Holders Inter 2026
Position Holders 11th Class 2026









