View latest educational results 2026 of class 9th, 10th / Matric / SSC, Intermediate / HSSC / FA / FSc / Inter, 5th / Primary, 8th / Middle, DAE, DBA, D.COM, BA / BBA / BCom / BSc / B.Ed, MA / MSc / MBA / MIT / MCS, MBBA / M.Ed, LLB, Engineering, M.Phil, PhD from all BISE / boards and Universities by roll number & by name and check old result 2025 online.

Chapter 6 تاریخِ پاکستان 2 Pakistan Studies 10th Class Punjab Short Questions

سوال نمبر 1 - بھٹو نےگورنمنٹ نئ پالیسی کا اعلان کب کیا.
جواب نمبر 1 - بھٹو گورنمنٹ نے نئی لیبر پالیسی کا اعلان 10 فروری 1972 ء کو کیا.
سوال نمبر 2 - یونین کونسل کے دو فرائض تحریر کریں
جواب نمبر 2 - یونین کونسل کے فرائض میں صحت و صفائی، روشنی کا انتظام، مسافرخانوں کا انتظام، پیدائش و اموات کا ریکارڈ رکھنا وغیرہ شامل ہے.
سوال نمبر 3 - 1973ء کے آئین کو وفاقی آئین کیوں کہا جاتا ہے.
جواب نمبر 3 - 1973ء کے آین کے مطابق وفاق پاکستان چار صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور اس کے ملحقہ علاقے ،وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات اور صوبوں سے ملحقہ قبائلی علاقوں پر مشتمل ہے
سوال نمبر 4 - اعلان واشنگٹن کیوں ہوا.
جواب نمبر 4 - مئی 1999ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیاں کارگل کے مقام پر لڑائی ہوئی.جولائی 1999ء میں امریکی صدر بل کلنٹن کے کہنے پر وزیراّ عظم میاں نواز شریف امریکہ جاکر جنگ بندے کے اعلامیہ پر دستخط کر آئے - اسے اعلان واشنگٹن کا نام دیا گیا.
سوال نمبر 5 - پاکستان میں سینٹ کی معیاد کتنی ہے.
جواب نمبر 5 - پاکستان میں سینٹ کی معیاد 6 سال ہے
سوال نمبر 6 - اعلان لاہور سے کیا مراد ہے.
جواب نمبر 6 - 1999ء میں بھارتی وزیراعظم اغل بہاری واجپائی دوستی بس کے زریعے خیر سگالی پیغام لے کر لاہور آئے-میاں شریف نے واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کیا- دونوں لیڈروں نے اپس کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کئ اقدامات کا اعلان کیا - ایک مشترکہ اعلامیہ پر بھی دسخط ہوئے- جسے "اعلان لاہور" کا نام دیا گیا.
سوال نمبر 7 - بھٹو دور میں کیا زرعی اصلاحات کی گئیں.
جواب نمبر 7 - 1. زمین کی انفرادی حد ملکیت 150 ایکٹ نہری 300 ایکٹر بارانی مقرر کی گئئ. 2. تمام مالیہ اور ابیانہ زمیندار ادا کریں گے-مزارعین کو اس ادائیگی سے مستثنی قرار دیا گیا. 3. کسی بھی شخص کو اصطبل ، مویشی فارمز اور باغات کے نام پر مقررہ حد سے زائد زمین رکھنے کی اجازت نہ ہوگی. 4. تمام شکار گاہیں حکومت نے اپنی ملکیت میں لے لیں البتہ تاریخی شکار گاہیں ً مستثنی قرار دے دی گئئیں
سوال نمبر 8 - پاکستان کی پہلی خاتون گورنر اسٹیٹ بنک کا نام کیا ہے.
جواب نمبر 8 - پاکستان کی پہلی خاتون گورنر اسٹیٹ بنک گورنر کا نام ہے"شمشاد اختر"
سوال نمبر 9 - بیت المال کب اور کس نے قائم کیا.
جواب نمبر 9 - نواز شریف حکومت نے 1992ء میں ایک صدارتی آرڈیننس کے زریعے بیت المال قائم کیا تاکہ غریب لوگوں کی مدد کی جاسکے.
سوال نمبر 10 - حبیب بینک اور یو بی ایل کی نجکاری کتنے روپوں میں کی گئی.
جواب نمبر 10 - 2004 دسمبر میں حبیب بینک کو صرف 22 بلین اور یوبی ایل کو صرف 13 بلین روپے میں بیچ دیا گیا.
سوال نمبر 11 - ذوالفقار علی بھٹو نے کب صدر پاکستان اور چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ سنبھالا.
جواب نمبر 11 - زوالفقار علی بھٹو نے 20 دسمبر 1971ء کو صدر پاکستان اور چیف مارشل لاء کا عہدہ سنھالا.
سوال نمبر 12 - امیدوار کے لیے بی-اے کی شرط کس الیکشن میں لازمی قرار دی گئی.
جواب نمبر 12 - اکتوبر 2002ء کے الیکشن میں امیدواروں کے لیے بی-اے کی شرط لازمی قرار دی گئی
سوال نمبر 13 - 1973ء کے آئین کی کوئی سی دو دفعات تحریر کریں
جواب نمبر 13 - اسلامی جمہوریہ پاکستان: 1973ء کے آئین کی رو سے ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا گیا. تحریری آئین. 1973ء کا آئین تحریری شکل میں ہے جو 280 دفعات ، 12 حصوں اور 6 گوشواروں پر مشتمل ہے.
سوال نمبر 14 - صدر غلام اسحاق خاں نے کن الزامات کے تحت بے نظیر بھٹو کی حکومت برطرف کی.
جواب نمبر 14 - 6 اگست 1990 کو صدر غلام اسحاق نے ائین کی دفعہ58-2-B کو استعمال کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو حکومت پر کرپشن وغیرہ کے الزامات لگا کر ان کی حکومت کو برخاست کرکے قومی اسمبلی توڑ دی- ان کا پہلا دور حکومت قریبا ایک سال اور آٹھ ماہ رہا
سوال نمبر 15 - امریکہ نے کس قانون کے تحت پاکستان کو دفاعئ سامان کی فراہمی بند کر دی.
جواب نمبر 15 - امریکہ نے جنوری 1992ء میں پریسلر ترمیم کے تحت پاکستان کو دفاعی سامان کی فراہمی بند کردی.
سوال نمبر 16 - 1971ء میں بھٹو نے کیا معاشی اصلاحات کیں۔
جواب نمبر 16 - 22 دسمبر 1971ء کو بھٹو حکومت نے 22 سرمایہ دار خاندانوں کے پاسپورٹ ضبط کر لیے-19 کمپنیوں کو جاری کیے گئے دس کروڑ سے زائد سنعتی لائسنس غیر قانونی قراد دے دیے گیے.
سوال نمبر 17 - نیشنلائزیشن کے صنعت پر کیا منفی اثرات مرتب ہوئے.
جواب نمبر 17 - 1. صنعتی ترقی کا عمل سست ہوگیا. 2. مزدور آئے رعز مراعات میں اضافے کیلے ہڑتال اور مظاہرے کرنے لگے. 3. کم پیداوار دینے والے یونٹ بھی چلتے رہے جس سے قومی خزانے پر بوجھ بڑھتا رہا.
سوال نمبر 18 - اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کون تھیں.
جواب نمبر 18 - اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو تھی.
سوال نمبر 19 - وزیراعظم زوالفقار علی بھٹو نے زرعی زمین کی انفرادی ملکیت کتنی مقرر کی؟
جواب نمبر 19 - وزیراعظم زوالفقار علی بھٹو نے زرعی زمین کی انفرادی حد ملکیت 150 ایکڑ نہری 300 ایکٹڑ بارانی مقرر کی.
سوال نمبر 20 - ملک کے پہلے سویلین چیف مارشل لاء ایڈمنیسٹریٹر کون تھے.
جواب نمبر 20 - ملک کے پہلے سویلین چیف مارشل لاء ایڈ منسٹریٹر زوالفقار علی بھٹو تھے.
Previous Question
1-20
Next Question

10th Class 2026

Add a Comment
Comments will be shown after admin approval.
Name *
Email *
Mobile *
City *
Your Comment *
Question: What is capital of Pakistan?

(Answer can be from islamabad | lahore)
 
Spam comments will not be approved at all.




BISE Results Intermediate & Matric
 
To Advertise
Contact US